Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے کی تردید

    الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے کی تردید

    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما سول سوسائٹی گروپس کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

    باغی ٹی وی : فافن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں اور آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں، فافن سمجھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چا ہیے، آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

    اے این پی کا بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شعیب شاہین نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ فافن اور فوٹن مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفا دے دینا چاہیے، فافن سمجھتا ہےموجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چاہیے، آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی قوم کو دھوکہ دینے کیلئے تھی،سراج الحق

  • پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،انوارالحق

    پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،انوارالحق

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کبھی حکومت اور کبھی ریاست مخالف عناصر کی طرف سے ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے، پی ٹی آئی کو اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی، بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا بیانیہ ہے، اس وقت مثبت انداز میں بات ہورہی ہے، امید ہے 6 ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہوجائے گی۔

    نگران وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ جج نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے نگراں حکومت کی کوششوں کو سراہا، عدالتوں کی عزت اور اُن کے سامنے سرنڈر کرنا چاہیے لاپتا افراد کے اعداد و شمار غلط بتائے جاتے ہیں، بہت سارے لوگ افغان کیپمپوں میں رہ رہے ہیں، میڈیا پر بیانیہ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس حوالے سے صوبے اور وفاق کی سطح پر کمیشن بنائے گئے ہیں، تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کبھی حکومت اور کبھی ریاست مخالف عناصر کی طرف سے ہوتی ہے،پاکستان میں اپنے تحفظات کے حوالے سے فورم موجود ہیں، کورٹ کی عزت اور احترام سب کو کرنا چاہیے۔

    کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے جس میں عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے۔

    28 فروری تاریخ کے آئینے میں

    ملک میں آئندہ 3 روز کے دوران بارشیں

  • اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے نظریات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ،لیکن ا رابطوں میں خوش آئندہرابطہ قرار دیا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کو ایک اچھی شروعات کہا جاسکتا ہے،

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا طریقہ کار ہر حلقے میں الگ الگ تھا، خیبرپختونخوا میں وزیراعلی سمیت کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ہمارے کردار کی مخالفت کی گئی ،الیکشن سے پہلے ہی ہماری جماعت کے حجم کو کم کرنے کی اطلاع مل گئی تھی، آنےوالے دنوں میں سسٹم کے اندر بیٹھے لوگ روئیں گے، یہ سسٹم چلنے والا نہیں،خدشہ یہ ہے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے جو مہم میں نظر نہیں آئے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018میں بھی دھاندلی ہوئی تھی، اس بار بھی ہوئی ہے،آنیوالے دنوں میں بتاؤں گا کہ اندر والے رو رہے ہونگے، باہر والے خوش ہونگے،اداروں کو اپنی سیاست میں اختیارات نہیں دینا چاہتے، ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہتے، کسی سیاستدان کے جیل جانے پر خوش نہیں، خود جیل میں رہا ہوں،میں نے گرفتاری کے وقت بھی کہا تھا میرا مخالف جیل میں ہو تو مزا نہیں آئے گا،میں کسی سیاستدان کے گرفتاری کا حامی نہیں ہو ں،کے پی میں سی ایم سمیت کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، صدراتی انتخاب میں جے یو آئی شریک نہیں ہو گی،پی ٹی آئی نے صرف رابطہ کیا ایک ساتھ چلنے کی بات نہیں ہوئی ہے،جب تک پارلیمانی نظام سے دست بردار نہیں ہونگے تب تک اسمبلیوں میں ہونگے،تمام صوبائی جنرل کونسلز کے اجلاس کے بعد مرکزی جنرل کونسل فیصلہ کریگی کہ پارلیمانی سیاست کرینگے،ہماری خدمت کا صلہ یہ دیا گیا،9 مئی کا بیانیہ تو دفن ہوگیا ہے،اگر ان کے منشا پر تو پھر اس سال الیکشن نہیں ہونی چاہئے،الیکشن مہم میں ہی پتہ چل جاتا ہے کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے،اس الیکشن سے باہر لوگ الیکشن میں پاس ہوئے،اسٹیبلشمنٹ اور حکمران کبھی اسلامی قوانین کیلئے تیار نہیں ہوئے، آئندہ کا بھی یہی ایجنڈا ہے،

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

  • اکبر ایس بابر نے   پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا

    اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 3 مارچ کو ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا-

    باغی ٹی وی: اکبر ایس بابر نے نجی خبررساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کر کے اسے چیلنج کیا جائے گا، فارم 65 جمع کروائے، اس کو بھی مسترد کروا دیا گیا، جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہو گی الیکشن کمیشن کے سامنے معاملے کو رکھیں گے اور تمام گروپ لائحہ عمل طے کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو موجودہ کالعدم قیادت نے چیلنج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 مارچ کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانےکا اعلان کر دیا،پارٹی 3 مارچ کو انتخابات کرائے گی-

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے27 فروری تک ہوں گے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

     

    انتخابات میں دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی انتظامی افسران کے خلاف …

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے …

    قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 20، پی پی کو 13 …

  • انتخابات میں  دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی  انتظامی افسران کے خلاف مہم

    انتخابات میں دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی انتظامی افسران کے خلاف مہم

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر انتظامی افسران کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پی ٹی آئی پشاور کے آفیشلپی ٹی آئی پیج پر انتظامی افسران کی تصاویر اور نام جاری کیے گئے ہیں ،جاری کی گئی تصاویر کے ساتھ "ضلع پشاورکے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان ” کی تحریر بھی لکھی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ نے نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سمیت دیگرانتظامی افسران نے مینڈیٹ چھین کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی، فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں یکسر تبدیل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔

    سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

    واضح رہے کہ قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

  • عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلادی، عمران خان کی بہنوں کی کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ سے گفتگو ہوئی، دوران گفتگو مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ دیا۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں،آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیرافضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، شیرافضل مروت عدالت نے پیش ہوکرموقف اختیارکیا کہ ہم نے احتجاج کیا اورریلی نکالی جس کے بعد میرے گھرچھاپہ مارا گیا، رات ایک بجےمیرے گھر کا دروازہ توڑا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیل منگوالیں،اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں اور جواب مانگ لیت ہیں،عدالت نے تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا اور 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی پر صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • پی ٹی آئی کی  بشریٰ بی بی کو قید میں نہایت  غیرمعیاری کھانا دینے کی مذمت

    پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی کو قید میں نہایت غیرمعیاری کھانا دینے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کورکمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق مبینہ سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیاہے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں قید رکھنے اور مبینہ طور پر نہایت غیرمعیاری کھانا دیے جانے کی مذمت کی گئی ہے کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی بھی مذمت کی ہے اور پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر کڑا محاسبہ کرنےکا مطالبہ کیا ہے کورکمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ سیاسی اشتراکِ عمل کی مکمل تائید و توثیق بھی کی ہے، کورکمیٹی نےکمشنر راولپنڈی کے اعترافِ جرم پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عدالتی تحقیقات کروانےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    حکومت سازی کیلئے پی پی اور ن لیگ کا پانچواں اجلاس بھی بے نتیجہ …

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری

  • پی ٹی آئی اور  جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد:جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہے، ہمیشہ عزت دی ہے، جے یو آئی کو ملک بھر کے الیکشن پر تحفظات ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج سے متعلق تحفظات ہیں، ہم نے ان کے سامنے بھی اچھے انداز میں اپنے تحفظات رکھے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان 12سال کا اختلاف رہا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں، ہم اپنی پوزیشن پر ہیں اور پی ٹی آئی والے اپنی پوزیشن پر ہیں، پی ٹی آئی اور ہم نے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،بلوچستان میں کسی جماعت کو سپورٹ کرنے کا ابھی نہیں سوچا، ہم نے ڈٹ کر مطالبہ کیا ہےکہ چیف الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے، شفاف الیکشن کے بیان کو ہم نے مسترد کردیا ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کے پاس اگر ایسی چیزیں ہیں تو سامنے لائیں۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

    بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،مریم نواز