Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    پی ٹی آئی کا ایک اور گھناؤنا دھندہ،پولیس افسران کیخلاف مہم، ایکشن کی ضرورت

    تحریک انصاف باز نہ آئی،ملک دشمن اقدامات پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چلائی جانے لگی،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلز نے پنجاب اور اسلام آباد کے سینئر پولیس افسران کے خلاف ایک منظم مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا اور ان افسران کو دھمکیاں دینا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف مہم واٹس ایپ، فیس بک، ایکس،تھریڈز،پر چلائی جا رہی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے آئی جی پنجاب عثمان انور،آئی جی اسلام آبادعلی رضا رضوی،ڈی آئی جی لیاقت ملک، سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے

    اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپس اور دیگر آن لائن فورمز کے ذریعے پولیس افسران کے خلاف جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈہ مواد پھیلایا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد پولیس افسران کی عزت کو مجروح کرنا اور ریاستی اداروں کے وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ صورتحال ایک سنگین سوال اٹھاتی ہے کہ کیا پاکستان ایک "بنانا ریپبلک” بن چکا ہے، جہاں کوئی بھی بغیر کسی خوف کے ریاستی اہلکاروں کو دھمکیاں دے سکتا ہے اور ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر سکتا ہے؟ کیا اس گھناونے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟ریاست کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے جو ریاستی افسران کو ہراساں کرنے اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔ یہ وقت ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلر اور مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، تا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہو سکیں

    پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم میں پولیس افسران کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں،پولیس افسران کے خلاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی یہ منظم مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے.

    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی ٹی آئی نے کسی کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی ہو، پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کے خلاف متعدد بار مہم چلائی جا چکی ہے اور وہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں،کبھی عدالتوں کے خلاف، کبھی پاک فوج کے خلاف،کبھی پولیس کے خلاف، کبھی میڈیا کے خلاف، کوئی بھی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ سے محفوظ نہیں ہے

  • پی ٹی آئی احتجاج:راستوں کی بندش  کے باعث  چناب ٹول پلازہ پر  باراتیں پھنس گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج:راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر باراتیں پھنس گئیں

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔

    باغی ٹی وی : باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنس گئیں، دلہوں اور بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کر بعد واپس لوٹ گئیں،جبکہ سیالکوٹ سے لاہور جانے والی بارات کو موٹر وے پر ہی روک دیا گیاجس پر د لہا نے میڈیا کے ذریعے اداروں سے فریاد کی کہ ہمیں راستہ دیا جائے تاکہ برقت پہنچ سکیں، دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن والے لاہور میں بارات کے منتظر ہیں۔

    دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اور اس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کوبارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔

    علاوہ ازیں پلوں اور راستوں کی بندش کے باعث سرائے عالمگیر میں مریض جہلم پل پر دم توڑ گیا، جہلم کے پرانے پل پر راستے بند ہونے کے باعث مریض ہسپتال نہ پہنچ سکا، گاڑیوں کو اجازت نہ ملنے کے باعث لواحقین میت کو اٹھائے ہوئے پیدل چلتے رہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متوفی کے لواحقین میت اٹھائے پیدل چل رہے ہیں، دیگرفوت ہونے والے کو بھی راستوں کی بندش کے باعث ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا، احتجاج کے باعث جہلم کے تینوں پلوں کو بند کیا ہوا ہے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باسث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زیادہ تر راستوں پر بندش ہے اور چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے گئے،راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے-

    مری سے آنیوالی سڑک کو کنٹینر رکھنے کے علاوہ بعض مقامات سے کھود کر بند کردیا گیا ہے اُدھر موٹرویز صبح سے بند ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اس کے علاوہ جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے ، فیصل آباد کے دا خلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئیں۔

  • پی ٹی آئی قیادت کی لاہور کیلئے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

    پی ٹی آئی قیادت کی لاہور کیلئے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی طرف سے لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر لاہور اور پنجاب میں احتجاج کا پلان بدل سکتی ہے،لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے پنجاب کے دارالحکومت میں ہی احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور کارکن بتی چوک پر احتجاج کرسکتے ہیں، جس کو جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا لیڈ کریں گے، راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے جبکہ راستے کھلنے کے بعد وہ دیگر شہروں سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی، ذرائع نے بتایاکہ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا جبکہ بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کا شامل ہونے سے انکار

    پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کا شامل ہونے سے انکار

    پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی احتجاج کے لیے متحرک تھیں، بندے اور پیسے جمع کرنے کے ٹاسک دیئے، اب احتجاج میں شمولیت کی باری آئی تو بشریٰ بی بی خود بھاگ گئیں ،

    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے،بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی،اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے، گزشتہ روز علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ بشریٰ احتجاج میں شریک ہوں گی یا نہیں اس پر ان سے خود ہی سوال کیا جائے،پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا بھی کہنا تھا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ عمران خان کا ہو گا، وہ کہیں گے تو احتجاج مؤخر ہو گا ہم کچھ نہیں کر سکتے،بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی،وہ گھریلو خاتون ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بشریٰ عمران کا پیٍغام پہنچا رہی تھی پارٹی تک، سیاست میں وہ ان نہیں ہیں،عمران اسکا شوہر جیل میں ہے ، پیغام بشریٰ ہی دے سکتی ہے، اسکا حق ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، اسکو سیاست نہیں کہتے،

    بشریٰ بی بی اڈیالہ سے رہائی کے بعد پشاور گئیں اور وہیں مقیم ہیں، بشریٰ کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بندے لانے کا ٹاسک دیا ،اور پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی بھی دی، بشریٰ نے قوم سے ویڈیو خطاب بھی کیا جس میں سعودی عرب متنازعہ بات چیت کی، اس واقعہ کے بعد بشریٰ بی بی کے خلاف کئی شہروں میں مقدمے درج ہو چکے ہیں، بشریٰ بی بی کو گرفتاری کا ڈر ہے اسلئے وہ احتجاج میں شامل نہیں ہو رہیں،بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں،

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ  عمران خان اور  بشریٰ بی بی نے مل کر فراڈ کیا تھا،خواجہ آصف

    سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مل کر فراڈ کیا تھا،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کے حوالے سے حکومت نے اپنا لائحہ عمل طے کرلیا ہے، اگر یہ لوگ مسلح جتھے لائیں گے تو حکومت بھی ان کا مقابلہ کرے گی، یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں، حکومت ان حربوں سے گریز کر رہی ہے،یہ چاہتے ہیں لاشیں لے کر خیبرپختونخوا جاکر مسئلہ بنائیں، وزیراعلیٰ کے پی باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہی اسٹریٹیجی بانی پی ٹی آئی کی ہے، یہ ہدایات وہاں سے آتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سے متعلق سعودی حکومت باخوبی واقف ہے، دونوں میاں بیوی کو جو گھڑیاں اور تحائف ملے ان کو بیچا گیا، سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ دونوں میاں بیوی نے مل کر فراڈ کیا تھا، بدقسمتی سے اس طرح کے لوگ ہمارے حکمران بن جاتےہیں، سعودی حکومت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر درگزر کرے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بیرسٹر گوہر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بتانے سے متعلق رابطہ کیا گیا محسن نقوی کا بیرسٹرگوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہےاور وہ بھی محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ احتجاج کی کوئی اجازت نہیں اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں۔ جو آئے گا گرفتار ہو گا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے احتجاج میں شریک سرکاری افسران کو آئندہ ترقی نہیں ملے گی اور خیبر پختونخوا سے آنے والے سرکاری افسران سے بھی نمٹا جائے گا، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور آپ اسلام آباد آرہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں آپ کی سیاسی جماعت ہے یا آپ ملک دشمن ہیں ؟۔

  • احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بند کر دیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں ایمبولینس بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ایمبولینس میں میت کو منتقل کیا جا رہا ہے،چناب ٹول پلازا پر میت کے ساتھ جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی،ایمبولینس ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں سے راستہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں میت ہے مہربانی کر دیں،لیکن راستہ نہ ملا جس پر شہریوں نے میت کو اسٹریچر پر خود ہی ایمبولینس سے اتار کر لے جانے کی کوشش کی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، بعد ازاں ڈرائیور کی اپیل پر پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس گزرنے کے لیے راستہ کھول دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے موٹر ویز سمیت کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے،لاہور میں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کے باعث رنگ روڈ کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

  • ایسا علاج ہو گا کہ دوبارہ اسلام آباد کا نام نہیں لیں گے،حنا پرویز بٹ

    ایسا علاج ہو گا کہ دوبارہ اسلام آباد کا نام نہیں لیں گے،حنا پرویز بٹ

    مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک سخت بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا جائے گا کہ وہ دوبارہ کبھی اسلام آباد کا رخ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے گی۔

    اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "یہ جماعت ہر بار جب کوئی غیر ملکی سربراہ پاکستان آنے والا ہوتا ہے، اپنے سیاسی تھیٹر کا آغاز کر دیتی ہے۔ یہ رویہ نہ صرف پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔” پی ٹی آئی کا طرزِ سیاست ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ جماعت صرف افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی سیاست کرتی ہے۔ حنا پرویز بٹ کے مطابق، پی ٹی آئی کی موجودہ حکمت عملی اور رویے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔

    حنا پرویزبٹ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کے تناظر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حکومتی جماعتیں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کو ایک "غیر ذمہ دارانہ” عمل قرار دے رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے خلاف سخت حکمت عملی اپنانے کے لیے تیار ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

  • پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت

    پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت

    تحریک انصاف کا احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے گردو نواح کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس تعینات کر دی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں

    دوسری جانب جڑواں شہروں ے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے،سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے،سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سیف سٹی کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پلان پارٹی کے بانی کے وکلا اور بہنوں کے مشورے کے بعد طے کیا گیا۔منصوبے کے تحت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے، اور 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخلے کی تیاری کی گئی ہے۔ تمام کارکنان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنے کا پروگرام بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔

  • بشریٰ وضاحت کریں یا قوم سے معذرت ،تماشا ختم ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    بشریٰ وضاحت کریں یا قوم سے معذرت ،تماشا ختم ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل: پی ٹی آئی رہنما پریشانی میں متضاد بیانات دینے لگے

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازعہ بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ بیان پی ٹی آئی کے لیے ایک "سیاسی خودکش حملہ” ثابت ہوا ہے، جس کے بعد پارٹی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیان کی مختلف تشریحات کرتے ہوئے عوام کے سامنے اپنی بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اگر بشریٰ بی بی میں ہمت ہے تو وہ خود اپنے بیان کی وضاحت کریں یا قوم سے معذرت کریں۔ یہ تماشا ختم ہونا چاہیے۔”خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے متنازعہ الفاظ کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اپنے موقف کا دفاع کرتے کرتے "رل گئے ہیں”۔ ہر کوئی ایک الگ وضاحت پیش کر رہا ہے، لیکن عوام کے ذہنوں میں سوالات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے بیان اور پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے ہیں، لیکن اب خود ان کے بیانات نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے حوالہ سے بیان سے نہ صرف پی ٹی آئی کے اندر اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں بلکہ ان کی عوامی حمایت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ واقعہ پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہوگا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، اور پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کو درست کرنے کے لیے بڑے فیصلے لینے پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت نےخود کو بشری بی بی بیان سے الگ کرنے کافیصلہ کیا ہے،بشری بی بی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑچکی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے بشری بی بی کو کسی بھی معاملے سے پہلے بانی پی ٹی آئی یا پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا، بشری بی بی نے اپنی مشیر مشعال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی تاہم مشال یوسفزئی کو اڈیالہ میں عمرا ن خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی کا بشری بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو پیغام ایڈیٹ کر کے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظر انداز ہوئی, ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں تھی،

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا مکمل تیاری اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کہا ہے، اُس کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی،دوست ملکوں کو ناراض کر کے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا خاصہ رہا ہے، "خان نہیں تو پاکستان نہیں” کا نعرہ مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے، ننگے پاؤں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلا گیا، یہ بھی نہ سوچا گیا کہ عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناؤنا الزام لگایا جا رہا ہے۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • امن و امان  خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ،وزیر داخلہ کا پولیس کو حکم

    امن و امان خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ،وزیر داخلہ کا پولیس کو حکم

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح پولیس لائنز اسلام آباد کا دورہ کیا اور قیام امن کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی،پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس فورس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور امن کو یقینی بنانا ہے، اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی تمام حفاظتی سامان پہننا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کسی کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امن و امان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پلان پارٹی کے بانی کے وکلا اور بہنوں کے مشورے کے بعد طے کیا گیا۔منصوبے کے تحت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے، اور 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخلے کی تیاری کی گئی ہے۔ تمام کارکنان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنے کا پروگرام بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ