Baaghi TV

Tag: پولیس

  • شانگلہ: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

    شانگلہ: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

    شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے 7 بچے دب گئے جن میں سے 6 چل بسے جبکہ ایک بچی زندہ نکال لی گئی جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔

  • امریکا  میں شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    امریکا میں شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    امریکی ریاست آئیووا (Iowa) کے مشرقی شہر مسکاٹائن (Muscatine) میں ایک مسلح شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

    مسکاٹائن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی تحقیقاتی بیان کے مطابق بظاہر یہ ہولناک واقعہ ایک “گھریلو تنازع” کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تاحال اس قتلِ عام کی اصل اور قطعی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جب پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں ایک رہائش گاہ کے اندر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس چیف نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگرچہ مشتبہ قاتل پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو چکا تھا، لیکن جلد ہی اس کی شناخت 52 سالہ ریان ویلیس میک فارلینڈ کے نام سے کر لی گئی پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا اور اسے شہر کے دریا کنارے واقع پل کے پاس ڈھونڈ نکالا، جب پولیس افسر ان اس سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تو اس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس چیف کے مطابق ملزم کی خودکشی کے بعد جب مزید شواہد اور معلومات سامنے آئیں تو پولیس نے تلاشی کے دوران مزید دو مردوں کی لاشیں برآمد کیں جنہیں ملزم نے نشانہ بنایا تھا ان میں سے ایک لاش قریبی گھر اور دوسری ایک کاروباری مرکز سے ملی تمام مقتولین مبینہ طور پر حملہ آور کے خاندان کے ہی ارکان تھے جن کی تاحال باقاعدہ شناخت پبلک نہیں کی گئی، تاہم ایک امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقتولین میں کم از کم دو بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والے حملہ آور کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا، تاہم اس کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مسکاٹائن تقریباً 24 ہزار کی آبادی پر مشتمل ایک ساحلی شہر ہے جو ریاست آئیووا کے دارالحکومت ڈیس موئنز سے 155 میل مشرق میں واقع ہے۔

  • ’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے کے خلاف کارروائی

    ’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے کے خلاف کارروائی

    ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے ایک کیفے کو مبینہ طور پر ”شیطانی سرگرمیوں“ کے فروغ کے الزام میں سیل کردیا، جبکہ کیفے کے اندر کی ویڈیو بھی سرکاری میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔

    ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں والیاسر اسٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے پر سیل کیا گیا ہے اس کیفے کے صارفین جن میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں، کوغیر فطری طور پر حرکت کرتے ہوئے پایا گیا-

    14 سیکنڈ کی خاموش ویڈیو میں ایک بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین موسیقی کی تال پر سر ہلا رہے ہیں،ویڈیو میں بعض افراد کو موسیقی پر تالیاں بجاتے، موبائل فون سے ویڈیوز بناتے اور موسیقی کی دھن پر سر ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق تہران کی پبلک وینیوز پولیس نے کیفے کی سرگرمیوں سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی ایرانی حکام نے الزام عائد کیا کہ کیفے میں مغربی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے تھے اور وہاں نوجوان مرد و خواتین کیلئے ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا تھا جسے پولیس نے ”گمراہ فرقو ں“ سے جوڑا، کیفے میں آنے والے بعض افراد ”عجیب و غیرمعمولی حرکات“ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

    یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی ایرانی پولیس نے ایک زیرزمین راک میوزک فیسٹیول پر چھاپہ مار کر 260 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس تقریب کو ”شیطان پرست اجتماع“ قرار دیا گیا تھا۔

  • خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم صابر ولد قادر کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہےملزم نے 29 مئی کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا واقعے کے دوران خاتون نے اہل خانہ کی موجودگی میں شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد قتل

    قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد قتل

    قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد قتل کو قتل کر دیا گیا-

    قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما داد محمد کاکڑ سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا، جس کے باعث سڑک بلاک ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • امیرزادوں کا حساس ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر تشدد،مقدمہ درج

    امیرزادوں کا حساس ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر تشدد،مقدمہ درج

    لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں مبینہ طور پر لگژری گاڑی میں سوار بااثر نوجوانوں نے راستہ مانگنے پر حساس ادارے کے ایک افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پیش آیا جہاں شہری قوسین حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک لگژری گاڑی سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی، جس پر گاڑی کو سائیڈ پر کرنے کیلئے ہارن اور ڈپر کا استعمال کیا گیا اس بات پر لگژری گاڑی میں سوار افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مبینہ طور پر بیچ سڑک ڈنڈوں، الیکٹرک راڈ اور اسلحے کے زور پر حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھی کوشش کی گئی –

    واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں مبینہ تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں پولیس نے تشدد، حبسِ بے جا اور دھمکیوں سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں نامزد ملزمان میں لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جہلم میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول اور سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    جہلم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بننے والی خاتون مہناز سعید کو گرفتار کر لیا ہےملزمہ نے جہلم سٹی پولیس کو خود کو وزیراعلیٰ شکایات سیل کی چیئرپرسن کے طور پر تعارف کرایا اور سرکاری پروٹوکول و خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا، ملزمہ کے دعوے پر شک ہونے پر متعلقہ وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کیا گیاجہاں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہناز سعید کا اس عہدے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ خود کو جعلی طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق جعلسازی ثابت ہونے پر ملزمہ کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ان کی گاڑی سے مبینہ طور پر شراب بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ملزمہ نے پولیس سے سرکاری پروٹوکول اور سہولیات کی ڈیمانڈ بھی کی تھی، جس سے اس کے دعوؤں پر مزید شبہات پیدا ہوئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا جا رہا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس کا سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں خالد بن ولید روڈ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک مشتبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کو علی الصبح طارق روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص ایک بنگلے میں قائم ٹریول ایجنسی کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا تھافیروز آباد تھانے کےایس ایچ او عدیل افضل نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس موقعے پر پہنچی لیکن ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسی ٹریول ایجنسی کے ملازم کے طور پر ہوئی ہے جو گزشتہ 5 برس سے ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا ملزم نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہونے کے لیے چابی کی نقل تیار کر رکھی تھی جب مالک مکان کو شبہ ہوا کہ بنگلے کے اندر کوئی موجود ہے تو اس نے فوری طور پر مددگار 15 اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچی اور بنگلے کا محاصرہ کر لیاپولیس حکام کے مطابق ملزم نے خود کو واش روم میں بند کر لیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے خود پر فائر کر لیالاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • جدید پولیسنگ کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف

    جدید پولیسنگ کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف

    ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے جدید پولیسنگ کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف کرادی گئی۔

    ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے باضابطہ طورپرسیکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک (جلد اول) کا اجراء کردیا گیا ہے جو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع، عملی اور تربیتی دستاویز ہے۔

    یہ ہینڈ بک پولیس کے ٹیکٹیکل یونٹس، ایمرجنسی رسپانڈرز، سائبر ماہرین اوردیگرمتعلقہ سیکیورٹی ماہرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے، ہینڈ بک کے اجراء کا آغاز صدر پاکستان آصف علی زرداری کو پیش کر کے کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ یہ ہینڈ بک اس ضرورت کے تحت تیار کی گئی ہے کہ موجودہ دور کے پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق خصوصی تربیت کے موجود خلا کو پُر کیا جا سکے۔

    ہینڈ بک مختلف اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں ٹیکٹیکل ریڈیو کمیونیکیشن، ٹیکٹیکل موٹر ڈرائیونگ، اسلحے کا مؤثر استعمال، آئی ای ڈی (IEDs) کا تدارک، غیر مہلک ہتھیار، رِنگز آف سیکیورٹی کا تصور، اہم تنصیبات کا تحفظ، ایمرجنسی رسپانس، آفات کا انتظام، پروٹیکٹو سیکیورٹی ڈیوٹیز (PSD)، موٹرکیڈ آپریشنز، وی وی آئی پی سیکیورٹی پروٹوکول، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل انتہا پسندی اور مستقبل کی سیکیورٹی ٹیکنالوجیز شامل ہیں اس منصوبے کی تیاری میں سینئر پولیس افسران، فوجی ماہرین، بیوروکریٹس، انسٹرکٹرز اور سیکیورٹی ماہرین نے حصہ لیا، یہ ہینڈ بک ملک بھر کے پولیس ٹریننگ اداروں اور خصو صی سیکیورٹی اکیڈمیز کو رہنمائی، جائزے اور نفاذ کے لیے فراہم کی جائے گی۔

  • مودی کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز موادبرآمد،6 پولیس اہلکار معطل

    مودی کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز موادبرآمد،6 پولیس اہلکار معطل

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا اس سنگین سیکیورٹی غفلت اور ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے پر پولیس نے ایک سب انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 10 مئی کو بنگلورو کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا جہاں وزیر اعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے وزیراعظم کی آمد سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل معمول کی چیکنگ کے دوران فٹ پاتھ پر ایک گتّے کا ڈبہ ملا، جس میں جیلاٹن اسٹکس، تاریں، بیٹاریاں اور ٹائمر موجود تھے۔

    سیکیورٹی میں اس بڑی خامی کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مواد کو قبضے میں لیا ابتدائی تحقیقات کے بعد بنگلورو ساؤتھ کے ایس پی نے غفلت کے الزام میں 6 پولیس اہلکاروں (بشمول ایک سب انسپکٹر) کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے

    حکام کا کہنا ہے کہ 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکا خیز مواد وزیراعظم کے روٹ کے قریب کیسے پہنچا اور آیا اس کے پیچھے کوئی دانستہ کارروائی تھی یا نہیں۔