Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت  کا ہنگامی اجلاس جاری

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس جاری ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوٹس اور آج کی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جارہا ہے-

    دوسری جانب عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنتے ہی انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کے سربراہ تبدیل کر دیئے،شہبازشریف نے 16 ارب کرپشن اور 8 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کرائے، شہباز شریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے اور انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا،کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب مجرموں کو اس پر حکمران بنا دیا جائے-

  • سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملہ ہوا ملک کے خاطر میں وہ بھی معاف کرنے کو تیار ہوں، آج جہاں پاکستان کھڑا ہے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا،سیاستدان سب سے بات کرتا ہے کسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسہ چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسہ ان کو معاف کردوں؟

    عمران خان نے کہا کہ مجھ پر اب تک 74 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں، ہمارے لوگوں کو کہا گیا ن لیگ میں جاؤ ، مجھ پر کاٹا لگادیا گیا ہے، ظلم اورخوف پھیلاکر تحریک انصاف کوختم کرنے کی کوشش کی گئی، جس طرح میرے لوگ کھڑے ہوئے ہر چیز برداشت کی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پشاور میں اتنے لوگ نکل آئے کہ پولیس گرفتار ہی نہیں کرپائی، جیل بھروتحریک میں ہمارے لوگوں پرظلم کیا گیا، دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دو مہینے پہلے سے بتا رہا تھا کہ مجھ پر حملے کی سازش ہورہی ہے، پاکستان کا اس دلدل سے نکالنے کا ایک ہی آپشن ہے الیکشن، ضمنی الیکشن میں محسن لغاری کو جنرل الیکشن سے بھی زیادہ ووٹ پڑگئے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، مجھے پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو معاف کرنے کو تیار ہوں ، نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل میں گزارے ، باہر آئے تو سب کو معاف کردیا، آج پاکستان جدھر کھڑا ہے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے عدلیہ میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ اوورسیز پاکستانی ہیں، ہمیں تھوڑے تھوڑے ڈالرز کے لیے ذلیل ہونا پڑتا ہے پچھلی بار پتا چلا کہ ہمارے ٹکٹس بکے ہیں، اس بار خود ٹکٹ دوں گا، اگلے ہفتے سے انتخابی مہم شروع کررہا ہوں، 8 سے 10 دن تک خود انتخابی ٹکٹس دوں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ قوم کو ہم کیسے مشکل وقت سے نکالیں گے، عوامی میںڈیٹ والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی، مجھے امید تھی کہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کا اعلان کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، یہ ہے مایوسی کا لیول، ایک طرف مہنگائی، دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دور میں 50 لاکھ نوکریاں ملیں، جب تک ملک میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں آتی عدم استحکام ختم نہیں ہوگا، ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہےتو وہ حکومت چاہیے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہوعوامی مینڈیٹ والی حکومت پانچ سال کیلیے آنی چاہیے، عوام میں اعتماد بہت ضروری ہے، روپیہ گرنا روکنا ہوگا، پاکستان میں آنے والے ڈالرز کم اور بھیجے جانے والے زیادہ ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ عوام اداروں سب کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، سب کو قرض اتارنے اور ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے قربانی دینی ہوگی ہمیں آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے ہیں، اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا، سرکار پر بوجھ بننے والے محکموں کو ختم کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ سے کام نہیں چلے گا، اب تاریخی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ملک کے مسائل کینسر کی طرح ہیں جس کا علاج ڈسپرین سے نہیں ہوسکتا، اس کو سرجری کے بعد نکال کر پھینکنا ہوگا، پنشنز میں صوبے کے بجٹ سے بڑا حصہ نکل جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، جب سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی استحکام بھی نہیں ہوگا، میں طوطے کی طرح بار بار کہتا رہا کہ الیکشن کراؤ ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے ، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، انڈوں کی قیمت 135 روپے سے 246 روپے درجن ہوگئی ہے، دودھ 116 روپے لیٹرسے 156 روپے لیٹر پر چلا گیا ہے، چکن 280 روپے سے 460 روپے کلو پر چلا گیا ہے، پیٹرول 150 روپے لیٹر سے 268 روپے لیٹر ہوگیا ہے،ٹیوب ویلز پر بجلی یونٹ 8 روپے تھا آج 36 روپے کا ہوگیا ہے ہمارے ساڑھے 3 سال میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 55 روپے گرا تھا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑا شور مچایا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لاؤں گا، خدشہ ہے ڈالر 300 پر پہنچ جائے گا۔

  • عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانے کے لیے لوگوں کاسہارا لیا،رانا ثنااللہ

    عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانے کے لیے لوگوں کاسہارا لیا،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانے کے لیے لوگوں کاسہارا لیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانےکےلیے لوگوں کاسہارا لیا،عمران خان گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہجوم سمیت داخل ہوئے-

    انہوں نے کہا کہ 3چارسو بندوں کو جمع کرنا مشکل کام نہیں ،عمران خان نے گزشتہ روز سازش کےتحت لوگوں کوجمع کیااور طے کرکے عدالت پر حملہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ناقابل قبول ہے، کوشش کریں گے عمران خان کو عدالتوں پر حملے کے کیس میں گرفتار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہ لوگ شوق سے جیل میں گئے اب اندر جانے والے باہر آنے کے لیے منتیں کررہے ہیں گزشتہ روز ہجوم اور ہنگامے پر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا-

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ناز نخرے اٹھائے گئے، عدلیہ سے اپیل ہے آپ نے اسے رعایت دی، اس کے نخرے اٹھائے اس کو وقت دیا اب اس کا یہ نتیجہ نکلا، اس میں نہ کوئی اخلاق ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہے۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے ہے ،ہائیکورٹ میں زیرالتو ہونے پر ججز نے اختلافی نوٹ لکھا،وفاقی حکومت سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرے گی، اکثریتی فیصلہ 4 تین سے ہے،سپریم کورٹ کے 2ججز نے از خود نوٹس کو غیر قانونی قراردیا ،اختلاف کرنے والے ججز کی تعداد 4 ہے ،2 ججز نے سابق ارکان کی تائید کی عمران خان جب تک رہے گا اس وقت تک یہی حال رہے گا-

  • توشہ خانہ کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےگئے۔

    باغی ٹی وی : توشہ خانہ مقدمہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے وشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنادیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکن سیشن کورٹ کے باہر جمع ہونے لگے ہیں –

    قبل ازیں عمران خان کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل نے پیشی کے لیے پانچ دن کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی۔

    دوران سماعت، وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وکیل علی بخاری نےکہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں اور وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں،عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں عمران خان نےجوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے اس لیے عمران خان آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ عدالت کا مسئلہ نہیں عمران خان کہاں سے آرہے ہیں، یہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہونا چاہتے لیکن ہم اس کیس پر ہر دن سماعت کے لیے تیار ہیں، عمران خان دوسری عدالتوں میں پیش ہو رہے تو اس عدالت میں کیوں نہیں؟

    وکیل عمران خان نے کہا کہ میں آج عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہوں، اگر عمران خان عدالتی وقت میں جوڈیشل کمپلیکس سے نکل آئے تو ہم پیش ہو جائیں گے۔

    جج ظفر اقبال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے کہ عمران خان ادھر پیش نہیں ہوسکتے اور جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے، ادھر کے لے وقت نہیں بچے گا یہ کونسا طریقہ ہے۔ یہاں فرد جرم عائد ہونا ہے اس لیے ادھر آجائیں اور جب فرد جرم عائد ہوجائے تو پھر چلے جائیں۔

    عدالت نے عمران خان کی حاضری ضروری قرار دی تھی۔

    واضح رہے کہ آج 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا ہے۔

    عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

  • عمران خان مختلف مقدمات میں پیشیوں کیلئے اسلام آباد روانہ

    عمران خان مختلف مقدمات میں پیشیوں کیلئے اسلام آباد روانہ

    اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مختلف مقدمات میں پیشیوں کیلئے عدالت روانہ ہوگئے-

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی عدالتوں میں آج 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔

    عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔

    چیئرمین عمران خان آج بینکنگ کورٹ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جج رخشندہ شاہین کے سامنے پیش ہوں گے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت اقدام قتل کیس جج راجہ جواد عباس کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ توشہ خانہ کیس میں جج ظفر اقبال کے سامنے پیش ہوں گے​-

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے مطابق عمران خان کا آج اسلام آباد روانگی پروگرام تبدیل ہوگیا ہے،وہ طیارے کے بجائے موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن بھی اسلام آباد جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روزکیلئےایم پی اوکے تحت نظربند کیا ہے،پنجاب حکومت نےعدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روزکیلئےایم پی اوکے تحت نظربند کیا ہے،پنجاب حکومت نےعدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

    لاہور: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماؤں کو 30 روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظربند کیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں77 لوگوں کو نظر بندکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیےپی ٹی آئی رہنماؤں کی دوسرےشہروں میں منتقلی کےخلاف درخواست ہےاعجاز چوہدری کی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست میں رپورٹ آگئی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت تک باقاعدہ جواب داخل کرانےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ ابھی رپورٹ عدالت کی فائل میں نہیں لگی، اس میں بھی رپورٹ جمع کرائیں، دونوں درخواستوں میں رپورٹ آنےکے بعد جمعےکو سماعت کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر چیمہ، مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے ایک سے زائد درخواستیں دائر کی گئیں تھیں-

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے مشترکہ درخواست دائر کی تھی جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا تھا-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئی جی اور سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے قائدین کو گرفتار کیا، پی ٹی آئی قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا،قائدین کو کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ادویات کی اجازت دی گئی اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے جاسکیں۔

    درخواست کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں سینیٹر اعجاز چوہدری نے عدالت سے استدعا کی رہنماؤں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، ولید اقبال کی اہلیہ سیدہ نوریا، اعظم سواتی کے بیٹے عثمان علی سواتی نے الگ درخواستیں بھی دائر کیں، جس میں ان کی رہائی کی استدعا کی گئی-

  • پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا معاملہ، اسپیکرراجہ پرویز اشرف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا معاملہ، اسپیکرراجہ پرویز اشرف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے، 35 میں سے کسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نےایوان میں آنےکی کوشش کی تو قانون کےمطابق کارروائی ہوگی،لاہورہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کوبحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےبھی اسپیکرکے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی پی ٹی آئی رکن کی رکنیت بحال نہیں کی تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور 27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول معطل کیا تھا۔

  • اقدام قتل کا مقدمہ: عمران خان کی دو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،سماعت کل تک ملتوی

    اقدام قتل کا مقدمہ: عمران خان کی دو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،سماعت کل تک ملتوی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر درخواست دائرکی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ایجنسیوں کی رپورٹس کےتحت کچہری میں سکیورٹی الرٹ جاری ہے، پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، عمران خان کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ضلعی کچہری میں خطرہ ہے۔

    وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل اسلام آباد کی عدالتوں میں آئیں گےدو کیسزجوڈیشل کمپلیکس اورایک ضلع کچہری میں ہے،کل توشہ خانہ کیس میں آپ کی عدالت میں عمران خان نے پیش ہونا ہے، وزیراعظم، چیف کمشنر، وزیرداخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے ضلعی کچہری میں سکیورٹی کی گارنٹی لیں۔

    جج نے ریمارکس دیئےکہ عدالت کو منتقل کرنےکا دائرہ اختیار میرے پاس بھی نہیں۔

    بابر اعوان نے استدعا کی کہ تھانہ سیکرٹریٹ اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کرلیں، تھانہ سیکرٹریٹ میں آج ضمانت میں توسیع کا فیصلہ بھی کل تک مؤخرکرلیں۔

    جج نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نےکل آنا ہے میری عدالت میں؟ اس پر وکیل بابر اعوان نےکہا کہ عمران خان نے آپ کی عدالت میں آنا ہے، عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں حاضری دینا چاہتے ہیں۔

    دوران سماعت جج نے عمران خان کی درخواست درست کرنےکی ہدایت کردی، جج نے ریمارکس کیےکہ درخواست میں عمران خان نے لاہور جانا ہے لکھا ہے۔

    وکیل مدعی نےکہا کہ عمران خان کل آرہے ہیں تو آج بھی آسکتے تھے۔

    عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی نادرا کو بھجوائی ہے،کچھ بھی نہیں نکلا، ویڈیو کلپس میں عمران خان نہیں ہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئےکہا کہ دفعہ 109 کی حد تک مجھے تفتیش چاہیے،10 بجے تک لا کر دیں، عمران خان کی درخواستوں پر بھی 10 بجے فیصلہ کروں گا۔

    عمران خان کیس میں گنہگار ہیں یا نہیں؟ عدالت نے تفتیشی افسرکو 10 بجے تک رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

    ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کی ایماء پر ہوا،جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ کیا مدعی مقدمہ نے عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت دیا ہے؟ –

    ایس ایچ او سیکریٹریٹ نے کہا کہ ہمارے پاس یو ایس بی میں ویڈیوز شواہد کے طور پر موجود ہیں-

    عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی ضمانت پر فیصلہ کل تک مؤخر کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مدعی وکیل کی عمران خان کی ضمانت خارج اورپمز سے طبی معائنہ کروانے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وقفےکے بعد سماعت شروع ہوئی تو جج نے استفسارکیا کہ مقدمےکا تفتیشی افسر کہاں ہے؟ تفتیشی افسرکوبلائیں۔

  • فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز

    فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو سے گفتگومیں اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سہیل ظفرچٹھہ نے کہا ہے کہ فرخ گوگی کےخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کردیاگیا،فرح گوگی نے اثر و رسوخ سےزرعی زمین سستےداموں فروخت کرائی تھی،ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایاجائےگا-

    انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایاتھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔

    انہوں نےبتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کےدورمیں ہونے والےترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا پی ٹی آئی دورکےترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سےمانگ لیا گیا ہے،پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہے عثمان بزدار، پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ریلیف دیا-

    ظفر چٹھہ نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہےپی ٹی آئی حکومت کے سینیئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بُلا لیا گیاجو افسر اینٹی کرپشن سےتعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے سے کرپشن میں ملوث افسران اور سابق وزرا کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

  • ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے جمع ہوئے اور بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے روز ملتان میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جہاں کارکنان نواں شہر چوک پر جمع ہوئے،اس موقع پر رہنما بھی موجود تھے پولیس نے رضاکارانہ گرفتاری کی تحریک کے پیش نظر نواں شہر چوک پر قیدیوں کی تین گاڑیوں پہنچائیں تاہم کارکنان اور چند رہنما اس میں بیٹھ کر واپس باہر آگئے۔

    دریں اثنا گرفتاری دینے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے 10 منٹ کیلئے دھرنا دیا تھا عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 10منٹ تک قیدی وین نہ آئی تو دھرنا ختم کردیں گے اسٹیج سے اعلان کیا گیا تھا کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اسٹیج پر موجود رہیں گے-

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر ڈوگر نے جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین، رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے منتظر تھے مگر پولیس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک کلومیٹردورگاڑیاں کھڑی کردی تھی جبکہ ہم نے نواں شہر چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کسی بھی وقت گرفتاری دینے کیلیے تیار ہیں، کل یا پرسوں جیسے ہی عمران خان نے اگرکال دی تودوبارہ گرفتاریاں دینے کیلئے آئیں گے۔

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومتی فسطائیت اور بنیادی حقوق کی پامالیوں پر گرفتاریاں دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروانے اورمہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہے-