Baaghi TV

Tag: غزہ

  • دنیا  بھر  میں غزہ پر  اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

    دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا –

    باغی ٹی وی : امریکا میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن میں فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا،آئرلینڈ میں مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی، ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے امریکی قونصل خانےکا سامنے احتجاج کیا، عراق میں غزہ کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیےکرسمس ٹری کو کفن میں لپٹے بچوں سے مماثل اشیا سے سجا دیا گیافلسطینی شہر رام اللہ میں غزہ شہدا کے ناموں سے بھرا طویل بینر اٹھا کر احتجاج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں نئے سال بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی، جبالیہ، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے جاری رہے،سات اکتوبر 2023 سے اب تک 22,141 اموات بھی شامل ہیں، جن میں سے 98 فیصد غزہ کی پٹی میں ہوئی ہیں شہید ہونے والوں میں تقریباً 9,000 بچے اور 6,450 خواتین شامل ہیں۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    سات اکتوبر سے مغربی کنارے میں ہلاکتوں کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے جن میں 111 بچے اور چار خواتین شامل ہیں اور فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ کے مطابق 100 سے زائد صحافی ہلاک ہوئے جب کہ لاپتا افراد کی تعداد غزہ کی پٹی میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 7,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے 67 فی صد بچے اور خواتین ہیں اور تقریباً انیس لاکھ شہری غزہ کی پٹی کے اندر اپنی رہائش گاہوں سے دور بے گھر ہو گئے ہیں-

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات …

  • اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے اسرائیلی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں68 سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے ،دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    دوسری جانب جبکہ اسرائیلی حملوں میں گھرے فلسطینیوں کے لیے سال 2023 نسل کشی کا سال ثابت ہوا، سال کے آخری تین ماہ کا ہر دن اور ہر لمحہ اسرائیلی بمباری اور میزائلوں کی زد میں گزرا غزہ کی فضا بارود کی بو میں ڈوبی رہی، لوگ اپنے بچوں کے زخمی جسم اٹھائے اسپتالوں میں زندگی کی تلاش میں بھاگتے نظر آئے، ماؤں کی آہوں نے عرش ہلادیا۔

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دئیے گئے7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے ان شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہےفلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے، ان میں صحافیوں اور طبی عملے سے وابستہ لوگ شامل ہیں،مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال2023 میں 506 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق 1948 میں نکبہ کے بعد سال 2023 فلسطینیوں کے لیے بدترین سال رہا، نکبہ کے بعدسال 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

    برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

    برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے باوجود اسرائیل کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، اسرائیل “عالمی تنہائی” کا شکار بھی ہونے لگا ہے۔

  • غزہ میں  جنگ لڑنے سے انکار  پر  اسرائیلی لڑکے کو قید کی سزا

    غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار پر اسرائیلی لڑکے کو قید کی سزا

    تل ابیب : اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں لڑنے سے انکار پر 18 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے 18 سالہ رہائشی اسرائیلی نوجوان نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کر دیا،ویڈیو پیغام میں نوجوان کا کہنا تھاکہ مجھے یقین نہیں کہ تشدد بڑھانے سے سلامتی آئے گی، میں بدلے کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہوں غزہ میں لڑائی سےنہیں بات چیت سے ہی یرغمالی رہا ہوئے، غزہ میں فوجی آپریشن ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا، جس پر اسرائیلی فوجی عدالت نے اسرائیلی نوجوان کو 30 روز قیدکی سزا سنا دی جس کے بعد اسے فوجی جیل میں قید کرلیا گیا ہے نوجوان کی سزا میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں جنوبی قصبے خان یونس پر بمباری اور ٹینک سے گولے فائر کیے جب کہ محصور فلسطینی علاقے پر متعدد حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

    القسام بریگیڈز کے ساتھ جھڑپ، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے 20 اہلکار …

    خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اس کے ایک صحافی نے خان یونس اور رفح میں مسلسل گولہ باری کی اطلاع دی ہے مصر کے قریب واقع رفح وہ مقام ہے جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے لڑائی سے پناہ حاصل کی ہے۔

    غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 200 افراد شہید ہوئے ہیں خان یونس پر شدید بمباری قصبے میں اسرائیلی فوج کی متوقع پیش قدمی سے قبل مہم کا حصہ ہےوسطی غزہ میں اسرائیل نے نصیرات کیمپ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے بیت لاہیا علاقے میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے دو کمپاؤنڈز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    ادھر اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی فورسز کی طرف سے حال ہی میں غزہ کے امدادی قافلے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے امدادی قافلے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسرائیلی فوج کے مقرر کردہ راستے پر شمالی غزہ سے واپس آ رہا تھا۔

    مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے کارکنوں پر حملے غیر قانونی ہیں۔

    عالمی ادارے کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو کم از کم چھ لاکھ ویکسین فراہم کیں اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے آغاز کے بعد سے، تقریباً 17,000 بچے پولیو اور خسرہ سمیت اپنے معمول کے قطرے پلانے سے محروم ہیں عالمی ادارۂ صحت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ مل کر ان بچوں تک پہنچ رہے ہیں۔

    وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں نے دسیوں ہزار فلسطینیوں کو رفح میں پناہ کے لیے دھکیل دیا ہے، جہاں اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق آبادی تین گنا زیادہ ہو کر 850,000 ہو گئی ہے پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے کہا کہ لوگ کسی بھی خالی جگہ کو دیکھ کر جھاڑیوں سے سر چھبانے کی پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔ کچھ اپنی گاڑیوں میں سو رہے ہیں اور کچھ کھلے آسماں تلے سو رہے ہیں۔

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    سات اکتوبر کر حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے جاری جنگ کے شکار علاقے میں زیادہ تر دستیاب پانی آلودہ ہے۔ صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہے اور قابل استعمال بیت الخلاء نایاب ہیں فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی کے مطابق غزہ کی تقریباً پوری آبادی خوراک سمیت بین الاقوامی امداد پر منحصر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی طرف سے فوری اور بلا روک ٹوک امداد میں اضافے کے مطالبے کی قرارداد کے باوجود امداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا جب کہ امدادی کارروائی کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ‘سخت پابندیوں’ کا سامنا ہے ٹرکوں کو مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ اور اسرائیل سے دوبارہ کھولی گئی کریم شالوم کراسنگ پر امدادی ترسیل کو طویل تاخیر کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلسل بمباری، لڑائی میں شدت اور مواصلاتی رابطوں کے منقطع ہونے کی وجہ سے غزہ کے اندر امداد کی تقسیم میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں جنگ زدہ علاقے میں مایوس ہجوم آنے والے اکثر امدادی ٹرکوں پر دھاوا بول کر امدادی سامان اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے وسطی غزہ کے رہائشیوں کو جنوب کی طرف جانے کو کہا ہے لیکن وہاں بھی لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ بارہ ہفتے قبل یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب حماس کے اسرائیل کی جنوبی علاقوں پر حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا اسرائیلی فورسز نے جوابی حملوں میں غزہ کے زیادہ تر علاقے کو مسمار کر دیا ہے اس کی آبادی کے تقریباً تمام 23 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

    غزہ کی حماس کے زیر انتظام وزارتِ صحت کے مطابق جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 21,507 تک پہنچ گئی ہے جو کہ غزہ کی آبادی کا تقریباً ایک فی صد ہے خدشہ ہے کہ غزہ کے تباہ شدہ محلوں کے کھنڈرات میں مزید ہزاروں لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں تقریباً 56,000 شہری زخمی ہو چکے ہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ میں اس کے 167 فوجی مارے گئے ہیں۔

  • مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    مکڈونلڈ ملائشیا کا فلسطین کے حامی گروپ کے خلاف مقدمہ درج

    7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگیں،مکڈونلڈ سمیت کئی اداروں کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی و امریکہ کے بعض کاروباری اداروں کی طرف سے اسرائیل کے لیے عطیات دینے کی اطلاعات سامنے آئیں مبینہ طور پر ان اداروں نے اسرائیلی جنگ کی حمایت کی اور اس کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کردیا مبینہ طور پر ان میں مکڈونلڈ بھی شامل تھا اس لیے اس مہم کا نشانہ بن گیا جس وجہ سے کئی ملکوں میں اسرائیل کے حامی اداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کرنا شروع کر دی گئی۔

    "العربیہ کے مطابق” جمعہ کے روز مکڈونلڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ڈی ایس ملائشیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے تاکہ ہم قانون کے مطابق اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں مکڈونلڈ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتے ہم کسی فرد کےانفرادی طورپر بائیکا ٹ کے حق کا احترام کرتے ہیں اور یہ بائیکاٹ حقائق پر مبنی ہونے چاہیے نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔

    مکڈونلڈ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمہ کی قانونی دستاویز کے مطابق مکڈونلڈ نے مبینہ ہتک عزت کے لیے 60 لاکھ رنگٹ کی رقم کا ہرجانہ مانگا ہے البتہ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملائیشیا نے اس ہتک عزت کی تردید کی ہے۔

    ‘بی ڈی ایس’ دراصل فلسطینیوں کےحق میں عالمی بائیکاٹ اور ان پر پابندیوں کی تحریک کا حصہ ہے جس کی بنیاد فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے 2005 میں رکھی تھی اس بائیکاٹ مہم کا مقصد اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کرنے اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔

    اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کے جواب میں ‘بی ڈی ایس’ نے اسرائیل میں مغربی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کا مطالبہ مزید تیز کردیا تھا، اس میں "مکڈونلڈ”، "کے ایف سی” اور "زارا” جیسے کئی ایسے برانڈاز کا بائیکاٹ شامل ہے جن پر الزام ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم میں شریک ہیں اور اعلانیہ ان کی مدد اور حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • 7  اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    واشنگٹن: امریکی اخبار نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج کمزور اور آؤٹ آف پوزیشن تھی صہیونی فوج اتنی غیر منظم تھی کہ فوجیوں نے معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پوسٹس کا سہارا لیا،اسرائیلی کمانڈوز صرف مختصر لڑائی کے لیے جنگ میں پہنچے تھے، ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کو اہداف کا انتخاب کرنے کے لیے نیوز رپورٹس اور ٹیلی گرام چینلز کو دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق فوجی کے انٹرویوز سے یہ بھی پتہ چلا کہ اسرائیلی فورسز کے پاس حماس کے کسی بڑے حملے کے لیے کوئی جوابی منصوبہ یا تربیت نہیں تھی اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالوں کے جواب بعد میں دئیے جائیں گے۔

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج نے لُوٹ مار بھی شروع کر دی، میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے فوجیوں کو گھروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف "غیر اخلاقی” کے طور پر بیان کیے گئے عمل کو انجام دینے کے لیے اتارا جس میں املاک کی چوری اور لوٹ مار شامل ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق آبزرویٹری نے ایک بیان میں "عرب ” کی خبر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن میں سونا، رقوم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز شامل ہیں جمع کی گئی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپے من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور میدان میں قتل کی کارر وا ئیوں سے بھی آگے بڑھے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے فلسطینی آبادی کے خلاف اجتماعی انتقام لیتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ،کی ، ذاتی سامان کی چوری کیا اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو بھی جلا ڈالا تھا۔

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    آبزرویٹری کے مطابق شہادتوں کی بنیاد پر ابتدائی تخمینے میبں فلسطینی شہریوں کے ذاتی سامان کی چوری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے قیمتی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس لوٹ مار سے حاصل ہونے والی رقم دسیوں ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    آبزرویٹری نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کلپس شائع کیں جس میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں کی جان بوجھ کر تخریب کاری کو فلمایا گیا تھا اسی طرح دیواروں پر نسل پرست یا یہودی نعرے درج کیے گئے تھے اسی طرح اسرائیلی فوجی رقم اور قیمتی املاک کو چھیننے کے بارے میں شیخی بگھار رہے تھے۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 3افراد شہید

  • غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    غزہ کے مسلمانوں سے متاثر 30 آسٹریلین خواتین دائرہ اسلام میں داخل

    میلبور ن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں غزہ کے مسلمانوں کےحوصلے سے متاثر ہوکر آسٹریلیا کی 30 خواتین نے بیک وقت اسلام قبول کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غزہ میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں، اور اب تک 23 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم فلسطینی مسلمان کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں فلسطینی مسلمانوں کے عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے متاثر ہوکر آسٹریلیا میں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں تمام 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاترک میڈیا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبایا پہنی خواتین باری باری کلمہِ شہادت پڑھ رہی ہیں، اس موقع پر نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کی اسلام قبول کرنے والی کرسٹین کرنوگوناک کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی،میں نے جاری تنازعہ کی وجہ سے مذہب تبدیل کیا اور میں اسلام اور غزہ کے قریب ہونا چاہتی تھی اس لئے اسلام قبول کیا ہے۔

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: انوار الحق کا کڑ کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1740384168180105568?s=20
    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور اب تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے انخلا اور غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے مصر اور اردن سے مسلسل رابطے میں ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہےفلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سال نوپرتقریبات نہیں ہوں گی اور پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئےکھڑی ہے انوار الحق کاکڑ نے عوام سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔

  • افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔

    فلسطین اسرائیل تنازع کیسے حل ہو سکتا ہے؟ کیا دو ریاستی فارمولے کا کوئی موقع ہے؟ یا اس برسوں سے جاری تنازعہ کے دیگر حل پردے کے پیچھے زیر بحث ہیں؟-

    اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پردے کے پیچھے ڈپلومیسی کھیلنے کی امریکی کوششوں کے نتائج سے ہر کوئی سبق حاصل کرے یہ واشنگٹن کی ثالثی پر اجارہ داری اور تصفیہ کے لیے بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو کمزور کرنے کی پالیسی تھی جس کے نتیجے میں تنازعہ کے علاقے میں موجودہ اضافہ ہوا۔

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    روس کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی اور عرب امن اقدام کے فیصلوں پر مبنی ہے۔ دیرپا امن کا فارمولا سب کو معلوم ہے اس میں 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں ہے، ایک ایسی ریاست جو اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہتی ہے بین الاقوامی ثالثوں کا کام فریقین کو بات چیت شروع کرنے میں مدد کرنا ہے جس کے دوران وہ اپنے تمام تنازعات طے کر سکیں یقیناً یہ آسان نہیں ہوگا لیکن مذاکرات کا واحد متبادل خونریزی جاری ہے سیاسی افق کے بغیر، اسرائیلی اور فلسطینی اسی طرح بڑھتے بڑھتے بڑھتے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ 75 سالوں میں کیا ہے۔

    دہشت گرد حملوں کا جواز پیش کرنا، انہیں اکسانا چھوڑ دینا، یا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں اجتماعی سزا کے طریقوں کے استعمال سے جواب دینا ناقابل قبول ہے-

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا، امریکا کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان، عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وژن پھر بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    غزہ کے حوالے سے روس کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے جس میں مشرقی یروشلم، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے شامل ہیں ہم فلسطینیوں کے اس مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں،روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

  • صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بدھ کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئےجس رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی وہ انجمن کے الامل ہسپتال کے سامنے واقع ہے، اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، جس میں خان یونس میں ہزاروں بے گھر افراد شامل ہیں۔

    غزہ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خان یونس میں ہسپتال کے آس پاس کو نشانہ بنایا گیا فلسطین ٹی وی کے مطابق گذشتہ گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں خان یونس میں 26 فلسطینی مارے گئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے غزہ پٹی کی گنجان آبادی میں حماس کے عسکری ونگ کے خلاف ایک ”پیچیدہ ماحول‘‘ میں جنگ ہو رہی ہےلہٰذا یہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی اور ہم مختلف طریقوں سے اسے انجام دیں گے تاکہ ہمیں حاصل ہونے والی کامیابیاں آئندہ کے لیے بھی محفوظ رکھی جا سکیں –

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے مستقل اور پرعزم لڑائی کے علاوہ کوئی دوسرا جادوئی حل یا شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے بہت پرعزم ہیں ہم حماس کی قیادت تک بھی پہنچیں گے، خواہ اس میں ایک ہفتہ یا پھر مہینوں لگیں شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کو ختم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ”فی الحال ہم اپنی کوششوں کو جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس، مرکزی کیمپوں اور دیگر علاقوں پر مرکوز کر رہے ہیں۔

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

  • ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی  بچی کی ڈائری وائرل

    ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا،اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالی فلسطینی بچی کی ڈائری وائرل

    غزہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے دوران شہید ہونے ہونے والی 11 سالہ بچی کی شہادت کے بعد بچی کے ڈائری سے وائرل صفحات نے لوگوں کے دل چیر دیئے-

    باغی ٹی وی : اسرائیل نے المغازی کیمپ پربمباری کی جس میں سیلہ بھی اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی،المغازی مہاجرین کیمپ میں رہنے والی 11 سالہ سیلا نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حملے میں سیلہ کے علاوہ اسکے چھوٹے بہن بھائی 8 سالہ ہالہ، 6 سال کی لین اور 5 سالہ حسین بھی شہید ہوئے،جبکہ سیلا کے ساتھ کھیلنے والےدیگربچے بھی شہید ہوگئے۔
    https://x.com/Timesofgaza/status/1739316445199147278?s=20
    سیلہ نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں اپنی آپ بیتی رقم کی تھی جو اس کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہے،سیلہ نے لکھا کہ آج ہفتہ 23 دسمبر 2023 ہے میں صبح ساڑھے7 بجے اٹھی اورپھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا، میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا، اس کے بعد ہم نے دوپہرکا کھانا ساتھ مل کر کھایا جس میں بہت مزیدار پیسٹریز اور پیزا تھے۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز المغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی ہے جب کہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

    ای سی پی کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے …

    دوسری جانب غزہ کے مرد و خواتین، بچوں اور بوڑھوں سے تضحیک آمیز اسرائیلی سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑے مردوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیااسرائیل کی قید سے چھوٹ کر واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نےبدترین تشدد کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن کے ساتھ انسانی ہمدردی کے سلوک کی ویڈیو عالمی میڈیا نے بھی نشر کی تھیں۔