Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور میں پیشی پر جانے والے دو  بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جرم ایسے ہوا کہ دو بھائیوں نے پیشی پر جانا تھا جب یہ دو بھائی پیشی پر گے تو ان کو وہاں پر ہی گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے ان دونوں بھائیوں کا قتل ہو گیا۔

    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ اس سب واقعے کے دوران میں 2 بھائیوں کا قتل تو ہو ہی گیا ساتھ میں 3 افراد مزید زخمی بھی ہوۓ۔جب اس سب واقعے کا علم پولیس کو ہوا تو پولیس نے تفتیش کی جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں بھائی جن کے نام سجاد اور شاہد تھے۔یہ دونوں جب پیشی کیلئے روانہ ہوۓ تو مخالفین نے گولیاں مار کر وہاں پر ہی قتل کر دیا تھا۔اس واقعے نے دو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تین افراد کو بھی زخمی کر ڈالا تھا۔زخمی افراد کے نام حمزہ، کامران اور دل آریز ہیں۔جب یہ افراد زخمی ہوۓ تو ان کو وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔

    مزید یہ کہ یہ سارا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی مدد سے ہی ہمیں یہ سب تفصیل ملی ہے۔ اس سب کے علاوہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی پوری کوشیش کر رہی ہے ملزمان کو پکڑنے کیلئے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد سے بھی مدد لی جائے گی۔ تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اس تمام واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی دو افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور ساتھ یہ بھی کہ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ہو جاۓ۔

  • رات نو بجے لاہور میں دکانیں بند، خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ

    رات نو بجے لاہور میں دکانیں بند، خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ

    رات نو بجے لاہور میں دکانیں بند، خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ

    توانائی بحران کے پیش نظر لاہور میں آج سے کاروباری اوقات محدود کرنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیرصدارت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کاروباری اوقات میں ردو بدل کے فیصلے پرعملدرآمد کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں تمام کاروباری مراکز کو آج رات 9 بجے بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا سرکاری عملے، لیبر انسپکٹرز اور دیگر ادروں کے تعاون سے کاروباری مراز کو مقررہ وقت پر بند کرایا جائے گا

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے آج رات سے مقرر کردہ اوقات کے مطابق دکانیں بند کرانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں. پانچ تحصیلوں میں اٹھارہ کلسٹر بنا دئیے گئے ہیں. اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو ، لیبر اور ایم سی ایل کے افسران پر مشتمل ٹیم عملدرآمد کروائے گی. ٹیموں کو کلسٹر کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں.

    1_ تحصیل رائیونڈ میں تین کلسٹر بنائے گئے ہیں. مانگا منڈی، رائیونڈ، بحریہ ٹاؤن، چوہنگ بازار، آرائیاں، سندر ملتان روڈ کی مارکیٹس شامل ہیں. 2_ تحصیل شالیمار میں تین کلسٹر بنائے گئے ہیں.مغل پورہ مارکیٹ، مغلپورہ لنک روڈ، سکھ بازار، غازی آباد بازار، نقشبندی بازار ، فیصل پارک جلو موڑ، کرول بازار، شالیمار لنک روڈ، رام گڑھ بازار اور مین جی ٹی روڈ شامل ہیں. 3_ تحصیل کینٹ میں چار کلسٹر بنائے گئے ہیں.پی اے ایف مارکیٹ، آر اے بازار، ڈی ایچ اے وائے بلاک فیز 5، کیولری گراؤنڈ، والٹن روڈ، مال آف لاہور، گرجا چوک، لالک جان روڈ، لدھر بیدیاں روڈ، برکی روڈ، ڈی ایچ اے فیز06 ، بھٹہ چوک اور ایونیو شامل ہیں. 4_ تحصیل سٹی میں چار کلسٹر بنائے گئے ہیں.انار کلی بازار، مال روڈ، پینوراما، بیڈن روڈ، ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم مارکیٹ، عابد مارکیٹ، مین مزنگ بازار، سمن آباد مارکیٹ، اسلام پورہ، یتیم خانہ، فرنیچر مارکیٹ، بند روڈ، کریم پارک، ملک پارک شامل ہیں. 05_ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں چار کلسٹر بنائے گئے ہیں. لبرٹی مارکیٹ، برکت مارکیٹ، مین مارکیٹ ، غالب مارکیٹ، اوریگا سنٹر، حفیظ سنٹر، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ، محمود قصوری روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ٹائر مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، ٹاؤن شپ، کاہنہ نو بازار، نشتر کالونی، یوحنا آباد اور کالج روڈشامل ہیں.

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں خلاف ورزی پر وارننگ دی جائے گی.دوسرے مرحلہ میں ایک دن کے لئے دکان کو بند کیا جائے گا.تیسرے مرحلہ میں تین روز کے لئے دکان کو بند کر کے عدالت میں کیس ریفر کیا جائے گا.

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

  • ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن کو معطل کردیا: وزیرداخلہ پنجاب عطا تارڑ

    ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن کو معطل کردیا: وزیرداخلہ پنجاب عطا تارڑ

    لاہور:صوبائی وزیرداخلہ عطااللہ تارڑ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے ہی ٹینشن، لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کا تصادم ہوا، حکومتی امیدوار نذیر چوہان اور تحریک انصاف کے خالد گجر کے بیٹے زخمی ہوگئے، فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات عائد کئے جبکہ عطا تارڑ نے کہا کہ کل کے پر تشدد واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن کو معطل کردیا گیا ہے۔

     

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو معطل کرنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ وہ امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہے، متعلقہ ایس پی رپورٹ طلب کریں گے کیوں اسلحہ کی نمائش اور اس پر پابندی کیوں نہیں کی گئی، نذیر چوہان پر جان لیوا حملہ ہوا کسی امیدوار کو اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لانے پر پابندی ہے، جس امیدوار کو زیادہ خطرہ ہوگا انہیں دو پولیس اہلکار گارڈ کے طور پر دئیے جائیں گے، جس طریقے سے فائرنگ ہوئی کہ نذیر چوہان کی گاڑی کو چھلنی کیا گیا، جو بھی فائرنگ واقعہ میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

     

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہے وہاں اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، پولیس افسران کی اندھا دھند پوسٹنگ کی گئیں جس کے ریٹ طے تھے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، امن و امان کی صورت برترین مقام تک پہنچ چکی ہے، نذیر چوہان پر فائرنگ خالد گجر نے کی، سیٹیں گولیوں سے چھلنی ہوئی، خالد گجر کے بیٹے عادل کے سر پر چوٹ آئی جو کہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنسی حراسانی اور زیادتی کا نشانہ بننا اور ان میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، بچوں و خواتین سے زیادتی کے واقعات میں شدت سے اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں روزانہ چار سے پانچ کیسز ریپ کے رپورٹ ہو رہے ہیں، ریپ کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے آتے ہی فرض شناس افسران کی تعیناتیاں کیں، چوکیاں، اٹک، باٹا پور جیسے ریپ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے بچوں عورتوں کے خلاف تشدد ریپ کیسز پر خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، جنسی حراساں، زیادتی کا نشانہ اور زور زبردستی پر حکومت سوچ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ریپ کیسز پر ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہے، ہم نے ریپ کیسز پر کیبنٹ کمیٹی امن و امان تمام کیسز کا جائزہ لے گی، سول سوسائٹی، خواتین حقوق کی تنظیمیں، اساتذہ، وکلا سمیت مختلف اداروں سے مشاورت کی جائے گی، ملتان میں بچہ سے زیادتی والا کزن، خاتون سے زیادتی کرنے والا ہمسایہ تھا، والدین سے اپیل کروں گا کہ بچوں کے تحفظ کےلئے آگاہی دینا ہوگی، فیملی ممبر بغیر نگرانی کے گھروں میں اکیلا نہ چھوڑا جائے، فرانزک لیب اور سیف سٹی سے ریپ کیسز کے ملزمان کو پکڑا گیا، ریپ کے خلاف آگاہی مہم اور بچوں کو بھی اسکولوں میں جنسی حراسگی پر بتائیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب والدین کو آگاہی دینا ہوگی بچوں کو کس طرح تحفظ کرنا ہے، خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات پر ہیلپ لائن اور قوانین میں بھی ترامیم کریں گے، قوانین میں ترامیم کر کے خواتین کے حقوق کا تحفظ، سزاؤں میں اضافہ کریں گے، ڈی این اے سیمپل کو فاسٹ ٹریک کے ذریعے اقدامات کئے جائیں گے، زیادتی پر دو ہفتوں میں ایسا نظام لائیں گے جس سے واقعات میں کمی آئے گی۔

  • گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں آئینی بحران کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانونی کام کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق اسپیکر کا طلب کردہ اجلاس اسپیکر ہی ختم کر سکتا ہے، کسی اور کے پاس اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
    پنجاب میں سیاسی اور آئینی بحران تیزسے تیز تر ہورہا ہے ادھر آج گورنرپنجاب نے ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا طلب کردہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ایوان اقبال میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانِ اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئیں، بجٹ اجلاس میں آج دوسرے روز بجٹ پر بحث ہوگی، اپوزیشن اور ق لیگ نے ایوانِ اقبال میں طلب اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی دوست محمد مزاری کریں گے، ایوانِ اقبال میں پولیس نے سیکیورٹی محاز سنبھال لیا، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہونے پر گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوانِ اقبال میں طلب کیا۔

    گورنر پنجاب نے ایوان اقبال کو اسمبلی قرار دے رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس پیر کو ہوگا، اپوزیشن کے ایوانِ اقبال میں بائیکاٹ کے باعث بجٹ پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کر سکیں گے۔

  • لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

    لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا اور مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ضمنی الیکشن سے قبل دو سیاسی گروپوں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کر دیا پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملےکا الزام لگا دیا-

    ایپل اور گوگل معاشرے اور صارفین کے لئے اچھے نہیں،بانی پروٹون میل

    شبیرگجرکا کہنا ہےکہ ن لیگی امیدوار نذیرچوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اورپولیس اہلکاربھی تھےمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زیر علاج ہےانہوں نے پولیس پر واقعےکی ایف آئی آر درج نہ کرنےکا بھی الزام لگایا ہے۔

    اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹوں سے متعلق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا اطلاق

    دوسری جانب امیدوار مسلم لیگ ن نذیر چوہان نے الزام لگایا ہےکہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے فائرنگ پی ٹی آئی کے شبیرگجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نےکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے کے معاملے پر ہوا۔

    واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

  • مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

    مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

    لاہور: معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھرمیں قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 62 سالہ فرح مظہرکے نام سے ہوئی ہےمقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس نےمسلم ٹاؤن میں جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے ہیں موقع سے برآمد ہوئے اسلحے کو فرانزک لیب بھجوادیا ہے-

    کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے اور 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے جبکہ قتل کی گئی خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ جاری

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےمسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

  • لانگ مارچ کیس:پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

    لانگ مارچ کیس:پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

    سیشن کورٹ لاہور میں لانگ مارچ کے دوران پولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت میں سیشن کورٹ لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی کے 9رہنما وں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں-

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    پی ٹی آئی رہنما مرادراس اورندیم عباس کی عبوری ضمانتیں 27جون تک منظور کی گئیں سیشن کورٹ لاہور نے دونوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزارروپےکےمچلکےجمع کرانےکاحکم دیا –

    وکیل نے کہا کہ پولیس نے تفتیش میں یاسمین راشد کو بے گناہ قرار دیا ہے ، سیشن کورٹ لاہور نے یاسمین راشد کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی –

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کےساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نےدفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا-

    لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کرلئےگئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر،عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز،علی امین گنڈا پوراور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا-

  • 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

    لاہور: 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے پڑوسی کو گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب میں خواتین اور بچوں کی زیادتی کے واقعات تھم نہیں سکے لاہور کے نواحی علاقے باٹا پورمیں ایک اور10 سالہ بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی-

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    جینڈر سیل کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم راحیل بچی سے زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا جینڈ سیل پولیس نے ملزم راحیل کو موبائل ڈیٹا اینالسسز کی مدد سے گرفتارکرلیا ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے،ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کامران عادل نے کہا کہ بچوں اورخواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے بچی سے زیادتی کے ملزم کی فوری گرفتاری پرجینڈر سیل کینٹ ڈویژن کو شاباش دی-

    19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    قبل ازیں روالپنڈی پولیس نے 19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار کر لیا تھا یہ واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں میں پیش آیا تھا پولیس کے مطابق نجی انسٹیٹیوٹ میں لیب ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کرنے والی کہوٹہ کی رہائشی طالبہ نے بتایا تھا کہ راولپنڈی صدر کی نجی لیبارٹری میں نوکری کرتی رہی ہے جہاں فیصل فاروق بھی کام کرتا تھا پھر میں گاؤں چلی گئی لیکن اب پیپرز دینے کی وجہ سے اپنی خالہ کے گھر رتہ امرال میں مقیم ہوں-

    فیصل فاروق سے اپنا اسٹوڈنٹ کارڈ لینے لیبارٹری گئی تو ملزم نے کہا تھا کہ کارڈ اس کی رہائش گاہ پر پڑا ہے، اس کے ساتھ وہاں گئی تو اس نے ادھر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا-

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

  • بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    لاہور: بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا. پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسپیکر نے کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلا نے کا کہا اسپیکر نے کہا کہ کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلایا جائے اگر آئی جی چیف سیکرٹری نہ آئے تو کل دوپہر ایک بجے تک اجلاس ملتوی کردوں گا –

    اسپیکر نے کہا کہ حکومت سے ایک آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلانے کی ہمت نہیں ہورہی ،ملک احمد خان نے کہا کہ آج بجٹ پیش کرنے دیں اگلی بار آپکے حکم کے مطابق آئی جی چیف سیکرٹری کو ایوان میں پیش کردیں گے ۔

    اسپیکر نے کہا کہ میرے یا عثمان بزدار کی وزارت اعلی میں بجٹ کے وقت آئی جی چیف سیکرٹری ایوان میں موجود رہتے تھے بجٹ کے وقت آئی جی چیف سیکرٹری کا ایوان میں موجود ہونا ایوان کی عزت ہے ۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ یب اور مڈل کلاس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بجلی اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے تو پاکستان زراعت میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہو کر آتے ہیں حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہو کر آتے ہیں۔

    بجٹ 23-2022 پر بحث کر تے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بجلی اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے تو پاکستان زراعت میں خود کفیل ہوسکتا ہے سابقہ حکومت کے وزیر نے تسلیم کیا ہے کہ 4 سال میں 76 فیصد قرضہ لیا ہے، غریب کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنا ہے تو قرضوں کے چنگل سے باہر نکلنا ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث آج پورا ملک لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہے، 12/ 13 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے شہباز شریف حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا، بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے بھی خاطرخواہ فنڈز نہیں رکھے گئےلوگ سرکاری اسپتالوں میں مجبوری میں مرنے کے لیے جاتے ہیں بھارت پاکستان کے دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو خشک کرنے کی سازش کر رہا ہے، بھارتی حکومت کے مسلمانوں پر ہو نے والے پرتشدد اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام تیزی سے تباہی کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں غریب اور امیر کے لیے انصاف کا معیار الگ ہے، پولیس میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، گزشتہ چند برسوں میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے راستہ بنائیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے مختصر خطاب کے بعد راجہ ریاض ایوان سے باہر چلے گئے لیکن اس سے قبل ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قائد حزب اختلاف کی نشست پہ جا کر انہیں تھپکی دی۔

    لاہور،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیرکے بعد بالآخر شروع ہو ا اسپیکر چودھری پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان اسمبلی میں پہنچے حکومتی ارکان نےوزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے ایوان میں پہنچے پر استقبال کیا-

    پنجاب اجلاس کے آغاز میں راجہ بشارت نے ایوان میں وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے موجود نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا راجہ بشارت نے کہا کہ یہ ایوان کی روایت کے خلاف ہے جب تک وزیر اعلی اور بیورو کرسی ایوان میں نہیں آتی بجٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    میاں اسلم اقبال نے بھی صورتحال کو روایت کے خلاف قرار دے دیا جب تک وزیر اعلی نہیں آتے بجٹ پیش نہ ہونے دیا جائےسپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپوزیشن کے ارکان کے موقف کو درست قرار دے دیا-

    حکومتی رکن اور وزیر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ایوان میں بجٹ پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی تو وزیر اعلی اور اعلی بیورو کرسی بھی آجائے گی-

    اجلاس میں اپوزیشن کے رکن چودھری ظہیر الدین نے ایوان میں عطاء اللہ تارڑ کی موجودگی پر اعتراض کیا عطاء اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی حیران کن ہے۔وہ رکن اسمبلی نہیں ہیں چودھری ظہیر الدین نے اعتراض کیا کہ چودھری ظہیر الدین کے اعتراض پر عطاء اللہ تارڑ اپنی نشست پر ٹہلملا اٹھے-

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ اینڈ آرمڈ کو عطاء اللہ تارڑ کو ایوان سے باہر لیجانے کا کہہ دیاایوان میں ن لیگی ایم پی اے عطاء اللہ تارڑ کے اردگرد کھڑا ہوگئے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف گو تارڑ گو کے نعرے شروع ہو گئے –

    ملک احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ بالکل ٹھیک کہے رہے ہیں جب بجٹ پیش کیا جائے گا وزیر اعلی ایوان میں ہوں گے –

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ آج بجٹ پیش نہیں کررہے، سر اگر آپ بجٹ کا ٹائم نو بجے مختص کردیں تو وزیر اعلی پانچ منٹ پہلے یہاں ہوں گے ہم بارہ بجے تک یہاں بیٹھے ہیں-

    رانا مشہود نے سپیکر سے استدعا کی کہ سارجینٹ ایٹ آرمز اگر پیچھے ہٹ جائیں تو وہ پانچ منٹ میں خود چلے جائیں گے۔

    چودھری پرویز الہی نے چودھری پرویز الہی کے اعتراض پر سارجینٹ ایٹ آرمز کو طلب کرلیا صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا گیا عطاء اللہ تارڑ کو ایوان ے نکالنے کی کارروائی میں حکومتی ارکان نے مزاحمت کی تمام حکومتی ارکان نے عطاء اللہ تارڑ کو اپنے حصار میں لے لیا سارجینٹ ایٹ آرمز کو عطاء اللہ تارڑ تک جانے سے روک دیا جس کے بعد ایوان میں ایک مرتبہ پھر شدید ہنگامہ ۔شور شرابہ شروع ہو گیا ایوان مچھلی منڈی بن گیا-

    عطاء تارڑ کو ایوان سےباہر جانے کیلئے حکومت نے سیف راستہ مانگ لیا حکومت نے اسپیکر سے10 منٹ کی مہلت پر اسمبلی اجلاس 10منٹ کیلئے ملتوی کردیااسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمزکو عطا تارڑ کو باہر نکالنے کا حکم دیا-

    بجٹ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کے والد کی وفات پر دعا مغفرت کی گئی

    واضح رہے کہ قبل ازیں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع ہوتے ہی نا کام ہو گیا تھا جبکہ اپوزیشن اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی تھی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیاتھا۔

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے آغاز سے قبل ہی کیے جانے والے مطالبات تسلیم کرنے کی شرط رکھ دی تھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے آئی جی پنجاب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے جس پر آئی جی پنجاب کو معافی مانگنا ہو گی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

  • سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    ‏لاہور،سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے –

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کریں گے،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے-

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا ہے حمزہ شہبازکل بلاول ہاوس میں آصف زرداری سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کریں گے-

    واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی تھی-

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی