Baaghi TV

Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ،ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ

    کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ،ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ

    واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر (Solana-based memecoin) کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا،یہ پوسٹس 20 جنوری کو ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے سے قبل سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ”آفیشل ٹرمپ میم“ کا اعلان کیا، اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جیت کا جشن منایا جائے پوسٹ میں انہوں نے لوگوں کو اپنی کمیونٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی پوسٹ کے ذریعے انہوں نے ٹرمپ میم کوائن حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی۔

    ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں یہاں تک کرپٹو انڈسٹریز بھی ٹرمپ کی پوسٹ دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہیں اس کے بعد کئی سوشل پلیٹ فارمز پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    آفیشل ٹرمپ میم کوائن اپنے آغاز کے صرف تین گھنٹے بعد $8.41 پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس کی مارکیٹ کیپ 8.3 ڈالر بلین ہے یہ ڈیٹا تجارتی پلیٹ فارم ’مون شوٹ‘ سے سامنے آیا ہے جو میم کوائنس کی تجارت کا ایک پلیٹ فارم ہے ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل اکاؤنٹ پر بھی اپنی میم کوائن کا ​​اعلان کیا،کرپٹو انڈسٹریز اس بات پر منقسم ہے کہ آیا ان پوسٹوں کے پیچھے ٹرمپ ہی تھے یا نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کے بانی اور سی ای او میکس شوارٹمین نے حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے میم کوائن کے فروغ سے متعلقہ پوسٹ پر بیان جاری کیا کہ اگر ٹرمپ کا اکاؤنٹ واقعی ہیک ہو گیا ہے، تو یہ کرپٹو کے لیے ان کے جوش و خروش کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے جیسا کہ وہ عہدہ سنبھالنے والے ہیں، جو کرپٹو مارکیٹ کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    کرپٹو مبصر JRNY نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے صرف ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے علاوہ ایک نئے کریپٹو کرنسی پروجیکٹ میں اپنی شمولیت کی باضابطہ تصدیق کیوں نہیں کی اگر پوسٹس حقیقی ہیں، تو آپ کو لگتا ہے کہ ٹرمپ کے مشیر اس منصوبے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے کچھ کہیں گے؟-

    واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو مستقبل کی کرنسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بٹ کوائن امریکہ کے 35ارب ڈالر کے قرضے کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے بڑے حامی بھی ہیں۔

    اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان

  • ہَش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے ، جرم  برقرار

    ہَش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے ، جرم برقرار

    امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہَش منی کیس‘ کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں وہ سزا سے بچ گئے ہیں، تاہم ان کا جرم برقرار رکھا گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فوجداری عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہَش منی کیس‘ کی سماعت کی۔عدالت نے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائےگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائےگا۔اس عدالتی فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ مئی 2024 میں امریکا کی عدالت نے فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات کو درست قرار دیا تھا، اور انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

    پاکستان پیٹرولیم کا گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

    لنڈی کوتل: پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

  • ٹرمپ کا  امریکا میں ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ

    ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سرزمین میں ٹک ٹاک کو کام کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ‌ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم از کم کچھ عرصے کے لیے وہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک عوامی خطاب کے دوران کہا کہ امریکی صدارتی مہم کے دوران ٹک ٹاک پر ان کی ویڈیوز کے ویوز اربوں میں تھے،یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کے حوالے سے اب تک کا سب سے زیادہ ٹھوس اشارہ تھا۔

    واضح رہے کہ پہلے ایوان نمائندگان کانگریس نے 20 اپریل اور پھر سینیٹ نے 24 اپریل 2024 کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہےاس مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک اور بائیٹ ڈانس کی جانب سے مئی 2024 میں اس قانون کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں چیلنج کیا گیا اور 16 ستمبر کو اس کی پہلی سماعت ہوئی،6 دسمبر کو عدالت کے تینوں ججوں نے متفقہ فیصلے میں ٹک ٹاک کی اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ یہ قانون غیر آئینی ہے۔

    کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا تھاعدالتی فیصلے کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے ایک بار پھر اسی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کی درخواست کی تھی،مگر 13 دسمبر کو کورٹ آف ایپلز نے ٹک ٹاک کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

    گزشتہ دنوں ٹک ٹاک نے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور امریکا کی اعلیٰ عدالت نے مقدمے کی سماعت پر رضامندی ظاہر کی ہے مگر امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اگر ٹک ٹاک کے حق میں فیصلہ نہیں سنایا جاتا یا قانون کے اطلاق کو عارضی طور پر ملتوی نہیں کیا جاتا تو پھر اس سوشل میڈیا ایپ کو 19 جنوری کو پابندی کا سامنا ہوگا۔
    لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    سعودی عرب نے افغانستان میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا
    وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات
    شام: عبوری حکومت کے کمانڈر انچیف نے نئی ملٹری پالیسی جاری کردی

  • ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی جو کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل پانامہ پر تنقید کی تھی کہ وہ پانامہ کینال کو استعمال کرنے کے لیے امریکی بحری جہازوں سے بہت زیادہ فیس وصول کرتا ہے،ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاناما کی فیس غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہے۔

    سابق امریکی صدر نے پانامہ کینال کے بارے میں ٹروتھ سوشل کے پلیٹ فارم پر پر دو طویل پوسٹس شئیر کیں انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ امریکا نے نہر کو کس طرح بنایا اور فروخت کیا، اور اس کا آج امریکا کے تعلقات اور مالیات پر کیا اثر پڑتا ہے ان کے خیال میں یہ امریکا کے لیے قومی سلامتی اور پیسہ دونوں کے لیے ایک بڑا سودا ہے،اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے-

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور پاناما کے درمیان 1977 میں ہونے والے معاہدے کی بات کر رہے تھے جس میں امریکا نے پاناما کینال کا کنٹرول پاناما کے حوالے کر دیا تھا یہ منتقلی دراصل 1999 میں صدر جمی کارٹر کے معاہدے کے حصے کے طور پر ہوئی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کو دینے پر سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تقریباً بغیر پیسے کے کیا گیا ایک احمقانہ فیصلہ قرار دیا، تاہم، ٹرمپ نے جس چیز کا ذکر نہیں کیا وہ یہ تھا کہ نہر کی منتقلی دراصل 1977 میں دستخط کیے گئے Torrijos-Carter Treaties کا نتیجہ تھی، جس کا مقصد امریکہ اور پاناما کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

    ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے ناراضگی طاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کی جانب سے امریکی بحریہ اور کاروباری اداروں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے، ان کے خیال میں پاناما کینال کو استعمال کرنے کے لیے چارجز بہت زیادہ ہیں، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ماضی میں امریکا نے پاناما کی کتنی مدد کی ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ پاناما کینال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک تنقید کیں شروع کی، تاہم یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نہر پر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں، جو بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کے سمندروں کو جوڑنے والی ایک اہم آبی گزر گاہ ہے ان خدشات کے باوجود پاناما نہر پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتا ہے، اور چین کی شمولیت بنیادی طور پر نہر کی بندرگاہوں کے مخصوص حصوں کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہے۔

  • اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    فلوریڈا: اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی، اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے کہا ہےکہ میں 20 جنوری کو آجاؤں گا اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔

    فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر سے دھمکی دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو کہہ چکا ہوں کہ اگر 20 جنوری تک میرے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ان کے صدارتی منصب سنبھالنے تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا تو جو ہوگا قطعی خوشگوار نہیں ہوگا، یوکرین جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کروں گا، یہ جنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قبضے میں آنے والے یوکرینی علاقوں کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دئیے بغیر کہا کہ کشیدگی کا شکار سرزمین پر زیادہ تر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور انہیں بحال ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی متنازعہ علاقوں میں اب کوئی شہر باقی نہیں بچا، کوئی ایک عمارت بھی صحیح حالت میں موجود نہیں اور بس ملبے کا ڈھیر ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میدان جنگ میں خون سے لتھڑی ہوئی لاشوں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہیں دیکھ کر انہیں 1861 سے 1865 تک امریکا کی خانہ جنگی یاد آگئی، وہ یوکرین اور روس کے مابین گزشتہ تین سالوں سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ کروانا چاہیں گے لیکن یہ صورتحال مشرق وسطیٰ سے زیادہ مشکل ہوگی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

    نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹائم میگزین نے سال 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ٹائم میگزین کی جانب سے پرسن آف دی ایئر 2024 کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس، برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام، اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور پوڈ کاسٹر جو روگن بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ٹائم میگزین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 میں بھی پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا،رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2013 میں میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی بااثر افراد کی فہرست کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔

    2015 میں ٹائم میگیزین کی جانب سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شکایت کی تاہم جب 2016 میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرر دیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت اہم میگزین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر رواں سال 3 مرتبہ ٹائم میگزین کے کور پر شائع ہوچکی ہے۔

  • ٹر مپ کے رویے کیخلاف  اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    ٹر مپ کے رویے کیخلاف اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 29دسمبر کوملین مارچ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک ہے اب تک 45 ہزار فلسطینیوں کو اسرائیل قتل کر چکا ہےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ قتل عام نظر نہیں آرہا، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عوام متحد ہوکر ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں، حکومت غیر قانونی اقدامات کرکے عوام کو تقسیم کررہی ہے، ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش قابل قبول نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ صدارت سنبھالنے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جائے وگرنہ وہ قتل عام کریں گے جو قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹر مپ کے رویے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے29دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مار چ ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو  بانی پی ٹی آئی  کی سیاست سے دور  رہنے کامشورہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے دور رہنے کامشورہ

    واشنگٹن:امریکی اخبار نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے-

    باغی ٹی وی : امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے دور رہیں بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

    مضمون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی امریکا دشمنی پر مبنی ہے، اور انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے امریکا مخالف مہم چلائی ہے، جس سے وہ عوام میں مقبول ہوئے ہیں، بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر امریکا کی حمایت کے عین مخالف ہے بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں، اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، اور امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کا امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

  • ٹرمپ نےاسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی

    ٹرمپ نےاسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی

    واشنگٹن: جنگوں کا خاتمہ کرنے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے جنگی محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں، انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی، حماس میری حلف برداری 20 جنوری 2025 سے پہلے قیدی رہا کر دے ورنہ سنگین نتائج کیلئے تیار رہیں، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سب باتیں کرتے ہیں اب تک کوئی سنجیدہ کارر وائی نظر نہیں آئی۔
    america
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہا غزہ میں اسرائیلی قیدی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جنہم بنا دیں گے افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں،انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی، ان کی حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا،ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ کی جنگ کے دوران 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی یرغمالی ابھی بھی لاپتا ہیں، حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ یرغمالیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرے، وہ جلدی کرے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

    اسرائیلی حکومت نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، مگر اس تمام صورتحال نے خطے میں مزید سیاسی کشیدگی پیدا کر دی ہے، اور ٹرمپ کی دھمکی نے عالمی سطح پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات کی راہ میں نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

  • ٹرمپ نےبرکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

    ٹرمپ نےبرکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

    واشنگٹن: برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، ڈالر کے مقابلے میں کسی بھی کرنسی کی حمایت پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق برکس اتحاد کے اراکین ممالک عالمی مالیاتی نظام پر امریکا کے غلبے سے تنگ آچکے ہیں، برکس ممالک تجارتی مقاصد کے لیے اپنی کرنسی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں،برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔