Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • منحرف اراکین اسمبلی کےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ:پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل آگیا

    منحرف اراکین اسمبلی کےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ:پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل آگیا

    لاہور:منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے ہونے والے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل آرہا ہے ، اس سلسلے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیر اعلیٰ دفتر پر غیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیراعلی دفتر پرغیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا،منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے

    حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئیندہےانہوں نے کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوٹوں کے خلاف جہاد شروع کیا تھا، لوٹوں کا جو حشر ہوا قوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے ادھر سے ادھر جاکر سیاسی نظام کو تباہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب بابراعوان نے کہا ہے کہ اس وقت جو معاشی صورتحال ہے الیکشن ہونے چاہئیں، پنجاب میں پہلی بارایسا ہوا کہ پولیس بلا کر الیکشن کرایا گیا، انہیں فوری استعفیٰ دیکر الیکشن میں آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے پیمانے پر لانگ مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں، پاکستان کے عوام کے اجتماعی شعور نے امپورٹڈ نظام کو رد کیا۔

    ٔپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے حمزہ نے غیرقانونی احکامات جاری کیے ہیں اور جتنے اخراجات کیے ہیں وہ بھی واپس ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج چھانگا مانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے، پنجاب میں حکومت تو فارغ ہو گئی ہے، اب وفاقی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے، اب تو آپ کے گھر سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں الیکشن کروائے جائیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کے متعلق فیصلے پر بات کی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوئی شرم کریں کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میشن کے آج ہونے والے فیصلے کے بعد انہیں چاہیئے کہ یہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

    اس موقع پر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگاتے ہیں، حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ہمیشہ اس قسم کی سیاست کیخلاف آواز عمران خان نے اٹھائی۔

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پچیس لوٹوں کے ایم پی اے نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، ان سیاستدانوں نے جنہوں نے کروڑوں روپے لگائے ان لوٹوں کو خریدنے میں وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا۔

  • اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ ایف آئی اے حکام کو جرمانہ کیا جائے ؟عدالت

    اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ ایف آئی اے حکام کو جرمانہ کیا جائے ؟عدالت

    اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ ایف آئی اے حکام کو جرمانہ کیا جائے ؟عدالت

    تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کی پڑوسی کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کر لیا

    دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بتائیں اختیارات کے غلط استعمال پر کیوں نہ انہیں جرمانہ عائد کیا جائے ؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اوروفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ایک شریف بزرگ جوڑے کو ایف آئی نے ہراساں کیا بتائیں کیا یہ کیس کسی بھی صورت پیکا کے تحت آتا تھا آپ یہ ہی پوچھ لیتے کہ وہ کون سا مواد ہے جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوا آپ نے انکوائری کر کے نوٹس جاری کر دیا آپ کو انکوائری کرنے کی ہدایات کس نے دی تھیں کیوں نہ تفتیشی افسراورانکوائری کا حکم دینے والے کو مثالی جرمانہ کیا جائے

    ایف آئی اے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اس واقعے سے سبق سیکھا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے یہ سبق آئندہ کبھی نہیں بھولے گا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ فریقین کے مابین معاملہ حل ہو گیا ہے اس لیے معاملہ نمٹا دیا جائے عدالت نے مزید سماعت 28 جون تک کیلئے ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ شہری راجہ عبدالرحمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کنول شوزب نے درختوں کی کٹائی کی شکایت کرنے پرگھرمیں داخل ہوکرمیری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل فون توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ،عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا تھا . دوسری طرف اندراج مقدمہ کیس میں عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدعی کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔

     کنول شوذب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رو پڑیں-

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

  • الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا

    الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا-

    باغی ٹی وی : ‏الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز پرفیصلہ مؤخرکر دیا گیا ہے منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا-

    صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم…

    الیکشن کمیشن کے مطابق منحرف اراکین کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا-

    یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ کا فیصلہ،مشعال ملک کی پاکستانیوں سے آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج…

    خیال رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا تھا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17 سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے،انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

    آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا تھا چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی پنجاب کا الیکشن دوبارہ ہو گا ۔

    باغی ٹی وی : آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا کیونکہ اب سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے کہ اب پنجاب میں ہمارا وزیر اعلی آئے گا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

    پنجاب میں عثمان بزدار کےبعد حمزہ شہباز وزیراعلی بنے حمزہ شہباز کو ترین گروپ اوعلیم گروپ نے ووٹ دیئے تھے جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اب موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے منحرف 25 اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں 180 سیٹیں ہیں اوراتحادی جماعت ق لیگ کی 10 ہیں اس طرح ٹوٹل 190 سیٹیں بنتی ہیں اگر منحرف اراکین کو نکالا جائے تو پی ٹی آئی کے پاس 165 سیٹ بشمول اتحادی باقی رہتی ہیں-

    جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں اور ن لیگ اکیلی ہی وزیراعلی کا الیکشن جیت سکتی ہے ن لیگ کو پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار ان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔راہ حق پارٹی ہے معاویہ اعظم طارق بھی ن لیگ کی حمایت کر رہے ہیں 4 آزاد اراکین پی پی پی کے 7 رکن ہیں اس طرح ن لیگ کو 178  ووٹ مل سکتے ہیں ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے جا چکی اب دوبارہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی منتخب ہوں گے پنجاب کے حوالہ سے ن لیگ نے مشاورتی اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اراکین کو متحد رکھنے پر بات چیت کی جائے گی ۔

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مقرر کردہ 19 افسران کو فارغ کردیا

    پنجاب میں پی ٹی آئی ہے وزیر اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی بھی وزیر اعلی بننے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ زمینی حقائق کے مطابق ن لیگ کے پاس اب بھی اکثریت ہے-

    اس سے قبل سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سےمتعلق صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائےکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے منحرف 25 اراکین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےلیےالیکشن کےذریعے دوبارہ انتخاب ہو گا، فیصلہ صدارتی ریفرنس پر ہی نہیں 184 تین اور 186 کے تحت پڑھا جائے گاتاریخ کا سنہرا ترین دن ہے کہ آئین کوبحال کر دیا گیا جبکہ ووٹ بیچنے والوں کا راستہ ہمیشہ لے لیے روک دیا گیا منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا،حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے، سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے، انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے۔

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔

  • سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    سپریم کورٹ نے وکیل پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں،نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا،سپریم کورٹ نے فواد چودھری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا ،عدالت نے پی ٹی آئی کو الیکشن پلان سمیت دیگر اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی تحریک انصاف کی فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنے سے روکا جائے،غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کر دیا گیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر د ی سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی- درخواست میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے

    درخواست میں اپیل کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائےاور قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے

    عدالت میں پیشی کے بعد سپرریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معاملے میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے ملک میں 2 وزرئے اعظم ہیں، حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور 4 غیر ملکی دورے ہوگئے ہیں ایک وزیر خزانہ لندن میں دوسرا پاکستان میں بیٹھا ہے ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے، یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثاثے غیر ملک چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہےاور ڈالر 193 روپے کا ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے،اسد عمر

    سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صنعت ، تجارت اور بجلی کی پیدوار سے متعلق اچھی خبریں ہیں، عمران خان کی حکومت نے کسان کو اس کا جائز حق دلوایا۔

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی فصل پچھلے سال سے 9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے، مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہواعمران خان نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں صنعتی ترقی میں 10 فیصد سےزائد اضافہ ہوا بجلی کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہوئی، رواں سال معیشت کی گروتھ تقریباً 6 فیصد تک پہنچے گا، اس سال کی معاشی گروتھ ریٹ پچھلے سال سے بھی 6 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی، صورت حال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اسی معیشت کی بنا پر بیرونی سازش سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، نااہل ترین لوگوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نے معیشت میں کیا کر دیا، بیان آتا ہے کل سے آٹا 800 پر آجائے گا لیکن اگلے دن آٹا 1100 پر چلا گیا، حکومت جو قرضے لے رہی ہے، اس میں 2 ماہ میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد پر پہنچ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں، دوسری جانب باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا، حکومت صرف 2 کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

  • حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک نوٹ شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔

    عمران خان قوم کاسب سےقیمتی سرمایہ:اللہ ان کی حفاظت فرمائے:حماداظہر


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی، میں آج شام 3 بجکر 5 نٹ پر سرینا ہوٹل فیصل آباد میں میڈیا سے بات کروں گا اور پھر شام کو دھوبی گھاٹ کے جلسے سے خطاب بھی کروں گا-

    پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

    قبل ازیں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا تھا کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پررکھے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا تھا کہ عمران خان قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،ان کے جیسا دیانت دار اور نڈر لیڈر پوری اسلامی دنیا میں نہیں کل رات خان صاحب کی بات نے پوری قوم کو پریشان کر دیا، اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سر پہ سلامت رکھے۔

    ‏عمران خان جان کو خطرے کا کہہ کر شعبدہ بازی کر رہے ہیں ،خواجہ آصف

  • عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

    عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

    عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے

    تحریک انصاف نے مسیحی عبادتگاہ کی جگہ جلسے کا اعلان کیا تھا تا ہم حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملی، تحریک انصاف نے زبردستی جلسے کی کوشش کی تو حکومت ایکشن میں آئی اور گرفتاریاں کیں، جس کے بعد اب تحریک انصاف نے جلسے کا مقام بدل لیا ہے، پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا

    وی آئی پی گروانڈ میں جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،کنٹینر کرسیاں اور لائٹس گراؤنڈ میں پیچھا دی گئیں،پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ 10ہزار کرسیاں خواتین کے لیے لگائی جا رہیں ہیں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے محمود الرشید نے گروانڈ کا دورہ کیا،ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ جلسہ کے انعقاد کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، عمران خان کو ان کے رتبے کے مطابق سیکیورٹی مہیا کی جائے گی

    تحریک انصاف جس جگہ جلسہ کر رہی تھی وہ جگہ مسیحی برادری کی عبادتگاہ کی جگہ ہے، مسیحی برادری ہر برس وہاں عبادتگاہ کا اجتماع کرتی ہے، مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے اعلان کے بعد نہ صرف شدید احتجاج کیا بلکہ ڈی سی سیالکوٹ کو خط بھی لکھا کہ ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے، مسیحی برادری نے اس مقام پر جلسے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا،لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فیصلے میں کہا کہ ڈی سی سیالکوٹ فیصلہ کریں اور متبادل جگہ پر جلسے کی اجازت دے دیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں دیگر جہگوں کے بارے میں بھی بتایا ،ڈی سی نے اس مقام پر اجازت نہ دی جس کے بعد پی ٹی آئی اسی عبادتگاہ کے مقام پر ہی جلسہ کرنے پر بضد تھی، پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوئے تو انتظامیہ نے ایکشن لیا اور گرفتاریاں کرنا شروع کر دی، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ پرائیویٹ پراپرٹی ہے اور جس کی ملکیت ہے اسکی اجازت کے بغیر حکومت بھی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتی،

    باغی ٹی وی نے سیالکوٹ میں جلسے کے حوالہ سے تمام تر واقعات کو رپورٹ کیا، باغی ٹی وی نے مسیحی برادری کے احتجاج کی بھی کوریج کی ، سیالکوٹ جلسے کے حوالہ سے مسیحی برادری کی جانب سے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دینے کی خبر بھی شائع کی تھی، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ ہماری عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ کر کے ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے،

    پی ٹی آئی جس گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی تھی وہ چرچ کے بالکل ساتھ ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے سٹیج بھی چرچ کے ساتھ ہی لگنا تھا، اسی مقام پر مسیحی سکول بھی موجود ہے، مسیحی برادری نے اس مقام پر جلسہ کرنے کی مخالفت کی تھی، باغی ٹی وی کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا سٹیج ہے اور اس کے بالکل پیچھے چرچ کی عمارت ہے۔ یہاں سکول بھی موجود ہے اور یہ گراؤنڈ مسیحی ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔ انہوں نے پہلے ہی انتظامیہ کو درخواست دے دی تھی ہم جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے

    آج سیالکوٹ جاوں گا،عمران خان کا اعلان
    سیالکوٹ جلسے سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد عمران خان نے سیالکوٹ جانے کا اعلان کر دیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج سیالکوٹ جاوں گا،امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں کارکنوں کے خلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، لندن میں مافیا باس نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے،ہماری حکومت نے ان کے کسی جلسے، دھرنے، جلسے کو کبھی نہیں روکا،ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں، میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا، لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عشا کی نماز کے بعد اپنے علاقوں میں باہر نکلیں جب وہ اقتدار میں ہوں تو سپریم کورٹ پر دھاوا، ماڈل ٹاؤن قتل و غارت، ججوں کو رشوت دیتے ہیں، یہ جب اپوزیشن میں ہوتے تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں، جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو تمام جمہوری اصولوں کو مکمل طور پر تباہ کرتے ہیں عوام اب ان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں

    پی ٹی آئی کا سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ وی آئی پی کرکٹ گراونڈ میں جلسہ کرے گی ن لیگ گرفتاریوں سے سیالکوٹ جلسہ نہیں روک سکتی،ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، ملک میں شدید آئینی بحران ہے ہم جمہوری اور پرامن طریقے سے جلسہ کرناچاہتےہیں، امپورٹڈ حکومت کی آنیاں جانیاں ہے مگر کام کچھ نہیں، الیکشن ضروری ہیں تاکہ حکومت فریش مینڈیٹ لے کر آئے، ہماری ساری جدوجہد پر امن ہے اور الیکشن کے لیے ہے عثمان ڈار اور عمر ڈار کو رہا کیا جائے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے شفقت محمود کو ٹیلی فون کیا پرویز الہٰی نے جلسہ کے حوالے سے ق لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروائی

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 17اور 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے آصف زرداری نے نون لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں جس وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر منی لانڈرنگ پر فرد جرم آج عائد ہونے تھی اسے طاقت اور بہانے کے زور پر ملتوی کیا جائے 4 دن کی لندن یاترا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مزید غلط فیصلے کرائے گی اور اسے مزید پھنسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے آئندہ آنے والے 15دن سیاست میں بہت اہم ہونگے اگر 15مئی فیصل آباد اور 20مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے طاقت کا استعمال کیاگیا تو پی ٹی آئی اور بھی اٹھے گی،

    تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ ہم پر امن تھے ، فجر کے وقت دھاوا بولا گیا آنسو گیس ، لاٹھی چارج کیا ،ہوائی فائرنگ کی گئی،دوستوں اور قیادت کو گرفتار کیا ،3 گھنٹے مذاکرات کرتے رہے عثمان ڈار سمیت 40کارکن گرفتار ہیں،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جس پرپولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنےپرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے،مسیحی برادری نے سیالکوٹ جلسہ کرنے پر تحفظات کااظہار کیا پی ٹی آئی والےاقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ اورکرپٹ کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ اگر لوگ نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثنا اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ زبردستی سے نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کیاجائے،عمران خان اور ان کی جماعت مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے ،حکومت مسیحی کمیونٹی کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی پی ٹی آئی کو اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟ عمران خان صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں چرچ کی ملکیتی گراؤنڈ میں زبردستی جلسہ کرنا اقلیتوں کودبانے کی کوشش ہے،جلسہ ضرور کرو ،بونگیاں مارو، انتظامیہ جگہ دینے کو تیار ہے کسی کی پرائیویٹ پراپرٹی اسکی مرضی کے بغیر استعمال کرنا بدمعاشی ہے جمہوریت نہیں

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں چرچ کی پراپرٹی پر بغیر اجازت کےجلسہ نہیں ہوسکتا عدالت نے بھی روکا ہو تو کسی اور جگہ جلسہ ہوسکتا ہے،ن لیگ کا قطعی طور پر اسمیں کوئی کردار نہیں جلسہ کرنا بنیادی جمہوری حق ہے اور اسمیں رکاوٹ ڈالنا ہمارا شیوہ نہیں ،ہم اپنےمخالفین کے حقوق کے تحفظ کےبھی حامی ہیں،

    دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے،چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مسیحی برادری کے جذبات مجورح نہیں ہونے دیں گے یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے، ہم پی ٹی آئی کا بھرپور تعاون کریں گے اگر یہ سیالکوٹ اسیٹڈیم میں جلسہ کریں، اگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لانی پڑیں تو کریں گے،فواد چودھری کو کہتا ہوں چھوٹی موٹی دیہاڑیاں لگانا بند کر دیں، فواد چودھری آج بھی کیسز کی فیس میں کمیشن کھاتا ہے، پچھلے وزیر اعظم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،اگلی دفعہ جہلم میں فواد چودھری کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا، ہم نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے منعقد کیے، آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا گزشتہ رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر انتظامات کو حتمی شکل رہے تھے ،رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہو گیا ،سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں،ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا؟ میرے خیال میں یہ ایک نیا لندن پلان ہے جس پر عمل شروع کر دیا گیا کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے اور شیڈول کے مطابق ہو گا،کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اس کے ذمہ دار حمزہ شہباز اور ضلعی انتظامیہ ہو گی، ہم اپنے پرامن احتجاج کے آئینی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے،پھر کہہ رہا ہوں ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں، ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عمران خان آج سیالکوٹ تشریف لائیں گے اور خطاب کریں گے،

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی تحریک ہتھکنڈوں سے نہیں روکی جاسکتی پہلے بھی کہاتھا کہ الیکشن مسئلے کا حل ہے امپورٹڈ حکومت کے رویے کے خلاف ہر جگہ احتجاج ہوا ہم اب بھی کہہ رہے ہیں کہ عوام سے فریش مینڈیٹ لیا جائے،پورے لاہور میں آج ریلیاں نکلیں گی،پورے پاکستان میں عشا کے بعد احتجاج ہوگا،جس گراونڈ میں ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا ن لیگ وہاں کرتی رہی ہے،اگر آج عمران خان ٹویٹ کر دیں تو یہ سب ریزہ ریزہ ہوجائے گا، این آر اوتھری کی تیاری کی جارہی ہے،رات کو اہل لاہور 8 بجے لبرٹی میں اکٹھے ہورہے ہیں،ہم اکیلے نہیں ،قوم ہمارے ساتھ ہے

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہونا ہے جو ان کا بنیادی حق ہے بغیر خرچے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہبازکو شکریہ ادا کرنا چاہیے جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا کام عثمان ڈار کا تھا جو حمزہ شہباز نے کرلیا جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے،

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ تشددسے لوگ نہیں نکلیں گے؟ انہوں نے سبق نہیں سیکھا، ابھی ہمیں انہیں سبق سکھانا پڑے گا،جب قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، کیا امریکہ کی رجیم چینج سازش کا یہ بھی حصہ ہے؟ رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور باقی امپورٹڈ چور سن لیں،ساری قوم نکلے گی،ہمارے جلسے ہوں گے اور ہوتے رہیں گے، عمران خان 20 کو کال دیں گے،ہم کسی سے نہیں ڈرتے،

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار، خالی ہاتھ پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ، جلسہ آرگنائیز کررہا تھا امپورٹڈ کی کال پر سرکاری مشینوں، آنسو گیس اور شیلینگ کا استعمال کیاگیا ، سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوراً سوموٹو نوٹس لینا چاہیے،

    تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کی طاقت سے کسی کا جلسہ نہیں روکا،ڈی سی، ڈپی او کٹھ پتلیاں ہیں، دوسروں کے اشارے ناچ رہی ہیں ہم عدالت سے رجوع کریں گے،کارکن امپورٹڈ حکومت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں،عمران خان سیالکوٹ جلسہ کرنے آرہے ہیں،عقل کے اندھوں نے جلسہ روکنے کی ناکام کوشش کی ہے ،جلسہ روکنے کیلئے اقلیتی برادری کو ڈھال بنایا گیا ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں پولیس کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی قابل مذمت ہے،امپورٹڈ حکومت جانتی ہے کہ اس کے دن گنے جا چکے ہیں امپورٹڈ حکومت گھبراہ رہی ہے،لوگوں کے غضب سے ڈرو، چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے،مسیحی برادری احتجاج کررہی ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ عبادت گاہ کی توہین ہے جلسہ کرنا آپ کا حق ہےمگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے، جلسے کے لئے گرجا گھر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ گرجا گھر کے تقدس کے لئے مسیحی برادری کو احتجاج کرنا پڑا،مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے تھا،عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں،ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،یہ اپنی سیاست کے خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں،تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا،

    شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

     تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

    عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

    قبل ازیں مسیحی رہنما ،ایگزیکٹو سیکرٹری پرسبٹرین چرچ آف پاکستان ڈاکٹر مجید ایبل نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ کرنے کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے سکول کا کیمپس تعلیم کے لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کو فروغ دیں،یہاں سالانہ عبادتی پروگرام ہوتا ہے،تحریک انصاف اب وہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے، کیمپس کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈی سی کو درخواست دی ہے، ہم تمام فورم پر کام کر رہے ہیں،ہمیں انصاف دیا جائے گا، تعلیم کے لئے کیمپس کو کسی بھی سیاسی مقصد کے لئے روکنے میں ہماری مدد کریں، مسیحی پریشانی کا شکار ہیں، انکو تسلی دیتے ہیں کہ کوئی سیاسی مقصد کے لئے سکول کو استعمال نہیں کر سکے گا، وطن عزیز ہمیشہ سربلند اور سرفراز ہو

    تحریکِ انصاف کی سیالکوٹ جلسے کے لیے عیسائی عبادت گاہ کی گراونڈ پر قبضہ جمانے کی کوشش پر سیالکوٹ کی کرسچن کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے، سی ٹی آئی بارہ پتھر گراؤنڈ چرچ کی ملکیت ہے.سی ٹی آئی گراؤنڈ 118 سالوں سے مسیحی عبادتوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے. مسیحی برادری میں گراؤنڈ کو سیاسی جلسے کے لئے استعمال کرنے جیسے عمل سے شدید پریشانی پائی جا رہی ہے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد  زیرحراست

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست

    پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

    باغی ٹی وی: سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔

    تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریاں جاری تھیں جس پرپولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنےپرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-


    پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔

    میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں:عمران خان

    دوسری جانب اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا۔

    اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےجلسے کی اجازت نہ دینے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دی تھی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔

    عثمان ڈارکا کہناتھا کہ معلوم ہوا ہےانتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا کارکنان ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار رہیں، ریاستی مشینری کا استعمال ہوا تو آج سیالکوٹ شہر بند کریں گے گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو سیالکوٹ کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا اور کسی قسم کی انارکی ہوئی تو ذمہ دار ڈی سی ، امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔

    عمران خان ہوش کے ناخن لیں، بھارت سے پیغام،میجر گوروآریا جنرل باجوہ کے فین نکلے

  • تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    لاہور:تحریک انصاف کی کابینہ کےوزراءکےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ،اطلاعات کے مطابق سماء نیوز کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سابق پی ٹی آئی حکومت کے ایک درجن وفاقی وزراء کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزرا کی مجموعی اثاثوں کی مالیت 2015 میں 2 ارب 15 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر ساڑھے 5 ارب روپے ہوگئی، اس طرح ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کن وزراء کے اثاثوں میں اضافہ ہوا؟
    سماء کے انویسٹی گیشن یونٹ کی تحقیق کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے جن سابق وزرا کے اثاثوں میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوا ، ان میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعظم سواتی، عمر ایوب، خسرو بختیار، شفقت محمود، زبیدہ جلال، فہمیدہ مرزا، طارق چیمہ، صاحبزادہ سلطان اور فیصل واوڈا شامل ہیں۔

    کس کے اثاثے کتنے بڑھے؟
    سماء نیوز کی تحقیق کے مطابق 5 برسوں کے دوران سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کے اثاثوں میں 308 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شیخ رشید کے اثاثوں میں 282 فیصد، شاہ محمود قریشی کے اثاثوں میں 241 فیصد، عمر ایوب کے اثاثوں میں 203 فیصد، اعظم سواتی کے اثاثوں میں 202 فیصد جب کہ خسرو بختیار اور فہمیدہ مرزا کے اثاثوں میں 157 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح صاحبزادہ سلطان کے اثاثوں میں 80 فیصد، طارق چیمہ کے اثاثوں میں 50 فیصد اور فیصل واوڈا کے اثاثوں میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    سابق وزرا کا موقف
    سماء نیوز نے ان وزراء کے 2014 سے 2020 کے درمیان الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا موزانہ کیا ہے۔ تمام وزراء نے سماء انویسٹی گیشن کے سربراہ کو اثاثوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔
    پی ٹی آئی دور کے کچھ سابق وزراء کا دعوِی ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ ان اثاثوں کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    تین سابق وزرا سے جواب طلبی
    تین سابق وفاقی وزرا نے تصدیق کی ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے معاملات پر نوٹس بھی ملے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی
    سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثے 2014 میں 7 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے، جو 2020 میں بڑھ کر 24کروڑ70 لاکھ روپے ہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے اثاثے بڑھنے کی وجہ اہلیہ کو 2015 میں سسرال سے جائیداد کا حصہ ملنا بتایا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض کا جواب دے دیا ہے۔

    عمر ایوب
    پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں پر رہنے والے عمر ایوب خان اور ان کی اہلیہ مجموعی اثاثے 2014 میں 46کروڑروپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ روپے ہوگئے۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے بزنس شیئرز اور کاروباری کمپنی سے حصہ آنے کی وجہ سے بڑھے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض پر جواب دے دیا ہے۔

    اعظم سواتی
    سال 2015میں اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 82 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر 2 ارب 40 لاکھ روپے ہوگئی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں اور اثاثے بڑھنے کی وجہ بھی بیرون ملک کاروبار ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر غلط فہمی ہوئی تھی، اب وہ ٹھیک کرلی ہے۔

    خسرو بختیار
    سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کی اہلیہ کے 2014 میں مجموعی اثاثے 13 کروڑ روپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 24 کروڑ روپے ہوگئے۔خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے زرعی کاروبار میں وسعت، زمین بیچنے اور بچت کی وجہ سے بڑھے۔

    شیخ رشید
    سال 2014 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 94 لاکھ روپے تھی جو 2019 میں 14 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوگئی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی کاروبار نہیں نہ ہی اثاثے بڑھے ہیں۔ان کے اثاثے زمین بیچنے سے بڑھے ہیں، انہوں نے 10 کروڑ روپے پیشگی وصول کیے ہیں۔

    شفقت محمود
    شفقت محمود اور ان کی اہلیہ 2013 میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک تھے، 2019 میں دونوں کے اثاثے 15 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئے۔سابق وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ اثاثوں کی موجودہ مالیت ظاہر کی کی گئی ہے۔

    فہمیدہ مرزا
    تحریک انصاف کی سندھ سے اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے مجموعی اثاثے 2013 میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 16 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگئے۔فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے غیرمعمولی نہیں بڑھے، انہوں نے برطانیہ میں گھر پاکستان میں جائیداد فروخت کرکے لیا ہے، نیا اثاثہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    زبیدہ جلال
    بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی زبیدہ جلال اور ان کے شوہر کے 2017 میں مجموعی اثاثے میں 90 لاکھ روپے تھے، 2019 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی۔زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا، کاروبار ان کے شوہر کا ہے، پہلے اثاثوں اور کاروبار کی مجموعی قیمت نہیں بتائی تھی، بزنس میں اونچ نیچ رہنا بھی اثاثوں میں کمی بیشی دکھاتا ہے۔

    فیصل واوڈا
    سال 2017 میں فیصل واوڈا اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی جو کہ 2019 میں 63 کروڑ روپے سے زائد ہوگئے۔فیصل ووڈا نے اپنے اثاثوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

    صاحبزادہ محبوب سلطان
    سال 2018 میں صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے تھے جو 2019 میں بڑھ کر 22 کروڑ 72 لاکھ روپے ہوگئے۔محبوب سلطان نے بھی اپنی جائیدادوں میں اضافے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    طارق چیمہ
    سال 2014 میں طارق چیمہ اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہواہے کہ طارق چیمہ نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔