Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے ،احتساب عدالت نے اسحق ڈار کی گرفتاری سے فیصلہ مشروط کر دیا عدالت نے حکم دیا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارووائی آگے نہیں بڑھے گی،احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی ،شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    قبل ازیں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی تو حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ،سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے، حلفا کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کی،

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا

  • ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی-

    باغی ٹی وی : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں شریک تھے، یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں –

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی،اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی، اب مزید برداشت کے قابل نہیں، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے، کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

    انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے، الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کا عمل نہایت غیرموزوں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے اس قسم کی گھٹیا سیاست سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیےصدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چاہیے، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں۔

    قبل ازیں نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا ہمیں ملک چلانا ہےڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا آئی ایم ایف کہہ رہا ہےکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھائیں حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی میری رائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریونیو نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ وہ حکومت سے جارہے ہیں، اس لیے انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی پچھلی حکومت نے روپے کو کھلا چھوڑ کر بیڑا غرق کردیا۔ مانیٹری پالیسی کو ایک فیصد کنٹرول کرنے سے اربوں روپے پاکستان کے بچتے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیش فلو کو مینج کیا، روپے کو کھلا چھوڑنے سے 4 ہزار ارب کا ملک کو نقصان ہوا اسٹیٹ بینک سےمتعلق قانون میں چیزوں کوٹھیک کرنا پڑےگا۔

    عمران خان سےآئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

  • سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ،سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے، حلفا کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کی،

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی تھی اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا ان کی اہلیت سے متعلق کیس میں  موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ بعد ازاں لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی تھی

  • جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے آج 11 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

    پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے:سراج الحق

    دوسری جانب (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفا وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کے نام بھیجنا ہوتا ہے (ن) لیگ کی جانب سے استعفے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے جس کی منظوری پارٹی قائد نواز شریف نے بھی دے دی ہے۔

    گزشتہ روز جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد سے خیر کی خبریں نہیں آرہیں:جونہیں ہونا چاہیے تھا وہ کچھ ہونے جارہا ہے:مبشرلقمان

    ملاقات میں اسحاق ڈار، جہانگیر ترین اور اُن کے صاحبزادے علی ترین موجود تھے، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مستقبل میں مل کر کام کرنے کے آپشنز پر غور کیا اور اس حوالے سے آمادگی ظاہر کی۔

    اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

    دو روز قبل اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    دوسری جانب مونس الہٰی کی بھی ترین گروپ سے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سے متعلق حتمی فیصلہ ہفتے کو کر لیا جائے گا مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ پرویز الہٰی ہی وزیراعلی پنجاب بنیں گے، ترین صاحب سے جب بھی ملا ہمیشہ اچھا پیغام ملا۔

    ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا، دن بارہ بجے ایک اور میٹنگ ہو گی نعمان لنگڑیال کے مطابق جبکہ ترجمان ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا اچھا ہی ہو گا 12 بجے تک انتظار کر لیں، حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

    شریف فمیلی کی چوہدریوں کے خلاف سازشیں دم توڑنے لگیں:چیھنہ گروپ کی حمایت:پرویزالٰہی کی جیت یقینی

  • اسحاق ڈار کی درخواست سماعت کیلئے لگانے کی ہدایت

    اسحاق ڈار کی درخواست سماعت کیلئے لگانے کی ہدایت

    اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک پرحلف لینے کے درخواست پرسماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی رجسٹرارنے پٹیشن کے ہمراہ اسحاق ڈار کابیان حلفی منسلک نہ ہونے کااعتراض کیا تھا

    قبل ازیں ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے اعتراضی درخواست کو سماعت کے لیے جسٹس جواد خان کے پاس بھجوا دیا ،عدالت نے نوٹ لکھا کہ کیس وہاں زیر سماعت ہے، مناسب ہے اس پر بھی وہی حج سماعت کریں ،عدالت نے کہا کہ کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا کہ دوسرے بینچ کے پاس لگایا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا

    اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ جس کے ذریعے درخواست دی،پاور آف اٹارنی کی یو ایس اے سفارت خانے سے تصدیق نہیں کروائی گئی،سفارت خانے کی تصدیق کے بغیر درخواست قابل سماعت نہیں ہے سفارت خانے کی تصدیق کروا کر درخواست دائر کریں تو قابل سماعت ہو گی، جسٹس فیصل زمان خان نے اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی

    اسحاق ڈار نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اسحاق ڈار کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیخلاف کیس کی وجہ سے وہ بطور سینیٹر حلف نہیں لے سکے تھے 21دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ کے اسحاق ڈار کی کامیابی کیخلاف دائر اپیل خارج کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا لیکن وہ علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور دوران علاج حلف لینے کیلئے واپس ملک آنا ممکن نہیں لیکن چیئرمین سینٹ رکن کا حلف لینے کیلئے کسی بھی فرد کو نامزد کرنے کا آئینی اختیار رکھتے ہیں

    درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کیلئے بھی چیئرمین سینٹ کو خط لکھا جو بلاجواز مسترد کیا گیا جبکہ کورونا وبا کے سبب دنیا بھر کی پارلیمان کے سیشنز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئے۔درخواست میں مزید یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک پر بطور سینیٹر حلف لینے کے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک اسحاق ڈار کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے بھی روکا جائے

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

    اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے درخواست سماعت کے لیے مقرر

  • اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے درخواست سماعت کے لیے مقرر

    اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے درخواست سماعت کے لیے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے

    درخواست پر سماعت 7 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی ،اسحاق ڈار نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اسحاق ڈار کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیخلاف کیس کی وجہ سے وہ بطور سینیٹر حلف نہیں لے سکے تھے 21دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ کے اسحاق ڈار کی کامیابی کیخلاف دائر اپیل خارج کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا لیکن وہ علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور دوران علاج حلف لینے کیلئے واپس ملک آنا ممکن نہیں لیکن چیئرمین سینٹ رکن کا حلف لینے کیلئے کسی بھی فرد کو نامزد کرنے کا آئینی اختیار رکھتے ہیں

    درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کیلئے بھی چیئرمین سینٹ کو خط لکھا جو بلاجواز مسترد کیا گیا جبکہ کورونا وبا کے سبب دنیا بھر کی پارلیمان کے سیشنز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئے۔درخواست میں مزید یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک پر بطور سینیٹر حلف لینے کے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک اسحاق ڈار کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے بھی روکا جائے

    قبل ازیں 23 فروری کو حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کردی ،قائد ایوان شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر2021 کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف اسٹے آرڈر خارج کیا ،الیکشن آرڈیننس 2021 کی شق72 اے کے تحت 40 روز میں حلف اٹھانا لازم ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کی سینیٹ کی سیٹ خالی ہوگئی الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیکر شیڈول جاری کرے،

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کورکنیت کا حلف لینے کے لیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کو لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا قانونی جائزہ لیا گیا سینیٹ کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں،اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیا جا سکتا، ہائی کمشنرلندن کے ذریعےحلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ورچوئل حلف لینا غیر آئینی اقدام ہے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی تھی اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا ان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ بعد ازاں لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی تھی

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

  • سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا

    سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا

    حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کردی

    قائد ایوان شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر2021 کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف اسٹے آرڈر خارج کیا ،الیکشن آرڈیننس 2021 کی شق72 اے کے تحت 40 روز میں حلف اٹھانا لازم ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کی سینیٹ کی سیٹ خالی ہوگئی الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیکر شیڈول جاری کرے،

    قبل ازیں گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کورکنیت کا حلف لینے کے لیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کو لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا قانونی جائزہ لیا گیا سینیٹ کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں،اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیا جا سکتا، ہائی کمشنرلندن کے ذریعےحلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ورچوئل حلف لینا غیر آئینی اقدام ہے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی تھی اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا ان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ بعد ازاں لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی تھی

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

    اسحاق ڈار کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا، گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد

  • حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب

    حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب

    حلف کیلیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،چیئرمین سینیٹ کا اسحاق ڈار کو جواب
    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے خط میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کورکنیت کا حلف لینے کے لیے خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا،

    چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کو لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کے خط کا قانونی جائزہ لیا گیا سینیٹ کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں،اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیا جا سکتا، ہائی کمشنرلندن کے ذریعےحلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ورچوئل حلف لینا غیر آئینی اقدام ہے،

    چیئرمین سینیٹ نے خط کی کاپی اسحاق ڈار کو ارسال کر دی چیئرمین سینیٹ کے جوابی خط میں سینیٹ قواعد و ضوابط کا حوالہ دیا گیا

    قبل ازیں سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا، اور اس خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا ئی گئی تھی،اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی تھی،

    اسحاق ڈار نے صادق سنجرانی کو لکھے خط میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کردی، جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا ہے، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

    تاہم قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں، تاہم برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں، اس لئے بطور سینیٹر ورچوئل، ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے، یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے۔

  • بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں ،اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط

    بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں ،اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اب بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا ہے، اور اس خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی ہے-اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی ہے، اور اپنا خط اور میڈیکل رپورٹ چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو ای میل کے ذریعے بھی بھیج دی ہیں۔

    الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسحاق ڈار نے صادق سنجرانی کو لکھے خط میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کردی، جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا ہے، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

    تاہم قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں، تاہم برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں، اس لئے بطور سینیٹر ورچوئل، ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے، یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے۔

    احسن اقبال سےبیک ڈوررابطےاحمد جواد کوPTIسےدور :ن لیگ کےقریب لےآئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

    اسحاق ڈار نے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی دیا کہا کہ اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئینی شق کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی شخص کو منتخب رکن سے حلف لینے کے لیے مقرر کر سکتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت منتخب رکن سے حلف لینے کا مجاز ہے۔

    سابق وزیرخزانہ نے خط میں واضح کیا ہے کہ ایک متعین مدت میں بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے حوالے سے حالیہ 2021 میں کی گئی قانونی ترمیم ان کے 3 مارچ 2018 کو ہونے والے الیکشن پر لاگو نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں 21 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا جنھوں نے اسحاق ڈار کو آرٹیکل 63 ٹو کے تحت نااہل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”463229″ /]

    راجہ پرویز اشرف اور شہبازشریف کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں:اہم شخصیت کا دعویٰ

  • الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

    الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں 21 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا جنھوں نے اسحاق ڈار کو آرٹیکل 63 ٹو کے تحت نااہل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    بریکنگ، انتظار کی گھڑیاں ختم، فیصل واوڈا نااہل قرار

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا ہے گزشتہ روا چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران، سیکریٹری اور سینئر الیکشن کمیشن افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے الیکشن کمیشن افسران کو انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب تک کے کام کی تکمیل کو تسلی بخش قرار دیا تھا0

    وزیراعظم،آرمی چیف کا دورہ نوشکی،فوجی جوانوں سے ملاقات

    صوبائی الیکشن کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو صوبوں میں جاری بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کےحوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16 فروری 2022 کو ہوگی پنجاب میں 22 مارچ ، بلوچستان میں 10 مارچ، سندھ میں حلقہ بندیوں کی تکمیل 24 مارچ 2022 کو ہوگی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام امور کی تکمیل کو فوری یقینی بنایا جائے جبکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا بھی اعلان کیا۔

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو ای وی ایم کے استعمال کی قانون سازی کے بعد سے اب تک الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ای وی ایم کے لئے الیکشن کمیشن میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پروجیکٹ مینجر کی تعیناتی بھی کردی گئی ہےچیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی تھی کہ پروجیکٹ سے متعلق تمام امور کو ترجیح دی جائے تاکہ اس سلسلے میں فوری پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    کل ہند کی بیٹی کی پکار تھی آج ہند کی بیٹی کی للکار ہے ازقلم :غنی محمود قصوری