Baaghi TV

Tag: پولیس

  • حب: کروڑوں روپے مالیت کی  اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، چار مسافر بسیں ضبط

    حب: کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، چار مسافر بسیں ضبط

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ پاکستان کسٹمز نے چار بسوں سمیت پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔

    ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ گڈانی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کی معاو نت سے ضلع حب میں اشوک پمپ کے قریب کارروائی میں غیر ملکی ساختہ 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ اور چار مسافر بسیں ضبط کرلیں۔

    ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تقریباً پچیس کروڑ پچیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) کی طرف سے ملنے والی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جیسے ہی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی شروع کی ایک ہجوم جمع ہو گیا جس سے بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوئی، جھڑپ کے دوران بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔

    کسٹمز، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا، مخالفانہ ماحول اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ضبط شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر کسٹمز ویئرہاوٴس گڈانی منتقل کر دیا گیا۔

  • پنجاب  پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    پنجاب بھر کے 90 ڈی ایس پیز 2026 میں ریٹائر ہو جائیں گے

    پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مجموعی طور پر 90 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ڈی ایس پی سال 2026 کے دوران اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے-

    محکمہ پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں مختلف اضلاع اور برانچز میں تعینات سینئر ڈی ایس پیز شامل ہیں فیصل آباد میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران بھی اس فہرست کا حصہ ہیں جن کی ریٹائرمنٹ سے انتظامی ڈھانچے میں رد و بدل متوقع ہے-

    سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف کا ردعمل

    ریٹائر ہونے والوں میں ڈی ایس پی عامر وحید، ڈی ایس پی رانا نصراللہ، ڈی ایس پی اشتیاق رسول، ڈی ایس پی لال محمد خان کھوکھر ڈی ایس پی طاہر صدیق سمیت دیگر سینئر افسران شامل ہیں، جو مختلف حساس اور اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب پولیس میں پروموشنز اور نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت کئی اضلاع میں نئی قیادت سامنے آئے گی پولیس حکام کے مطابق اس عمل کو ادارہ جاتی پالیسی کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور پر کوئی منفی اثر نہ پڑے –

    اپوزیشن لیڈر کی تقرری :اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف وہپ کو چوتھا خط ارسال کردیا

    یاد رہے کہ ریٹائر ہونے والے بیشتر افسران نے طویل عرصے تک فیلڈ، انویسٹی گیشن سکیورٹی، اسپیشل برانچ اور دیگر اہم ونگز میں خدمات انجام دیں اور متعدد اہم آپریشنز میں کردار ادا کئے ہیں-

  • کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گراحادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

  • انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی،16 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی،16 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر مناڈو میں واقع ریٹائرمنٹ ہوم میں اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی،آگ کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

    شہر کے فائر اور ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ کئی لاشیں نرسنگ ہوم کے کمروں سے برآمد ہوئیں آگ پر تقریباً ایک گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، تاہم پولیس اب بھی آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے پولیس جاں بحق افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتال سے رابطہ کریں کئی لاشیں اس قدر جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔

    ہم بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی،نادرا میں ریکارڑدرست کیا جائے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

  • 50 روپے کیلیے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    50 روپے کیلیے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    پبی نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں پچاس روپے کی خاطر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری سے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی تھے اور نشے کے لیے پیسے کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم سمیع اللہ فرار ہو گیا جس کے خلاف والدہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 18 ہزار877 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ مزید 13 ہزار 241 غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق 18 سے 24 دسمبر کے درمیان مجموعی طور پر 11 ہزار 991 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار808 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 78 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا جبکہ غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کو شش پر ایک ہزار312 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 55 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    علاوہ ازیں 46 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہےاس دوران 13 ہزار 241 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

    واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

  • پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری

    سال 2025 کے دوران پنجاب پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم خدمت مراکز سے 38 لاکھ 44 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا،سال 2025 میں 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار 280 شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے اسی طرح 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت حاصل کی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس خدمت مراکز سے 1 لاکھ 67 ہزار 194 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے جبکہ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کے تحت 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی، 46 ہزار 646 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور 4 ہزار 764 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی

    اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    مزید برآں 2 لاکھ 14 ہزار 688 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 85 ویمن وائلنس رپورٹس درج کی گئیں،1 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 3 ہزار 572 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کی سہولت حاصل کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 جدید، شفاف اور تیز رفتار سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ بنیادوں پر ان مراکز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو مزید بہتر اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

  • شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    شکی مزاج شوہر نے بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن میں شوہر وینکٹیش نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ تروینی پر بے وفائی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کو اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا، جس کے باعث دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے، واقعے کی رات بھی اسی نوعیت کا تنازع سامنے آیا، جس کے بعد ملزم نے انتہائی دردناک قدم اٹھاتے ہوئے بیوی پر پیٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق شدید جھلسنے کے باعث خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت دونوں کے کم سن بچے بھی گھر میں موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کے شور مچانے پر پڑوسیوں کو واقعے کی اطلاع ملی۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق مقتولہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی، تاہم ملزم مسلسل شک و شبہات کا شکار تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

  • اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

    اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری گرفتار

    اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں ایک شہری گرفتار کیا گیا ہے-

    اسرائیلی حکام نے جمعرات کو ایک اسرائیلی کی گرفتاری کا اعلان کیا جس پر شبہ ہے کہ اس نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی ہدایت پر سکیورٹی سے متعلق جرائم کا ارتکاب کیا، اس سے چند دن پہلے تہران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک ایرانی کو پھانسی دی تھی۔

    رشون لیزیون شہر کے رہائشی 40 سال سے زائد العمر مشتبہ شخص کو اس ماہ اسرائیلی پولیس اور خفیہ ایجنسی شِن بیٹ کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا،پولیس اور شِن بیٹ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کی شناخت سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے قریب فوٹو گرافی کرنے کے دوران کی گئی ہےایرانی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے کے دوران اسے یہ کام انجام دینے کے لیے ڈیش کیمرہ خریدنے کی ہدایت کی گئی تھی،مختلف رقموں کے عوض اس شخص نے اپنے آبائی شہر اور دیگر مقامات پر لی گئی تصاویر منتقل کیں۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    مئی میں اسرائیل نے بینیٹ کی جاسوسی کے الزام میں ایک 18 سالہ اسرائیلی کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے ایران نے کہا کہ اس نے ایک ایرانی شہری کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دے دی تھی-

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

  • نائیجیریا کی مسجد میں  دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں نماز کے دوران ایک مسجد میں دھماکا ہوا جو مبینہ طور پر خودکش حملہ تھا،مسجد میں دھماکا اُس وقت ہوا جب نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث زخمیوں کی تعداد 35 سے زائد ہے اور 5 شہید ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے مشتبہ ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں،تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مسجد پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت کیا تھی تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردی گئی جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک جب کہ 5 کی تشویشناک ہے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہےتاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ماضی میں اس نوعیت کے خودکش حملوں کی ذمہ داری شدت بوکو حرام یا اس کا ایک دھڑا قبول کرتا آیا ہے۔

    دھرندھر کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    ریاست کے گورنر باباگانا زولم نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اور غیر انسانی عمل قرار دیا اور تہواروں کے موقع پر عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی بڑھانے کی اپیل کی۔

    2009 کے بعد بوکو حرام کی بغاوت کے آغاز کے ساتھ ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں مساجد، بازاروں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے2011 سے 2015 تک مساجد میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر جمعہ کی نماز کے اوقات میں حملے کیے گئے تاکہ زیادہ جانی نقصان ہو جس کے بعد بوکو حرام کے اندر تقسیم کے بعد سامنے آنے والے نئے دھڑے ISWAP نے 2017 سے 2020 کے دوران آزادانہ کارروائیاں بھی کیں۔

    اگر زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر صوبوں کی تقسیم کی جائے تو کوئی حرج نہیں،مولانا فضل الرحمان

    ،اگرچہ حالیہ برسوں میں خودکش حملوں میں کمی آئی مگر شدت پسند گروہ اب بھی ایسے حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، جولائی 2024 میں بورنو میں شادی کی تقریب پر ہونے والا سہ طرفہ خودکش حملہ اس کی مثال ہے سیکیورٹی آپریشنز نے 2021 سے 2023 کے دوران اس نئی تنظیم کو کمزور کردیا گیا جس سے حملوں میں کمی آئی تھی،تاہم 2024 کے بعد سے اس تنظیم نے دوبارہ خود کو منظم کرنا شروع کیا اور ایک بار پھر خودکش حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔