Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں،شاہ محمود قریشی

    ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہاؤس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طورپر دوسری پارٹی کےحامی بن گئے پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے تھے۔

    پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا-

    انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا مؤقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں۔

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینح میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا تھا کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

  • عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین مسجد نبوی واقعہ پر تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے خلاف درج مقدموں کے حوالہ سے سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ اور مشال ملک والا واقعہ بھی ہوا،اسلام آباد پولیس نے رپورٹ دی 4 درخواستوں پر انویسٹی گیشن جاری ہے مقدمہ درج نہیں ہوا مذہبی جذبات قابل قدر ہیں لیکن ریاست کی بھی ذمہ داری ہے،اس عدالت کے پاس ایک درخواست آئی تھی وہ مسترد کر دی ہے،مذہب کو اس طرح سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے، اس درخواست میں کوئی قابل دست اندازی جرم ہی نہیں تو مقدمہ کیسے درج ہوا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ متعلقہ عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی جانی چاہیے تھی،فیصل چودھری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ہے، فواد چوھدری نے کہا کہ اس مقدمے میں پانچ سات سو لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، عمران خان، شیخ رشید، قاسم سوری اور شہباز گل کو نامزد کیا گیا ہے،ہمارا بڑا واضح موقف ہے کہ ہمارا استعفی منظور ہو چکا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نے ماضی میں مذہب کی بنیاد پر ایسی حرکتیں کی ہیں، ہوئی یا نہیں ہوئی لوگوں کہ زندگیاں تو خطرے میں پڑی ہیں، ہم نے تو یہ دیکھنا ہے کہ ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا یا نہیں یہ آئین ہی سب کو یکجا رکھ سکتا ہے،اس آئین کی پچھلے 70سال میں بہت بے توقیری ہو چکی، سیاسی قیادت کا کام ہے کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ آئین سپریم لاہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ یہ مقدمات بنتے ہی نہیں، مقدمات درج کرنے سے پہلے عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ مقدمات کیسے بنتے ہیں،ادارے بھی اسی آئین کے تابع ہیں سیاسی قیادت کو اداروں کی قیادت سے یہی امید رکھنی چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق کام کریں، اگر وہ آئین کے مطابق کام نہیں کرتے تو یہ بھی سیاسی قیادت کا کام ہے کہ انکا احتساب کرے، مدینہ منورہ میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے لیکن وہ وہاں ہوا ہے،ریاست کو چاہیے کہ پوری لیڈرشپ کو بٹھائے، یہ طے کیا جائے کہ مذہب کو ٹُول کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اس سے نقصان بہت ہو چکا ہے،یہ کیسز بنانے سے پہلے انکو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے تھا ،وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کمٹمنٹ ہونی چاہیے کہ وہ مذہبی کارڈ کبھی استعمال نہیں کرینگے، عدالت نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت کچھ اس طرح کا ہوتا رہا ہے، وکیل نے کہا کہ ہمارے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے،عدالت نے کہا کہ جو مقدمہ درج ہوا وہ میں نے دیکھا ہے وہ تو درج ہونا ہی نہیں چاہیے تھا،یہ جو کچھ ہو رہا ہے مستقبل میں اس کو کس طرح سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں فواد چودھری کی توہین مذہب مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،فواد چودھری نے کہا کہ میں ان مقدمات پر بہت حیران ہوا ہوں،ماضی میں کسی نے توہین مذہب کے مقدمات نہیں بنائے اس وزیرداخلہ سے تو کسی کو کوئی امید نہیں ہے، وزیر قانون سے میرا بڑا تعلق ہے لیکن ان پر بڑی حیرانی ہوئی،ہم نے فساد تو نہیں کرانے ہوتے لاشوں پر سے چل کر تو وزیر نہیں بننا ہوتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا خود سے توہین ہے،یہ انسانی حقوق کی بہت خلاف ورزی ہے، یہ سیاسی قیادت کا کام ہے کہ معاشرے میں بردباری پیدا کریں،معاشرے میں بردباری نہیں ہو گی اور اس طرح کے کام ہونگے تو پھر تو غلط ہو گاجو ہوا وہ بالکل بھی درست نہیں تھا،بادی النظر میں پاکستان میں درج ہونے والے مقدمات درست نہیں ہیں،

    قبل ازیں واقعے پر قاسم سوری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی وکیل قاسم سوری نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں اس طرح کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔مقدمات کےاندراج کے بعد مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کیس میں اسٹے آرڈر دے چکی ہے، فواد چودھری کیس بھی آج ہی سماعت کیلئے مقررہے دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا قاسم سوری ڈی نوٹیفائی ہو گئے ہیں ؟ وکیل قاسم سوری نے بتایا کہ انہوں نے استعفی دیا ہے مگر وہ ڈی نوٹیفائی نہیں ہوئے عدالت نے قاسم سوری کی درخواست کو فواد چودھری کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بھی اس کے ساتھ ہی دیکھ لیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  • پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    سیالکوٹ:پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے جلسوں میں‌ طلبا کو آنے کی دعوت دینا شروع کردی ہے اور یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے کالجز اور یونیورسٹیز کا بھی رُخ کرلیا ہے ،

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کے تعلیمی اداروں کو جلسوں اور کارنرمیٹنگ کے لیے استعمال میں لانے کا انکشاف ہوا ہے ، سیالکوٹ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ نے سٹی پبلک ہائی سکول میں ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن کی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ہے ،

     

     

    اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکول انتظامیہ نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت کے ان کے سکول کول کو اپنے سیاسی جلسے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ،

    اس کے ساتھ ساتھ کے پی میں بھی پی ٹی آئی نے جلسوں کے ساتھ ساتھ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو سڑکوں پر لانے اور کا پلان تیار کر لیا.جس کی ابتدا پی تی آئی کے رکن مراد سعید نے خبیر میڈیکل یونیورسٹی آمد سے کر دی. مراد سعید نے طلباء کو عمران خان کا پیغام پہنچایا. مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں بدی کا اورنیکی کا راستہ حق کا راستہ کٹھن ہے لیکن اصل کامیابی اسی میں ہے. اللہ نے بھی ہمیں حق کا ساتھ دینے اور برائے کو روکنے کا حکم دیا ہے. حق کے رستے کی سب سے بڑی ڈیمانڈ ہے لا الہ اللہ اور یہ مشکل رستے کے manual کا سب سے basic step ہے. لا الہ الا للّٰہ کا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے سر نہ جھکانا

    عمران خان نے خودی کی ملکی خود مختاری کی بات کر کے امریکہ کو ابسولٹلی ناٹ کہا. عمران خان کے خلاف بیرونی سازشوں کا جال بچھایا گیا. سندھ ہاوس میں منڈی لگائی گئی. عمران خان نے پاکستان کی حقیقی آزادی اور خودداری کی بات کی. عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا زرداری اور نواز کے دور میں ۴۰۰ ڈرون حملے ہوئے، عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کروائی، دنیا میں خوددار قوموں کی عزت ہوتی ہے غلامی تسلیم کرنے والے انکے مہرے بننے والو کو ڈو مور کے حکم ملتے ہیں

    امپورٹڈ حکومت کو آتے ہی ڈو مور کا حکم ملا پوری قوم پاکستان کی خودداری اور حقیقی آزادی کے کے لئے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کے لئے تیار ہے میں آج آپکو مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دینے آیا ہوا، یہ کسی پارٹی نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہےمراد سعید کے ساتھ تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے بھی خطاب کیا

  • نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر لیا

    نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر لیا

    تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کرلیا جو آج 3 بجے سنایا جائے گا

    پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، منحرف رکن نور عالم کے وکیل نے دلائل دیے کہ نورعالم خان اب بھی پارٹی کا حصہ ہیں انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں نورعالم خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ نوعالم خان ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں 19 مارچ کو انہیں شوکازنوٹس موصول ہوا جس کا 22 مارچ کوجواب دیا گیا نورعالم نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جوجمہوریت کاحصہ ہے، ارٹی چیئرمین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی جس پر 3 اپریل کونورعالم خان نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی

    ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کاآئین اس حوالے سے کیا کہتا ہے؟ آرٹیکل 63 ون اے کیا کہتا ہے؟ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نورعالم خان نےکسی اورپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی، تاثردیا گیا نورعالم خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ممبر ناصر درانی نے استفسار کیا کہ کیا نورعالم نے تحریک عدم اعتماد کے دن ووٹ کاسٹ کیا؟ نورعالم خان نے تحریک عدم اعتماد پرووٹ کاسٹ نہیں کیا، ووٹنگ سے پہلے نورعالم خان کو منحرف قرار دے دیا گیا، نورعالم خان پرآرٹیکل 63 ون اے کا اطلاق نہیں ہوتا الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 3 بجے سنایا جائے گا۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

  • فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کیس کرنے والے رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پر کل صبح 10بجے دوبارہ سماعت ہوگی،

    اکبر ایس بابر کا الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے دلائل کے بعد ہم اپنے جوابات کیلئے کچھ وقت لیں گے،عمران خان کہتے ہیں اپنی آخرت کو سنوارو،میرا سوال ہے آپ کب اپنی آخرت سنواریں گے، ہزارہ برادری کے افراد کی لاشیں سڑکوں پر تھیں،ان کے عزیز وقارب رو رہے تھے آپ نے الزام لگایا میں بلیک میل نہیں ہو ں گا،میر صادق اور جعفر کا حوالہ بڑا خوفناک ہے، عمران خان کا مارچ آزادی مارچ نہیں غلامی مارچ ہے،آپ پہلے اپنی تحریک انصاف کی بادشاہت ختم کریں میر جعفر اور میر صادق وہ ہوتے ہیں جو آئین شکنی کرتے ہیں

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر دلائل شروع کردئیے ،انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معلومات کا قابل بھروسہ ہونا ضروری ہے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق اور قابل بھروسہ نہیں ہیں ہمارے اوپر فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ہے،فارن فنڈنگ وہ ہوتی ہے جو بیرون ملک حکومت سے لی جائے،

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

  • پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن میں بھیجے گئے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا۔

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروا دیا گیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق پارٹی کی طرف سے ریفرنسز پر ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔

    تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔

    تمام ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں، ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا مواد فراہم نہیں کیا گیا، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔

    ارکان نے جواب میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے درکار قانونی موقع نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپگنڈا کیا گیا، الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کو خارج کرکے اپنا وقت بچائے۔

  • 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کیلئے کال دوں گا،عمران خان

    20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کیلئے کال دوں گا،عمران خان

    20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کیلئے کال دوں گا،عمران خان
    میانوالی میں پی ٹی آئی جلسہ سے سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا سمندر دیکھ کراللہ کا شکرادا کرتا ہوں،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں ۔میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی بار منتخب کیا،جب تک زندہ ہوں میانوالی کے لوگوں کو نہیں بھول سکتا، یہ ڈیزل بھی مہنگا کرنے والے ہیں عوام کے سمندرکو کوئی کنٹینر بھی اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکے گا،ایک ہی چیزپرچوروں کا شکریہ اداکرتاہوں کہ یہ مجھے نیازی کہتے ہیں،20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کیلئے کال دوں گا، وعدہ ہےجب تک زندہ ہوں ،عوام کوجھکنے نہیں دوں گا،ہم کسی کی غلامی نہیں کریں گے جب تک یہ چور جیلوں میں نہیں جاتے،عمران خان جہاد کرے گا،امریکہ ہمیں تمھاری غلامی کی ضرورت نہیں ہے امریکا نے ہمارے سفیر کو بلا کر کہا کہ عمران خان کو ہٹا دو ورنہ خطرناک نتائج دیکھنے کو ملیں گے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت امپورٹڈحکومت کومسلط نہیں رہنے دیں گے،تم جدھربھی جاوَ گے لوگ تمہیں چور اورغدارکہیں گے،موٹروے پرشہبازگل پرچوروں نے حملہ کروایا ،26سال یہاں جلسے کیےلیکن میانوالی میں اتنابڑاجلسہ نہیں دیکھا،کورونا کے باوجود ہم نے پاکستان کی معیشت کودرست سمت پرگامزن کیا،کوئی ثابت کرکے دکھائے کہ میں نے باہرکوئی جائیداد خریدی ہو ،جھوٹی ایف آئی آردرج کرکے راشدشفیق کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،حکومت کس نےبنانی ہے یہ فیصلہ پاکستانی عوام نےکرناہے،امریکانے نہیں ،کیامغربی ملک میں کوئی اس طرح ضمیرفروشی کرسکتاہے؟اگر عدالتیں رات 12بجے کھل سکتی ہیں توان ضمیرفروشی کونااہل کیوں نہیں کرسکتی، لوٹے جب اپنےحلقوں میں آئیں توعوام ان کوسبق سکھائیں

    علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نےدنیابھرمیں اسلام کا مقدمہ لڑا،میانوالی کے عوام نے پاکستان کوعمران خان کاتحفہ دیا،اسلام کی خاطرایوان میں عمران خان کیلئے کھڑارہا،

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    گرفتاری کا خوف،شیخ رشید توہین مذہب مقدمہ میں ضمانت کروانے پہنچ گئے

  • منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا
    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی الیکشن کمیشن ہر رکن قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس کی الگ الگ سماعت کررہا ہے نور عالم خان کے خلاف ریفرنس، بحث کیلئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،نور عالم خان کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ آج دلائل دیں گے، وکیل نے کہا کہ جی میں دلائل دوں گا، وکیل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ استدعا ہے کہ سب کے جواب پڑھ لوں پھر دلائل شروع کریں گے،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو یہ سمجھ رہے تھے مہلت منحرف ارکان کے وکلا مانگیں گے،لیکن یہاں تو آپ نے ہی مانگ لی،

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا،وکیل فیصل چودھری نے الیکشن کمیشن سے سماعت منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی.،الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس میں تاخیر نہ کریں،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ سوموار کو ہائیکورٹ میں ایک کیس میں پیش ہونا ہے،سوموار کو ساڑھے 11بجے کیس کا ٹائم دیا جائے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نا اہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کیا جائے

    دوسری جانب ایم پی اے جاوید اختر کی حد تک ریفرنس نمٹا دیا گیا ،جاوید اختر نے کہا کہ میں تو بائیکاٹ کرکے چلا گیا تھا، ووٹ ڈالا ہی نہیں،میرے نام کے سامنے غلطی یا بدنیتی سے ٹک لگایا گیا،مجھ پر تشدد بھی کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں،

    پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے جواب جمع کروائے ہیں ،منحرف اراکین نے عجیب و غریب جواب جمع کروائے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور تسلیم کریں کہ دوسری جماعت سے مل گئے اراکین قومی اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا پنجاب میں اراکین نے وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں ووٹ ڈالا ارکان پنجاب اسمبلی نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی ،پنجاب کا کیس صرف 26 منٹ کا ہے چیف الیکشن کمشنر ہاں نا میں پوچھ لیں ووٹ ڈالا گیا کہ نہیں پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ موجود، تصاویر ویڈیوز بھی موجود ہیں ،منگل کو منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہوجائے گا،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • پی ٹی آئی دھرنے: مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چلینج دے دیا

    پی ٹی آئی دھرنے: مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چلینج دے دیا

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آئندہ دنوں سدید گرم موسم میں دیئے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے چیلنج دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چیلنج دیا کہ دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران خان کتنے دن دھرنا دیتے ہیں گرمی میں ان کے کتنے لوگ پگھل جائیں گے، پہلے تو کئی لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اس بار ان کا ساتھ دینے والے لوگوں نے بھی منع کر دیا ہے۔

    ن لیگ نے پیسےدے کرمیری کردار کشی کیلئے ویڈیوز بنوائی ہیں، عمران خان کا دعویٰ

    مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے آپ کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے جو پی ٹی آئی کے وعدے تھے اس حساب سے ڈیزل آج 150روپے مہنگا ہونا چاہیے۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔

    عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی…

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، پچھلی حکومت نے20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے گئے ان کوبتانا ہوگا پنجاب میں فرح گجرکے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟آئی ایم ایف کو انہوں نے کہا ہم ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے، جو پی ٹی آئی نے وعدے کیے وہ نہیں بتاتے قوم کو؟ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کرکے گئے کہ ہمیں پھنسا دیا ۔

    مزید کہا کہ پاکستان بھر ساڑھے 5ہزار میگا واٹ بجلی بند تھی، انہوں نےپاور پلانٹ بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی، آپ بتائیں کتنے بجلی گھر لگائیں؟ آپ لوگوں نے سی پیک منصوبے کو بند کیا ن لیگ کے دور میں ہم چینی 53 روپے فی کلو چھوڑ کر گئے تھے،عمران خان کی حکومت میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، ان کی حکومت جانے کےبعد چینی فوری طور پر سستی ہوگئی کیا یہ اتفاق ہے مزدور کی تنخواہ کا 100فیصد اطلاق ہوگا، ہم کرائیں گے، تنخواہ کم دینے پر نتائج بھگتنا ہوں گے۔

     

    مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

  • میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    میں عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا،شہباز گل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو آج کے دن ڈھیروں عید مبارک میں تمام پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ بیرونی سازشوں کے تحت یہ جو چوروں ڈاکوؤں غداروں کی حکومت پاکستان پر مسلط کی گئی ہے بہت جلد اس سے ہماری جان چھوٹنے والی ہے-


    شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اسٹریٹجی بنا چکے ہیں عمران خان اسے امپلیمنٹ کر چکے ہیں میرے بارے میں کہا گیا کہ میں ملک سے باہر چلا گیا ہوں ملک میں واپس نہیں آؤں گا میرے اوپر جھوٹی سچی ایف آئی آر دی گئیں-

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

    ویڈیو میں رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، کیوں بنائیں گے کیونکہ یہ بیرونی سازش سے آئی ہوئے ہیں یہ مذہب کی آڑمیں ایف آئی آر درج کریں گے کسی طریقے سے ہمارے منہ بند کرنے کے لئے جھوٹے سہارے لیں گے ان کے خلاف جو احتجاج ہونے والا ہے اس کو رکوانے کے لئے یہ جھوٹے مقدمے بنائیں گے-

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ