Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ الیکشن سے 3 دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے باوجود 4 روز سے تحریری آرڈر جاری نہیں کر رہا، جس طرح کا الیکشن کروایا جا رہا ہے اس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ملک کابیڑا غرق ہو جائے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک مفرور کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی لیکن ہم آخری گیند تک لڑیں گے، 5 اگست کے بعد نریندر مودی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ابھینندن کے معاملہ پر بھی مودی سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی یہ سب جھوٹ ہےتوشہ خانہ میں تمام تحائف کا تخمینہ دبئی میں بھارتی شہری کی چھوٹی سی دکان سے لگوایا گیا، سارا کیس اسی گواہ پر تھا جس پر آج جرح کی گئی۔

    سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی جیولری کو 300 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا، تحائف کی قیمت میں اضافہ ’’صاحب‘‘ کو خوش کرنے کےلیےکیا گیا اوپر بیٹھے کرنل صاحب سن رہے ہوں گےمجھے نااہل کیا گیا جبکہ عدالت کا فیصلہ معطل ہو چکا ہےسزائے یافتہ نواز شریف کو کلیئر کر دیا، میری نااہلی کےخلاف اپیل اور انسانی حقوق کے لیے دائر پٹیشن کو نہیں سنا جا رہا، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردارہوگئے۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انوراورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    تام آج پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کردیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے جس پر پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹا دی۔

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے …

    گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے تھے کہ جب ایک بندہ مفرور قرار دیا جائے اور وہ قانون کے سامنے سرینڈر نہیں کرتا اس پر قانون کیا کہتا ہے۔ جب بندہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کیسے کاغذات منظور کیے جائیں، وہ کل پھر منتخب ہو کر قانون سازی کرے گا؟۔

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    ایڈووکیٹ جنرل نےاپنے دلائل میں کہا تھا کہ جب کوئی مفرورہوتا ہے تو چند بنیادی حقوق کھودیتا ہے۔ اشتہاری کو ووٹ دینےیا الیکشن لڑنےکا حق نہیں ہے عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ یہ توپھرکسی کو بھی الیکشن سے روکنےکیلئے ہتھیار کے طورپراستعمال ہوگا۔

    دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ،3 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل،18 ری شیڈول

  • بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان

    بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،بیرسٹر گوہر علی خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ہمارا کامن انتخابی نشان ہو تاکہ ہمارا ووٹر کنفوثز نہ ہو

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک درخواست کے پروسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا ، امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، مجھے امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے-

    بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں پارلیمنٹ میں بھی جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھا ہوا ہے ،ہم نے پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے-

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں ، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ، ہم نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ، میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے، میرے گھر سے دو موبائل اٹھا کر لے گئے ہیں وہ ابھی تک واپس نہیں کئے ہیں-

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے …

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

  • اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی  کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم ایک مقدمے میں گرفتار ہو تو دیگر میں بھی گرفتار تصور ہوگا۔

    باغی ٹی وی: سابق اسپیکر اسد قیصر اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر سابق ارکان اسمبلی کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نےقرار دیا کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہوگا ، تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھاعدالت نے اس کیس میں عدالتی معاونت کے لیے شبیرحسین گگیانی اور بیرسٹر عامر اللہ چمکنی کو مقرر کیاتھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزاروں کےوکیل سید سکندرحیات شاہ نےبھی سماعت کےدوران اپنے دلائل دئیے تھے۔

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے سے ناجائز تعلقات کی دفعہ خارج

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے سے ناجائز تعلقات کی دفعہ خارج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے سے ناجائز تعلقات کی دفعہ خارج کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللّٰہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کردیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    عدالت نے 18 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا اور کہا کہ قانونی طور پر 496 بی میں 2 گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے ہم 496 بی کی حد تک چارج ڈراپ کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عمران خان اور بشری بی بی پر لگائے تھےجوڈیشل مجسٹریٹ نے آج احکامات جاری کیے اور عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

    ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنیکا فیصلہ مؤخر

    ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے،سعودی وزیرخارجہ

  • ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ  نہیں  کریں  گے،بیرسٹر گوہر

    ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے، پی ٹی آئی 3 دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کے ساتھ لسٹ جاری کرے گی-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائیں گی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ، یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے، جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہوگی ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست ہر صورت دائر کرنی ہے، آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں، قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہیں 5 رکنی بینچ کو سننا چاہیئے تھا۔

    حامدخان،رؤف حسن جانیں،میں مہم ختم کر رہا، شیر افضل مروت ناراض

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، آپ اپنے ووٹرز اور امیدوار کی پہچان کریں، آج کسی بھی وقت مشاورت مکمل ہوجائے گی، 8 فروری کو فتح آپ کی ہوگی آپ متحد رہیں کل رات 9 بجے تک تمام لسٹیں فائنل کرلیں گے، سنی اتحاد کونسل سے ہمارا کبھی اتحاد نہیں ہوا، پاکستان کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے ہمارا اتحاد پہلے تھا، پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عہدیدار اختلافات میں نہ پڑیں-

    گھس بیٹھیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے،مریم نواز

    ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے،بلاول

  • پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ

    پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ

    پی ٹی آئی مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : مردان این اے 21 مجاہد خان انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر، این اے 22 عاطف خان انتخابی نشان درانتی / لور، این اے 23 علی محمد خان ڈو لفن ،پی کے 54 زرشاد خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 55 طفیل انجم انتخابی نشان تکیہ ، پی کے 56 امیر فرزند خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو انتخابی نشان ہوائی جہاز، پی کے 58 عبدالسلام آفریدی انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر ، پی کے 59 طارق اریانی وہیل چیئر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے پی کے 60 پرمردا افتخارعلی مشوانی انتخابی نشان ”پنکھ“اورپی کے 61 احتشام خان ایڈوکیٹ کو انتخابی نشان فاختہ الاٹ کیے گئے ہیں۔

    ہماری پارٹی مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالے گی، ہم تجربوں سے سیکھ گئے ہیں،جہانگیر ترین

    دوسری جانب سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرد یئے گئے این اے 2 پر ڈاکٹر امجد کو انتخابی نشان چائے جوش ، این اے 3پر سلیم الرحمن کو انتخابی نشان چمٹا، این اے4 پر سہیل سلطان کو انتخابی نشان بکری جبکہ پی کے 4 پر علی شاہ خان کو انتخابی نشان کھسہ، پی کے 5 پر اختر خان ایڈوکیٹ کو انتخابی نشان پریشر ککر،سوات کے پی کے 6 پر فضل حکیم کو بھی انتخابی نشان پریشر ککر دیا گیا ہے سوات پی کے 7 پر ڈاکٹر امجد علی کو انتخابی نشان توا /تبخے،سوات پی کے8 پر حمیدالرحمان کو انتخابی نشان زبان،سوات پی کے9 پر سلطان روم کو انتخابی نشان سبز مرچ اورسوات پی کے 10 پر محمد نعیم کو انتخابی نشان فرائی پین دیا گیا ہے-

    ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بُھولے،حافظ نعیم الرحمان

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مدمقابل این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق کو میدان میں اتار دیا ، پی ٹی آئی کے نامزد امید وار میاں شہزاد فاروق این اے 110 سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما فاروق ٹرائی سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، میاں شہزاد فاروق کا مقابلہ مریم نواز سے ہوگا۔

    غربت کی ماری عوام ، الیکشن کا ماحول؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

  • پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار  گرفتار

    پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار گرفتار

    لاہور: پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی گرفتار کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کچھی اور سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 236 علی رضا خان خاکوانی کو چوک میتلا میں کمپین کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تازہ ترین
    ساہیوال سرگودھا سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 79 تحصیل ساہیوال علی اصغر خان لاہٹری کے گھر پر گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو اسکا خاندان کا کوئی فرد گھر نہ تھا تو پولیس نے پی پی 80 کے امید وارسابق ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل کے گھر پر چھاپہ ماراوہ بھی گھر پر نہ ملے،ریٹرننگ آفیسر کے پاس نشان لینے کے لیے ان کے وکلا پیش ہوئے۔

    مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر میں گھس کر افسر اور عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس آئے، پی ٹی آئی کے ممتازمصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے ان کے حامیوں نے دفتری عملے سےبدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کےحامیوں نے ڈی آر و اور عملے کویرغمال بنایا، حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوارانتخابی دستاویزات میں من پسند ردو بدل کرانا چاہتے تھے، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔

    جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے،پوپ فرانسس

    دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور 100 سے زائد حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

  • پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے،شیر افضل مروت

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلاول چورنگی سے سی وی یو نشان پاکستان تک ریلی نکالی گئی ریلی میں کئی عرصے سے پس منظر سے غائب رہنے والے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان ، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، راجا اظہر، سعید آفریدی، ایڈووکیٹ علی پلھ، ایڈوکیٹ رحمان مہیسر سمیت دیگر قیادت سی ویو پر موجود تھی۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، امیدوار گرفتار ہوئے لیکن آج بھی انتخابی عمل کا حصہ ہےپی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں لیکن جن لوگوں نے انہیں جلسے کی دعوت دی، وہ خود گھروں سے نہیں نکلے،آج جو لوگ نکلے وہ غیور ہیں۔

    شیر افضل مروت نے ریلی میں بعض رہنماوں کی عدم موجودگی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران سندھ کی قیادت کے علاوہ اسلام آباد میں کسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن آج کے جلسہ میں سندھ کی قیادت ڈھونڈنے پر نہیں مل رہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت بھیجتا ہوں ہماری صفوں میں بزدلوں کی کوئی جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا جو امیدوار بزدلی سے گھروں میں بیٹھے رہے، ہمت نہیں تھی نکلنے کی تو ٹکٹ کیوں مانگا۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ کل عدالتوں میں انصاف کے منہ پر کالک مل دی، عدالتوں نے بلا چھینا، ہمارے امیدوار گرفتار ہوئے، ہمیں ایسے نشان الاٹ کیے گئے جو ہمارے پہچان نہیں ہمارے کاغذات چھینے گئے۔ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا پاکستان میں پاکستانیوں کیخلاف ہی سازش ہوئی، پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی پی ٹی آئی سے محبت کا اندازہ ہے، پی ٹی آئی کیلئے ہر سطح پر زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، میں کراچی والوں کا پیغام عمران خان کو دوں گا بانی پی ٹی آئی کو بتاؤں گا سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،صبح سے رکاوٹیں لگائی گئیں پولیس کے ڈالے گھوم رہے تھے۔ جس طرح ورکرز نکلے انہیں سلام، ہم 8 فروری تک اپنی جمہوری جنگ لڑیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سندھ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کی مذمت کرتے ہیں جو ٹکٹ ہولڈر آج کی ریلی میں شریک نہیں وہ ہمارے وفادار نہیں 15 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر قابض ہے لیکن آج تک سندھ کو قبضوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آج بھی کراچی میں شہری پانی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی،اکبرایس بابر

    سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی،اکبرایس بابر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف بانی رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوشفاف انٹراپارٹی الیکشن کرواناپڑیں گے۔

    اسلام آباد کے باہر میڈیا سےگفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے تفصیلی فیصلے سے انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت واضح ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی، تمام سیاسی جماعتوں کوانٹراپارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے، جھوٹ کے بت ٹوٹ گئے اور سچائی سامنے آگئی، آج اللہ نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں بھی سرخرو کردیا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی اللہ نےسرخروکیاتھا، ہم نے سچائی کے راستے پر چلنا ہے۔

    بلے کا انتخابی نشان، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی،سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان …

    بیرسٹر علی طفر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی بلے کے متبادل کے طور ہر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔

    نگران وفاقی وزیر تجارت نے تاجروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کرد ی