Baaghi TV

Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اس سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، تاہم ایسی کارروائیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی جارحیت کو فوری طور پر روکے اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے مثبت اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان کی 8 مقامات پر جوابی کاروائی،بھارتی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ

  • امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    نیویارک: امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے –

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں،نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے "امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور "ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔

    بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈاؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے،50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے غیر جمہوری، غیر قانونی اقدامات پر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو

  • امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

    امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں میں زیرتعلیم ایک ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ سے کم دورانیے میں لگ بھگ 160 کالجز اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبہ کے ویزے منسوخ ہوئے یا پھر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی گئی۔امریکی حکومت کے اس اقدام کے بعد ان طلبہ کو گرفتار کرنے اور امریکہ سے بے دخل کرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔اس اقدام سے متاثر ہونے والے بعض طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی میں قانونی درخواستیں بھی دائر کی ہیں۔

    ان کا دعویٰ ہے کہ ایک تو یہ عمل ضابطے کے مطابق نہیں کیا گیا، دوسرا یہ کہ ان کے امریکہ قیام کے حق کو ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کا امیگریشن اور طلبہ کے ایکٹوزم کے خلاف کریک ڈاؤن ہاورڈ اور اسٹینڈ فورڈ جیسی پرائیوٹ یونیورسٹیوں تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ یونیورسٹی آف میری لینڈ اور اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی جیسی سرکاری درس گاہیں بھی اس کی زد میں آئیں۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کر دی
    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

  • ٹرمپ کا  دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

    ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے امریکہ پہنچ گئے.

    سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔ شہزادہ فیصل اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت سے قریبی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔گزشتہ ماہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے 2017 میں اپنی پہلی صدارت کے آغاز میں کیا تھا۔شہزادہ فیصل کے دورے کا مقصد نہ صرف ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاری ہے بلکہ غزہ، یمن اور شام کی صورتحال پر بھی بات چیت ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    رواں سال جنوری میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب تقریباً ایک ٹریلین ڈالر امریکی کمپنیوں پر خرچ کرنے پر آمادہ ہے، جو امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔توقعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس دورے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اہم کامیابی بنانے کی کوشش کریں گے۔

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

  • چین کا جوابی وار ، امریکہ کی  مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا

    چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا

    امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی، چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 84 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ اضافی ٹیرف امریکی مصنوعات پر 10 اپریل سے نافذ ہوگا۔ چین کی وزارتِ تجارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے 12 امریکی کمپنیوں کو اپنے برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جبکہ 6 امریکی کمپنیوں کو اپنی "غیر قابل اعتماد کمپنیوں” کی فہرست میں شامل کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

    دوسری جانب چین کے اعلان کے فوراً بعد، امریکی سٹاک مارکیٹس میں مزید مندی دیکھنے میں آئی۔یاد رہپے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے چین پر 104 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اضافی ٹیرف بدھ، 9 اپریل سے وصول کیا جائے گا۔

    امریکا کا ردعمل
    امریکی وزیر خزانہ نے چین کے 84 فیصد جوابی محصولات کے اقدام پراظہار افسوس کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ چینی بات چیت نہیں کرنا چاہتا، چین بین الاقوامی تجارتی نظام میں بدترین مجرم ہے۔ چین نئے محصولات کا جواب دینے کے لیے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی کوشش سے باز رہے، چین نے کرنسی کی قدر میں کمی کی تو یہ باقی دنیا پر ٹیکس ہے، ہر کسی کو قدر میں کمی کو دور کرنے کے لیے اپنے ٹیرف میں اضافہ کرتے رہنا پڑے گا۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کرنسی کی قدر میں کمی کی بجائے مذاکرات کی میز پر آئے۔

    اماراتی سفیر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

    ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

    پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

    ملک بھر سےغیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا ءتیزی سے جاری

  • ڈونلڈ ٹرمپ  امریکی سرمایہ کاروں کو دلاسے دینے لگے

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سرمایہ کاروں کو دلاسے دینے لگے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کرکے جس تجارتی جنگ کو چھیڑا ہے وہ خود امریکی سرمایہ کاروں کے گلے آگئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سرمایہ کاروں کو وضاحت دینا پڑ گئی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا خود امریکیوں کو کرنا پڑ رہا ہے صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 5 سال کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم ڈوب گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین صورت حال اور امریکیوں کی ناراضگی کو بھانپتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پالیسی کی دفاع میں آگئے کہا کہ ہم اب مزید نہ بیوقوف بنیں گے اور نہ ہی بے بسی کے ساتھ تضحیک کا سامنا کریں گے یہ اقتصادی انقلاب ہے، ہم امریکا میں پہلے سے کہیں زیادہ روزگار اور کاروبار واپس لا رہے ہیں اور ہم یہ جنگ جیتیں گے اپیل کی کہ تھوڑا صبر کریں یہ (تجارتی جنگ) اتنا آسان نہیں ہوگا لیکن اس کا اختتام تاریخی ہوگا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سمیت درجنوں ممالک پر ٹیکس عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے بھی جوابی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔

  • ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف کا دائرہ دنیا کے دور افتادہ غیر آباد برفانی جزیروں تک جا پہنچا،جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق انٹارکٹکا کے قریب آسٹریلیا کے زیر انتظام غیر آباد جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی امریکا کی جانب سے 10 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہےیہ جزائر زمین کے دور افتادہ ترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں جہاں صرف برفانی گلیشیئرز اور پینگوئن پائے جاتے ہیں، ان جزائر پر انسانی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں انسانوں کا آخری دورہ تقریباً 10 سال قبل ہوا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ٹیرف کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں ان جزیروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز میں کوئی عمارت یا انسانی آبادی موجود نہیں ہیں، اس وجہ سے ان جزائر کے حوالے سے پیش کیے گئے برآمدی اعداد و شمار حیران کن ہیں۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    عالمی بینک کیمطابق 2022 میں امریکا نےان جزیروں سے 14 لاکھ ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جن میں زیادہ ترمشینری اور الیکٹریکل آلات شامل تھے تاہم ان اشیا کی نوعیت واضح نہیں۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز کے علاوہ دیگر آسٹریلوی بیرونی علاقوں (ایکسٹرنل ٹیریٹریز) جیسے کوکوس (کیلنگ) آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی ٹیرف عائد کیا گیا ہے حالانکہ یہ علاقے خود مختار نہیں ہیں اور آسٹریلیا کے ماتحت سمجھے جاتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    نورفولک آئی لینڈ کی آبادی صرف 2188 افراد پر مشتمل ہے اور اس پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جو آسٹریلیا پر عائد 10 فیصد ٹیرف سے 19 فیصد زیادہ ہے سال 2023 میں نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو تقریباً 6 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئیں جن میں 4 لاکھ 13 ہزارڈالر کے چمڑے کے جوتے شامل تھے، تاہم نورفولک آئی لینڈ کے ایڈمنسٹریٹر جارج پلانٹ نے ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو کسی بھی قسم کی برآمدات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نے ان جزائر پر عائد کردہ ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’نورفولک آئی لینڈ پر 29 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ نورفولک آئی لینڈ امریکا جیسے بڑے تجارتی ملک کے لیے کوئی خطرہ ہے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ زمین پر کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں‘۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہےامریکا کی جانب سے اعلان کردہ یہ ٹیرف 100 سے زائد ممالک پر لاگو ہوگا اور اس کا نفاذ 9 اپریل سے ہوگا۔

  • ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی،خامنہ ای کا  سخت ردعمل

    ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی،خامنہ ای کا سخت ردعمل

    تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیدر آیت اللہ خامنہ ای کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے جوہری ڈیل نہ کی تو ایران پر بمباری ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردعمل میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے ، امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔

    بن تیری دید کیسی عید ، تحریر : ملک سلمان

    واضح رہے کہ ایران کو دھمکی دینے سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں جوہری ڈیل کرنے پر زور دیا گیا تھا، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی براہ راست ڈیل میں شامل نہیں ہو سکتے البتہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

  • میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش

    میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ کا مشہور کرسچین ڈیور ویڈنگ گاؤن جو جان گلیانو نے خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی کے لیے ڈیزائن کیا تھا، اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا چکا ہے لیکن یہ اب پہلے جیسا نظر نہیں آ رہا، یہ لباس 20 سال قبل ملانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کے موقع پر پہنا تھا، جس کی اصل قیمت 100,000 ڈالرز تھی اور اس کا وزن 60 پاؤنڈ تھا۔

    ایک ای بے (eBay) سیلر نے اس لباس کی نیلامی کے لیے بولی 45,000 ڈالرز سے شروع کی ہے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیچنے والے نے یہ لباس 2010ء میں 70,000 ڈالرز میں خریدا تھا تاکہ اپنی شادی میں پہن سکے۔

    سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    یہ مشہور گاؤن فروری 2005ء کے ووگ (Vogue) میگزین کے سرورق پر نمایاں کیا گیا تھا، جہاں ملانیا نے اسے پہن رکھا تھالباس کرسٹلز سے مزین تھا جو 500 گھنٹوں میں تیار ہوا تھا، مگر نیلامی میں پیش کردہ لباس کی موجودہ حالت ملانیا کے اصل لباس سے خاصی مختلف ہے اصل لباس اسٹرپ لیس تھا، لیکن اب اس میں کندھوں پر فینسی اسٹریپس لگا دی گئی ہیں، بیڈنگ اور کڑھائی کے ساتھ ویسٹ بینڈ (waist sash) کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

  • نئی  امریکی ویزا پالیسی، روزانہ ایک ہزار گولڈ  ویزے

    نئی امریکی ویزا پالیسی، روزانہ ایک ہزار گولڈ ویزے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکا روزانہ 1000 گولڈ ویزے دے رہا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فروری 2025 میں شروع کیا گیا اقدام موجودہ EB-5 سرمایہ کار ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا کے کامرس سیکرٹری ہاورڈ لوٹنک کے مطابق صدر ڈونلڈ کا خیال ہے کہ اس پالیسی سے ہم ایک ملین گولڈ ویزے فروخت کرسکتے ہیں۔امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایک متنازعہ پروگرام کے ذریعے روزانہ 1,000 ’گولڈ کارڈ‘ ویزے جاری کر رہا ہے، جو 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے شہریت کا براہ راست راستہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ویزہ پالیسی کا تصور ارب پتی سرمایہ کار جان پالسن نے پیش کیا، جبکہ ایلون مسک مبینہ طور پر اس کے سافٹ ویئر انفراسٹرکچر میں مدد کررہے ہیں۔ اگرچہ اس اقدام سے امریکا کے لیے خاطر خواہ آمدنی ہونے کی توقع ہے، تاہم متضاد امیگریشن سسٹم بنانے پر یہ پالیسی تنقید کی ضد میں بھی ہے کہ انتظامیہ غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب بڑے پیمانے پر گولڈ ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔

    خدشات کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کانگریس کی منظوری کو نظرانداز کرکے اسے اپنی وسیع تر امیگریشن حکمت عملی کے مرکزی عنصر کے طور پر پوزیشن میں رکھے گا۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزا گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے ویزوں کی فروخت سے امریکا میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جبکہ اس سے ہونے والی آمدن کو امریکا کے قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ امریکا میں رہنا چاہتے ہیں، گولڈ کارڈ کے حامل افراد یہاں کام کرسکیں گے، کمپنیاں بنا سکیں گے اور لوگوں کو نوکریاں فراہم کر سکیں گے، یہ پیسے والے لوگ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید 10 لاکھ کے قریب گولڈ کارڈ لوگوں کو فروخت کر پائیں گے، ہم نے اس ضمن میں قانونی کارروائی پوری کر لی ہے۔

    ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق

    ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق

    سابق کپتانوں کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، 15 مظاہرین گرفتار