Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی،پی ٹی‌آئی کے صوبائی وزیر مستعفیٰ

    لاہور: پنجاب کابینہ اجلاس میں تلخی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہوگئے،جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلی پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی صوبائی وزیر احتجاجا کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے-

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کیساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا اور ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے۔

    سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی وزیر اعلی نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ میں پھر استعفی دے دیتا ہوں اور اجلاس سے چلا جاتا ہوں یہ کہہ کر صوبائی وزیر کابینہ اجلاس سے باہر چلے گئے ۔

    واقعہ کے بعد حسنین بہادر دریشک نے کابینہ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفی ارسال کر دیا سردار حسنین بہادر دریشک نے میڈیا کو تصدیق بھی کی ہے کہ استعفی بھجوا دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ”بدلو اسلام آباد، کپتان کے سنگ” رکھا گیا ہے۔

    عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں،چودھری سالک


    پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا ہے اور لوگوں میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔

    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع

  • اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    لاہور: اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے سیاسی روڈ میپ طے کرلیا، عمران خان کے زیرصدارت سینئر لیڈرشپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہم کیا سیاسی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے ہمیں اس پر پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ آواز بلند کرنا ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی احتجاجی اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا، حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کے کیسز پر ملنے والے ریلیف پر قانونی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا، نیب کے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے کیسز پر رویے کو بھی انتخابی اور احتجاجی مہم میں اٹھایا جائے گا، پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے تمام کیسز کو عوامی مہم میں دوبارہ سے اجاگر کیا جائے گا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے ذرائع کا کہنا تھا کہ جیتنے والے حلقوں کے بعد پی ٹی آئی کے ہارنے والے حلقوں میں بھی ریلیوں کی کال دینے کی تجویز دی گئی، بجلی، گیس کے یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملات بھی پی ٹی آئی قیادت اجاگر کرے گی، پی ڈی ایم قیادت کے خلاف کرپشن کے بیانیے کو دوبارہ شدت سے منظر عام پرلانے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کے لئے بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

  • پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا

    پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا

    پشاور کے نواحی علاقے ’خزانہ‘ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اقدام قتل کے ملزم کو چھڑوانے کیلئے تھانے پر دھاوا بول دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تو ایم پی اے انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے، ملزم تھانہ فقیر آباد پولیس کو جون 2022 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو رہا نہ کرنے پر ایم پی اے آصف خان کے ساتھ پولیس کی تکرار ہوئی، پی ٹی آئی کارکنان ملزم کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ لے کر تھانے کے سامنے جمع ہوگئے،علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر چارسدہ روڈ بند کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    بعد ازاں ایم پی اے آصف خان اور ایس ایچ او خزانہ کے مابین تلخ کلامی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپشنز نے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور ایس پی رورل کو تین دن میں معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔

  • تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

    اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سےاستعفوں سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

  • علی ظفر کے سیاسی رہنمائوں سے فکر انگیز سوالات

    علی ظفر کے سیاسی رہنمائوں سے فکر انگیز سوالات

    گلوکار علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں‌اپنی ٹویٹ کے زریعے حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے چند سوالات کئے ہیں اور پوچھا ہے کہ یہ ملک کس طرح سے ٹھیک ہو سکتا ہے. جو بھی حکومت آتی ہے وہ پچھلی کو تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں‌ایک ہی بار بتا دیں کہ یہ ملک کیسے اور کب ٹھیک ہو گا کوئی پلان یا حکمت عملی ہی بتا دیں . ہر کوئی باتیں ہی کرتا ہے اور اپنے سے پہلے والی حکومتوں پر تنقید کے نشتر چلاتا ہے. علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اتنا تو بتا دیں کہ ملک کتنے برسوں میں ٹھیک ہو گا . علی ظفر کی اس پوسٹ‌پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے ، کسی نے علی ظفر کے سوالات کو سراہا اور کسی نے کہا کہ علی ظفر تو پی ٹی

    آئی کے سپورٹر ہیں لہذا ان کے منہ سے ایسی باتیں یا ملک کے لئے فکر کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. یاد رہے کہ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے اس پر ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک ہوں‌مہنگائی کنٹرول ہو لوگوں کا جینا آسان ہوجائے. پچھلے پانچ برسوں سے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے.

  • ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی والدہ سے سپریم کورٹ میں پٹیشن تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے زبردستی دائر کروائی جس کا مقصد ارشد شریف کی والدہ کو استعمال کر کے تحریک انصاف کو سیاسی فائدہ پہنچانا تھا-

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے مکمل طور پہ ناکام ہونے کے بعد ارشد شریف کا معاملہ تحریک انصاف اس لیئے اٹھا رہی ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالا جا سکے

    مصدقہ ذرائع کے مطابق کینیا کی حکومت سے وصول ہونے والے ارشد شریف کے فون سے ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے تحریک انصاف کے کچھ لوگوں خصوصی زلفی بخاری کے بارے میں کرپشن کے الزامات ثابت ہو رہے ہیں۔

    میں چاہتی ہوں جومیرے ساتھ ہوا وہ کسی اورماں کے ساتھ نہ ہو،والدہ ارشد شریف

    عمران خان کی ایک آڈیو لیک آنے والی ہے جس میں وہ ایک سینیئر پارٹی ممبر کو لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد ارشد شریف کے معاملہ پہ "کھیلنے” کی ہدایات جاری کر رہا ہے-

    ذرائع کے مطابق جن تین لوگوں کا ارشد شریف کے قتل میں ہاتھ نظر آ رہا ہے وہ ایک میڈیا گروپ کے مالک اور عمران خان کے کافی قریب ہیں۔

    ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں مشاورت

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت میں مشاورت

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی ملاقات میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے منفی بیانات کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔

    پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا، عثمان بزدارکی وجہ سے ہمارے 4 سال ضائع ہوگئے، جنرل فیض پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4سال ضائع نہ ہوتے۔

    ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کو ہر جگہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام مسترد کردیاایک انٹرویو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کا ساتھ دینےکا کہا، ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے باجوہ صاحب کو بھیج دیاچوہدری شجاعت حسین کو جنرل باجوہ کا کوئی فون نہیں آیا-

    پرویز الٰہی نے بتایا کہ عمران خان کی یہ بات درست نہیں کہ جنرل باجوہ ہمیں عمران کے ساتھ جانے اور دوسرے گروپ کو ن لیگ کی طرف جانے کا کہہ رہے تھے جنرل باجوہ کو انہوں نے خود فون کیا تھا، ادارے نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینےکا راستہ آپ کیلئے بہتر راستہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن چار ماہ سے پہلے تو ہو ہی نہیں سکتے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کام کیلئے وقت چاہیے، اگلے سال اکتوبر کے بعد بھی الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

    موٹر وے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی انوکھی واردات

    واضح رہے کہ جنرل باجوہ سے متعلق پی ٹی آئی قیادت کے منفی بیانات پر عمران خان کے اتحادی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی انھیں کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔

    ہفتے کو عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ساڑھے 3 سال حکومت میں رہا، مجھے علم ہے یہ کیسے آپریٹ کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ مونس الٰہی کو کہا گیا ہو کہ پی ٹی آئی کی طرف جاؤ ، ق لیگ میں دوسرے کو بھی کہا گیا ہوگا کہ ن لیگ میں چلے جاؤ ، ہمارے اپنے لوگوں کو کسی کو کچھ پیغام اور کسی کو کچھ پیغام جارہا تھا، جتنی ڈبل گیم جنرل باجوہ نے کھیلی، کبھی کسی کو کچھ کہیں کچھ،عجیب رویہ تھا، آخر میں ہوا کیا، فائدہ تو نہیں ہوا بے نقاب تو ہوگئے۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ جب ڈائری اٹھا کر پی ایم ہاؤس سے نکلا تو اللہ نے وہ عزت دی جس کا تصور نہیں کیا تھا، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، تب بھی سوچتا تھا کہ فوج میں کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے مگر حالات ایسے بنادیے گئے تھے، توسیع کیلئے جس طرح ن لیگ و دیگر نے ووٹ ڈالے اس کے بعد مجھے لگا کہ انہوں نے ن لیگ سے بھی بات چیت شروع کردی ہے، میرے خیال میں انہوں نے ن لیگ کو بھی کوئی یقین دہانی کرائی ہوگی، جنرل فیض کو ہٹایا گیا تب کلیئر ہوگیا کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا مجھے ہٹانے کا۔

    مہلت ختم ہونے کے بعد نوٹ بے قدر و قیمت ہوجائیں گے. اسٹیٹ بینک

  • ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    پشاور:پی ٹی آئی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیرزادہ ،ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختو نخوا وزیر زادہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کے اعلان پر صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔ عمران خان کا جو فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا ہم چاہتے ہے دوبارہ انتخابات ہوجائے۔

    تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    پی ٹی آئی کی ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دیتی ہوں۔ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی محمود جان نے بھی اپنا استعفیٰ لکھ دیا۔ محمود جان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے احکامات پر ڈپٹی اسپیکر شپ سمیت بطور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    اجلاس کے بعد لاہور زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی جبکہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے…

    راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پُرامن دھرنا دینے کی درخواست دے رکھی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کےمقام پر پُرامن دھرنا دے گی، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، راولپنڈی انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور انتظامیہ سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی 26 نومبر کو مارچ کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے،مرکزی اسٹیج مری روڈ پرسروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگایا جائے گا اسد عمر، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا تھا-

    اوگرا نےگیس کی قیمت میں اضافےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا