Baaghi TV

Tag: غزہ

  • مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگیں،مکڈونلڈ سمیت کئی اداروں کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی و امریکہ کے بعض کاروباری اداروں کی طرف سے اسرائیل کے لیے عطیات دینے کی اطلاعات سامنے آئیں مبینہ طور پر ان اداروں نے اسرائیلی جنگ کی حمایت کی اور اس کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کردیا مبینہ طور پر ان میں مکڈونلڈ بھی شامل تھا اس لیے اس مہم کا نشانہ بن گیا جس وجہ سے کئی ملکوں میں اسرائیل کے حامی اداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کرنا شروع کر دی گئی۔

    "العربیہ کے مطابق” جمعہ کے روز مکڈونلڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ڈی ایس ملائشیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے تاکہ ہم قانون کے مطابق اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں مکڈونلڈ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتے ہم کسی فرد کےانفرادی طورپر بائیکا ٹ کے حق کا احترام کرتے ہیں اور یہ بائیکاٹ حقائق پر مبنی ہونے چاہیے نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔

    مکڈونلڈ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمہ کی قانونی دستاویز کے مطابق مکڈونلڈ نے مبینہ ہتک عزت کے لیے 60 لاکھ رنگٹ کی رقم کا ہرجانہ مانگا ہے البتہ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملائیشیا نے اس ہتک عزت کی تردید کی ہے۔

    ‘بی ڈی ایس’ دراصل فلسطینیوں کےحق میں عالمی بائیکاٹ اور ان پر پابندیوں کی تحریک کا حصہ ہے جس کی بنیاد فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے 2005 میں رکھی تھی اس بائیکاٹ مہم کا مقصد اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کرنے اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کے جواب میں ‘بی ڈی ایس’ نے اسرائیل میں مغربی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کا مطالبہ مزید تیز کردیا تھا، اس میں "مکڈونلڈ”، "کے ایف سی” اور "زارا” جیسے کئی ایسے برانڈاز کا بائیکاٹ شامل ہے جن پر الزام ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم میں شریک ہیں اور اعلانیہ ان کی مدد اور حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • 7  اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج کمزور اور آؤٹ آف پوزیشن تھی صہیونی فوج اتنی غیر منظم تھی کہ فوجیوں نے معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پوسٹس کا سہارا لیا،اسرائیلی کمانڈوز صرف مختصر لڑائی کے لیے جنگ میں پہنچے تھے، ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کو اہداف کا انتخاب کرنے کے لیے نیوز رپورٹس اور ٹیلی گرام چینلز کو دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق فوجی کے انٹرویوز سے یہ بھی پتہ چلا کہ اسرائیلی فورسز کے پاس حماس کے کسی بڑے حملے کے لیے کوئی جوابی منصوبہ یا تربیت نہیں تھی اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالوں کے جواب بعد میں دئیے جائیں گے۔

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج نے لُوٹ مار بھی شروع کر دی، میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے فوجیوں کو گھروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف "غیر اخلاقی” کے طور پر بیان کیے گئے عمل کو انجام دینے کے لیے اتارا جس میں املاک کی چوری اور لوٹ مار شامل ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق آبزرویٹری نے ایک بیان میں "عرب ” کی خبر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن میں سونا، رقوم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز شامل ہیں جمع کی گئی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور میدان میں قتل کی کارر وا ئیوں سے بھی آگے بڑھے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے فلسطینی آبادی کے خلاف اجتماعی انتقام لیتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ،کی ، ذاتی سامان کی چوری کیا اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو بھی جلا ڈالا تھا۔

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    آبزرویٹری کے مطابق شہادتوں کی بنیاد پر ابتدائی تخمینے میبں فلسطینی شہریوں کے ذاتی سامان کی چوری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے قیمتی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس لوٹ مار سے حاصل ہونے والی رقم دسیوں ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    آبزرویٹری نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کلپس شائع کیں جس میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں کی جان بوجھ کر تخریب کاری کو فلمایا گیا تھا اسی طرح دیواروں پر نسل پرست یا یہودی نعرے درج کیے گئے تھے اسی طرح اسرائیلی فوجی رقم اور قیمتی املاک کو چھیننے کے بارے میں شیخی بگھار رہے تھے۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 3افراد شہید

  • غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    میلبور ن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: انوار الحق کا کڑ کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1740384168180105568?s=20
    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور اب تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے انخلا اور غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے مصر اور اردن سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہےفلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سال نوپرتقریبات نہیں ہوں گی اور پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئےکھڑی ہے انوار الحق کاکڑ نے عوام سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔

  • افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔

    فلسطین اسرائیل تنازع کیسے حل ہو سکتا ہے؟ کیا دو ریاستی فارمولے کا کوئی موقع ہے؟ یا اس برسوں سے جاری تنازعہ کے دیگر حل پردے کے پیچھے زیر بحث ہیں؟-

    اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پردے کے پیچھے ڈپلومیسی کھیلنے کی امریکی کوششوں کے نتائج سے ہر کوئی سبق حاصل کرے یہ واشنگٹن کی ثالثی پر اجارہ داری اور تصفیہ کے لیے بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو کمزور کرنے کی پالیسی تھی جس کے نتیجے میں تنازعہ کے علاقے میں موجودہ اضافہ ہوا۔

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    روس کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی اور عرب امن اقدام کے فیصلوں پر مبنی ہے۔ دیرپا امن کا فارمولا سب کو معلوم ہے اس میں 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں ہے، ایک ایسی ریاست جو اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہتی ہے بین الاقوامی ثالثوں کا کام فریقین کو بات چیت شروع کرنے میں مدد کرنا ہے جس کے دوران وہ اپنے تمام تنازعات طے کر سکیں یقیناً یہ آسان نہیں ہوگا لیکن مذاکرات کا واحد متبادل خونریزی جاری ہے سیاسی افق کے بغیر، اسرائیلی اور فلسطینی اسی طرح بڑھتے بڑھتے بڑھتے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ 75 سالوں میں کیا ہے۔

    دہشت گرد حملوں کا جواز پیش کرنا، انہیں اکسانا چھوڑ دینا، یا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں اجتماعی سزا کے طریقوں کے استعمال سے جواب دینا ناقابل قبول ہے-

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا، امریکا کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان، عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وژن پھر بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    غزہ کے حوالے سے روس کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے جس میں مشرقی یروشلم، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے شامل ہیں ہم فلسطینیوں کے اس مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں،روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

  • صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بدھ کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئےجس رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی وہ انجمن کے الامل ہسپتال کے سامنے واقع ہے، اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، جس میں خان یونس میں ہزاروں بے گھر افراد شامل ہیں۔

    غزہ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خان یونس میں ہسپتال کے آس پاس کو نشانہ بنایا گیا فلسطین ٹی وی کے مطابق گذشتہ گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں خان یونس میں 26 فلسطینی مارے گئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے غزہ پٹی کی گنجان آبادی میں حماس کے عسکری ونگ کے خلاف ایک ”پیچیدہ ماحول‘‘ میں جنگ ہو رہی ہےلہٰذا یہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی اور ہم مختلف طریقوں سے اسے انجام دیں گے تاکہ ہمیں حاصل ہونے والی کامیابیاں آئندہ کے لیے بھی محفوظ رکھی جا سکیں –

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے مستقل اور پرعزم لڑائی کے علاوہ کوئی دوسرا جادوئی حل یا شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے بہت پرعزم ہیں ہم حماس کی قیادت تک بھی پہنچیں گے، خواہ اس میں ایک ہفتہ یا پھر مہینوں لگیں شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کو ختم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ”فی الحال ہم اپنی کوششوں کو جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس، مرکزی کیمپوں اور دیگر علاقوں پر مرکوز کر رہے ہیں۔

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

  • ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی  بچی کی ڈائری وائرل

    ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی بچی کی ڈائری وائرل

    غزہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے دوران شہید ہونے ہونے والی 11 سالہ بچی کی شہادت کے بعد بچی کے ڈائری سے وائرل صفحات نے لوگوں کے دل چیر دیئے-

    باغی ٹی وی : اسرائیل نے المغازی کیمپ پربمباری کی جس میں سیلہ بھی اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی،المغازی مہاجرین کیمپ میں رہنے والی 11 سالہ سیلا نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حملے میں سیلہ کے علاوہ اسکے چھوٹے بہن بھائی 8 سالہ ہالہ، 6 سال کی لین اور 5 سالہ حسین بھی شہید ہوئے،جبکہ سیلا کے ساتھ کھیلنے والےدیگربچے بھی شہید ہوگئے۔
    https://x.com/Timesofgaza/status/1739316445199147278?s=20
    سیلہ نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں اپنی آپ بیتی رقم کی تھی جو اس کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہے،سیلہ نے لکھا کہ آج ہفتہ 23 دسمبر 2023 ہے میں صبح ساڑھے7 بجے اٹھی اورپھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا، میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا، اس کے بعد ہم نے دوپہرکا کھانا ساتھ مل کر کھایا جس میں بہت مزیدار پیسٹریز اور پیزا تھے۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز المغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

    ای سی پی کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے …

    دوسری جانب غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیااسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نےبدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن کے ساتھ انسانی ہمدردی کے سلوک کی ویڈیو عالمی میڈیا نے بھی نشر کی تھیں۔

  • حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر کی تجویز مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے نے مصری سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس اور اس کی اتحادی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے مصر کی طرف سے سامنے لائی گئی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے تو اس کے بدلے میں مستقل جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے وفود کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں تاہم دونوں بڑی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا ہے حماس کے حکام نے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے مصری بھائیوں سے بات کی ہے اسرائیلی جارحیت رکنے اور غزہ میں امداد میں اضافے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پربات ہوگی۔

    فلسطینی میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں اور پوچھتے ہیں تم نے ہمیں کیوں …

    مصر نے اپنی اس تجویز میں غزہ میں نئے انتخابات کی بھی بات کی ہے اور حماس کو یقین دلانے کی کوشش بھی کی ہے ان ممکنہ انتخابات سے پہلے اور دوران میں اس کے کارکنوں کو کوئی تعاقب یا تشدد کا نشانہ بھی نہیں بنایا جائے گا۔ تاہم حماس نے یہ پیش کش رد کر دی ہے۔

    حماس ذمہ دار جنہوں نے قاہرہ کا دورہ کیا نے ‘ روئٹر’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس اپنے عوام پر مسلط اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے، چاہتی ہے قتل عام بند ہو اور نسل کشی روکی جائے۔ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی یہی بات کی ہے۔

    حماس کے ذمہ دار رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رہنی چاہیے اور اس میں اضافہ بھی ہونا چاہیے۔ جب اسرائیلی جارحیت رک جائے گی اور امدادی سامان کی ترسیل میں اضافہ ہو جائے گا تو ہم یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہوں گے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    اسلامی جہاد نے بھی یہی مؤقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو تمام فلسطینیوں قیدیوں کو رہاکرناہوگا۔

    واضح رہے دونوں فلسطینی مزاحمتی گروپ مصری حکام کے ساتھ قاہرہ میں الگ الگ مذاکرات کر چکے ہیں۔ مصر نے اس دوران ایک نیا تصور پیش کیا ہے۔ مصر کے اس تصور کی حمایت قطری ثالث بھی کرتے ہیں۔ جو یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں ‘ سیز فائر ‘ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی افواج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …

  • فلسطینی  میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں اور پوچھتے ہیں تم نے ہمیں کیوں مارا؟ اسرائیلی فوجی

    فلسطینی میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں اور پوچھتے ہیں تم نے ہمیں کیوں مارا؟ اسرائیلی فوجی

    غزہ کی پٹی سے واپس آنے والے ایک اسرائیلی فوجی نے کنیسٹ کے اجلاس سے پہلے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی نے بتایا کہ وہ رات کے وقت دہشت کی وجہ سے اپنے اوپر پیشاب کرتا تھا۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق غزہ کی لڑائیوں سے دستبردار ہونے والے سپاہی اویچائی لیوی نے کہا کہ میں اب تصور کرتا ہوں کہ میرے سر پر آر پی جی کے گولے اڑ رہے ہیں میں خود کو بلڈوزر کے اندر لڑائی کرتا تصور کر رہا ہوں اور لاشوں کی بو سونگھ رہا ہوں میں ڈر کے مارے نیند میں اپنے اوپر پیشاب کرتا ہوں اگر میں شراب کی بوتل نہ پیوں تو میں سو نہیں پاؤں گا میرے اور میرے ساتھیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے اس حکومت نے ہی ہمیں جنگ میں دھکیلا ہے۔

    اسرائیلی فوجی اویچائی لیوی نے مزید کہا کہ میں ان ہاتھوں سے زخمیوں کو اکٹھا کر رہا ہوں، تم کہاں ہو؟ تم نئے معذوروں کی بات کر رہے ہو، جب کہ یہاں معذور لوگ ہیں ان میں سے درجنوں ہیں جن کو چھوڑ دیا گیا ہےمیں اپنے لیے بھی بول رہا ہوں، مجھے بھی چھوڑ دیا گیا ہےمیں نے تمہارے لیے اپنے ہاتھوں سے آدمیوں کو قتل کیا اور تم کہتے ہو کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پر خون ہے، میں نے تمہارے لیے 40 سے زیادہ لوگوں کو مارا ہے وہ میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں کہ اب مجھے نفسیاتی علاج بھی نہیں دیا جا رہا۔ مجھے اس صدمے کی وجہ سے شکایت ہے جو میں نے محسوس کی، میں رات کو اپنے اوپر پیشاب کرتا ہوں، وہ میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں اور پوچھتے ہیں تم نے ہمیں کیوں مارا؟

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد   شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید

    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث حماس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث اس کا پانچ قیدیوں کے رکھوالی کرنے والے اپنے گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیلی حملے میں ان قیدیوں کی اموات ہو گئی ہے ان قید یوں میں وہ تین یرغمالی بھی شامل ہیں جنکی ویڈیو گذشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی رہائی کی اپیل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود جمعے کی رات بھی غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے جبکہ ہفتے کے روزغزہ میں ریسکیو کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 76 افراد کو شہید کر دیااسرائیلی فوج نےیہ شدید بمباری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس انتباہ کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے کے محض ایک دن بعد کی ہےسیکرٹری جنرل نے اسرائیلی بمباری کو امدادی کارروائیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بلڈنگ کو بمباری کا نشانہ بنایا، یہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اڑھائی ماہ سے جاری بمباری میں سے شدید ترین بمباریوں میں سے ایک تھی۔

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    ترجمان نے اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیل بتائی تاہم مکمل فہرست نہیں جاری کی ہےان 76 افراد کا تعلق مراکشی خاندان سے ہے ان شہدا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سابق سینئیر کارکن عصام المغربی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے بھی شامل ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک 20000 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 53000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں …