Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس :پی ٹی آئی کا  شرکت کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس :پی ٹی آئی کا شرکت کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا پارلیمنٹ لاجز میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی معطلی کےبعد عدالتی حکم موصول ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ارکان کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم ملنے سے قبل پارلیمنٹ آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکرکے مؤقف کےبعدپی ٹی آئی ممبران نےاپنا فیصلہ تبدیل کیا تھا اورعدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکمنامے تک پی ٹی آئی ممبران کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہےاستعفوں کا معاملہ معطل کے بجائے کالعدم ہوتو ہی پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبرانِ اسمبلی پارلیمنٹ لاجز واپس جا رہے ہیں جبکہ 9 ممبران اب بھی مشاورت کے لیے سینیٹر شہزاد وسیم کے چیمبر میں موجود ہیں۔

    اس سے پہلے تحریکِ انصاف کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہوئے تھے یہ ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ایوان میں آنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکانِ اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    پشاور: قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پرصوبہ خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان ہی کو میدان میں دوبارہ اتارا جبکہ دوسری جماعتیں بھی آزمودہ امیدواروں ہی کو سامنے لائی ہیں ضلع خیبرسے باپ بیٹا اور کوہاٹ سے چچا بھتیجا بھی ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں۔

    فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

    صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج

    زہ ترین
    الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج
    صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں آج الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، اس دوران دونوں جانب سے کارکنان نے پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق ملتان الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامی آرائی پر تھانہ کوتوالی میں ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دہشتگردی سمیت 8 دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری، ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور حاجی احسان الدین قریشی سمیت 250 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ ہی اس ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل مین لائی جائے گی.

  • عدالت نے  پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے-

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی ارکان اسمبلی استعفے منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

    واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا-

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تحریک انصاف نے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا-

  • ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کےخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کروا دیئے ؟ وکیل گوہر علی خان نے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ضمانتی گزشتہ روز مچلکے جمع کروا دیئے-

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی…

    جج نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟ وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،واٹس ایپ اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں،عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں-

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں،جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے-

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ

    وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 15فروری کو عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دےدیں،جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ –

    جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں-

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمپلینٹ اور شواہد کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےعمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات

  • جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے،حافظ حمداللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے،حافظ حمداللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے ۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گےکارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دوں گا۔

    جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،مریم

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے، ان کے اوپراس وقت 60 سے زائد مقدمات ہیں، منصوبہ یہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں،ان کا پلان ہے کہ تحریک انصاف کو ڈرادھمکا کر کمزور کیا جائے، وہ لوگ جو ہمارے مخالف تھے انھیں دونوں صوبوں میں اوپر لایا گیا۔

    عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے-

    پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈراما شروع کردیا۔

    خان صاحب جیل جانے کا شوق،ضمانتیں کیوں کراتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

    اس سے قبل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے، عمران خان کیسز میں جواب دیں جیل خود بھر جائے گی، جو لوگ دو دن کی جیل میں رو پڑیں وہ جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے،جیل بھرنے کی بات کرنے والا بزدل شخص چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بیٹھا ہے۔

    عمران خان کے جیل بھرو تحریک سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ خان صاحب کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہےایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں،عطااللہ تارڑ نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ کیا دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟-

    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

  • عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی. رپورٹ

    عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی. رپورٹ

    پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہو گیا، ن لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی دور میں زیادہ کرپشن ہوئی. رپورٹ

    نئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان (Pakistan ) میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 41 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (Transparency International ) کی جانب سے آج مورخہ 31 جنوری بروز منگل کرپشن ( Corruption ) پرسیپشن انڈیکس 2022 کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام ہوئے ہیں اور 2 تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے سی پی آئی اسکور میں حالانکہ کوئی فرق نہیں آیا تاہم یہ ممالک کالے قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائےاور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے ٹرانسپرنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 10سال میں پہلی بار کرپشن پرسپشن انڈیکس کم ہوکر27 ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرپشن اسکور 10سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی۔ عمران خان کے دور میں کرپشن بڑھتی رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    رپورٹ میں درجہ بندی کے حوالے سے پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 180ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ 140 ویں نمبر پر برقرار ہے۔ جب کہ سال 2012 میں پی پی دور میں پاکستان کا اسکور 100میں سے 27تھا۔ سال 2018 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 33 ، اور سال 2019 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 32 تھا۔ اسی طرح سال 2020 میں پاکستان کا کرپشن اسکور 31 رہا، 2021میں پاکستان کا کرپشن اسکور 28 پر پہنچ گیا تھا۔ 2022، میں پی ٹی آئی او پی ڈی ایم دور میں کرپشن اسکور مزید گر کر 27تک آگیا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ جن ممبران کے استعفی منظور کیے گئے ہیں ، ان میں حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان ترکئی کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں خسرو بخیتار، عامرکیانی ، ملیکہ بخاری ، اندلیب عباس کے ساتھ ساتھ فخر امام ، مجاہدعلی، اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مذید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے سپیکر سے ملاقات کیلئے روانہ ہوں گے، تحریک انصاف کے 76 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپیکر کی جانب سے اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے.ان میں 33 ارکان کے ساتھ ساتھ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین بھی شامل تھیں. اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیاتھا.

    جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنااللہ خان مستی خیل، محمد حماد اظہر، شفقت محمود خان، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمٰن، عالمگیر خان، علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صادق، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون اور محمد قاسم خان سوری شامل تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کیے گیے تھے. تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے ایک ایسے موقع پر منظور کیے گئے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں واپسی کا اشارہ دیا تھا۔

  • اسمبلی  کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز ،عمران خان کا ردعمل

    پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی،کچھ رہنماوں کی جانب سے فروری تک اسمبلی کی تحلیل موخر کرنے کی تجویز دے دی گئی،عمران خان نے موخر کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو دوٹوک پیغام دیا کہ ہمیں انتخابات کی طرف جانا ہے.پی ٹی آئی نے پارٹی کی سطح پر مشاورت کے بعد وزیراعلی پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا

    وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کچھ دیر میں زمان پارک عمران خان سے ملاقات کیلئے آئیں گے پی ٹی آئی کی قیادت چودھری پرویز الہی کی قیادت میں اسمبلی کی تحلیل کے روڈ میپ پر بات چیت کریں گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور کے پی اسمبلی جلد تحلیل ہوجائے گی،

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز، چیف وہپ ، پارلیمانی لیڈر کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے میٹنگ ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر چئیرمین عمران خان نے پوری ٹیم کو شاباش دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا -ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    عمران خان کی اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے –

  • پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے،اس ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مولانا مودودی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تقریباً 15کروڑ لوگوں پر حکومت کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں مرکز اور بلوچستان میں حکمران ہیں-

    عمران خان پرفائرنگ:حملہ آورایک سےزیادہ ہونیکا ثبوت نہیں ملا،جےآئی ٹی ارکان

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں 15 برسوں سے حکومت کر رہی ہے، ان سب نے مل کر ملک کو برباد کیا، حکمرانوں نے مل کر کشمیر کو فروخت کیا، حکمران آج ملک کے ائیرپورٹس، ریلوے، موٹرویز بیچنے کو تیار ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ چترال سے کراچی تک لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں، حکمرانوں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے اور عوام روٹی کے نوالوں کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

    اسمبلی اجلاس بلانا گورنر کا آئینی اختیار،عدم تعمیل پر تحفظات ہیں:محمد بلیغ…

    سراج الحق کا کہنا تھا جنیوا کانفرنس میں چند ارب ڈالر ملنے پر حکمران خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خزانہ بیرونی امداد پر بغلیں بجانے کی بجائے علامہ اقبال کا درس خودی پڑھیں، وزیراعظم بتائیں سیلاب متاثرین کے لیے اعلان کردہ 70 ارب روپےکہاں گئے؟-

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ استعمار نے پاکستان پر حکمرانی کے لیے سیاسی جماعتوں کی شارٹ لسٹنگ کی ہوئی ہے اور حکمران جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی حاصل ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر ہفتہ بھر سیاست نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کافواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا…