Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • اسلام آباد  شہر کے تین میئر ہوں گے

    اسلام آباد شہر کے تین میئر ہوں گے

    اسلام آباد:حکومت نے اسلام آباد میں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم کرکے شہر کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے،میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال، انتخاب چیئرمین یونین کونسلزکریں گے صدارتی آرڈیننس صدر مملکت کو ارسال کر دیئے گئےدستخط کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر دارالحکومت کو تین ٹاوٴنز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاوٴن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خودمختاری دیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ سی ڈی اے کے متعدد اختیارات مرحلہ وار ٹاوٴن کارپوریشنز کو منتقل کیے جائیں گے۔

    شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرز کو صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اختیارات سونپے جانے کا امکان ہے نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے، ہر ٹاوٴن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو نائب میئر تعینات کیے جائیں گے ٹاوٴن میئر اور نائب میئر کا انتخاب براہ را ست نہیں ہوگا بلکہ یونین کونسلز کے چیئرمین ٹاوٴن میئرز اور نائب میئرز کا انتخاب کریں گے، میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

    نفرت انگیز بیانات دینے والے علما ءکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جلد متوقع ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گانئے بلدیاتی ڈھانچے کے تحت اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کو آبادی کے تناسب سے تین ٹاوٴنز میں تقسیم کیا جائے گا مجوزہ نظام سے مقامی سطح پر گورننس اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

  • جہیز  پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔

    خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز پر پابندی کے بل پر بحث ہوئی،جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزاؤں کی تجویز شامل تھی،اس کے علاوہ والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی اس بل میں شامل تھی،تاہم بحث کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کر دیا اور اور متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔

    مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    پی آئی اے نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی

  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

    قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال،اسپیکر کا مزاحیہ تبصرہ

    قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ہاتھ میں پکڑ کر کہاکہ یہ کسی کے پیسے گر گئے ہیں؟اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں، کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا لیے، جس پر اسپیکر نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، اتنے پیسے نہیں کہ سب کے ہاتھ بھر جائیں۔

    بعد ازاں، اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد اسپیکر نے دوبارہ پیسوں کی ملکیت کے بارے میں اعلان کیا، جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ گمشدہ پیسے رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے ہیں،اسپیکر نے واضح کیاکہ یہ پیسے اقبال آفریدی کو ہی واپس کیے جائیں گے، جو اصل مالک ہیں۔

  • ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق   رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

    اسلام آباد:ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی-

    رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،آبادی میں اضافے کے باعث 2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی مزید کم ہوکر 795 کیوبک میٹر تک رہ جانے کا اندیشہ ہے جو ملک کے لیے سنگین پانی بحران کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    صوبوں کے اعدادوشمار بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے جن کے مطابق خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہوکر 679 کیوبک میٹر رہ گئی ہےپنجاب میں یہ مقدار 760 کیوبک میٹر، سندھ میں 1169 کیوبک میٹر جبکہ بلوچستان میں فی کس دستیابی 928 کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، اہلیہ ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    وزارت آبی وسائل نے رپورٹ میں تجویز کیا کہ ملک بھر میں پانی کے ذخائر میں اضافے، مؤثر انتظام اور آبادی میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ پانی کا بحران آنے والے برسوں میں سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

    سندھ حکومت کو بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل

  • قومی اسمبلی اجلاس کا  ایجنڈا جاری، سیلاب اور قانون سازی زیرِ غور

    قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، سیلاب اور قانون سازی زیرِ غور

    قومی اسمبلی کے یکم ستمبر کو شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    ایجنڈے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں فلیٹس کی تاخیر سے حوالگی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس میں ورچوئل اسمبلی آرڈیننس 2025 پیش کریں گے، جب کہ کاروباری قوانین میں اصلاحات اور ریگولیٹری ریکوائرمنٹس ختم کرنے و آسان کاروبار بل 2025 بھی منظوری کے لیے ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمانی خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

    اہم اجلاس میں حالیہ سیلاب پر قبل از وقت اقدامات، بروقت امدادی سرگرمیوں کی کمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی کارکردگی بھی زیرِ بحث آئے گی۔

    پانی کےقدرتی راستے بحال کرنا ہوں گے، خواجہ آصف

    ایشیا کپ 2025، شدید گرمی کے باعث 18 میچز کا وقت تبدیل

    مصطفیٰ کمال کی ہیلتھ سسٹم پر تنقید، آبادی اور گندے پانی کو بڑا مسئلہ قرار

    سیلاب ،خودنمائی اور جاہ جلال کی نمائش،مبشر لقمان نے حقیقت آشکار کر دی

  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

    عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

    ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا، محمود خان اچکزائی اپوزیشن گرنیڈ الائنس کے سربراہ بھی ہیں، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزدگی پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے، اعظم سواتی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے ابتک کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے کے باعث پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ناصرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے تھے بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھاالیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ملک میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کی اجازت بھی دے دی اور نا اہل قرار دیئے گئے ارکان اسمبلی کے اہل خانہ کو ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • قومی اسمبلی،اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

    قومی اسمبلی،اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

    قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جہاں قرارداد رکن اسمبلی نوید عامر جیوہ نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو پاکستان کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ قرارداد کے مطابق قائداعظم نے تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور عبادات کا حق دیا، جبکہ ان کے خطاب کے مطابق مذہب ہر فرد کا ذاتی معاملہ ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

    رائٹ سائزنگ پالیسی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4 ادارے بند

    پاکستانی حدود بندش،ایئر انڈیا کی واشنگٹن فضائی سروس معطل

    پاکستانی حدود بندش،ایئر انڈیا کی واشنگٹن فضائی سروس معطل

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

  • پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا،طلال چوہدری

    پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا،طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ،کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شیطان بھی بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکا، اگر اڈیالہ جانا تھا تو یہاں کیوں آئے تھے، بہانے بنائے جا رہے ہیں، مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ،ہمیں معلوم ہے آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو یہاں لاکر کس نے بٹھایا تھا ، آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، دہشتگرد حملے ان پر نہیں ہوتے باقی سب جماعتوں پر ہوتے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، زائرین بہت بڑی تعداد میں جاتے ہیں ، ایران، اسرائیل جنگ کے بعد کچھ سکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس کے بعد زمینی راستے سے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے ، اس متعلق مذاکرات کیے گئے ہیں۔

    امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کے بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت

    فیفا نے ویمن فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

    انڈونیشیا کا جزیرہ گالانگ پر غزہ کے زخمیوں کے لیےطبی سہولت قائم کرنے کا اعلان

  • قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

    قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے، جس سے حکومتی اتحاد کو قانون سازی میں مزید تقویت مل گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوتے ہی باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد قومی اسمبلی میں مجموعی ارکان کی تعداد 333 ہو گئی ہے، تاہم 3 نشستیں تاحال خالی ہیں، جن میں ایک معطل رکن صدف احسان کی نشست اور دو مخصوص نشستیں شامل ہیں۔

    پارلیمانی پوزیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کی مجموعی نشستیں 235 ہو گئی ہیں، جبکہ اپوزیشن اتحاد کی تعداد کم ہو کر 98 رہ گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 13 نئی مخصوص نشستیں ملی ہیں، جس سے ان کی مجموعی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو 4 نشستیں ملنے کے بعد ان کے ارکان کی تعداد 74 تک پہنچ گئی، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 2 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ان کے پاس 10 نشستیں ہو گئی ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی بحالی سے حکومتی اتحاد کو قانون سازی میں خاطر خواہ برتری حاصل ہو گئی ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں تبدیل ہوتی ہوئی پارلیمانی پوزیشن آئندہ دنوں میں اہم سیاسی فیصلوں اور قانون سازی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے

    سیالکوٹ: حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنرز پیرا کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مقرر

  • وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر

    وفاقی وزرا کی تنخواہوں کے نظام میں تبدیلی، تنخواہ ارکانِ اسمبلی کے برابر مقرر

    قومی اسمبلی نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔

    ترمیم رکن قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی کی جانب سے متعارف کروائی گئی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ترمیم کی منظوری گزشتہ روز فنانس بل 2025-26 کی منظوری کے دوران دی گئی۔قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اب ارکانِ قومی اسمبلی کے برابر ہوں گی۔

    وزرا کی تنخواہوں کو سرکاری افسران (سول سرونٹس) کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا ہے۔1975 کے ایکٹ کے تحت، وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد خودکار طور پر ہوتا تھا، اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ترمیم میں "خود بخود” کا لفظ ختم کر کے "وقتاَ فوقتاَ” شامل کیا گیا ہے، یعنی اب اضافہ صرف باقاعدہ فیصلہ یا منظوری کے بعد ہو سکے گا۔

    ترمیم کا مقصد
    ترمیم کا بنیادی مقصد وزرا کی تنخواہوں میں شفافیت لانا اور انھیں پارلیمانی ارکان کے برابر کرنا ہے، تاکہ تنخواہوں کا فیصلہ قانون سازی یا پالیسی کے تحت ہو، نہ کہ خودکار نظام کے تحت۔یہ پیشرفت تنخواہوں اور مراعات کے نظام کو باقاعدہ بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

    کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب

    روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی