Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • مجھے لگ رہا ہے آپ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں،چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    مجھے لگ رہا ہے آپ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں،چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    اسلام آباد: عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر سماعت جاری ہے-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرواٸی ہے، اس رپورٹ میں کوئی خامیاں ہیں تو عدالت کو بتائیں۔

    چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھی ہے؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ رپورٹ میں الیکشن کمشنر پنجاب کے تحفظات کا کوئی ذکر نہیں ہےرپورٹ میں الیکشن کمشنر پنجاب کے تحفظات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کھوسہ صاحب آپ یہاں کھڑے ہو کر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتے، لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس کو کہا کہ میں آپ کی توجہ آپ کے ہی آرڈر کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اپنے آرڈر کا پتا ہے آپ کیوں توجہ دلا رہے ہیں؟

    جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل پی ٹی آئی کو کہا کہ رپورٹ کے مطابق آپ کے 1195 لوگوں نے کاغذات جمع کروائے، ہمارے سامنے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی رپورٹس ہیں۔

    چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ آپ ان رپورٹس کو جھٹلا رہے ہیں تو جواب میں تحریری طور پر کچھ لانا ہوگا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی فرنٹ لائن امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوئے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ اپنے جواب میں خود کہہ رہے ہیں کہ ٹربیونلز نے آپ کو ریلیف دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کیا یہ چاہتی ہے کہ 100 فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں؟ جو چاہتے ہیں وہ بتا دیں یہ قانون کی عدالت ہے زبانی تقریر سے نہیں چل سکتی۔

    چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ مجھے لگ رہا ہے آپ انتخابات کا التوا چاہتے ہیں، ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ انتخابات ہوں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا حکم چاہتے ہیں؟ عدالت کو بتائیں تا کہ کر دیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے دکھڑے نا روئیں، اگر آپ کو پاکستان کے کسی ادارے پر اعتبار نہیں تو کیا کریں؟یہ کوئی سیاسی فورم نہیں ہے کھوسہ صاحب،اور بہت سے سیاسی فورم ہیں انہیں استعمال کریں-

    جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی شرح 76.18 فیصد ہے، آپ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹربیونل نے آپ کے امیدواروں کی اپیلیں بھی منظور کی ہیں، رپورٹ کے مطابق تو زیادہ تر کاغذات نامزدگی منظور ہی ہوئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے اس پر لطیف کھوسہ کو کہا کہ پھر آپ چاہتے کیا ہیں؟ پھر کہہ دیں کہ آپ کے سو فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہونے چاہیے، یہ کورٹ آف لا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کا خط دیکھیں۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے لطیف کھوسہ کو کہا کہ پی ٹی آئی کا اپنا الیکشن سیل ہے تو آپ کے پاس امیدواروں کے اعداد وشمارکیوں نہیں؟
    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا حکم چاہتے ہیں؟ عدالت کو بتائیں تاکہ کردیں، جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے دکھڑے نہ سنائیں، اگر آپ کو پاکستان کے کسی ادارے پر اعتبار نہیں تو کیا کریں؟ یہ کوئی سیاسی فورم نہیں ہے کھوسہ صاحب، اور بہت سے سیاسی فورم ہیں انہیں استعمال کریں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ابھی تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اب آپ اور طرف چلے گئے ہیں، آپ نے جس آرڈر کے خلاف درخواست دائر کی ہے اس پر رپورٹ آگئی ہے، ہم خود آج سارا کچھ لائیو دکھا رہے ہیں، رپورٹ اتنی موٹی آگئی ہے اس میں دکھائیں کیا غلط ہے، چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ لفاظی نہ کریں حقائق بتائیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یا تو آپ کہہ دیں کہ ہم الیکشن کمیشن کے سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لیں ؟ یا پھر آئینی ادارے کو ختم کر دیں؟عدالت آپکے صرف اصل تحفظات سنے گی، آپ نے کیا منشی منشی لگا رکھی ہے؟ چسپریم کورٹ میں منشی کا کوئی رول نہیں، سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ہوتا ہے، یہ منشی لوگ جو چیمبر میں گھس رہے ہیں بالکل غلط کام ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ابھی تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے-

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات بھی مسترد ہوئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آر اوز کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی کے کاغذات مسترد نہ کریں، کوئی جینوئن چیزبتا دیں جسے ہم دیکھ لیتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم حکومت نہیں سپریم کورٹ ہیں، دفعہ 144 اور ایم پی او سب کیلئے ہوگا صرف پی ٹی آئی کیلئے نہیں، ہمارے سامنے نہ دفعہ 144 نہ ہی ایم پی او کو چیلنج کیا گیا ہے،مجھے لگ رہا ہے آپ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں‘، اور ان سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو الیکشن چاہئیں؟

    جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا، ’100 فیصد الیکشن چاہیں‘، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہاں یا نہ میں بتائیں، الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے، یہ آپ کے بنائے ہوئے ادارے ہی ہیں، پارلیمان نے ہی بنائیں ہیں یہ ادارے، ان اداروں کی قدر کریں، اگر ان کی جانب سے بیان کیے گئے حقائق غلط ہیں توتردید کریں۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے علاوہ کسی اور جماعت کے رہنما پر ایم پی او نہیں لگا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت سب جماعتیں آپ کے خلاف سازش کر رہی ہیں؟

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پوری حکومت ہمارے خلاف تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو پی ڈی ایم کی حکومت ہی نہیں ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بلے کے نشان کی واپسی کیلئے درخواست مقرر ہی نہیں ہوئی۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کا ایم پی او سے کیا تعلق ہے؟ الیکشن کمیشن مقدمات بھگتے یا انتخابات کرائے؟، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جو کہ ڈی سی ہیں وہی ایم پی او جاری کر رہے ہیں، روزانہ ہمارے خلاف آرڈرز ہورہے ہیں، کیا ہم انتخابات نہ لڑیں صرف مقدمے بھگتیں؟جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت سے سوالات نہ کریں، اس کے بعد چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان والی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    لطیف کھوسہ نے عدالت سے سوال کیا کہ روزانہ ہمارے خلاف آرڈرز ہو رہے ہیں کیا ہم انتخابات نا لڑیں صرف مقدمے بھگتیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت سے سوالات نا کریں-

    سپریم کورٹ نے بلے کے نشان کیس میں حامد خان کو بلا لیا،دوران سماعت شعیب شاہین نے کہا کہ استدعا ہے کہ آج ہی کیس سماعت کے لیے مقرر کر کے سنا جائے،کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہے بلے کے نشان سے متعلق، آج کسی بھی وقت کیس کو سماعت کر کے سن لیں-

    چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ حامد خان کہاں ہیں؟ بلائیں ان کو، اگر آپ اٹھ کر کمرہ عدالت آنے کی زحمت نہیں کریں گے تو ہم کیا کریں؟ سب سے زیادہ درخواستیں پی ٹی آئی کی آ رہی ہیں اور سنی بھی جا رہی ہیں، کیس بھی لگوانا ہے اور اٹھ کر عدالت بھی نہیں آنا-

    وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے منشی سے سپریم کورٹ میں دستاویزات چھینی گئیں،اس واقعہ کا آپکو بھی علم ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے اس واقعہ کا کوئی علم نہیں ہے،یہ منشی کیا ہوتا ہے وکیل یا ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ہوتا ہے،منشی کو تو چیمبرز جانے کی اجازت ہی نہیں ہے،آپ کے کسی منشی کی درخواست میں نہیں سنوں گا-

    جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کے سامنے بھی منشی والا معاملہ اٹھایا تھا،لطیف کھوسہ یہ کاغذ چھیننے کا کیا معاملہ ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ جو ججز یہاں موجود نہیں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں سنیں گے،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہمارا نہیں ، کسی سے کاغذات چھینے جارہے جو بھی ہورہا وہ الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے ہم نے واضح کیا تھا کہ انتحابات کی تاریخ صدر اور الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق معاملات عدالت کیوں سنے،ہمارے سامنے کچھ دائر ہوگا تو ہم اسے دیکھیں گے،اگر ساری دنیا دیکھ رہی اور ہمیں بھی دیکھنا چاہئیے تو یہ بات غلط ہے،کوئی درخواست آئے گی شکایت آئے گی تو ہم سنیں گے-

    وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا پلان ہے عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی باتیں نہ کریں ہمارے سامنے اس وقت عمران خان کی کوئی درخواست نہیں-

    پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کمرہ عدالت پہنچ گئے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پیر تک ملتوی کر تے ہوئے پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا-

  • رہنماؤں کے بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا،پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    رہنماؤں کے بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا،پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ہونے والی پریس ریلیز ہی صرف پارٹی بیانیے کو ظاہر کرتی ہے، کسی فرد واحد کی جانب سے دیا گیا بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتایہ پریس ریلیز تمام پارٹی ممبران کے لیے ہے کسی فرد واحد کے لیےنہیں جبکہ پریس ریلیز بانی چئیرمین تحریک انصاف کے دفتر کی ہدایت اور چئیر مین و سیکرٹری جنرل آفس کی منظوری سے جاری کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں شیرافضل مروت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف جسٹس فائز عیسیٰ پراعتماد نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کررہا ہوں، میری باتیں ہی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیں۔

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات …

    جبکہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتماد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات کہنی چاہیے۔

    مذکورہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے معاملے پر بیرسٹرگوہر اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے،بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس ختم کی تو شیر افضل مروت آگئے اورکہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے،بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا،تاہم شیر افضل مروت نے انکار کرتے ہوئے کہا میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہرکو بلانے چیئرمین آفس گئے لیکن بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کے ساتھ جانے سے انکار کر دیاشیر افضل مروت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کے لیے بلایا ، عمیر نیازی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔

    لیگی رہنما پی پی میں شامل

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

  • زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی:مقدمہ ڈی جی خان کےتھانہ بی ایم پی سخی سرور میں ایک شہری ظفر حسین کی درخواست پردرج کیا گیا ہے،مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ زرتاج گل نے سول ہسپتال سخی سرور میں نوکری دلوانے کے عوض پانچ لاکھ روپے لیے،ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تو نوکری دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی،پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ دفعہ 420 کے تحت درج کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یادرہے کہ گزشتہ روز ہی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نےپشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی ، زرتاج گل صبح سے پشاور ہائیکورٹ میں موجود تھیں، جنہوں نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، ان کے وکلاء نے فوری سماعت کی کوششیں بھی کی تھیں۔

    خواتین کو نازیبا اشارے کرنے کے دوواقعات،ملزمان کو جرمانہ اورقید

    لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی جے یوآئی میں شمولیت

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی جے یوآئی میں شمولیت

    ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی آغاز گنڈاپور نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل میں اس حوالے سے پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، آغاز علی گنڈا پور کی پارٹی میں شمولیت علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

    اس موقع پر سابق ایم پی اے آغاز گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے دادا سردار عنایت اللہ گنڈاپور کے دور سے تعلق ہے ، ہر مشکل گھڑی میں مولانا نے میرے والد سردار اکرام خان گنڈہ پور کا ساتھ دیا ، سیٹ جیت کر جمعیت علمائے اسلام کو تحفے میں دوں گا، ہم پورا خیبر پختونخوا کلین سویپ کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گےجس میں چوہدری عبد الغفور میو جلسہ عام میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

    پی پی پی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

  • سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار

    سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا بیٹا گرفتار

    لاہور: سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے مطابق ‏خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا،خرم لطیف کھوسہ کو مزنگ پولیس نے گرفتار کیا، ہائیکورٹ کے قریب آفس سے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا میں تھانہ مزنگ جارہا ہوں ،مجھے پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے واضح رہے کہ خرم لطیف کھوسہ نے کچھ دن پہلے پولیس اہلکاروں سے دھمکی آمیز گفتگو کی تھی۔

    پولیس انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے ساتھ ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 382، 508/بی، 148، 149، 353 اور 186 کے تحت درج کی گئی۔پولیس کی جانب سے مزنگ تھانے میں درج ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ خرم لطیف کھوسہ اور 15 سے 20 نامعلوم وکلا نے 29دسمبر 2023 کو پولیس افسران انسپکٹر سرور اور سب انسپکٹر علی رضا کو شدید زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے حملہ کیا۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ نے انسپکٹر سرور کا گریبان پکڑا اور وردی پھاڑ کر زدوکوب کرنے کے ساتھ ساتھ دھکے دیے جبکہ اس دوران دیگر وکلا نے سب انسپکٹر علی رضا اور دیگر پولیس ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں خرم لطیف کھوسہ نے پولیس ملازمین سے کہا کہ آج تم جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے جس پر موقع پر چند راہگیروں نے پولیس افسران کو چھڑانے کی کوشش کی تو خرم لطیف اور دیگر وکلا مشتعل ہو گئے اور اسلحہ نکال کر پولیس ملازمین پر تان لیا اور کہا کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دیں گے۔

  • پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف  ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے،بیرسٹرگوہر

    پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے،بیرسٹرگوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری پی ٹی آئی امیدواروں کو ریٹرننگ افسران کےدفاتر سےدور رکھنے میں مصروف ہے-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ‏آج عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو رہی ہے ریاستی مشینری پوری شدت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کےخلاف متحرک ہے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ڈرانے اور ریٹرننگ افسران کےدفاتر سےدور رکھنے میں مصروف ہے ریاستی مشینری کا یہ استعمال اختیارا ت سے تجاوز کی بدترین قسم ہے ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایسا عمل الیکشن کمیشن کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔

    برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور عام انتخابات 2024 کے امیدوار ، نعیم حیدر پنجوتھانے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے نعیم حیدر پنجوتھا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے اور الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

    بلوچستان: پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں مگر یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہمارے یا پھر ان سے زیادہ مضبوط امیدوار نہ ہوں میں انہیں کہتا ہوں کہ کاغذات نامزدگی چھین یا مسترد کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں،ہماری شکایات پر آر اوز نے کہا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ آر اوز جوڈیشری سے ہونے چاہئیں-

    برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

  • تحریک انصاف کےرہنماؤں نے  الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    لاہور: تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا معاملہ ،تحریک انصاف کے 54 رہنماؤں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دے دی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے 54 رہنماؤں اور امیدواروں نےالیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دے دی تحریک انصاف نے وفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں،17 ڈی آر اوز، نادرا ، پیمرا پی ٹی اے کو فریق بنایا-

    تحریک انصاف کے پی ٹی آئی رہنماوں،ورکرز امیدواروں کے خلاف جاری کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کیاہے،درخواست میں کہا گیا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں،تحریک انصاف کو نگران حکومتیں آئینی حق سے محروم کررہی ہیں،پی ٹی آئی امیدواروں،تائید و تجویز کنندگان کو آر اوز کےدفاتر سے گرفتار کیا جارہا ہے-

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

    تحریک انصاف نے درخواست میں 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کی بھی تفصیلات جمع کرا دیں،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرنیٹ بند کرکے بنیادی حق سے محروم کررہا ہے، نادرا نے پی ٹی آئی وررکرز اور رہنماوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے، لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ملتان،فیصل آباد سمیت 17 اضلاع میں ڈی آر اوز نے کوئی کاروائی نہیں کی-

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

  • بلے کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کر دی

    بلے کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کر دی

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی ہے

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، ایک درخواست تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق ہے جس میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے،الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیاجائے

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا تھا تاہم تحریک انصاف نے کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکش کمیشن کافیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا بحال کیا تھا

    دوسری جانب تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کرنےکاحکم دیاجائے، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ معطل کیا جاچکا ہے،لاہور ہائیکورٹ سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا، تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس دینے کا حکم دیا تھا ،تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے تو وہیں بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے بھی پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے،رپورٹ

    الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے،رپورٹ

    اسلام آباد : اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور سکیورٹی کمزور ہے-

    باغی ٹی وی : "دی نیوز انٹر نیشنل ” کے مطابق عالمی جریدے دی اکنامسٹ کےاکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے اور تحریک انصاف ہار جائے گی ’گھریلو مظاہروں میں شدت آئے گی لیکن فوج کی جانب سے ان پر تیزی سے قابو پا لیا جائے گا،پاکستان میں سیاسی استحکام اور سکیورٹی کمزور ہے، حقیقی جی ڈی پی مالی سال 2023-24 جولائی تا جون میں قدرے سکڑ جائے گی۔

    بین الاقوامی تنظیم IPSOS پر شائع آرٹیکل کے مطابق مئی میں وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا تاہم پاکستان کے ریاستی اداروں نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا پاکستان نے جون 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پیکج حاصل کیا جس سے خودمختار قرضوں پر ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    آڈیو لیکس کیس: خفیہ ایجنسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

    رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کے کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی جس کے باعث ستمبر اور اکتوبر کے میں کرنسی میں 10فیصد اضافہ ہوا،چین پاکستان کا ایک بڑا سٹریٹجک اور مالیاتی اتحادی رہے گا جبکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہیں گے۔

    2023 کے اوائل میں کرائے گئے Ipsos کے کنزیومر کنفیڈنس سروے کی طرف سے پیش کردہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے آغاز میں خلل ڈالنے کے باوجود پاکستان بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوگا۔ ملک شدید سیلاب، بڑھتی ہوئی مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے میں تاخیر سے دوچار ہے۔

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا …

    سروے کے نتائج سے انکشاف ہوا کہ حیران کن طور پر 94 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ جب سے Ipsos نے 2019 میں پاکستان میں صارفین کے اعتماد کا سروے کرنا شروع کیا، اس نے صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہوئے منفی جذبات کی بلند ترین سطح کو واضح کیا مصیبت کے عالم میں، بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے ریلیاں نکالیں۔ تباہ کن سیلاب سے قوم کی بحالی میں مدد کے لیے 9 بلین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس مالی امداد نے قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے ملک کو ایک لائف لائن فراہم کی۔

    مئی کا مہینے میں کئی چیلنجز آئے کیونکہ وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا تاہم، پاکستان کے ریاستی اداروں نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ہنگامہ آرائی پر قابو پا لیا، مزید بڑھنے کو روکا اور استحکام کو فروغ دیا۔

    ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

    مئی کے بعد معشیت میں امید کی کرن نظر آئی جولائی میں، طویل انتظار کے بعد آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر بالآخر دستخط کیے گئے، جس نے پاکستان کی مشکلات میں گھری معیشت کے لیے امید کی کرن پیش کی۔ اس معاہدے نے ایک ممکنہ تبدیلی کا آغاز کیا، جس سے معیشت کو لائف لائن پیش کی گئی۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی ن لیگ میں شمولیت

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کی ن لیگ میں شمولیت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں کیپٹن (ر) جمیل احمد نے ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی تھےاس کے علاوہ چیئرمین فشر فوک فورم مہران علی شاہ، حبیب اللہ میمن اور دیگر نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ سندھ پر 15 سال سے حکومت کرنے والوں نے ملیر کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو منتخب کیا عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، ہمیں سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے آگے آنا ہے۔

    انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

    جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی

    پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں،حمزہ شہباز کا نواز شریف