Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور گنتی میں روکا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں، ہم نے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا میری الیکشن سے بائیکاٹ کے حوالے سے راجہ بشارت سے بات نہیں ہوئی ، وہ دستبرار نہیں ہوں گے، یہ جمہوری عمل ہے اور اس میں حصہ ڈالنا ہر پاکستانی کا حق ہے ، اس طرح کے بیان سے الیکشن سے دستبرداری نہیں ہوتی، یہ پارٹی کی ٹکٹ اور سیٹ ہوتی ہے ،امیدوار کے ساتھ پارٹی کی باقاعدہ سپورٹ ہوتی ہے ، کوئی امیدوار ایسے نہیں کر سکتا ، الیکشن کے بائیکاٹ کی نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا فیصلہ ہوا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور گنتی میں روکا جا سکتا ہے اور کل انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے ، ہماری الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ اس طرح کی افواہوں کو روکے،میرے حلقے میں بھی پریذائیڈنگ افسران کو تبدیل کیا گیا ، ہم الیکشن کمیشن کو کہتے آئے ہیں مگر وہ سنتا ہی نہیں ،کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں ، الیکشن صاف و شفاف ہوئے توہم عوام کا ہر فیصلہ قبول کریں گے اور کل کے الیکشن کے عمل کو پوری دنیا دیکھے گی-

  • جمائمہ نے پی ٹی آئی کی حمایت میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

    جمائمہ نے پی ٹی آئی کی حمایت میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

    لندن: بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے ایک دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہیش ٹیگ #votePTIکا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو یا تصویر بنائیں اور بتائیں کہ ‘میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا’ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

    قاسم خان نے یہ ٹوئٹ اپنے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کیا ،قاسم خان نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اپنے بڑے بھائی سلیمان خان کے ساتھ پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے یہ ٹوئٹ کی اور لوگوں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی،جمائمہ نے اسے ری ٹوئٹ کیا،قاسم خان اور سلیمان خان کی پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے وہی تصویر جمائمہ گولڈاسمتھ نے ہیش ٹیگ پاک الیکشن 8 فروری لکھ کر ٹوئٹ کی اور پھر 10 منٹ بعد جمائمہ نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

  • پاکستان  میں غیر  آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما

    پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما روؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روؤف حسن کا کہنا تھا کہ سیاست پر بات کرنے کا آخری دن ہے، رجیم چینج آپریشن کرمنل گروہ کی کرپشن ختم کرنے کیلئے کیاگیا، 1.6 ملین پر چھوڑی ہوئی معیشت 16 ماہ میں منفی میں چلی گئی،ہمارے لوگوں کو بلا مقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے، تحریک انصاف دورمیں 4 لانگ مارچ ہوئے کسی کو نہیں روکا گیا لیکن ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، ہمار انتخابی نشان چھین کر ووٹ سے محروم کیا گیا۔

    رؤف حسن نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کوبذریعہ پولیس ہراساں کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی پر بغیر قانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا، میڈیا پر ان کا نام اور تصویر تک نہیں شائع ہو سکتی، پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، آئندہ ان غیرآئینی اورغیرقانونی انتخابات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کیلئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے۔

    کسی کو بھی الیکشن کے دن قانون ہاتھ میں …

    گھوٹکی پولیس کا ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ

    کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 3 کروڑ روپے دینے …

  • پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نا ملنے پر امریکی کانگریس  اراکین کا پاکستان  کیخلاف پابندیاں عائدکرنے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نا ملنے پر امریکی کانگریس اراکین کا پاکستان کیخلاف پابندیاں عائدکرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے اور بطور سیاسی جماعت اس کے انتخابات سے باہر ہو جانے پر امریکی کانگریس کے اراکین نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے محکمہ خارجہ کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : کانگرس کے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی قیادت میں ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے محکمہ خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں پاکستان پر پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے اگرچہ اس خط سے پاکستان پر پابندیاں لگنے کا امکان نہیں لیکن اس میں پاکستانی اداروں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    الہان عمر اور دیگر ڈیموکریٹس نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں الہان نے اپنے تحفظات کااظہار کیا۔

    آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

    https://x.com/IlhanMN/status/1754233161205305486?s=20
    انہوں نے لکھا کہ جب سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، حالات مزید خراب ہوئے ہیں،حزب اختلاف کی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    واضح رہے کہ الہان ​​عمر اپریل 2022 میں اسلام آباد کے دورے پر آئی تھیں جونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی امریکی قانون ساز کا پہلا دورہ پاکستان تھا اس دوران انہوں نےسابق وزیر اعظم عمران خان کےساتھ بھی ملاقات کی تھی جس پرخاصے سوالات اٹھائے گئے تھے یہ ملاقات اس لیے بھی متنازع قرارپائی کیونکہ عمران خان نے اپنی برطرفی کا ذمے دار امریکا کو قراردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

  • کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

    کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

    کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انڈس ہائی وے پر ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔

    باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود تخت نصرتی چوکارہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کی شکل میں نکل کر جلسہ گاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔

    چار فروری کو کرک کے علاقے امبیری کلہ میں جلسہ کے دوران سیاسی جماعت کے شرپسند پولیس سے متصادم ہوگئےسیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا شرپسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردیں، شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئےاس تصادم کے بعد علاقے میں حالات تشویش ناک ہیں، علاقے سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان منشتر ہوگئےپولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،گرفتاری کے بعد کارکنوں کو تخت نصرتی حوالات منتقل کیا گیاورکرز کنونشن پر دھاوا بولنے کی وجوہات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے،کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

    قبل ازیں کلفٹن تین تلوارکے قریب پی ٹی آئی کارکنان اورپولیس کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایچ اوبوٹ بیسن اور لیڈی پولیس اہلکار سمیت متعدد اہلکارزخمی ہوگئے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو شاہراہ قائدین سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اتوار کی صبح ترجمان تحریک انصاف نے تین تلوار پر ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا جہاں کراچی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کو ریلیوں کی شکل میں پہنچے کی ہدا یت کی گئی۔

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

    پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کے لیے کلفٹن تین تلوار پہنچے تو وہاں پولیس کی بھاری نفری پہلے سے تعینات تھی، پولیس نے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو آگے جانے سے روک دیا جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے۔

    پولیس نے انہیں منشترکرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا اورڈنڈوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی سمیت متعدد اہلکارزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کارکنان کی حالت غیر ہو گئی، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نےواٹرکینن پردھا وا بول دیا اور شدید پتھراؤ کیا جس کے باعث پولیس واٹر کینن استعمال نہیں کرسکی۔

    پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

    پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پی ٹی آئی کے کارکنان اورپولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، پولیس کارکنان کو تین تلوار سے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئی تاہم کچھ دیر میں کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ تین تلوارپرجمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث کلفٹن تین تلوارکے قریب ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس کی جانب سے ریلی کی کوریج کے لیے موقع پر موجود مختلف چینلز کے کیمرا مین اوررپورٹرزکوبھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

  • ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

  • پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ، راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے سلسلے میں لیاقت باغ میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے کیے تھے جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو  پاکستان کا بھی سودا کردیتے،پرویز خٹک

    بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے۔

    باغی ٹی وی : نوشہرہ میں انتخابی جلسے سےخطاب میں پرویز خٹک نےکہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائےگا پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانےکے لیے 8 فروری کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں،پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کا مستقبل ویران ہوچکا ہے، تحریک انصاف کی بچی کھچی سیاست 8 فروری کو ختم ہوجائے گی ۔

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان …

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

  • پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

    لاہور: پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار مقرر کی گئی ہے، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔
    https://x.com/PTIofficial/status/1753046385732063514?s=20
    امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نامزدگی فارم کے ساتھ تجویز وتائید کنندگان کا پارٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا،پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

    چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

    اس سے قبل آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے،گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

    برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

    نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی حسن روف نے کہا کہ ہم سے غیر قانونی طور پر بلے کا انتخابی نشان لیا گیا تھا ، اس وقت پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے ، ہمیں عہدے دینے کیلئے دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانا ہوں گے ، جس کیلئے ہم نے جنرل باڈی بنائی ہےاسی کے فیصلوں کیمطابق انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے ، پاکستان تحریک انصاف 5فروری کو دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرائے گی تاکہ دوبارہ پارٹی فنگشنل ہو جائے اور اس صورت شائد الیکشن کمیشن ہمیں الیکشن سے پہلے ہمارا انتخابی نشان واپس دیدے-

    انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

  • سائفر کیس:بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی

    سائفر کیس:بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی

    راولپنڈی : سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے جج نے بڑا مناسب اور بہترین فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان جب باہر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ میرے بھائی کو سزائے موت سنائی جائےگی،وہ پوری قوم کا ذہن بنا رہی تھیں میری دعا تھی انہیں سزائےموت نہ ہو،شکر ہےایسی کوئی سزا نہیں آئی جج صاحب نے بڑا اچھا فیصلہ دیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا رویہ اپناتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سائفر کیس میں سماعت کے دوران ہمارے وکیلوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ایک چھوٹے کمرے میں لے جاکر ان پر بندوقیں تانیں گئیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ آج تک وکیلوں کو کبھی عدالت سے نہیں نکالا گیا، پہلی دفعہ ڈیفینس لائرز کو عدالتوں سے نکالا گیا جہاں انہوں نے جرح کرنی تھی، اور جرح اپنے من پسند وکیل سے کرائی گئی، جو کہ جرح نہیں کہلا سکتی،پہلی دفعہ وکیلوں پر بندوقیں تانی گئیں، جو واقعات سامنے آئے ہیں کہ انہیں ایک چھوٹے کمرے میں لے جا کر ان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان پر بندوقیں تانی گئی ہیں، جو کہ بدترین مثال ہے ملک میں انصاف کے نظام کو کنورٹ کرنے کی، لہٰذا اس کو ہم ٹرائل نہیں مانتے-

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ آئے ہیں تاکہ جج ذوالقرنین کو ہٹایا جائے۔

    علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے گواہان کے بیانات کروائے لیکن جرح کے وقت فیصلہ دے دیا، گزشتہ روز ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی، ہمارے ساتھ جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، مجھے بھی جیل میں ڈال دیں، میں اسے فراڈ کہوں گی ،عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے، انہیں تنخواہ ملتی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مان لیں جو وہ کرتے آرہے تھے وہ غلط تھا، ایسا نہ ہو کہ وہی خان صاحب جیل سے باہر نکلیں۔

    یوٹیوب پر ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے میں بلاول بھٹو زراداری نے کہا کہ میں نے سیاست کے ذریعے ہی ٹوٹی پھوٹی اردو سیکھی میرے خیال میں دونوں ایک دوسرے سے کافی جڑے ہوئے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں مشورہ دونگا کہ پرانی سیاست چھوڑ دیں، آئیں جمہوری سیاست کریں۔ مان لیں کہ آپ غلط تھے، جو آپ کرتے آرہے تھے وہ غلط تھا عمران خان اُن لوگوں سے معافی مانگیں جنہیں انہوں نے چور کہا اور زندہ لاشیں کہا مجھے امید ہے کہ عمران خان جو وقت جیل میں گزار رہے ہیں، اس سے ان میں بہتری آئے، ایسا نہ ہو کہ وہی خان صاحب جیل سے باہر نکلیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے پر کہا ہے کہ عمران نیازی اور شاہ محمودقریشی کا جرم بڑا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سائفر جیسے کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ کو پبلک کرنا جرم ہے جس سے ریاست کا نقصان ہوا،عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے ریاست پرحملہ کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہوناچاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سزا ہی سپریم کورٹ سے ہوئی تھی جس میں وہ اپیل تک نہیں کرسکتے تھے۔

    اس فیصلے پر قانون ماہرین کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی کامیابی ہے کہ عمران نیازی اور شاہ محمود مجرم ثابت ہوگئے،قانونی ماہرین نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور شاہ محمود کے وکلا ان کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کو سائفر کیس میں 10 سال غیر قانونی سزا دلوا کر جج ابوالحسنات نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔

    بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد وڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے اور یہ فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا انہوں نے ورکرز سے اپیل کی کہ اپنا پورا زور 8 فروری کے الیکشن پر مرکوز کریں اور عمران خان کو جتوا کر اس نظام کو شکست دیں۔عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کا فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا

    تحریک انصاف کے رہنما اور بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ یہ کیس کی سماعت نہیں تھی، عدالتی نظام سے ایک فراڈ تھا۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل کو ہٹا دیاگیاتھا،وکیل کو نکال کر جن کو رکھا گیا اجازت کے بغیر رکھا گیا، اگر فیصلے کی کاپی مل جاتی ہے تو کل ہی اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جائے گی،اس کیس میں انصاف کے تقاضوں کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،وکلا کو ایک روز پہلے کیس فائل دی گئی، انہوں نے چھوٹی سی جرح کی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل فائل کی تھی کہ خدشہ ہے سزا آج سنا دی جائے گی اسے روکا جائے جتنے بھی دستاویزات تھے اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ٹرائل نہیں تھا، انصاف نظام کے ساتھ مذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ ان کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں، کیس ٹھیک چل رہا تھا، اوپن ٹرائل نہیں ہورہا تھا، چار پانچ دنوں میں انصاف اور قانون کے تقاضوں کو رد کیا گیا، یہ مس ٹرائل ہے، آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سزاتب ہوتی ہے جب جرم ثابت ہو، یہاں تو ٹرائل ہی نہیں ہوا، سزا کم تب ہوتی ہے جب اعتراف ہو کہ جرم کیا ہے سزا کم کی جائے۔

    سائفر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اعظم خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

    مبینہ آڈیو میں بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا امریکا کا، بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی، نئی جو چیز آئی ہے نا کہ وہ جو لیٹر‘، جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ ’سر میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر نا، میرا خیال ہے کہ ایک میٹنگ کر لیتے ہیں اس کے اوپر، دیکھیں اگر آپ کو یاد ہو تو آخر میں سفیر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو انٹرنل میٹنگ، کیونکہ رات میں نے بڑا سوچا ہے اس کے اوپر شاید‘۔

    اعظم خان نے مزید کہا کہ آپ نے کہا کہ شاید اُنہوں نے اُٹھایا لیکن نہیں پھر میں نے سوچا کہ How to cover all this? ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی، شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سُنائیں گے، تو جو بھی سُنائیں گے تو اُس کو کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں کر دوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے، بس اس کا یہ کام ہوگا، مگر یہ کہ اس کا Analysis ادھر ہی ہو گا، پھر Analysis اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہو، ’Analysis یہ ہوگا کہ یہIndirect Threat ہے۔ Diplomatic Language میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا، وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کر لیں گے‘۔

    جس پر عمران خان نے کہا کہ ’تو پھر کس کس کو بُلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ، میں اور سہیل‘، اعظم خان نے کہا کہ ’بس‘، بانی پی ٹی آئی نے کہا ’ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں’۔

    اعظم خان نے کہا کہ ’تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ Consulate for State ہیں۔ وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کر لوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آ جائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے، آپ فارن سیکرٹری سے سنوائیں تاکہ Political نہ رہے اور Bureaucratic Level پر یہ چیز آئے‘۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’نہیں تو اُس نے ہی لکھا ہے Ambassador نے‘، اعظم خان نے کہا کہ ’ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟‘بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے، اس نے اٹھائی ہے، لیکنany how ہے تو فارن سازش‘۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ میرے خیال میں عدالت نے نرم فیصلہ دیا ہے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ان کے رویے سے پاکستان کے سفارتی تعلقات متاثر ہوئے،بانی پی ٹی آئی نے اپنے خلاف ایف آئی آر خود اپنی حرکتوں سے کٹوائی، بانی پی ٹی آئی نے لاپروائی اورسلامتی کے معاملات پر ظلم کیا ہے، پی ٹی آئی سے جڑے لوگوں کو اپنے آنکھیں اپنے کھول لینی چاہئے،وہ کون ہو سکتا ہے جو شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچائے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی ذات کو ریاست سے بڑا سمجھا،بانی پی ٹی آئی کے منظور نظر لوگ سب ان کو چھوڑ کرجا چکے ہیں،ہر روز پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑی تعداد ن لیگ میں شامل ہو رہی ہے۔

    سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ میرا خیال ہے سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ قانونی ہے۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں اشتراوصاف نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات میں کوتاہی نہیں برتی جا سکتی،ملکی سالمیت کے معاملات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ میرا خیال ہے سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ قانونی ہے ۔

    سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا پر بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
    https://x.com/PTIofficial/status/1752224508075774414?s=20
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو فیصلہ کیا آنا ہے دنیا کو معلوم ہے،جج صاحب سائفر کیس آئین و قانون سے ہٹ کر چلا رہے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، یہ اشتعال دلائیں گے،مشتعل نہیں ہونا- فوکس الیکشن پر کریں، عدلیہ پر اعتماد ہے، ریلیف ملے گا سزا بھی کالعدم ہو جائیگی،،کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں، ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔

    خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بیانات کی کاپییاں حاصل کرلی ہیں، شاہ محمود قریشی بھی خود جوابات لکھوا رہے

    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 اور9 کی دفعات کے تحت درج تھا جب کہ سائفرکیس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگائی گئی تھی،سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 5 حساس معلومات کو جھوٹ بول کر آگے پہنچانے سے متعلق ہے، سیکرٹ ایکٹ 1923 کا سیکشن 9 جرم کرنےکی کوشش کرنے یاحوصلہ افزائی سے متعلق ہے۔

    کسی کے پاس حساس دستاویز، پاسورڈ یا خاکہ ہو اوراس کا غلط استعمال ہو تو سیکشن 5 لگتی ہے، حساس دستاویزات رکھنے کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پربھی سیکشن 5 لاگو ہوتا ہے پاکستان پینل کوڈ سیکشن 34 کے تحت شریک ملزمان کا کردار بھی مرکزی ملزم کے برابر ہوگا، سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 5 سب سیکشن 3 اے کے تحت سزائے موت بھی ہوسکتی ہے جب کہ سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 5 سب سیکشن 3 اے کے تحت زیادہ سے زیادہ14 سال قیدکی سزا ہوسکتی ہے۔

    سماعت کے دوران جج نے کہا کہ آپ کے وکلا حاضر نہیں ہورہے ،آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی، اس پر وکلا صفائی نے کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں،جج نے وکلا صفائی سے کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا تھا لیکن اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکرٹری کی تھی، اس حوالے سے ملٹری سیکرٹری کو انکوائری کا کہا تھا، انہوں نے بتایا کہ سائفر کے بارے میں کوئی کلیو نہیں ملا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفرکیس میں سرکاری وکلا صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیابانی پی ٹی آئی عمران خان کی وساطت سے ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی گئی کارروائی بھی کالعدم قرار دی جائے۔

    واضح رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلا کے نہ آنے پر اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کو بطور وکلا صفائی مقرر کیا تھا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ ملک عبدالرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے جبکہ یونس شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل ہوں گے، دونوں سرکاری وکلا ملزمان کی جانب سے بطور وکیل صفائی پیش ہوں گے۔

    سرکاری وکلا صفائی مقرر ہونے پر عمران خان نے جج سے مکالمہ کیا تھا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیا ہماری نمائندگی کریں گے، جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے ؟ میں تین ماہ سےکہہ رہا ہوں کہ سماعت سے پہلے مجھے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے، بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی، مشاورت نہیں کرنے دی جائے گی تو کیس کیسے چلے گا۔

    علاوہ ازیں گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جج کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کروائی تھی، عدم اعتماد کی درخواست دائر ہونے کے بعد فاضل جج نے کمرہ عدالت تبدیل کر دیا تھا بانی پی ٹی آئی کے 342 کے ریکارڈ کی کاپیاں آج ملزمان کو فراہم کی گئی ہیں۔

    بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    گزشتہ روز اسٹیٹ ڈیفینس کونسل نے مزید 12 گواہان پر جرح مکمل کی تھی اب تک 4 گواہوں پر وکلا صفائی جبکہ 21 پر اسٹیٹ ڈیفینس کونسل جرح مکمل کر چکے ہیں عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست کے بعد اسٹیٹ ڈیفینس کونسل کو جرح مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عمران خا ن کا سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے گزشتہ روز کیس میں مزید 11 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی، سائفر کیس میں مجموعی طور پر تمام 25 گواہان پر جرح کا عمل مکمل ہوگی، گواہان پر جرح کے بعد ملزمان کے 342 کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے سوالنامے تیار کرلیے گئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد سائفر کیس نہ سننے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    سائفر کا معاملہ کیا ہے؟

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

    اس کے علاوہ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا گیا تھا کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔

    اس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا اعظم خان پی ٹی آئی کے دوران حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تھے اور وہ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔

    سائفر کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا سائفر پر ڈرامائی انداز میں بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی اور افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا تھا۔

    سائفر آخر ہوتا کیا ہے؟

    بی بی سی کے مطابق سائفر دراصل کسی بھی اہم اور حساس نوعیت کی بات یا پیغام کو لکھنے کا وہ خفیہ طریقہ کار ہے جس میں عام زبان کے بجائے کوڈز پر مشتمل زبان کا استعمال کیا جاتا ہے،سائفر کسی عام سفارتی مراسلے یا خط کے برعکس کوڈڈ زبان میں لکھا جاتا ہے،سائفر کو کوڈڈ زبان میں لکھنا اور اِن کوڈز کو ڈی کوڈ کرنا کسی عام انسان نہیں بلکہ متعلقہ شعبے کے ماہرین کا کام ہوتا ہے،اس مقصد کے لیے پاکستان کے دفترخارجہ میں گریڈ 16 کے 100 سے زائد اہلکار موجود ہیں، جنہیں ”سائفر اسسٹنٹ“ کہا جاتا ہے، یہ سائفر اسسٹنٹ پاکستان کے بیرون ملک سفارت خانوں میں بھی تعینات ہوتے ہیں۔

    عمران خان کا 342 کا بیان کیا ہے؟

    ماہر قانون وقاص ابریز کا کہنا ہے کہ 342 کا بیان دراصل ملزم کا بیان ہے، جس میں ملزم اگر اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہ سکتا ہے ملزم کا بیان زیر دفعہ 342 ض ف قلمبند کرتے ہوئے عدالت خود ملزم سے سوالات کرتی ہے اور ملزم خود ان سوالات کا جواب دیتا ہےاس حوالے سے پراسیکوٹر یا کونسل مستغیث کا سوالنامہ تیار کر کے دے دینا اور کونسل ملزم کا ان کے جوابات تیار کر کے دے دینا دفعہ 342 ض ف کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا جج ابوالحسنات نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آجائیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آرہا ہوں جلدی تو آپ کو ہے، ہم نے تو جیل میں ہی رہنا ہےجج نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ 342 کے بیان پر دستخط کریں گے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے بتائیں یہ ہوتا کیا ہے۔

    جج ابو الحسنات نے کہا کہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو سوالوں کے جواب دینے کا موقع دے رہا ہوں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اپنا جواب خود لکھوانا چاہتا ہوں جس پر جج نے کہا کہ اچھی بات ہے آپ اپنا جواب خود لکھوائیں۔

    جب عدالت نے عمران خان سے کہا کہ اگر وہ عدالت کو کچھ بتانا چاہتے ہیں تو عدالت کو بتا دیں جس پر عمران خان نے کہا کہ میں عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں،عمران خان کا بیان مکمل ہونے کے بعد عدالت نے استفسار کیا، ’خان صاحب، آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ’میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا‘۔

    عدالت نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا سائفر آپ کے پاس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ سائفر میرے پاس نہیں بلکہ میرے دفتر میں تھا اور وہاں کی سکیورٹی کی ذمہ داری میری نہیں ہے بلکہ وہاں پر ملٹری سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری بھی ہوتے ہیں۔