Baaghi TV

Tag: پولیس

  • دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

    بلوچستان کے ضلع دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے270 کلو منشیات چوری ہو گئی-

    پولیس کے مطابق ملزمان نے صرف اسی کمرے کی کھڑکی توڑی جہاں منشیات رکھی گئی تھیں، جبکہ دیگر کمروں یا سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، جس سے واقعے کی نوعیت پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور پولیس و انتظامیہ مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

    ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے ڈکیتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مال خانے سے مجموعی طور پر 270 کلو منشیات چوری ہوئی ہیں، جن میں 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس شامل ہے یہ منشیات مختلف مقدمات میں لیویز فورس کی جانب سے برآمد کی گئی تھیں اور ان مقدمات کا فیصلہ تاحال عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

    واقعے کے بعد یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ جب مال خانہ لیویز لائن میں موجود ہے تو برآمد شدہ منشیات کو اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کیوں رکھا گیا، جسے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنگین غفلت قرار دیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کے سرد موسم پر حیران

  • سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا-

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات حاصل کرنے کا حق دار ہےعدالت نے تمام بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا اور خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جو پولیس اہلکاروں کے پچھلے واجبات دینے سے انکار کر رہا تھا،سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا ہے-

    سپریم کورٹ نے فیصلے کے آغاز میں ایک نظم کے الفاظ درج کیے جس کے مطابق انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو اندھیرے چھٹ جائیں گے جبکہ عدا لت نے ولیم شیکسپیئر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا

    عدالت نے واضح کیا کہ آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کی ضمانت دیتا ہے، جس میں روزگار کا تحفظ بھی شامل ہے آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر سرکاری افسر اپنے فیصلے کا ٹھوس، عقلی اور معقول جواز فراہم کرنے کا پابند ہے صوابدیدی اختیارات ایک مقدس امانت ہیں، جو محض ذاتی پسند ناپسند کے لیے استعما ل نہیں کی جا سکتی۔

    سپریم کورٹ نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملازم کو صرف یہ کہنا کافی ہے کہ وہ بیروزگار تھا، اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے در در نہیں بھٹکنا پڑے گا۔ جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ثبوت لانا محکمے کی ذمہ داری ہے نظام کی خرابی یا مقدمے بازی میں طویل تاخیر کی سزا غریب ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔

    بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن حادثہ، خاتون کی لاش مل گئی،بچی کی تلاش جاری

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف ملازمین کو عہدوں پر بحال کرنے کے بعد ان کے پچھلے واجبات روک دیے گئے تھے،ملازمین کی استدعا تھی کہ بحالی کے بعد انہیں تمام پچھلے واجبات بھی ملنے چاہئیں، جبکہ محکمہ پولیس کا موقف تھا کہ پچھلے واجبات کی ادائیگی اتھارٹی کی صوابدید پر ہے-

  • امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    امریکا کی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر بدبودار مائع پھینک دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ خطاب کر رہی تھیں، واقعہ رمنی سوٹا کے شہر میناپولیس میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران پیش آیا، مائع پھینکے جانے سے الہان عمر کو کوئی چوٹ نہیں آئی، موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر اس اجلاس میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم سے استعفے یا مواخذے کا مطالبہ کر رہی تھیں،کرسٹی نوم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر ایک واقعے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منی سوٹا میں ایک مظاہرے کے دوران آئیس اہلکاروں نے ایک شخص کو ہلاک کیا تھا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ مسلح تھا، تاہم بعد میں سامنے آیا کہ متاثرہ شخص غیر مسلح تھا اور فائرنگ سے قبل اسے قابو میں کر لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ الہان عمر کو ماضی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا ہے ان کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ امریکا میں مسلم کمیونٹی کی نمایاں آواز سمجھی جاتی ہیں۔

  • عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری   کرنیوالے 5 ملزمان  گرفتار

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری ہوگیا ۔

    شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سامان کی ریکوری کی اور گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے یونیسف کا سامان چوری کرنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیاڈ،ی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد ہوا برآمد سامان میں کمبل، صابن اور پلاسٹک کین شامل ہے بورنگ میٹریل اور دیگر اہم آلات بھی شامل ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا امدادی سامان چوری کرنے والوں سے مزید تفتیش جاری ہے ،چوری میں ملوث دیگر کردار بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    بسنت کیلئے سکولوں کی چھتیں دینے کی تیاریاں، این او سی جاری

    ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

    ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر شہزاد رائے کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

  • سانحہ گل پلازہ:ناقابل شناخت شخص کا ڈی این اے موصول، ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی

    سانحہ گل پلازہ:ناقابل شناخت شخص کا ڈی این اے موصول، ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی

    کراچی:پولیس سرجن کراچی کو ناقابل شناخت شخص کا ڈی این اے رزلٹ موصول ہوگیا جس کے بعد سانحہ میں ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

    پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ سید کا کہنا ہے کہ مرنے والے ایسے لوگ بھی موجود تھے جن کا کوئی ڈیٹا ہی موجود نہیں، سندھ فارنزک ڈی این اے لیب سےایک پازیٹیو ڈی این اے رزلٹ ملا ہے، ملنے والے ڈی این اے کا کوئی بھی ریفرنس سیمپل جمع نہیں کروایا گیا،اس کا مطلب ایسے بھی لوگ گل پلازہ میں جاں بحق ہوئے جن کا کچھ پتہ نہیں، ممکن ہے ملنے والا ڈی این اے شہر سے باہر کے کسی شخص کا ہو۔

    پولیس سرجن نے کہا ہے کہ پولیس سرجن کراچی آفس میں کل صبح 9 سے شام 5 بجے تک ڈی این اے کے لیے سیمپل جمع کروایا جاسکتا ہے، ڈی این اے سے کوئی پہچان عمر یا جنس نہیں بتائی جاسکتی، وہ لوگ جنہوں نے اپنے سیمپل جمع نہیں کروائے جلد جمع کروادیں۔

  • فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ، 28 لاپتہ

    فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ، 28 لاپتہ

    فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد لاپتہ ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جا رہی تھی،فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز 349 افراد سوار تھے جن میں 332 مسافر اور عملے کے 27 ارکان تھے ، کشتی کو حادثہ رات گئے پیش آیا،فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

    گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: گل پلازہ میں لاشوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن تقریباً مکمل کر لیا گیا عمارت کو آج یعنی 26 جنوری کو سیل کر دیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ میں جاری سرچ آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے اور کسی کا پیارا لاپتا ہے تو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتا ہے اب تک عمارت کے ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے جن میں سے 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی، جبکہ 16 کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی،30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا گیا ہے جو معاوضے کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ شناخت اور جانچ کے عمل کے بعد جلد ورثاء میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ لاپتا افراد کی فہرست 79 تک پہنچ چکی ہے، تاہم ان میں سے 13 افراد کے لواحقین تاحال ڈی این اے نمونے فراہم کرنے نہیں آئے اور نہ ہی ان کا کوئی رابطہ ہوا ہے اب تک 55 افراد کے لواحقین ڈی این اے جمع کرا چکے ہیں، جبکہ باقی افراد کو پیر تک کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر انہیں فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔

    جاوید نبی کھوسو کے مطابق بعض کیسز میں ایک ہی خاندان کے 3 یا 4 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ ابتدائی دن ہی 6 لاشوں کی شناخت کر لی گئی تھی اب تک مجموعی طور پر 23 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہےگل پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور میزنائن فرسٹ فلور کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک حصہ تاحال سرچ کے مرحلے میں ہے۔

    دوسری طرف ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے اور گل پلازہ کے چوکیداروں اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات حاصل کر لیے گئے ہیں،غفلت اور لاپروائی کے پہلو سامنے لائے جائیں گے گل پلازہ میں حادثے کے وقت موجود 6 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات لیے جا چکے ہیں ایک ڈی وی آر بھی ملا ہے جس کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دروازے کیوں بند کیے گئے اور آگ کے بعد کیوں نہیں کھولے گئے، عمارت کے مکمل سیل اور تحقیقات کے بعد واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جائے گا تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

  • راولپنڈی: بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی گئی ہے اور معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے پی ڈبلیو ڈی میں چھاپہ مارا گیا اور کم سن بچے کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا شعیب برت کو دھر لیا گیا اور ان کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں، کارروائی کے دوران ملزم کا معصوم بچوں کی ویڈیوز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ​این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سخت دفعات شامل کی گئی ہیں، ​انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں جہاں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • بنوں: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا

    بنوں: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا

    بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کو اطلاع ملی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تلاشی کے دوران تقریباً تین کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا جس کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہواپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • بھارتی  اداکار رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکار رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

    بالی ووڈ کے معروف اداکار، فلم ساز اور متنازع تبصروں کے لیے مشہور کمال رشید خان المعروف کے آر کے کو رہائشی عمارت میں فائرنگ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 جنوری 2026 کو آندھیری کے اوشیواڑہ علاقے میں نالندا سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں دو گولیاں رہائشی عمارت کی دیواروں میں لگی پائی گئیں ان میں سے ایک گولی دوسری منزل کے فلیٹ سے اور دوسری چوتھی منزل کے فلیٹ سے برآمد ہوئی، تاہم عمارت میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    ابتدائی طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے گولیاں چلانے کے ماخذ کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم فارنزک تجزیے سے ظاہر ہوا کہ یہ گولیاں ممکنہ طور پر کے آر کے کے قریب واقع بنگلے سے چلائی گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں جمعہ کی شب تفتیش کے لیے حراست میں لیا۔

    پولیس کے مطابق بیان کے دوران کے آر کے نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے دو گولیاں چلائیں پولیس نے اس ہتھیار کو ضابطے کے مطابق قبضے میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے،تفتیش ابھی جاری ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ حادثاتی تھی یا دانستہ۔ پولیس نے معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔