Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران کو سزا سنانے والے ججز  اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگائے جا رہے،اسد قیصر

    عمران کو سزا سنانے والے ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگائے جا رہے،اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر تلی ہوئی ہے اور عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا ہے، جس میں ہائی کورٹ کے نئے ججز کی تقرری کی جانی ہے۔ اس اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے والے ججز، شاہ رخ ارجمند اور ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ کے نئے ججز بنانے کا امکان ہے تاکہ وہ سزا سنانے کے بعد اپیلوں کی سماعت بھی کر سکیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو متنازعہ بنانے کے لیے مختلف حکمت عملی اپناتے ہوئے اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کو اتنا کمزور بنانا چاہتی ہے کہ وہ ایگزیکٹو کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کر سکے۔ اس سے ملک میں انصاف کا نظام متاثر ہوگا اور جب انصاف حقدار تک نہیں پہنچے گا تو ملک کیسے ترقی کر سکے گا۔علدیہ حکومت کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے، تاکہ عوام کو عدلیہ پر اعتماد بحال ہو سکے۔

    اس کے ساتھ ہی، اسد قیصر نے کہا کہ اگر عدلیہ کو حکومت کے اثر و رسوخ سے آزاد نہیں رکھا گیا، تو ملک میں عدلیہ کا کردار کمزور ہو جائے گا اور اس کا اثر ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر پڑے گا۔

    اسد قیصر نے مزید بتایا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے تیسری بار مؤخر کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ کو دباؤ میں لا کر فیصلے کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود، اسد قیصر نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ عدالتیں اپنے فیصلے جلد سنائیں گی تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اسد قیصر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے اور ملک میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو سکیں۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی، وطن واپسی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

  • احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے،احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہےخواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لئے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

  • پی ٹی آئی کی  اسپیکر قومی اسمبلی  سے  مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے،اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی اور اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے-

    امریکہ کی کینیڈا کو دھمکی،اسرائیل اپنے مشن میں کامیاب

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  • پی ٹی آئی نے  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیاشیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    دوسری جانب پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

    حکومتی عیاشیاں ،ایف بی آر کا 1010نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کا نوٹس جاری ہوا گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

  • جے یو آئی، پی ٹی آئی،رابطے ٹوٹ گئے

    جے یو آئی، پی ٹی آئی،رابطے ٹوٹ گئے

    جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، 26 ویں آئینی ترمیم وجہ بنی

    مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان سیاسی تعلقات مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں، جس کی بنیادی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان یہ تعلقات اس وقت ختم ہوئے جب جے یو آئی کو اڈیالہ جیل سے حکومت کی جانب سے ہونے والے مذاکرات میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کیے گئے مذاکرات میں انہیں اس معاملے پر بالکل آگاہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان بیک وقت حکومت اور اپوزیشن میں شامل ہیں، جس وجہ سے پی ٹی آئی کے لیے ان سے بات کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کی فضا قائم تھی، تاہم اب یہ تعلقات تلخ یادوں کے ساتھ ختم ہو چکے ہیں۔ سیاسی رابطوں کی اس سرد مہری کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ترمیم بنی ہے، جس پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات گہرے ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ جو مذاکرات کر رہی ہے، اس میں جے یو آئی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام ،دو ہلاک

  • مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے،سلمان اکرم راجہ

    مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے،سلمان اکرم راجہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف جمہوریت ہے، اور اس کا کیس کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہو رہا ہے، بالکل غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت حکومت کے ساتھ اپنے مذاکرات جاری رکھے گی، لیکن یہ مذاکرات کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں فیصلہ تیسری بار مؤخر ہونے کے بعد یہ سننے میں آیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست 15 جنوری کو ہونے جا رہی ہے، جس کا پی ٹی آئی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہمارے موقف کو دیکھتے ہوئے یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ اگر واقعی انصاف ہوتا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بہت پہلے آ چکا ہوتا۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کیس کے فیصلے کو جلدی سنائے جانے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق، 11 بجے فیصلے کی توقع کی گئی تھی، مگر جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کر دیا، جو کہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ لگتا ہے۔

    کراچی: 105 ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

    جالندھر میں خودساختہ نبی سامنے آ گیا،عیسائیت کی پرچار،لوگ مذہب بدلنے لگے

  • شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

    شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا-

    باغی ٹی وی : شیرا فضل مروت نے سرکاری ٹی وی پر پروگرام میں بات کرتےہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے،کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں، یہ پی ٹی آئی سے وابستگی کے دعوے بھی کر تے ہیں، جو یہاں کام کررہے ہیں، انہیں داد و تحسین کے بجائے گالیاں پڑرہی ہیں، وہ غدار ڈکلیئر کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں نے شہباز گل پر کوئی اٹیک نہیں کیا، انہوں نے میرے خلاف پانچویں چھٹی ویڈیو بنائی ہے، میں کہتا ہوں باز آجاؤ، اس سے پہلے کہ دیرہو جائے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پی ٹی آئی میں اختلافا ت کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھی جائے۔

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گالیکن کسی کو حق نہیں کہ میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ میں خاموش رہوں گامیڈیا پر آکر بات کریں گے تو ایشو بنیں گے، چاہے وہ جو بھی ہو میرے حوالےسے بات کرے گا تو جواب ضرور دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں، میں کبھی بانی کے پاس گروپنگ کرنے کیلئے نہیں گیا، میرے پاس صرف عزت ہے براہ مہربانی اس کو مت چھیڑو، حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے صرف کریکر فائر ہو رہے ہیں تاہم مذاکراتی عمل جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ دیا کہ مطالبات لکھ کر دے دیں تو معاملہ آگے بڑھ جانا چاہیے تھا۔

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا سنجیدہ مسئلہ نہیں، عمران خان نے کہا کہ ملاقات نہیں بھی کراتے تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہےسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بیان دیکھا، میں سمجھتا ہوں کہ وہ کنوینئر ہیں،ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیےتھاہم نےان کےسامنے وہ مطالبات نہیں رکھے جو یہ پورےنہیں کر سکتے۔

    انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہےتاہم حکومت کی طرف سےبدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گا22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئیں ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم کے کسی کے ساتھ بیک ڈور رابطہ ہوا لیکن جس نے ماضی میں بیک ڈور رابطہ کیا وہ تو مذاکراتی ٹیم میں ہیں۔

    قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

  • اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیارہے،صاحبزادہ  حامد رضا خان

    اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیارہے،صاحبزادہ حامد رضا خان

    اسلام آباد:حامد رضا خان نےکہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا-

    باغی ٹی وی : اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔

    ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    حامد رضا نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کی دوسری میٹنگ میں اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ اور طویل نشست کی ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی جس میں حکومتی کمیٹی مکمل طور پر ناکام رہی بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں ہیں بلکہ ان کی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے اور قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں پرائیویسی کے تحت کروائی جاسکتی ہے، لہٰذا سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے۔

    پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردا ر ادا کر رہی ہے،بلاول بھٹو

    حامد رضا نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کے بعد اگر 9مئی اور 26 نومبر کے حوالہ سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آئندہ ہونے والی مذاکراتی میٹنگ کے اندر اپنے مطالبات تحریری صورت میں جمع کروا دے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے وہ میری ذمہ داری نہیں ہے –

    خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ بانی سے ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں 4جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلی فونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔

  • خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری کمٹمنٹ ہے، حکومت کے مختلف دعوے آ رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے،ہمیں کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں، 26 نومبر کو ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا، ہم مظلوم ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، 9 مئی کے حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں۔خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔

    پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام ،51 شادیوں کی اجتماعی تقریب

    اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہوسکتی ہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، عدلیہ آزاد ہو، ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے،ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، ہم نے اپنے تحفظات کو پاکستان کی خاطر کو پیچھے کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخم تو ضرور دیا مگر یہ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ہے تھنک فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے ملک میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، لیکن ملک میں اس وقت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے،میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ آزادی، عوام اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں جہاد کررہی ہے۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

  • دفع ہو جاؤ،عمران کی رہائی کے مطالبے پر رچرڈ گرینیل کا پی ٹی آئی صارف کو جواب

    دفع ہو جاؤ،عمران کی رہائی کے مطالبے پر رچرڈ گرینیل کا پی ٹی آئی صارف کو جواب

    ٹرمپ کے نامزد ایلچی،امریکی ہم جنس پرست رچرڈ گرینیل، جو کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے معاملے پر بار بار ٹوئٹس کر چکے ہیں، اب اس معاملے پر پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔

    رچرڈ گرینیل نے ایک حالیہ ٹوئٹ میں ایک پاکستانی صارف پر غصہ نکالتے ہوئے جواب دیا، جس کے بعد اس صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔رچرڈ گرینیل، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں خصوصی مشنوں کے لیے صدارتی ایلچی مقرر کیے گئے تھے، عمران خان کی رہائی کے معاملے پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدّد بار اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کی ٹوئٹس میں عمران خان کے حامیوں کی جانب سے مسلسل عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس نے انہیں پریشان کر دیا تھا۔

    حال ہی میں، رچرڈ گرینیل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کا منظر دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ رچرڈ گرینیل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں” اور مزید کہا کہ "ان لوگوں کو ووٹ دینا بند کریں جو پانی کے انتظام اور جنگلات کی پالیسیوں میں عقل و فہم کا استعمال نہیں کرتے۔”

    imran

    رچرڈ گرینیل کی اس پوسٹ پر ایک پاکستانی صارف، محمد نواز خان نے کہا کہ "ٹھنڈ رکھیں، مگر ایک بار پھر ریلیز عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا نہ بھولیں۔” اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے رچرڈ گرینیل نے غصے میں آ کر پاکستانی صارف سے کہا: "تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے، اس لیے دفع ہو جاؤ۔”

    رچرڈ گرینیل کے اس سخت جواب کے بعد، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ فوراً ڈیلیٹ کر دی۔ اس واقعے نے اس بات کو واضح کیا کہ رچرڈ گرینیل اب اس معاملے پر زیادہ توجہ دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

    ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر خواجہ سعد کا ردعمل

    کسی ایک فرد کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتے،رچرڈ کے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل

    ٹرمپ کا نامزد ایلچی رچرڈ گرنیل کرپٹ غیر ملکی سیاستدان کیلئے کام کرتا رہا،انکشاف

    عمران خان کی رہائی کے حق میں ہوں،ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل

    عمران خان کی رہائی کے لئے ٹویٹ کرنے والا رچرڈ گرنیل کا اکاؤنٹ جعلی

    عمران کی رہائی کا مطالبہ کرنیوالا،ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کا ایلچی مقرر