Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین کے بجائے سنی اتحادکونسل سے اتحاد ہوگا، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی جب کہ سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کےساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھامجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد پر عمران خان نے بھی فیصلہ دیا تھا اور ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں پنجاب اور سندھ کی سطح پر معاملات حوالے سے دو روز پہلے معاملات طے ہوئے تھے، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل جوائن کریں گے،تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کل سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویزات جمع کروائیں گے-

    بابا وانگا کی 2024 کئلیے کی گئیں 2 پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

  • قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے-

    باغی ٹی وی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر جیل میں ہیں، کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی،قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائےعوام نے مطالبہ کیا ہے”ساڈ احق ایتھے رکھ“،کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے دھاندلی کھل کر ہوئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے، کمشنر صاحب کا بیان ہمارے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے،فارم 47 تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، اب واضح ہوگیا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مینڈیٹ بھی چرایا گیا، میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ہمارےپرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

  • 9 مئی کے ماسٹر مائینڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں انتشار اور فساد چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

    9 مئی کے ماسٹر مائینڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں انتشار اور فساد چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو خیبرپختونخوا میں نہیں ہوئی مگر پنجاب میں ہوئی ہے،کیا دماغی حالت ہے ؟ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائینڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیسی دھاندلی ہے کبھی کہتے ہیں ہم نے 180 سیٹیں جیتیں ہیں ، کبھی کہتے ہیں 150 سیٹیں جیتیں ہیں ، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں نہیں ہیں، کہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، او بھائی آپ سے رابطہ کیا کس نے ہےکبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بناؤ بھئی-

    https://x.com/Marriyum_A/status/1758103217932513681?s=20

    اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے عمران خان کو …

    انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں کے پی کے میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج کے پی کے میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک ، کیا دماغی حالت ہے ؟ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائینڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں-

    ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا

    رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف سے پوچھنا جانا چاہیے کہ وہ کس طرح امریکا سے مدد مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے جو امریکا سے مداخلت کا کہامجھے اس پر ذرا بھی حیرانگی نہیں ہوئی۔

    اسرائیل کو جنوبی لبنان میں بچوں کو شہید کرنے کی "قیمت” ادا کرنی …

  • عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف  اپیلیں تیار کرلیں

    عمران خان نے تین سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور دورانِ عدت نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کریں گے، سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔

    تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئی تھیں،توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، عمران خان کو سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدت میں نکاح کے کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا میں نے عمران خان کو …

    بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

    پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر …

  • پی ٹی آئی نے ہماری جماعت  نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر اقبال ڈار

    پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر اقبال ڈار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے چئیرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ٹکٹیں بیچتے رہے اور ووٹ خریدتے رہے یہ کیسے شفافیت لائیں گے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے لوگ میرے پاس آئے اور بلے باز کا نشان مانگا، اس مرتبہ ان لوگوں نے کہا کہ ہم بحیثیت فاتح پارٹی آپ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کو جوائن کرتے ہیں آپ دبئی چلے جائیں، ان لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ یہ پارٹی ہمیں بیچ دیں۔

    اختر اقبال ڈار نے کہا کہ یہ لوگ ٹکٹیں بیچتے رہے اور ووٹ خریدتے رہے یہ کیسے شفافیت لائیں گے، یہ لوگ علی امین گنڈا پور، میاں اسلم اقبال اور پرویز الہیٰ کو آگے لائے،مجھے دوستوں نے کہا آپ اس پارٹی کے چیئرمین بن جائیں، میں اپنی شفافیت کی لائین پر کھڑا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے شفافیت کا جنازہ نکال دیا، یہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے زرداری اور فضل الرحمان سے بات کر رہے ہیں۔

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …

    اختر اقبال ڈارنے کہا کہ اگر یہی سب کچھ کرنا تھا تو نظریاتی لوگوں کو کیوں خراب کیا، تحریک انصاف نظریاتی ملک سے پیسے کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے،الیکشن کمیشن کو طاقتور بنایا جائے، اور ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروائے جائیں۔

    پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد …

    پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

  • اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے امریکا کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکا کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے، جمہوری اور قابل بھروسہ بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں۔

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے،امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے، عمران خان کے اس پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے لکھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ، ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ، اس کے بعد امریکی لابنگ فرم ہائر کی اور اب امریکہ سے الیکشن 2024 کے حوالے سے مدد مانگ رہا ہے،پی پی پی اور جے یو آئی سے متعلق جو کچھ کہتا رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے مگر آج انہیں کے ساتھ اتحاد کی باتیں کرکے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے۔
    https://x.com/Mian_JavedLatif/status/1758154448508010811?s=20
    ایک ٹوئٹ میں ن لیگی ترجمان نے لکھا کہ عمران خان ”امریکہ، باہر رہو!“ سے ”امریکہ، براہ کرم مجھے بچاؤ!“ میں ”سیاسی یوٹرن“ سے زیادہ تیزی سے گئے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1758118649800413465?s=20
    https://x.com/pmln_org/status/1758155474485281172?s=20

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

  • پی ٹی آئی کی اعلی قیادت  کا جے یو آئی سے رابطہ

    پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا ووٹ دینے کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی وفد کا ایک گھنٹے سے زائد وقت تک انتظار کر کے جے یو آئی مرکز سے واپس اپنے گھر روانہ ہوگئے تھےاور دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاخیر کی وجہ میڈیا کی موجودگی ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں ملاقات سے انکار کردیا تھا۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد میں قائم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، وفد میں اسد قیصر، عامر ڈوگر، بیرسٹر سیف اور فضل احمد شامل ہیں جبکہ بیرسٹر گوہر رہنماؤں میں شامل نہیں تھےمولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور ملاقات شروع ہوئی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور مبینہ دھاندلی سمیت اپوزیشن میں بیٹھ کر ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی نے عمرایوب کی بطور وزیر اعظم امیدوار کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام سے پہلا رابطہ ہے-

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

  • اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں،ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں سربراہ اے این پی نے کہا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائے گا، ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں .لہذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں اور آپ حکومتیں بناتے اور ہٹاتے رہیں۔

  • آصف زرداری نےپی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش کی،شیر افضل مروت کا دعویٰ

    آصف زرداری نےپی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش کی،شیر افضل مروت کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری منگل کی شب پی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش کرتے رہے-

    باغی ٹی وی : بدھ کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے، پیپلزپارٹی کے رابطے پر دستیاب پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا تھا کراچی کے تمام حلقوں سے تحریک انصاف جیتی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے تمام فارم 45 رکھے، الیکشن کمیشن ممبران سے عجیب و غریب لطیفے سننے کو ملے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا، نگراں حکومت اسی طرح مینڈیٹ چراتی رہی تو جمہوری عمل پاکستان میں ختم ہو جائے گا، ہم حکومت بنانے کے لالچ میں ان پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، پاکستان تحریک انصاف کا واضح مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن سب کا ذمے دار ہے، الیکشن کمیشن کے رویے سے لگ رہا ہے جان بوجھ کر کیس لٹکا رہے ہیں، ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشنز میں پھینکا گیا تھا، سب کچھ نواز شریف کے لیے کیا گیاوہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دو تہائی اکثریت سے پی ٹی آئی جیتے گی۔

    بھارتی کسانوں کا احتجاج،مودی حکومت نے دہلی کی ناکہ بندی کر دی

    شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں، میں تو انہیں سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا،فیصل کریم کنڈی
    شیر افضل مروت کے بیان پر پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں،تحریک انصاف کو اگر سرکاری موقف دینا بھی ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں ان کا دعویٰ بچکانہ ہے، شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں، میں تو انہیں سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا، شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں، لیکن سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی،ہ اگر پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے، کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں دھاندلی والی سیٹیں مل سکتی ہیں تو یہ پیپلز پارٹی یا کوئی اورجماعت نہیں دے سکتی، یہ تو عدالت یا ٹریبونل ہی فیصلہ کرسکتا ہے، وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ 150 سیٹیں جیتی ہیں تو خواہشات اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، تو پھر ان سے رابطہ کیوں اور کس لیے کریں

    واضح رہے کہ منگل کی شب ہی آصف علی زرداری چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر شہباز شریف، خالد مقبول، علیم خان اور بی اے پی کے صادق سنجرانی کے ساتھ جمع ہوئے تھے اور اس موقع پر چھ جماعتوں پر مشتمل حکمراں اتحاد کا امکان سامنے آیا تھا۔

    وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن …

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف …

  • وفاقی وزرا کیلئے  15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    اسلام آباد: وفاقی وزرا کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے جن 15 رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کی فہرست میں شامل کئے ہیں ان میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف شامل ہیں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں، اویس احمد لغاری، طارق فضل چوہدری، راجہ قمر الاسلام، رانا تنویر حسین کو بھی زیر غور فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟بڑے نام سامنے آ گئے۔

    تحریک انصاف نے حکومت سازی کے معاملے پر وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے لیکن ناکامی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے،اپوزیشن لیڈر کیلئے بیرسٹر گوہر خان ،شیر افضل مروت اور علی محمد خان کے نام سامنے آ گئے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا،شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے علیمہ خان سرگرم ہو گئیں، بیرسٹرگوہر خان بھی اپوزیشن لیڈر کیلئے فیورٹ ہیں ،پارٹی کی جانب سے علی محمد خان کا نام تجویز کیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔