Baaghi TV

Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

    ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے مستقبل میں کسی بھی حملے کا براہ راست ذمہ دار ایران ہوگا۔ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلٹ فارم ٹروتھ سوشل میڈیا دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اب سے امریکہ حوثیوں کے کسی بھی حملے کو خود ایران کا حملہ تصور کرے گا۔ ایران حوثیوں کے اقدامات کا ذمہ دار ہوگا اور اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے ہفتے کے روز یمن پر اپنی نئی مدت کے پہلے امریکی حملے کے بعد یہ بیان جاری کیا ہے جس میں 53 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے۔اس کے جواب میں حوثیوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر دو حملوں کا دعویٰ کیا اور یمن کے ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھائے رکھے تھے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان

    مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

    سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ تر مندی کے ساتھ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار کساد بازاری کے خدشات، نئے ٹیرف اور صارفین کے اخراجات میں سست روی کے اشاروں سے پریشان نظر آئے۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق بڑے انڈیکسز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، لیکن زیادہ تر میں کمی رہی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اضافی اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھی۔صارفین کے اخراجات میں کمی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار معیشت کی سست روی کے خدشات میں مبتلا ہیں۔ماہرین کے مطابق، اگر یہ رجحان برقرار رہا تو فیڈرل ریزرو پر شرح سود میں مزید کمی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، خاص طور پر اگر تجارتی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا۔

    امریکی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ابتدائی کاروبار میں زیادہ تر حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس سے پیر کے روز ہونے والے شدید نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔امریکہ کی معیشت کا تقریباً 70% حصہ صارفین کے اخراجات پر منحصر ہے۔ حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین کی امیدیں کمزور پڑ رہی ہیں، اور اب کاروباری ادارے بھی خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔بڑے کاروباری ادارے آمدنی میں کمی اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، افراط زر (Inflation) اور شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کی وجہ سے لوگ بڑی خریداریوں سے گریز کر رہے ہیں۔

    یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

  • پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا  امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے،امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا-

    برطانوی خبر ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق اس معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سلامتی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے،تینوں ذرائع نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ کون سے ہیں –

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    یہ اقدام ریپبلکن صدر کی سات اکثریتی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر پہلی مدت کی پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی طرف سے برقرار رکھنے سے پہلے کئی تنازعات سے گزری-

    ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے، نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے، طالبان کے انتقام کے ڈر سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزے پر امریکا میں بسانے کا فیصلہ ہوا تھا اور ان کے پاس امریکی ویزے بھی ہیں۔

    لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

  • امریکہ کا کینیڈا ، چین  ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے سے کینیڈا، چین، اور میکسیکو پر 25 فی صد ٹیرف لگانا کا عندیہ دے دیا جبکہ دو طرفہ ٹیرف اپریل سے لگانے کا منصوبہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف اگلے منگل 4 مارچ سے لاگو ہوں گے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کہا کہ امریکا میں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ٹیرف کی ضرورت ہے۔ ہم اس لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف عائد کیے جائیں گے "جب تک کہ یہ رک نہیں جاتا، یا اس میں کمی نہیں ہوجاتی ۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بڑے تجارتی شراکت داروں پر باہمی ٹیرف، جن کی انہوں نے اس ماہ کے شروع میں دھمکی دی تھی، 2 اپریل سے نافذ ہونے والے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں کینیڈا اور میکسیکو پر ڈیوٹیز کی پہلی تجویز کے چند دن بعد صدر نے اعلان کیا کہ وہ ان دونوں ممالک سے مراعات حاصل کرنے کے سگنل کے بعد انہیں 30 دنوں کے لیے معطل کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ فوائد، جن میں میکسیکو کی طرف سے فوجیوں کی تعیناتی اور کینیڈا کے لیے نئی انسداد منشیات کی پالیسی شامل ہے، اس سے کہیں کم اہم تھی۔اس ماہ کے شروع میں اعلان کردہ اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی تجویز بھی 4 مارچ سے نافذ العمل ہونے والی تھی – لیکن ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان ڈیوٹیز کا ذکر نہیں کیا۔ابھی حال ہی میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹوز، کمپیوٹر چپس اور فارماسیوٹیکل پر ٹیرف کا مطالبہ کیا۔

    ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

    صدر مملکت سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، نشان پاکستان کا اعزاز

    یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس

  • یوکرینی صدر کی امن کے بدلے صدارت چھوڑنے کی پیشکش

    یوکرینی صدر کی امن کے بدلے صدارت چھوڑنے کی پیشکش

    یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی نے امن اور ملک کی نیٹو میں رکنیت کے بدلے اپنی صدارت کی قربانی دینے کی پیش کس کردی ہے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظایہ کے ساتھ اختلافات کے پیش نظر کیف میں پریس کانفرنس کے دوران یہ پیش کش کی جبکہ روس نے جنگ کا تیسرا سال مکمل ہونے پر بدترین حملہ کردیا ہے۔ اگر یوکرین میں امن قائم ہوتا ہے اور مجھ سے اپنی صدارت چھوڑنے کی امید رکھتے ہوں تو اس کے لیے میں تیار ہوں اور اگر کوئی شرط ہوتی ہے تو میں یہ نیٹو کی رکنیت کے حق میں کر سکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بننے کے بجائے ہمارے شراکت دار ہوتے جبکہ امریکی صدر پہلے ہی یوکرین کے صدر پر تنقید کرچکے ہیں۔زیلنسکی نے امریکی صدر سے توقعات سے متعلق کہنا تھا کہ میں واقعی میں صرف ثالثی سے زیادہ کی توقع کررہا تھا، یہ کافی نہیں ہے اور میں امریکی رہنما اور روسی صدر ویلادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔

    دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روسی اور امریکی ٹیمیں رواں ہفتے ملاقات کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

    پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری
    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

  • ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

    ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

    واشنگٹن: ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات سے متعلق خبروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا پر ہر وقت ایسی خبریں گرم رہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا کنٹرول ایلون مسک کو سونپ دیا،انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے اور مسک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کا وائٹ ہاؤس میں بڑھتا اثر اور ان کے غیر روایتی رویے پر میڈیا میں مسلسل بحث ہو رہی ہے رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ مسک کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کی مقبولیت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،تاہم امریکی صدر نے اس حوالے سے میڈیا کو نشانے پر لے لیا-

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے نیوز اینکر کی نقل اتارتے ہوئے کہا ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی! صدر مسک آج کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے-

    صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایلون مسک نے خود انہیں فون کرکے میڈیا کی ان خبروں پر بات کی۔ "ایلون نے مجھے فون کیا اور کہا، یہ لوگ ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتے ہیں، میں نے کہا بالکل-

    جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام مسجد کا لرزہ خیز قتل

    ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام میڈیا کی چالوں کو سمجھتی ہے اور وہ ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں، میں پہلے سوچتا تھا کہ میڈیا بہت چالاک ہے، لیکن اگر وہ واقعی اچھے ہوتے تو میں کبھی صدر نہ بنتا-

  • امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ٹک ٹاک کی پابندی کی مدت میں دوسری بار بھی اضافہ کردیں گے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ایک صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بڑھائی گئی 75 دن کی مدت میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملے طے پا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مسئلے کی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیل نہیں ہوپاتی تو ان کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار موجود ہے۔ ان کے پاس 90 دن تک ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور وہ دوسری بار بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی مدت میں توسیع کریں گے۔

    خیال رہے کہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی منسوخی میں 75 دن کا اضافہ کر رکھا ہے جو کہ اپریل میں ختم ہوجائے گا۔ٹک ٹاک کو اپریل میں ہر حال میں اپنی امریکی سروسز کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنی ہوں گی، دوسری صورت میں اس پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔امریکی صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کو 90 دن تک منسو کر سکتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ٹک ٹاک کو 75 دن کی مہلت دے رکھی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر مزید 90 دن مہلت دینے کے مجاز ہوں گے یا نہیں۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و حراس

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

  • ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔ اُن تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پیوٹن کو بھی ہے۔ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔

    ٹرمپ نے اس جنگ کے جلد خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس کے خاتمے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ ہےامریکی صدر نے جلد از جلد جنگ کے خاتمے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔ ہر دن لوگ مر رہے ہیں اور یہ جنگ بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے کیونکہ روس اور امریکا کے درمیان رابطے مختلف چینلز کے ذریعے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اگلے ہفتے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے معاہدے کی تجویز دی ہے جس کے تحت یوکرین کو نایاب معدنیات اور گیس تک رسائی حاصل ہو گی بدلے میں کسی ممکنہ امن معاہدے میں سیکیورٹی کی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔

  • سرکاری ویب سائٹس سے تمام ہیلتھ ڈیٹا ہٹانے پر ٹرمپ پر مقدمہ

    سرکاری ویب سائٹس سے تمام ہیلتھ ڈیٹا ہٹانے پر ٹرمپ پر مقدمہ

    واشنگٹن: سرکاری ویب سائٹس سے تمام ہیلتھ ڈیٹا ہٹا دینے پر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں سرکاری ویب سائٹس سے صحت عامہ سے متعلق ہیلتھ ڈیٹا کو ہٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹرز فار امریکا کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہےڈی ایف اے کی جانب سے پبلک سٹیزن لٹیگیشن گروپ نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے جسمیں آفس آف پرسنل مینجمنٹ، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کو مدعا علیہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان: پاکستان صحافی اتحاد کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب

    ڈی ایف اے اور پی سی ایل جی نے واشنگٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ ہیلتھ ویب پیجز اور ڈیٹا کو ہٹانے سے بیماری کے پھیلنے کی نگرانی اور اس کا موثر اقدام کرنے کے لیے دستیاب سائنسی ڈیٹا میں خطرناک خلا پیدا ہوگیا ہے، اس اقدام سے ڈاکٹروں کو ایسے وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے جو کلینیکل پریکٹس کی رہنمائی کرتے ہیں اور مریضوں کے ساتھ بات چیت اور مشغول ہونے کے کلیدی وسائل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ ڈی ایف اے ایک وکالت کی تنظیم ہے جو یونیورسل ہیلتھ کوریج، استطاعت، معیار اور ایکویٹی کی حمایت کرتی ہے۔

  • کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کا سامنا کرنے والے پہلے اہلکار ہوں گے-

    باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے ہیں جس کے ذریعے عالمی فوجداری عدالت پر امریکا اور اسرائیل کے خلا ف بے بنیاد اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے ادارے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    مسلمانان جموں کشمیر کی تاریخی جدوجہد اور یکجہتی کشمیر کے تقاضے

    پابندی کا شکار ہونے والے افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کیے جائیں گے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گی ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد عالمی عدالت کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامے پر اس وقت دستخط کیے جب اسرائیلی وزیر اعظم واشنگٹن میں کانگریس کے اراکین سے ملاقات کر رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔

    پاکستان میں بیروز گاری کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ،پلاننگ کمیشن

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر اسرائیل سراپا احتجاج تھااس سے قبل جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پر الزام لگایا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے لیے بیک وقت یہ سزائیں جاری کرتے ہوئے آئی سی سی نے اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے