Baaghi TV

Tag: لاہور

  • مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن بارے عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

    مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن بارے عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور:مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن بارے عدالت کا تحریری فیصلہ جاری ہوچکا ہے ،جس میں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کا اقدام کالعدم کر دیا تھا

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فہرست پر خالی نشستوں پر ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل عدالت کے حکم سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کا اقدام کالعدم کرکرتے ہوئے تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

    لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ارکان کی نااہلی کے بعد کوٹہ دوبارہ نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

    ادھرلاہور ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان روسٹرم پر آگئے ویڈیو لنک پر لاہور سے وکیل امتیاز صدیقی پیش ہوئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 5درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے ؟

    بابر اعوان نے کہا کہ میں درخواست گزار سبطین خان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں 16 اپریل کو حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کا انتخاب ہوا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے روز فلور پر پرتشدد ہنگامہ ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے وہ ایک نکتے پر متفق بھی ہوئے ،فیصلے میں کہا ہے کہ جنہوں نے 197 ووٹ لیے ان میں سے25 نکال دیئے ہیں،جب وہ 25 ووٹ نکال دیتے ہیں تودوبارہ گنتی کرائیں، 4 ججز نے یہ کہا ہے کہ پہلے گنتی کرائیں اگر 174 کا نمبر پورا نہیں تو پھر انتخاب کرائیں،آپ یہ کہنا چاہتے ہیں آپ کے کچھ ممبران چھٹیوں اور حج پر گئے ہیں،جتنے بھی ممبرا یوان میں موجود ہوں گے اس پر ووٹنگ ہوگی،جو کامیاب ہوگا وہ کامیاب قرار پائے گا، سماعت ابھی جاری ہے

  • میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    لاہور:میں تاں ہنڈا ای لیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،تفصیلات کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    ہنڈٓا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح ہنڈا سی جی 125 چھ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

    سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جو کہ 6 ہزار اضافے سے پہلے 1 لاکھ 13 ہزار 5 سو روپے تھی۔ہنڈا پرائیڈر بھی 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای بھی 7 ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 5 سو سے 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور 15 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 150 ایف ایس ای 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

  • لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    لاہور:ڈولفن اسکواڈ نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈیفنس کے علاقے میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔

    شوہر نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کر ڈالا۔

    ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا، ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ، 3رائفلز،3 پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بلال،سفیان،عمار اور قاسم کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا گیا۔

    ایس پی ڈولفن سعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش عوام کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ایک عام رواج بن گیا ہے شوقیہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے آئے دن نقصانات بھی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن پھر بھی اس عمل کع روکنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جاتے اسلحے کی ملکیت کا حساب رکھنے والے ادارے ’گن پالیسی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس چار کروڑ نو لاکھ سے زیادہ قانونی اور غیر قانونی اسلحہ ہے-

    ان میں سے صرف 60 لاکھ بندوقیں ایسی ہیں جو باقاعدہ طور پر درج شدہ یعنی رجسٹرڈ ہیں اور اگر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کی بات کریں تو ان کی تعداد صرف ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ ہے ہر 100 میں سے 22 افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن اعداد و شمار کے برعکس پاکستان میں کچھ لوگوں کے لیے اسلحہ رکھنا ایک شوق کی مانند ہے۔

  • پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف۔سے طلبہ اور طالبات کیلئے خوشخبری۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا1746واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خاص پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال ٢٠٢٢-٢٠٢٣ کے بجٹ کی سفارشات کیلئے منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 8۔13 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کیلئے سفارش کر دی۔ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دے دی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں روک دی گئی۔
    اس اجلاس میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے میں طلبہ کیلئے یہ خوشخبری  ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال کے بجٹ میں طلبہ اور طالبات کیلئے اسکالر شپس اور سبسڈی جاری کی جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے طلبہ کو اپنا مالی بوجھ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور طلبہ اور طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے زہین طلبہ اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اب قابل طلبہ اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
    مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی نے اسکالر شپس 233 ملین روپے کی فراہم کی جانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ بھی کہ ایچ ای سی کی طرف سے سے بھی 136 ملین کے اسکالر شپس اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کو اسکالر شپس دینے کا فیصلہ ہوا۔

  • لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اسی آپریشن کے دوران ہی 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد کالعدم تنظیموں کے تھے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ 11 دہشت گردوں کی چیکنگ کے بعد ان سے کچھ اشیا برآمد کی گئی تھی۔ ان اشیا میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔
    لیکن ان افراد کے علاوہ اور بھی افراد سے تفتیش کی گئی تھی۔ ان تفتیش شدہ افراد کی تعداد 63 تھی۔مزید یہ کہ ان افراد پر مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ اور ان افراد کی تفتیش بھی جاری ہے۔

  • لاہور: نشے کے عادی افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع

    لاہور: نشے کے عادی افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع

    لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے شہر سے نشے کے عادی افراد کو اٹھا کر جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مختلف مقامات سے درجنوں ایسے افراد کو پی آئی ایم ایچ بھجوا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے بتایا کہ سیکرٹری صحت کی منظوری کے بعد نشے کے عادی افراد کو دیگر اسپتالوں میں بھی بھجوایا جائے گا، نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

    پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ووٹرز بلاخوف وخطر اپنا قومی فریضہ ادا کریں،چیف…

    دوسری جانب خیبرپختونخوا صوبائی حکومت نے اب ان لوگوں کو سہارا دینے کا کام شروع کیا ہے اور نشے کے عادی ان تمام افراد کا سرکاری سطح پر علاج کیا جا رہا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق پشاور میں اس وقت کوئی 1180 ایسے افراد کو بحالی مراکز اور ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر شہری بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں پشاور کے الخدمت ہسپتال میں اس وقت کوئی 155 سے زیادہ نشے کے عادی افراد کا علاج ہو رہا ہے۔

    کمشنر پشاور ریاض محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ تین ماہ قبل اس بارے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ایک پیج پر لایا گیا اور پھر تین ماہ تک مکمل تحقیق کر کے یہ مہم شروع کی گئی اس مہم میں انتظامیہ کے ساتھ پولیس، انسداد منشیات کا ادارہ، محکمہ صحت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سوشل ویلفیئر اور کچھ غیر سرکاری ادارے شامل ہیں۔

    اس وقت 1180 مریض پشاور کے مختلف اداروں میں زیر علاج ہیں اور ان میں 44 مریض ایسے بھی ہیں جن میں ایچ آئی وی مثبت پایا گیا۔ اس کے علاوہ ہیپا ٹائٹس کے مریض بھی شامل ہیں۔

    کمشنر پشاور ریاض محسود کا کہنا تھا کہ اس مہم کے لیے صوبائی حکومت کی مکمل معاونت حاصل رہی ہے اور منشیات کے عادی افراد کا علاج اور ان کی بحالی حکومت کی ترجیح ہےاور یہ مہم اگر پشاور میں کامیاب ہوتی ہے تو اس طرح کی مہم دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے گی۔

    حنا ربانی کھر کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات

  • انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم  میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی لاہور کے سٹیڈیم میں جاری رہے گا،آصف باجوہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر,اولمپیئن ریحان بٹ اور اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے.

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کی ٹاپ دس ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پرملک کی تمام کلبز نے حصہ لیا۔
    دوسرے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹس کی فاتح کلبز نے ڈویژنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔تیسرے مرحلے میں تمام ڈویژنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی۔ یہ مقابلے ستائئس جون سے ہوں گے۔صوبائی چیمپئن شپ کی دس کلبز کی ٹیمیں قومی کلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔
    آقومی کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پورے ملک میں بیک وقت انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کروائی گئی۔728 ہاکی کلبز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا.پہلا مرحلہ 15 سے 25 مئی تک تمام ڈسٹرکٹس تک کھیلا گیا .

    چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا قومی مرحلہ 14 سے 23 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا ۔تیسرے مرحلے میں ڈویژنز کی چیمپئن کلبز صوبائی کلب چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گی.صوبائی چیمپئن شپ سے دس کلبز کی ٹیمیں قومی انٹرکلب چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔قومی انٹر کلب چیمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی دودو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔فائنل میچ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
    آرمی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پی ایچ ایف کو کہا گیا ہے اس چیمپئن شپ کو سالانہ کلینڈر میں شامل کیا جائے .اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرمی چیف اور پوری پاک آرمی کے شکر گذار ہیں۔ فیصل آباد سے ایک چھوٹے سے گاؤں کے کے 252 ہاکی کلب کی ٹیم جیت کر آئی ہے ۔

  • پی پی 97 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

    پی پی 97 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

    لاہور: حلقہ پی پی 97 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر علی افضل ساہی کو بلے، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اجمل چیمہ کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا، جماعت اسلامی کے امیدوار علی احمد گورایہ کو ترازو، تحریک لبیک کے نوید شفیع کو کرین کا نشان الاٹ ہو گیا۔

    پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق محمود باجوہ انتخابی نشان چارپائی کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں، آزاد امیدوار فواد احمد چیمہ کو تالا، شیر افگن چیمہ کرکٹ وکٹ، رضوان لیاقت کو میز کے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

    آزاد امیدوار محمد آصف عزیز کو پیرا شوٹ، محمد شعیب اسلم کو ریلوے انجن، محمد عامر نواز کو بکری اور وسیم اکرم کو بیل کا نشان جاری کردیا گیا ہے، ضمنی انتخابات پی پی 97 سے 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    جنید افضل ساہی، سلیم جہانگیر چٹھہ، لقمان چوہدری، رانا فیاض، صنعان جہانگیر نے علی افضل ساہی کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سابق ن لیگی ایم پی اے آزاد علی تبسم نے اجمل چیمہ کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

    مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے والے اجمل چیمہ کے بھتیجے شیر افگن چیمہ نے کاغذات واپس نہیں لیے، شیر افگن چیمہ کو انتخابی نشان کرکٹ وکٹ الاٹ ہوا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ لاہور کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف کل لاہور تشریف لارہے ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی قائدین کے ساتھ صلاح مشورے بھی جاری ہیں ،

    لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلانے کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل سہ پہر 4 بجے لاہور جائیں گے، بھی تفصیلات آرہی ہیں کہ اس دوران عمران خان لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلائیں گے

    پارٹی ذرائع کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان ریلی کی صورت میں چاروں حلقوں میں جائیں گے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ عمران خان پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور کے دوسرے انتخابی حلقے میں بھی وہ خطاب کریں گے ،اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے، ایسے ہی پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاون میں عمران خان کاتیسرا خطاب ہوگا

    معروف ترک عالم دین کا انتقال، عمران خان اورمولانا فضل الرحمان کا دکھ کا اظہار

    ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران عمران خان کا آخری اورچوتھاخطاب عمران خان پی پی 167 میں امپیریل مارکی عمر چوک میں خطاب کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان پارٹی کی صوبائی قیادت سے انتخابی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کو نا اہل کروا دیا گیا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں الیکشن ہوں گے، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ،

    دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں مدمقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں، ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوار مقابلے میں ہیں۔

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں، لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی نواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لیگی امیدوار محمد امین ذوالقرنین اور پی ٹی آئی کے ملک ظہر عباس سمیت آٹھ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

  • ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کوڈی سیٹ کر دیا تھا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں ضمنی انتخاب ہو گا، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔

    چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان لاہورکے چار حلقوں پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

    دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں ضمنی انتخاب میں مد مقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں یہاں ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوارمد مقابل ہیں۔

    پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں،اس حلقہ میںمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی کے امیدوارنواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،اس حلقہ سے محمد امین ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملک ظہر عباس کوپارٹی ٹکت دیا ہے.

    چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

  • لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    لاہور: لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے حکام کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پرندہ ٹکرانے پر جہازکے کپتان نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا –

    ملک میں موسم کی صورتحال

    پی آئی حکام کے مطابق پرواز پی کے 258 شارجہ لاہور اتر رہا تھا لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ، پرواز کے قابل نہ رہا پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہاہے-

    قبل ازیں موسمی کی خرابی کی وجہ سے نواب شاہ اتاری گئی کراچی کی پرواز میں فنی خرابی ہوگئی تھی جس کے باعث 170 مسافر پریشان ہوگئے لاہور سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 405 شدید بارش کے دوران کراچی نہ اتر سکی، ائیر بس اے 321 طیارے کو قریبی متبادل ائیرپورٹ نواب شاہ اتارا گیا تھا۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ نواب شاہ لینڈنگ کے بعد ائیربس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی طیارے میں سوار لاہور سے کراچی کے 170 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا مسافر نواب شاہ ائیر پورٹ کے لاؤنچ میں کراچی روانگی کے منتظر ہیں۔

    ائیر لائن حکام کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن کے انجینئرز لاہور سے نواب شاہ کے لیے طیارے میں روانہ ہو رہے ہیں، انجینئرز کو نواب شاہ ائیرپورٹ پر چھوڑ کر مسافر لے کر طیارہ کراچی آئے گا۔

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف