Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان اور چین کے تعلقا ت وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں،عطا اللہ تارڑ

    پاکستان اور چین کے تعلقا ت وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں،عطا اللہ تارڑ

    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ دوستی کا سفر باہمی اعتماد، تعاون اور آزمودہ شراکت داری کی روشن مثال ہے-

    سی پیک کی تعمیر، پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے اور گلوبل گورننس اقدامات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے انتہائی مسرت کا موقع ہے پاکستان اور چین کے تعلقا ت وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں –

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف جغرافیائی طور پر ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھی گہرے اور مضبوط روابط موجود ہیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور تعاون کے نئے راستے کھولے سی پیک چین کے ’ایک خطہ، ایک سڑک‘ وژن کا ایک اہم جزو ہے اور یہ منصوبہ پاکستان میں ترقی، خوشحالی اور اقتصادی استحکام کی بنیاد بن رہا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، میڈیا تعاون، ثقافتی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں اشتراک مسلسل فروغ پا رہا ہے، جبکہ وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو سمیت مختلف بین الاقوامی ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔

  • لبنانی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    لبنانی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف روڈولف ہائیکل نے منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند تینوں مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہائیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام اور عالمی امن مشنز میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، یہ دورہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پاکستان نے  رابطہ کاری اور سفارتی پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کیا،امیر سعید

    پاکستان نے رابطہ کاری اور سفارتی پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کیا،امیر سعید

    اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید نے کہا ہے کہ پاکستان نے رابطہ کاری اور سفارتی پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کیا-

    اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر امیر سعید کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے مجوزہ مسودے اور دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے کیا گیا، جس نے رابطہ کاری اور سفارتی پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق حتمی مسودے پر بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچا جا سکا، مجوزہ حتمی مسودے میں خطے کے تمام متعلقہ علاقوں کو شا مل کیا جائے گا، جبکہ لبنان سمیت دیگر خطوں سے متعلق امور بھی دستاویز کا حصہ ہوں گے تاکہ ایک جامع اور پائیدار فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کسی بھی بحری ناکا بندی کو دشمن کی ایک اور شکست میں تبدیل کر دے گا مفا ہمتی یادداشت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات متفقہ نکات کے برعکس تھے موجودہ صورت حال سے واضح ہے کہ امریکا نہ جنگ بندی چاہتا ہےاور نہ ہی مذاکرات کا خواہاں ہے، ایران کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کا قیام ہےایران کو مخالف فریق پر بھروسہ نہیں ، تاہم ملک اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

  • جنگ و جدل کے بجائے ’امن کو ایک اور موقع‘ دیں، شہباز شریف

    جنگ و جدل کے بجائے ’امن کو ایک اور موقع‘ دیں، شہباز شریف

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں تازہ کشیدہ صورت حال اور تشدد کی نئی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ و جدل کے بجائے ’امن کو ایک اور موقع‘ دیں تاکہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک اہم اور اسٹرٹیجک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور ایران کا نام لیے بغیر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ نازک صورتحال کا احاطہ کیا،وزیراعظم نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ و جدل کے بجائے ’امن کو ایک اور موقع‘ دیں تاکہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں تازہ کشیدگی اور تشدد اس بات کی واضح اور خطرناک یاددہانی ہے کہ ایک ’غیر مستحکم جنگ بندی‘ کتنے سنگین خطرات اور ناقا بلِ برداشت نتائج کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی اور کمزور اقدامات مستقل امن کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ثالثی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اس بحران سے لاتعلق نہیں رہ سکتا پاکستان اپنے برادر ممالک اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تنازع کے مستقل، پرامن اور سفارتی حل کے لیے سنجیدہ، تعمیری اور مسلسل کوششیں کر رہا ہے،جب ایک منصفا نہ اور پائیدار حل کے حصول کا مقصد قریب دکھائی دے رہا ہو، تو ایسے نازک وقت میں کشیدگی کا اچانک بڑھ جانا اب تک کی تمام سفارتی کوششوں اور امن کی امیدوں کو یکسر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری یہ حالیہ بحران محض علاقائی نہیں بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی سیکیورٹی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے پاکستا ن روایتی طور پر مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔

    شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی تمام متعلقہ عالمی اور علاقائی طاقتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور جاری سفارتی کوششوں کو کامیا ب ہونے کا پورا موقع فراہم کریں تشدد، بارود اور تباہی کے راستے کے بجائے صرف اور صرف ’امن اور سفارت کاری کی راہ‘ اختیار کی جانی چاہیے، کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ یہی واحد راستہ ہے جو خطے میں حقیقی استحکام اور دیرپا امن کے حصول کی روشن امید فراہم کرتا ہے۔

    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اور علاقائی امن کے لیے اب یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ تمام فریقین اپنے اپنے تنازعات کے حل کے لیے میز پر بیٹھیں، مذاکرات کریں اور سفارت کاری کو ہر دوسرے راستے پر ترجیح دیں تاکہ مزید معصوم انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیما نے پر ہونے والی مالی و جغرافیائی تباہی کا راستہ روکا جا سکے۔

  • گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں معدنیات، سیاحت، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، جبکہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی تعاون بڑھانے کے امور بھی زیر بحث آئےفریقین کے درمیان قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اسکالرشپس کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان خیبرپختونخوا میں ترقیاتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں توانائی، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے میں پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا،ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ صوبہ قیمتی اور نایاب معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات، سیاحت، توانائی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

    ملاقات میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں موجود کھیلوں کے ٹیلنٹ کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، گورنر نے بتایا کہ خیبر کرکٹ لیگ کا انعقاد جولائی میں کیا جا رہا ہے فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے تجارتی وفود کا تبادلہ ناگزیر ہے۔

    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو جدید تربیت اور ہنر کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر گورنر خیبرپختونخوا کو مبارکباد بھی دی اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور پارٹی کارکنان کی مؤثر انتخابی مہم کے باعث پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

    ملاقات کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

  • پاکستان نے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

    پاکستان نے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

    پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں منعقد ہونے والی گرو ارجن دیو جی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ مذہبی تقریبات 10 سے 19 جون 2026 تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جن میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری مختلف مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے ویزوں کا اجرا مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کے تحت کیا گیا ہے، تاکہ سکھ برادری اپنے مذہبی فرائض اور رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا سفر کر سکے۔

    پاکستان کی جانب سے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھی ویزے جاری کیے جاتے ہیں، اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

  • 34 ہزار سےزائد پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے

    34 ہزار سےزائد پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے

    سعودی عرب میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک کم از کم 34 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

    وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق جہاں ہزاروں حاجی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں، وہاں اب بھی 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پروازوں کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے پاکستان نے سالانہ اسلامی زیارت کے اختتام پر گزشتہ ماہ ہی اپنے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا تھا، جس کے تحت ہزاروں زائرین کو سعودی شہروں جدہ اور مدینہ منورہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا جا رہا ہےحجاج کرام کی خدمت پر مامور تقریباً 250 حج اسپورٹ اسٹاف (خدام الحجاج) بھی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

    وزارت نے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے رش اور کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے حجاج کرام کی رہائش گاہوں پر ہی سامان کی بورڈنگ کے لیے ‘سٹی چیک ان’ کی جدید سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں پرواز کی روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ہی حاجیوں کے سامان کی چیک ان کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے۔

    بیان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد خوش نصیب حاجی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس حصے ‘ریاض الجنہ’ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی وطن واپسی کا یہ پورا فلائٹ آپریشن 30 جون تک بلاوجہ تاخیر کے جاری رہے گا۔

  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، عاصم افتخار احمد

    جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، عاصم افتخار احمد

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ 2025 پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو کونسل کی سرگرمیوں اور فیصلوں کا جائزہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کو سالانہ رپورٹ کے ابتدائی حصے کی تیاری اور رابطہ کاری کی ذمہ دار ی سونپی گئی تھی، پاکستان نے اس عمل میں کھلے، تعمیری اور جامع انداز کو اپنایا اور مختلف رکن ممالک کی آرا کو رپورٹ میں شامل کرنے کی کوشش کی تاکہ ایک جامع اور تجزیاتی دستاویز تیار کی جا سکے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے دوران سلامتی کونسل نے افریقہ، مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیا، جنوبی ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکا سمیت مختلف خطوں میں امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز پر فعال کردار ادا کیا، کونسل نے شہریوں کے تحفظ، تنازعات کے پرامن حل، اقوام متحدہ کے ا من مشنز، خواتین، امن اور سلامتی جیسے موضوعات پر بھی خصوصی توجہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ شدید جغرافیائی سیاسی اختلافات کے باوجود سلامتی کونسل عالمی استحکام اور امن کے فروغ کے لیے مرکزی کردار ادا کرتی رہی، پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد 2788 کی متفقہ منظوری اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی برادری تنازعات کے پرامن حل اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت تنازعات کی روک تھام کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے کے لیے متفق ہے سلامتی کونسل کی رپورٹ نے ایک بار پھر فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا ہے یہ دونو ں تنازعات نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطا بق حل کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان سے متعلق 20 سے زائد مراسلات سلامتی کونسل کے سامنے لائے گئے جبکہ مئی 2025 میں اس ایجنڈے پر بند کمرہ مشاورت بھی ہوئی یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود جموں و کشمیر تنازع آج بھی عالمی توجہ کا مرکز ہےپاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، جو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جانا چاہیے، جس کا وعدہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے ان سے کر رکھا ہے۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، کی صورتحال سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر نمایاں رہی انہوں نے غزہ امن منصوبے کی توثیق کرنے والی قرارداد 2803 کو امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

    پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی امن مشنز کو مزید مؤثر، وسائل سے لیس اور جدید چیلنجز سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا سلامتی کونسل کے ذیلی اداروں کے سربراہان اور نائب سربراہان کی تقرری میں تاخیر سے کونسل کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ان کے مطابق کونسل کے طریقہ کار کو زیادہ شفاف، مؤثر اور قابلِ پیش گوئی بنانے کی ضرورت ہے۔

    عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر بھی پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ دنیا کو زیادہ جمہوری، نمائندہ اور جوابدہ عالمی نظام کی ضرورت ہے ویٹو پاور کے استعمال پر رکن ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے اور سلامتی کونسل میں اصلاحات شفافیت، مساوات، شمولیت اور اتفاقِ رائے کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہییں۔

    انہوں نے مستقل نشستوں اور ویٹو کے دائرہ کار میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی جامع اصلاحات کا حامی ہے جو چند ممالک نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے بیشتر رکن ممالک کے مفادات کی عکاسی کریں، اصلاحات سب کے لیے، خصوصی مراعات کسی کے لیے نہیں۔

  • ایشین گیمز: عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    ایشین گیمز: عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    ایشین گیمز کے ریسلنگ فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

    عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دی، عائشہ بلوچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی اعتماد، بہترین داؤ پیچ اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ایشیا بھر سے آنے والی حریف کھلاڑی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

    فائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی ریسلر ان کے مؤثرکھیل کا مقابلہ نہ کرسکی بھارتی حریف کیخلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیاوکٹری پوڈیم پر پاکستان کاسبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ان کی اس تاریخی کامیابی پر ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ عوام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

    عائشہ بلوچ کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ ملک بھر خصوصاً بلوچستان کی نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلے، عزم اور امید کا روشن پیغام بھی ہے۔

  • محسن نقوی  کی  پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

    محسن نقوی کی پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

    بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس سمیت پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں-

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستا ن کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں، دہشت گردوں کے کیمپوں اور منشیات کی پیداوار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

    ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوف کے ساتھ ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا، جبکہ دونوں وزارتوں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ایس سی او اجلاس کے بہترین انتظامات پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے وزارت داخلہ کی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔