Baaghi TV

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دینے کی پیشکش

لیجنڈری سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بولرزکو ٹِپس دینے کی پیشکش کے لئے چئیر مین پی سی بی زکاء اشرف کو خط لکھ دیا، رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا پلان بھی بتا دیا، بغیر کسی معاوضے کے ٹِپس دینے کے لیے تیار ہے،سرفراز نواز نے پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولرز کی رہنمائی کرنے کی پیشکش کر دی ہے،
لیجنڈری سرفراز نواز نوجوان فاسٹ بولرز کی ویڈیو دیکھ کر انہیں قیمتی مشورے دیں گے سرفراز نواز کرکٹ میں ریورس سوئنگ کے موجد ہیں، پاکستان کے لیے خدمات دے چکے ہیں سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

More posts