Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عدالت نے عمران خان  کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے ٹرائل کے دوران کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ شائع نہ کرے، الزام ہے عمران خان نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کیخلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دیئے، عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے بارے میں بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، کورٹ ڈیکورم اور فیئر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز پر اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے جبکہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا، ٹرائل کے دوران ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا جبکہ پراسیکیوشن اور ملزمان اور ان کے وکلا سماعت کے دوران اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا، مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی بیان بازی نہیں کریں گے، میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں پبلش نہ کرے، یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائنز کیساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیرِ التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
    قبل ازیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    جج طاہرعباس سپرا نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی سے متعلق جیل کی طرف سےکوئی رپورٹ آئی ہے؟عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے، عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے، جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے ان کا کیس الگ کر دیتے ہیں-

    عدالت نےمزیدریمارکس دیئے کہ کورٹ نمبر 1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل 1 ہفتے میں ختم کر دیتے، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو انہیں سزا مل جائے، نہیں تو بری کر دیا جائے، وکیل نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپر داری درخواست منظور ہونے کے باجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیئے گئے۔

    عدالت ے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے،بعدازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے حماداظہر کی
    درخواست پر سماعت کی، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں-

    عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پولیس نے حماداظہر کیخلاف 33مقدمات درج کر رکھے ہیں،لاہور14،راولپنڈی14، فیصل آباد4اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے،اینٹی کرپشن لاہور میں حماد اظہار کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مقدمات کی تفصیل کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا حماد اظہر نے درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا-

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، درخواست گزار کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے،حماد اظہر نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ میرے خلاف درج مقدمات اور نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرے۔

    دریں اثنا گزشتہ ماہ پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں، کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

    راہداری ضمانت ملنے کے بعد حماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مزاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گیے عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، آج ملک کہا کھڑا ہے، ججز کیا کہتے ہیں، 2 تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے 2 دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھے۔

  • پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں ،میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثنااللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے، ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار ا سب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت عدالت نے 29 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جب کہ وکلا صفائی نےبھی 2 گواہوں سے جرح مکمل کرلی-

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام …

    بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

  • بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    باجوڑ: علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئےکہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لےسکتےتھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نےخیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے،ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے،بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے –

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سےخط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتےہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں، ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سےبات کریں،عوام سےمیں بات کروں گااپنی عوام کیلئے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا اگر میں صوبےکا حق نہیں لے سکتا تو کرسی پربیٹھنےکاکوئی حق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نےعلاج کیلئےخط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کیلئےعلاج کیلئےنیابورڈتشکیل دیاجائے۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

  • پی ٹی آئی  حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پشاور: ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔

    اختیارولی خان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کی مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کریں گے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائے گا۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

  • سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جواب میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بڑھائی جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خطرات کے پیش نظر انتظامات کا کہا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے اس کی حفاظت آپ کی بڑی ذمہ داری ہےکیونکہ وہ تو کہیں بھاگ بھی نہیں سکتا ہے،سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسی لیے اس کو سنجیدہ لیا جائے، اتنی اچھی آپ کی ایجنسیاں ہیں ماشاءاللہ ان کو پتہ ہوتا ہے، کون ہےکہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کر رہا ہے، بہت اچھی بات ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فل پروف سکیورٹی انتظامات کا کہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت ایسے جان نہیں چھڑا سکتی باہر سے حملے کا خطرہ ہے تو وفاق ہی یہ معاملہ دیکھے ہم نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کو چاہیے کہ صحیح جگہ جا کر درخواست دائر کریں، درخواست یہاں بنتی نہیں تھی، آپ لوگ یہاں کہہ کر چلے جاتے ہیں پھر باتیں ہوتی ہیں کہ چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی سکیورٹی یقینی بنانےکا حکم دے دیا کہا کہ اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھائیں،بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

  • راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج  کی  9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی، کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئےڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

    عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی، جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئےایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

  • جوڈ یشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:علی امین گنڈاپور،شبلی فراز اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

    جوڈ یشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:علی امین گنڈاپور،شبلی فراز اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

    اسلام آباد:جوڈ یشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور،شبلی فراز اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور سابق سینیٹر شبلی فراز عدالت کے رو برو پیش ہوئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تفتیشی افسر سےاستفسار کیا آپ کو تفتیش کیلئے شبلی فراز چاہئیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی،عدالت نے علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 27اپریل تک توسیع کردی۔

    دریں اثناگزشتہ ماہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی،وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں کیونکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آر درج ہوئیں، علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا عدالت نے 50 ہزار روپے کی شورٹی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی تھی-

    قبل ازیں، درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرکے موقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پٹیشنر قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں، پٹیشنر کیس کی انویسٹیگیشن میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بھی تیار ہے، ایف آئی آر کا مقصد پٹیشنر کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے لہٰذا علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

    یاد رہے کہ 19 مارچ 2023 کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے عمران خان کی 18 اکتوبر کو جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خرم نواز، امجد نیازی ، اسد عمر، عامرکیانی، فرخ حبیب سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایس ایچ او تھانہ رمنا ملک راشد احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (1997) کی دفعہ 7 سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور دفعہ 506 شامل کی گئی تھیں۔

    ایف آئی آر میں جوڈیشل کمپلیکس کو نقصان پہنچانے میں ملوث 18 افراد، جوڈیشل کمپلیکس کے پارکنگ ایریا کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے میں ملوث 22 افراد اور پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر زخمی کرنے میں ملوث 19 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا تھا کہ ان میں سے کچھ افراد کے پاس سے پتھر، لائٹر اور پیٹرول سے بھری بوتلیں برآمد ہوئیں، ہجوم نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، اس کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا اور پھر عمارت پر پتھراؤ کیا جس سے اس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

  • بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    بشری بی بی کی بہن کی پارٹی رہنماؤں اور وکلا پر شدید تنقید

    اسلام آباد:سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : مریم ریاض وٹو نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد کیسز کے باوجود انصاف میں تاخیر پر آواز نہیں اٹھائی جا رہی، ججز کے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، یہ سب بطور فیملی ممبر ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے، حامدخان ، لطیف کھوسہ اور علی ظفر بھی بات نہیں کر رہے ، ووٹرز کو ان کا احتساب کرنا چاہیے، مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائیں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

    مریم ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی کو یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گیا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا گیا،2ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ملی، جب بہن سے ملاقات ہوئی 10سے12پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ …

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے خود کو اپو زیشن سمجھ رہے ہیں حالانکہ یہ جیتی ہوئی پارٹی ہے پارٹی کو مینڈیٹ واپس لینے کیلئے بہت کام کرنا ہوگا، میرا پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں،صرف ممبر ہوں بات کرنا میرا حق ہے ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے اور بشریٰ بی بی کیلئے قابل احترام ہیں۔

    امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی میزبانی …

    سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے …