Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور بچے کو اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ۔

    لاہور بچے کو اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ۔

    لاہور بچے کو اغوا کرنے والا ملزم خود ہلاک۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں 10 کروڑ تاوان کے لیے پولیس مقابلے کے دوران بچے کو اغوا کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی علی بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی بھسین گاؤں ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ جب پولیس گاؤں گئی تو ساتھ ہی پولیس کو دیکھ کر ملزم گھبرا گیا اور اس ملزم نے فائرنگ شروع کر دی اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پہلے فائرنگ ملزم کی طرف سے پولیس پر کی گئی تھی۔ بعد میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی اس طرح جوابی فائرنگ میں ملزم کا قتل ہوا۔

    مزید یہ کہ ملزمہ کی ساتھی خاتون اور مغوی بچے کی سوتیلی نانی مہوش کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم نے چند روز قبل پانچ سال کے معصوم بچےجس کا نام عریض اس کو تاوان کے لیے اغوا کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا جا چکا ہے ۔

    خیال رہے کہ ملزمان نے 13 مئی کی شام کو سندر تھانے کی حدود میں واقع نجی سوسائٹی کے پارک سے بچے کو اغوا کیا تھا۔ اور 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔اور بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

  • جولوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اوردنیا کمارہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    جولوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اوردنیا کمارہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈس اسپتال لاہور کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم شہباز شریف انڈس اسپتال کا افتتاح کرنے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے ملاقات بھی کی انڈس اسپتال 600 بستروں پر مشتمل ہے اسپتال میں بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ میرے لیے آج عزت اور فخرکا موقع ہے ایسے اسپتال کےافتتاح کا موقع ملا جسےایسےشخص نےبنایاجو خدا ترس ہیں،جولوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اوردنیا کمارہے ہیں2013 میں ان لوگوں سے ملاقات ہوئی، خیراتی اسپتال بنانے کا کہا،ہماری حکومت اس 60 بیڈ کے اسپتال کو چلانےسے قاصر تھی میں نے ان سے کہا یہ اسپتال سیاسی رنگ نہ اختیار کر جائے،وہ اسپتال ان کے حوالے کیا تو انہوں نے شاندار انداز میں چلایا-


    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اسپتال میں 120 بیڈز کی توسیع کی گئی،وہ پورے علاقے کا مصروف ترین اسپتال ہوگیا،اسی کی توسیع کے لیے اڑھائی سو بیڈز کا ایک اور اسپتال بنایا گیا،اس اسپتال کا نام طیب اردوان ہی رکھا گیا،کئی بار بغیر بتائے اس اسپتال کا دورہ کیا،کاہنہ میں نیا اسپتال بنایا انہیں اشخاص کی مدد سے،سبزہ زارکااسپتال، برکی میں زچہ بچہ اسپتال،منانواں کا اسپتال ان کےحوالے کیاعوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کا یہ رشتہ ہے،سبزہ زار کا اسپتال، برکی میں زچہ بچہ اسپتال، منانواں کا اسپتال ان کے حوالے کیا،پتھروں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، قومیں بنتی علم اور جدت سے بنتی ہیں،حکومت پنجاب کا بجٹ حقداروں کو شفاف طریقے سےپہنچتا ہےاربوں روپے انہوں نے عطیہ کیے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے زور سے تالی لگانے پربھی زور دیا،جاوید بھٹی صاحب نےایک ارب سے زائد حصہ ڈالا،میاں منشا کو 8،10 ارب سے چار اسپتال بنانے کا کہا تھا-


    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ماحولیات کے عالمی دن پر صرف ایک زمین تھیم رکھی گئی ہے،تھیم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح مطالبہ ہے،تھیم میں متحد ہوکر عالمی اقدام کرنے کا واضح مطالبہ ہے،یہ بہت اہم ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے –

  • لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،آگ چلڈرن اسپتال کی فارمیسی میں لگی تھی چلڈرن اسپتال آتشزدگی پر وزیر اعلی ٰپنجاب نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے-

    وزیر اعلی ٰپنجاب نے کہا کہ چلڈرن اسپتال آتشزدگی کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے-

    ریسکیوذرائع کے مطابق کولنگ کے عمل کے دوران ہی دوبارہ آگ بھڑک اٹھی-

    میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال پروفیسر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا،ممکن ہے آگ ڈی فریزر سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو انکوائری کمیٹی بنادی گئی نقصان کا تعین کیا جارہاہے، میڈیسن بحال اور علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہیں آرہی، ادویات کی مالیت کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا،50فیصد ادویات کا اسٹاک موجود ہوتا ہے،ماڈل فارمیسی کام کررہی ہے ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے-

    قبل ازیں جناح ہسپتال کے سیکنڈ فلور کے عمر آئی سی یو میں آگ بھڑک اٹھی تھی-

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    واضح رہے کہ سال 2020 میں چلڈرن ہسپتال کی لانڈری میں آگ لگ گئی تھی کسی بھی قسم کے جانی نقصان مہیں ہوا تھاچلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث بجلی بند ہو گئی تھی اور ہر طرف دھواں چھا گیا تھا۔ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر سلیم نے کہا تھا کہ آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔ آگ نے لانڈری یونٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا-

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

  • لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

    لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

    ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر کارروائیاں کے دوران دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش جب کہ لاہور سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمان سے950 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے.

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے احکامات کی روشنی میں صدر ڈویژن پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی.

    سبزہ زار پولیس نے کارروائی کے دوران 40کلو گرام چرس برآمد کر کےخاتون سمیت 3ملزمان گرفتارکع لئے.گرفتار ملزمان میں عثمان ،حمزہ اور شاد بی بی شامل ہیں،ملزمان علاقہ غیر سے چرس لاکر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لا رہے تھے۔ ملزمان کو سبزہ زار کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران چیک کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں.

    دونوں مسافروں نے منشیات اپنے اپنے بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن نے ملازمین کی اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس بند کردی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر سی اے اے کے ملازم نے ڈی جی کے نام درخواست لکھ دی ،درخواست گزار نے لکھا کہ سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے کے ملازم راجہ آصف اقبال نے درخواست میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سول ایوی ایشن نے ٹرانسپورٹ بند کر دی، اس لئے گدھا گاڑی پارکنگ تک لانے کی اجازت دی جائے،فدوی پبلک ٹرانسپورٹ افورٹ نہیں کر سکتا

    درخواست کے بعد ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازمین کو فیول الاؤنس دیتا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے، جن ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور جہاں سہولت ہے ان روٹس پر ٹرانسپورٹ بند کردی ہے،

    واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب بھی پٹرول مہنگا کر دیا، پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایہ جات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

  • علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سماء ٹی وی کے بعد اب سلک بینک بھی خرید رہے ہیں

    تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان کی نظریں اب سلک بینک پر ہیں، انہوں نے سماء ٹی وی کو خریدا اور اس کے بعد اب رپورٹ سامنے آئی کہ سلک بینک میں وہ شیئر خریدنے جا رہے ہیںَ. سلک بینک میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے بھی شیئر تھے ، اب علیم خان اور انکی فیملی شیئر حاصل کر رہی ہے

    عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سلک بینک کے صدر کو لکھا گیا ایک مراسلہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے جس کے مطابق پارک ویوسوسائٹی جو علیم خان کی ملکیت ہے کے ذریعے سلک بینک کے کم از کم 51 شیئر اور کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے کا عوامی اعلان کیا گیا ہے ،عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اعلان کو انگلش اور اردو میں شائع کروایا جائے گا،

    پارک ویو انکلیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلک بینک کے 51 فیصد حصص لے رہے ہیں،پارک ویو کا دفتر بلیو ایریا اسلام آباد میں ہے،پارک ویو انکلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسز کرن علیم خان، عبدالرحمان، مس زینب علیم خان شیئر ہولڈر ہوں گے ،کرن علیم خان کے 50 فیصد اور عبدالرحمان، زینب علیم خان کے 25، 25 فیصد شیئر ہوں گے. جبکہ سلک بنک کے میجر شیئر ہولڈرز میں عارف حبیب کارپوریشن لیمیٹیڈ شامل ہے جس کے شیئرز 28.23 فیصد ہیں اسی طرح شوکت ترین کے حصص 11.55 فیصد ہیں جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے حصص کی تعداد 7.74 فیصد اور ذوالقرنین نواز چٹھہ کے حصص کی تعداد 7.47 فیصد ہے.

    علیم خان کے خلاف نیب میں بھی انکوائری چل رہی ہے،

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”500283″ /]

  • لاہورچیمبر آف کامرس کا کاروباری شعبہ کی ترقی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان

    لاہور: لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کرے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 11 جون بروز ہفتہ صبح 10 بجے سےشام 4 بجے تک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری شعبہ کی ترقی کے موضوع پر انٹرپنیورز کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کررہا ہے-

    چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    جس میں نوجوان کاروباری افراد کے لیے کامیاب بزنس مین بننے کے لیے قیمتی معلومات کے حصول و تربیت کا بہترین موقع ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اس تربیتی پروگرام کے ذریعے ینگ انٹرپرنیورز کو کاروبار کی ترقی کے لیے دور جدید کی ضروریات سمیت دیگر پہلوﺅں کے متعلق ماہرین تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے۔

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق معیشت کرنے کا…

    لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئرنائب صدر میاں رحمن عزیز چن اورنائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک روزہ تربیتی پروگرام ان کاروباری افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے کاروباروں کو تیزی سے ترقی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص نوجوان تاجروں کو اس پروگرام میں لازمی شرکت کرنی چاہیے۔

    عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

  • ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے نئے ڈرامہ سیریل میں اداکار منیب بٹ دکھائی دیں گے اسکی شوٹنگ لاہور میں ہوئی ہے اس حوالے سے منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ ” بسمہ اللہ” یہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے جو پورا کا پورا لاہور میں شوٹ ہوا ہے اور میں بہت خوش ہوں مجھے اس پراجیکٹ سے کافی امیدیں ہیں. منیب بٹ کا حال ہی میں اے آر وائے پر چلنے والا ڈرامہ سیریل” بددعا ” ختم ہوا ہے اس میں انہوں نے امر خان کے مقابلے میں اداکاری کی یہ ڈرامہ لوگوں‌ کو کافی پسند آیا اور امر خان اور منیب بٹ کی جوڑی بھی سراہی گئی.

    منیب بٹ کا ہر پراجیکٹ پہلے والے سے مختلف ہوتا ہے واضح رہے کہ منیب نے ایمن خان سے شادی کی ہے اور دونوں بہت خوش ہیں منیب اور ایمن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں اور تصاویر آتی رہتی ہیں کہ جس سے معلوم پڑتا ہے کہ دونوں کافی خوش ہیں.
    منیب بٹ جو کہ چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار ہیں نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں یہ سیاست میں کافی دلچپسی رکھتے ہیں ان کے کام کے اتنے مصروف شیڈیول میں سے بھی یہ اتنا وقت نکال لیتے ہیں کہ سیاسی پوسٹیں کرتے رہے ہیں اور ان کی تمام تر پوسٹیں پی ٹی آئی کے چئیرمین جناب عمران خان کے حق میں ہوتی ہیں. منیب بٹ دل و جان سے عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اورایسا مانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے.

  • بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کرنے کا مطالبہ

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے بجٹ 2022-23میں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مدارس اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے لیے الگ سے فنڈز مختص کیے جائیں، مدارس ملک کی سب بڑی این جی او ہیں جو یتیم،غریب اور بے سہارا بچوں کوحکومتی مدد کے بغیر تعلیم،رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں اسی طرح کم فیسوں والے پرائیویٹ سکول بھی شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں اس لیے ان کی مدد اور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لیے بجٹ میں الگ سے رقم مختص کی جائے۔

    ان خیالات ا ظہارانہوں نے گزشتہ روزیہاں سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں شرح خواندگی ساٹھ فیصد کا ہندسہ بھی ٹچ نہیں کرسکی ہے۔ الٹا روزبروز ہمارا معیار تعلیم کم ہوتا جارہاہے جبکہ رہی سہی کسر کورونا وبا میں لگائی جانے والے بلاجواز اور غیرمنطقی پابندیوں نے نکال دی ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ دینی مدارس اور بالخصوص ایسے نجی تعلیمی ادارے جو انتہائی کم فیس لے رہے ہیں کوریلیف دینے کے لیے بجٹ میں خصوصی اقدامات اٹھائے

    ۔حکومت کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرے اور پانچ سال سے زائد عرصہ سے چلنے والے تمام چھوٹے سکولوں کے لیے فنڈز اور مراعات کااعلان کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے سکولوں میں پرائیویٹ اساتذہ کی ٹریننگ، بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت، رجسٹریشن فیس میں کمی،رجسٹریشن اور رینوول میں سہولت جبکہ اپنی عمارت کے لیے آسان اقساط پر پلاٹ اور آسان قرضے فراہم کیے جائیں۔

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

    تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    لاہور:مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں۔

    ہفتے کولاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا اور سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)عثمان کوبری کردیا ہے،ہمارا بھی اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ گولیاں کا آرڈر نہیں دیا اور صرف سیاسی بنیادوں پر نامزد کیا گیا،حقائق کے منافی نام استغاثہ میں شامل ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پراسیکوٹر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورسماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 سال ہونے والے ہیں سانخہ کے دوران پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے اج بھی انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، نہ تو گولیوں چلانے والوں کو سزا ہوئی اور نہ ہی گولی چلانے کا حکم جاری کرنے والے قانون کی گرفت میں آئے۔

    سترہ جون دو ہزار چودہ لاہور کی تاریخ کا ایسا سیاہ دن تاریخ میں لکھا جا چکا ہے، اسی روز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القران مدرسہ اور ڈاکٹر طاہر قادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا، اسی دوران خواتین سمیت دس افراد پولیس کی گولیوں سے اپنی جانیں کھو گئے جبکہ سو سے ذائد افراد گولیوں سے شدید زخمی ہوئے۔

    ان 8 سالوں کے دوران ہر دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاون کے زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی باتیں ہوئیں لیکن ہوا کیا،نہ کوئی مجرم ٹھہرا اور نہ ہی کسی پر زمہ داری عائد کی جا سکی، عدالت میں ابھی بھی ان ایک سو اکیس پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کیس جاری ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام بڑے افسرا اج بھی بڑے عہدوں پر ترقیاں پانے کے ساتھ ساتھ پرکشش سیٹوں پر تعینات ہیں لیکن جن افراد نے اس سانحہ میں جانیں دیں ان کی لواحقین کے دلوں پر زخم اج بھی تازہ ہیں۔

    17جون 2014ء کی صبح 2 بجے پنجاب پولیس نے لاہورکے مضافاتی علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرموجود رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے ایک آپریشن کا آغازکیا۔ پولیس کی ایک بھاری نفری پاکستان عوامی تحریک کے صدر مقام پہنچی، جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے رکاوٹیں ہٹانے کو کہا جو ان کے حساب سے غیر قانونی تھیں۔ یہ چھاپہ پولیس کے ان صبح کے معمول کے چھاپوں کے برعکس تھا جن کا انعقاد پولیس اس طرح کے معاملات میں کرتی ہے۔

    8 پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا موقف تھا کہ یہ رکاوٹیں قانونی ہیں اور یہ چار سال قبل اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور دفاتر کے گرد لگائی گئیں تھی،جب انہوں نے دہشت گرد طالبان گروپ کے خلاف فتویٰ دیا تھا

  • لاہور میں بھی منکی پو کس کے دو کیسز رپورٹ

    لاہور میں بھی منکی پو کس کے دو کیسز رپورٹ

    لاہور: پاکستان میں بھی منکی پاکس کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے-

    باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں منکی پوکس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرہ افراد کو فی الحال الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور اور فی الحال ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں-

    منکی پاکس یورپ کے بعد امریکا پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ

    واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ہدایت کی تھی کہ صحت عامہ سے منسلک تمام قومی و صوبائی حکام منکی پوکس کے مشتبہ متاثرین کی جانچ کے لیے ہائی الرٹ پر رہیں۔ جبکہ ایئرپورٹس سمیت داخلی راستوں پر مسافروں کی نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

    جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے لیے وقت پر تشخیص اہم ہے لہذا تمام سرکاری و نجی ہسپتال متاثرین کے علاج اور آئسولیشن (مریض کو تنہائی میں رکھنے) کے انتظامات کریں۔ این آئی ایچ نے یہ بھی وضاحت کی ہے فی الحال پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ’منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے‘ کے پیش نظر محکمہ صحت کو چوکس رہنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھاکہ ‘منکی پوکس کے مرض سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر فی الفور اختیار کی جائیں۔ ائیر پورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا موثر میکنزم وضع کیا جائے۔

    آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں،ڈبلیو ایچ او

    اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا تھا کہ افریقہ کے باہر منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے اور عام طور پر افریقہ میں اس کے متاثرین کی تشخیص نہیں کی جاتی۔ برطانیہ میں اب تک منکی پوکس کے 56 متاثرین سامنے آئے ہیں جن کی جلد پر دانے نکلتے ہیں اور انھیں بخار کی شکایت ہوتی ہے۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا میں اس کے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ماہرین کو ڈر ہے کہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے لیکن وسیع پیمانے پر آبادی کو درپیش خطرہ کم بتایا گیا ہے مرکزی اور مغربی افریقہ کے دوردراز علاقوں میں یہ وائرس عام ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ اب تک 12 ایسےممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں اس سے پہلےیہ وائرس موجود نہیں تھارپورٹ ہونے والے کیسزمیں 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز شامل ہیں خدشہ ہے کہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔اس خدشے کے پیش نظر ان ممالک کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی اب تک کی معلومات کے مطابق یہ وائرس انسانوں سے دوسرے انسانوں کو قریبی جسمانی رابطے کے باعث لاحق ہو رہا ہے۔

    متعدی بیماریوں کے ماہر ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈیوڈ ہیمن نے کہا تھا کہ اب یہ جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کی طرح پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے انسانوں کا قریبی رابطہ اس وائرس کی منتقلی کا ذریعہ ہے۔ کیونکہ اس بیماری کے بعد پیدا ہونے والے مخصوص گھاؤ متعدی ہوتے ہیں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے والدین اور طبی عملے کے افراد خطرے میں ہیں۔

    بہت سے کیسز کی نشاندہی جنسی صحت کے کلینکس میں کی گئی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ وہ آئندہ دنوں میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق رہنمائی اور مشورے بھی فراہم کریں گے۔

    یہ بیماری منکی پوکس نامی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو چیچک جیسے وائرس کی شاخ میں سے ہے یہ زیادہ تر وسطی اور مغربی افریقی ممالک کے دور دراز علاقوں میں، ٹراپیکل بارش کے جنگلات کے قریب پایا جاتا ہےاس وائرس کی دو اہم اقسام، مغربی افریقی اور وسطی افریقی ہیں –

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، سوجن، کمر میں درد، پٹھوں میں درد اور عام طور کسی بھی چیز کا دل نہ چاہنا شامل ہیں ایک بار جب بخار جاتا رہتا ہے تو جسم پر دانے آ سکتے ہیں جو اکثر چہرے پر شروع ہوتے ہیں، پھر جسم کے دوسرے حصوں، عام طور پر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے تک پھیل جاتے ہیں دانے انتہائی خارش یا تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ دانے میں بدلنے سے قبل یہ مختلف مراحل سے گزرتے ہیں اور بعد میں یہ دانے سوکھ کر گر جاتے ہیں لیکن بعد میں زخموں سے داغ پڑ سکتے ہیں انفیکشن عام طور پر خود ہی ختم ہو جاتا ہے اور 14 سے 21 دنوں کے درمیان رہتا ہے۔

    جب کوئی متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوتا ہے تو اس میں منکی پوکس پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس ٹوٹی اور پھٹی ہوئی جلد،سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہےاسے پہلے جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کے طور پر بیان نہیں کیا گیا تھا، لیکن یہ جنسی تعلقات کے دوران براہ راست رابطے سے منتقل ہو سکتا ہے یہ بندروں، چوہوں اور گلہریوں جیسے متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آنے سے بھی پھیل سکتا ہے یا وائرس سے آلودہ اشیاء، جیسے بستر اور کپڑوں سے بھی پھیل سکتا ہے۔

    برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق یہ ایک نایاب وائرل انفیکشن ہے جو اثرات کے اعتبار سے عام طور پر ہلکا ہوتا ہے اور اس سے زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور اس لیے اس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے حوالے سے خطرہ بہت کم بتایا جاتا ہے منکی پوکس کے لیے کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں ہے، لیکن چیچک کا ٹیکہ 85 فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے کیونکہ دونوں وائرس کافی ایک جیسے ہیں۔