Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • سانحہ 9 مئی: علی امین  گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں تحریک انصاف کے اراکین کےو ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جن میں علی امین گنڈاپور ،شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں،جبکہ مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار،ریس کورس،نیو ٹاوٴن،سول لائن،صادق آباد کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں اور تفتیش مکمل کرنے کیلئے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی، جج ملک اعجاز آصف نے یہ درخواستیں منظور کر لیں۔

    لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی : گزشتہ ماہ سے لاپتہ5 لڑکیاں بازیاب،فیکٹری مالک اور ٹھیکے دار گرفتار

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقاما ت ڈی چوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں، درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جا ئے اور اگر 23 مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

    عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ این اے 46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں، اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہے، تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا، ان کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے ممبران سے معذرت کی۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون …

    بعدازاں شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا، جو بھی آئندہ فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔

    پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق

  • جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا-

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کور کمیٹی نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا،اجلاس میں تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، اب ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، آج خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا ہے،جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے اراکین بھی آئندہ کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے، جہاں ہم ہم احتجاج کریں گے، ہمارے خلاف مقدمات ٹھوکتے ہیں تو ٹھوکیں۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا، کہا گیا کہ میں نے کہا ہے گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، میں نے یہ کہا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہو کر گنگا میں نہا کر پاک صاف ہوگئے؟ہم ہر فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں، پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

  • ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے،عمران خان

    ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے،عمران خان

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی، وکلا تک سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے سینیٹ الیکشن میں پھر پیسا چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے،انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیاگیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • یورپی یونین کوئی خط نہیں لکھا نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے،پی ٹی آئی

    یورپی یونین کوئی خط نہیں لکھا نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے،پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی جانب سے یورپی یونین کو خط لکھنے کا عائد کیا گیا الزام مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ جعلی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بے ہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں، عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے باوجود عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی کے لیے کاؤشیں سب کے سامنے ہیں۔

    ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی، جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزرا دے چکے ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی، ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشا کے برخلاف مسلط کر دیا گیا ہے۔

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پارٹ ٹو کے تمام ‘تجربہ کار’ وزرا کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے، جی حضوری کے بدلے ملنے والی جعلی وزارتوں کے نتیجے میں ہوش و حواس کھو کر جھوٹ اور لغویات کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں، جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوش حالی کو بنائیں تو ان کے لیے بہتر ہو گا۔

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

  • پی ٹی آئی سینیٹر نے  مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں

    پی ٹی آئی سینیٹر نے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 10 متنازع حلقوں کے آڈٹ کرائے جائیں،پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائےاور احتجاج کی اجازت دی جائے،یہ اقدامات کیے جائیں تو معیشت،صحت ،تعلیم اور سکیورٹی معاملات میں تعاون ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کی خواہش ظاہر کر تے ہوئے کہا تھا کہ ایک پارٹی برسراقتدار آکر دوسری کو تختۂ مشق بناتی ہے، اس عمل کا خاتمہ ہونا چاہیے، انتقام کے چکر میں بہت زیادتیاں ہو گئیں، پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ پڑنے کا انتظار نہیں کریں گے، اب ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت ہو۔

  • اگر بانی پی ٹی آئی  کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی،شعیب شاہین

    اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی،شعیب شاہین

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز 3 غیر ملکی دہشتگردوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں،ہمارے جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی، ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی۔

    اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے …

    سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کا اردو ترجمہ جاری کر …

  • عمران خان نےعمر ایوب کو   اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نےعمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہےمخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے، القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے خیبر پختو نخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے ملاقات میں خواتین کی نشستوں سے متعلق گفتگو ہوئی ، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

    دوسری جانب اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پرکمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں، کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں ہے۔

    خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین پر ظلم کیا گیا، الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے،ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے، 8 فروری سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، مجھے معلوم ہےمجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا بتانا نہیں چاہتا، آئی ایم ایف کوخط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔

    انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیاتھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

    مرثیہ نگاری کو ایک نئی جدت اور خوبصورتی دینے والے معروف شاعر مرزا سلامت علی …

    بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

  • پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم بائیکاٹ کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ بھی ایسا ہوا تو یہاں چلنا بہت مشکل ہو جائے گا، ہم ہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں، ہم جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں، ہمارا لیڈر اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جن کو کسی صورت جیل میں نہیں ہونا چاہیے تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھا گیا دکھایا گیا لیکن عمر ایوب کو کوریج نہیں دی گئی پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں،ڈپٹی اسپیکر نے عمر ایوب کے کسی لفظ کو حذف نہیں کیا، فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی-

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق ملک پر قرضہ 80 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہمارے خزانے میں ریزرو اور معیشت کا بیڑا عرق ہو گیا ہے، ملک کی معیشت کا حجم سکڑ گیا ہے، آج بجلی کا یونٹ 85 سے اوپر جا پہنچا ہے، اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں-

    نامورادیبہ،شاعرہ،عالمہ ، ڈرامہ رائٹر، براڈ کاسٹر اور ریڈیو کمپیئر افروز رضوی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے ذریعے ہی معیشت چل سکتی ہے، یہاں آئین اور قانون اور پیسے کا کوئی تحفظ نہیں ہے اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بتایا پاکستان تحریک انصاف کے بانی ملک کی بہتری کے لیے سوچتے ہیں، ہماری جماعت ملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے، ہم چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کی تہہ تک پہنچایا جائے۔

    تعلیمی ترقی ضامن معاشی ترقی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

  • انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب

    انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چئیرمین جبکہ عمر ایوب بھی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مرکزی پارٹی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کے چئیرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان تین مارچ کو کوئٹہ میں پارٹی صدارتی انتخابات ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری تک جمع کرائے جاسکتے تھے، جن جانچ پڑتال 25 فروری کو ہونی تھی، جبکہ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہونے تھے۔

    شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی، لیکن انتخابات سے قبل ہی جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب بھی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں،خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور پینل، سندھ میں حلیم عدیل شیخ پینل بلامقابلہ منتخب ہو اہے، جبکہ پنجاب میں یاسمین راشد پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پایا ہے۔