Baaghi TV

Tag: غزہ

  • اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جبالیہ، نصیرت کیمپوں اور رفح پر بھی بمباری کی جس میں مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں پولیس کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 7 اہلکاروں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے جانے کے بعد خان یونس کے اسکولوں سے پھٹ نہ سکنے والے کئی بم اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی(اونروا) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس سے فوجیوں کے انخلاء کے بعد اسے سکولوں کے اندر سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی ایسے بم ملے ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔

    اونروا نے کہا کہ جب اسرائیلی افواج نے گذشتہ ہفتے جنگ زدہ شہر سے انخلاء کیا تو اقوامِ متحدہ کے اداروں کے نمائندوں نے خان یونس میں حقائق جاننے کے لیے علاقے کا دورہ کیا اسے "پھٹ نہ سکنے والے بموں (یو ایکس اوز) کی موجودگی کی وجہ سے محفوظ طریقے سے کام کرنے میں اہم چیلنجز” پیش آئے جن میں سکولوں کے اندر اور سڑکوں پر ملنے والے 1,000 پاؤنڈ وزنی بم شامل تھے، ملک کے اندر ہی نقل مکانی کرنے والے ہزاروں (آئی ڈی پیز) کو صحت، پانی و صفائی اور خوراک سمیت زندگی بچانے والی امداد کی کئی سہولیات کی ضرورت ہے۔

    اس مہینے کے شروع میں اقوامِ متحدہ نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کو نہ پھٹ سکنے والے گولہ بارود سے پاک کرنے میں لاکھوں ڈالر اور کئی سال” لگیں گے اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے سربراہ چارلس برچ نے اس ماہ کے شروع میں ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مجوزہ اصول سے ہٹ کر کام کرتے ہیں کہ 10 فیصد گولہ بارود ڈیزائن کے مطابق کام نہیں کرتا، ہمارا اندازہ ہے کہ غزہ کو اس سے پاک کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے ہمیں تقریباً 45 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔”

    دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عین بعال پر ڈرون حملے میں حزب اللہ کے مقامی کمانڈر کو شہید کردیا۔

  • غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    غزہ: بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی یونیسف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بچوں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں، غزہ سے مریضوں کے انخلا کو بڑھانے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں کو معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 33 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے۔

  • عید پر حملے میں زخمی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی بھی شہید

    عید پر حملے میں زخمی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی بھی شہید

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : حماس سربراہ کی پوتی ملک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شہید ہوگئے تھے، اسرائیلی جہازوں نے عید کے روز شمال مغربی غزہ کے شاتی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھااسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی شہید ہوچکے ہیں،انہوں نے بیٹوں کی شہادت کی خبر کو صبر کے ساتھ سنا اور کہا کہ میرے بیٹے غزہ ہمارے لوگوں کے ساتھ رہے اور علاقہ نہیں چھوڑا، میرے بیٹوں کا خون غزہ میں شہید ہونے والے ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں اور وہ قبلہ اول کو آزاد کرانے کی راہ میں قربانیوں کے سوا کچھ نہیں، ہمارے تمام لوگوں اور غزہ کے رہائشیوں کے تمام خاندانوں نے اپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔

  • بھارت نے ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا

    بھارت نے ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے شہریوں کو روک دیا

    بھارت نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا

    ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام شہریوں‌کو ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری اگلے احکامات تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں،جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں وہ خود کو بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں لائیں اور اپنا اندراج کروائیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ان سے رابطے میں آسانی ہو، ایران اور اسرائیل میں جو شہری ہیں وہ بلا ضروت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں.

    گزشتہ دنوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا ہم نے یکم اپریل 2024 کو شام میں ایرانی سفارتی کمپلیکس پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو بین الاقوامی قانون کے عمومی طور پر قبول شدہ اصولوں کے خلاف ہوں

    قبل ازیں ایران کی جانب سے حملے کے خدشے پر امریکا اور روس نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے،امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی،امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے تا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے،روس نے بھی اپنے شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور ملحقہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر واضح کیا گیا ہے کہ امریکا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئے حملے میں ملوث نہیں ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع مزید پھیلے،ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرے،

    امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چینی، سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہِ خا رجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

  • اسرائیلی  حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی

    اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی

    غٍزہ : مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے،مزید 63 فلسطینی شہید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کیے غزہ میں کھنڈرات میں جھولوں کے بغیر عید کا تہوار منایا جا رہا ہے فلسطینی بچوں نے کھندڑات میں تبدیل چھت کو جھولا بنایا۔

    نان سٹک برتنوں کا استعمال مردوخواتین میں بانجھ پن اورکینسر کا باعث بنتا ہے،ماہرین

    گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی،وفاقی وزیر برائے توانائی

    ویتنام میں ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی

  • اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے،امریکی صدر

    اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے،امریکی صدر

    ایران کے اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر نے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے

    امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ایران اور اس کے پراکسیز کے خطرات کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے ،امریکی صدر نے اسرائیل کی مکمل حمایت کی ہے،

    دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد سے علاقے میں امریکی اور اسرائیلی فورسز ہائی الرٹ ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رکھی ہے ،گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملےکی دھمکی کے عزم کو دہرایا تھا، آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے غلطی کی، اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی۔

    علاوہ ازیں روسی وزارت خارجہ نے روسی باشندوں کو مشرقِ وسطیٰ بالخصوص اسرائیل، لبنان اور فلسطین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں، اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں شہریوں کو ہدیات کی گئی ہے کہ روسی شہری اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

  • غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

    غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

    7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک بن چکی ہے، اس جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 17 لاکھ آبادی (کل آبادی کا 70 فیصد) کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

    اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بنیادی شہری انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے، 11 لاکھ فلسطینی شہریوں کوخوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ دو سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی70 فیصد آبادی بے گھر ہوئی، ان حملوں میں غزہ کی رہائشی عمارتوں میں سے 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، اب تک غزہ کے 90 فیصد اسکول بھی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 10 اسپتال کام کر رہے ہیں، 227 مساجد شہید اور 3 گرجا گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر غزہ کی نصف سے زائد تعمیرات تباہ ہو چکی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد دو ہفتوں …

    اسرائیل نے بدترین جنگی جرائم کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کو الشفا اسپتال کی رسائی دے دی جس کے بعد وہاں کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں،عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق الشفا اسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے جس میں قبریں ہیں، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں، بعض لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں جبکہ لاشوں کے سڑنے اور بدبو کا منظر ہولناک ہے، کم از کم 5 لاشیں کھلے آسمان اور دھوپ تلے ہیں، موت پر عزت انسانیت کا اہم ترین تقاضہ سمجھا جاتا ہے،نظام صحت کی ریڑھ سمجھا جانے والا الشفا اسپتال اور اس کے اثاثے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

  • حماس کے حملے میں  اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    غزہ: اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے حملوں میں اپنے ایک فوجی کمانڈو کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف ہلاک ہوگیا جبکہ 16 فوجی زخمی ہوئے جن میں 6 اہلکار شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا، اس ہلاکت سے حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے –

    پنجاب حکومت کا بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    علاوہ ازیں غزہ پر فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد شہید ہوگئے، حماس کے میڈیا آفس نے بتایا کہ ایک مقامی پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ الشجاعہ محلے کی ایک پرہجوم سڑک پر موجود تھے جب ان کی کار پر میزائل فائر کیا گیا، حملے کی زد میں آکر آس پاس موجود متعدد راہ گیر بھی شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف مہم کو وسعت دے گا اور ہر جگہ اس کا تعاقب کرے گا،شمالی محاذ پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گیلنٹ نے جمعہ کے روز شام میں اپنے فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج شمال میں حملوں کی رفتار میں اضافہ کرے گی، اسرائیل حزب اللہ کے خلاف دفاع سے ہٹ کر اب اس کا تعاقب کر رہا ہے۔ بیروت، دمشق اور اس سے آگے جہاں کہیں بھی وہ کام کریں گے، ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔

    پی آئی اے ائیر لائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    اسرائیلی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے کار پرحملے میں حزب اللہ کا ایک عہدیدار مارا گیا ہے۔ یہ حملہ بزوریا میں کیا گیا جس میں حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر علی عبد الحسن نعیم جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے کا نعیم میزائل کے شعبے میں ایک کمانڈر اور بھاری وار ہیڈز کے ساتھ میزائل فائر کرنے کے کمانڈروں میں سے ایک تھا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان کے آغاز کا ذمہ دار تھا۔

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

  • رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے، ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہےگا، امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی-

    دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں اسرائیل اسپتالوں اور قریبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی فورسز الشفا اسپتال، خان یونس کے الامل اور ناصر اسپتالوں میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    انروا کےمطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 76 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 32 ہزار 490 فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید …

  • فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے  غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید لیے

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید لیے

    انقرہ: ترک امدادی ادارے ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ایچ ایچ )نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خرید لیے۔

    باغی ٹی و ی: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایچ کے چیئرمین بلینٹ یلدرم نے استنبول کی بندرگاہ پر غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے منصوبے ’انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا‘ کے لیے خریدے گئے جہازوں کا معائنہ کیااپنے تحریری بیان میں آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔

    انادولو کو امدادی سامان لادنا ہے جبکہ دوسرے جہاز میں ڈاکٹروں سمیت انسانی ہمدردی کے عملے کو لے جایا جائے گا، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بحری جہاز غزہ کے لیے کب روانہ ہوں گے یا ایک بار وہاں سے امداد کہاں یا کیسے پہنچائیں گے۔ ترکی نے اب تک ہمسایہ ملک مصر کے راستے غزہ کے لیے اپنی امداد بھیجی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    واضح رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھااس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

    اسرائیلی فوجی خواتین پر ان کے اہلخانہ کے سامنےریپ کر رہے ہیں،ڈاکٹر کا انکشاف

    فی الحال، امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں ضروری سامان کا صرف پانچواں حصہ داخل ہو رہا ہے کیونکہ اسرائیل فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس نے حماس کے زیر اقتدار ساحلی علاقے کو تباہ کر دیا ہے اور کچھ حصوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے،غزہ کے ساحلوں پر ہوائی جہاز یا سمندری راستے سے براہ راست ترسیل اسرائیل یا مصر کے راستے زمینی راستے سے آنے والی سپلائی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار