Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی: شیر افضل کا دعویٰ

    عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی: شیر افضل کا دعویٰ

    ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنما روح الامین کے گھر افطار ڈنر کے بعد مشتاق احمد غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کاروائیاں تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی،مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی،سابق اسپیکر و ایم پی اے مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کروا کر عوام کو حق دلواؤں گا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

  • شوکت بسرا نے  فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت کا دعویٰ مسترد کردیا

    شوکت بسرا نے فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت کا دعویٰ مسترد کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے صوبے میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت کا دعویٰ مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی: پنجاب میں پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے اطلاعات پر شوکت محمود بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی متحد ہیں جو اراکین منحرف ہوئے ان کے خلاف پارٹی کارروائی کرنے جا رہی ہے، جو اراکین منتخب ہوئے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جیت کر آئے ہیں، سب نے ووٹ بانی چیئرمین کو دیا اور بانی چیئرمین کو چھوڑنے والوں کا حال پرویز خٹک اور محمود خان جیسا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فارورڈ بلاک کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پنجاب میں ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی کو توڑا جارہا ہے،پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک ہے، جس کا 15 دن پہلے پتہ چلا تھا۔

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

  • پی ٹی آئی کا پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام پنجاب صدر حماد اظہر نے صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے کا اعلان کیاانہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مستقل عہدیداران کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حماد اظہر نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام سینٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور قانونی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا سامنا ہےحماد اظہر نے ان دباؤ کا تذکرہ بھی کیا تھا جنہیں ان کو سامنا تھا، جس میں متعدد قانونی مقدمات میں ملوث ہونا شامل ہےحماد اظہر نے بتایا تھا کہ بہت غور و فکر کے بعد انہوں نے پارٹی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، تاہم پی ٹی آئی نے حماد اظہر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں –

  • شاہد آفریدی پر تنقید ،پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے

    شاہد آفریدی پر تنقید ،پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے

    لاہور: سابق کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے آگئی۔

    باغی ّٹی وی: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیمز پر پروپیگنڈے کا الزام لگا دیا جبکہ علی محمد خان بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رویے سے نالاں ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے-

    سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی جھوٹی افواہ پھیلانے پرصحافی گرفتار، مقدمہ …

    انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلئے ایک خاص احترام میں رکھتے ہیں اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی اسکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

    شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کیجانب سے شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

    شیر افضل مروت نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں، ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، افراد کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں نادانستہ شرکت کو جلد از جلد روک دیا جانا چاہیے، میں ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے اور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔

    کے پی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی دونوں قومی ہیروز ہیں، شاہد آفریدی نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو ہیرو مانا ہے اور بارہا اظہار بھی کیا ہے، شاہد آفریدی کی کوئی بات مناسب نہ بھی لگے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

    شیر افضل مروت کے شاہد آفریدی سے متعلق بیان پرپی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مروت صاحب! آپ کا یہ جملہ قابل مذمت ہے اور فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پر پارٹی کی اندرونی باتوں کے جواب نہ دیا کریں اور نہ ہی کمنٹ کیا کریں،شیر افضل مروت! آپ ایسے عمل سے گریز کریں۔

    وزیراعظم نےریکوڈک منصوبے پر اگلے ہفتہ تفصیلی بریفنگ طلب کرلی

  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کیجانب سے  شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا  مہم کی  مذمت

    شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کیجانب سے شاہد آفریدی کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلئے ایک خاص احترام میں رکھتے ہیں اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی اسکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں، ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، افراد کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں نادانستہ شرکت کو جلد از جلد روک دیا جانا چاہیے، میں ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے اور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی پر طویل پوسٹ کرکے اس لفظی تکرار کا آغاز کیا، اپنی پوسٹ میں عمران ریاض خان نے کہا تھا کہ ’شاہد آفریدی کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا مگر انہوں نے ملک لوٹنے والوں سے لے کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں تک کو مبارکبادیں دیں۔ لوگوں نے برادشت کیا مگر جب اپنی مقبولیت کی دھن میں مگن شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر پر کھل کر تنقید کرنا شروع کی تو لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
    https://x.com/ImranRiazKhan/status/1771132191130390950?s=20
    عمران ریاض نے مزید لکھا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی طرح ان سے کم تر اور ان سے بہتر بہت سے سٹارز موجود ہیں، جو آج بھی مختلف انداز میں خود کو عوام سے جوڑے ہوئے ہیں۔ ان سب کی بھی اپنی اپنی سیاسی سوچ ہے مگر ان میں سے کسی نے بھی عوام کی دل آزاری نہیں کی۔ مگر شاہد آفریدی کی نظریں شائد کسی اور ٹارگٹ پر مرکوز ہیں، عہدوں کے حصول کے لیے عزت داؤ پر لگانا ایک ہیرو کو زیب نہیں دیتا اگر بولنا ہی تھا تو شاہد آفریدی کو ظلم اور جبر کے خلاف بولنا چاہئے تھا تاکہ جن لوگوں نے اسے پیار دیا ان کی محبتوں کا حق ادا ہوتا، مگر لالہ نے ہمیشہ غلط شارٹ کھیل کر خود کو آؤٹ کروانے کی روایت برقرار رکھی۔

    عمران ریاض کی اس پوسٹ پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’لائک ریٹویٹ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، ایک صحافی اور ٹرول میں یہ ہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے، بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا۔ جھوٹ اور پراپگینڈے کی وجہ سے نہ میرا مؤقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔
    https://x.com/ImranRiazKhan/status/1771206892317991375?s=20
    جس پر عمران ریاض خان نے کہا کہ محترم شاہد آفریدی صاحب آپ کی مجبوری دیکھتے ہوئے آپ پر ترس آرہا ہے۔ کاش آپ میں ظلم کے خلاف بولنے اور سچ کا سامنا کرنے کی جرات ہوتی، کاش آپ چھوٹے موٹے دنیاوی فائدوں کے حصول کی بجائے اپنے اس مقام پر اکتفا کرتے جو اللہ تعالیٰ نے آپکو عوام کی نظروں میں عطا کیا،میں آج بھی مایوس نہیں ہوں امید ہے آپ ایک دن ضرور سمجھ جائیں گے-

  • ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں.ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اراکین کو توڑا جارہا ہے، ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا، یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی آفر کی مجھے علم نہیں ، اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو توڑ رہی ہے، 40 ایم پی ایز کو توڑا جا چکا ہے جبکہ مزید اراکین کیساتھ رابطہ کیا جارہا ہے، پنجاب کے معاملات کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ادارک ہے، یہ تحریک انصاف کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی  نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے،رانا ثنااللہ

    عمران خان کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ ’’کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘‘والی نہ ہوتی تو آج وہ حکومت میں ہوتے، تحریک انصاف کی سیاست بھی عمران خان کی سوچ کی ارد گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہوجائیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی ہم سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا چاہتی تھی لیکن بانی تحریک انصاف کسی کا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر لے جانیوالے عوام کے دشمن ہیں ، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ، ہم نے روڈ میپ دے دیا ہے امید ہے کہ دسمبر2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی ہو جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

  • پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ایک ہونے  کا فیصلہ

    پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ایک ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کےخلاف مشترکہ جدوجہد اور ملک میں پارلیمانی جموریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق ہوا،پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور سابق سفیر اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا ،گوہر نے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسدمجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے، ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے،اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    نئی دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار ہو گئے

    غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک …

  • امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا   ، بیرسٹر گوہر

    امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے کسی کو آرگنائز کرکے نہیں بھیجا –

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کو امیدوار نامزد کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے شیر افضل مروت کی نامزدگی کے حوالے سے خط لکھیں گے، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل ہی اکثریتی پارٹی ہے ہم مطالبہ کریں گے ہمیں اپوزیشن دی جائے۔

    گوہر علی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں افغانستان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے حکومت کی ناقص فارن پالیسی کے باعث ایسے حالات بن رہے ہیں، امریکا میں آئی ایم ایف کے خلاف احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے کیا ہے ہم نے کسی کو یہاں سے احتجاج کیلئے کسی کو آرگنائز کرکے نہیں بھیجا ہم نے آئی ایم ایف کو یاد دہانی کیلئے خط لکھا تھا۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا متفقہ موقف ہے آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ نشستیں نہیں مل سکتیں، ہم سے نشستیں لے کر کسی اور پارٹی کو نشستیں دی گئیں کے پی میں تین سیاسی جماعتوں نے 17 نشستیں حاصل کیں جس پر انہیں مزید 27 نشستیں دی گئیں، مخصوص نشستوں پر ہمارا حق ہے ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کوئی حل نکالے گی، پی ٹی آئی کی نمائندگی اسمبلی میں نہیں ہوگی تو ایوان مکمل نہیں ہوگا۔

    انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

  • عمران خان، بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی محفوظ ہیں،عظمی بخاری

    عمران خان، بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی محفوظ ہیں،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔

    باغی ٹی وی: عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں، بیرسٹر سیف کو خیبر پختونخواہ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے، سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں وہ تختیوں پر تختیاں نہیں لگارہی بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، وہ پنجاب میں سوا تین کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکج تقسیم کر رہی ہیں،ا س کے برعکس خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ گنڈا پور سرکار صرف فوٹو سیشن کررہے ہیں جو اُن کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی (تحریک انصاف) نے 10 سال پہلے کے پی کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔