Baaghi TV

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں قریباً ایک ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا۔

رائٹرز کے مطابق منگل کو برینٹ خام تیل کے سودے 1.05 ڈالر یا 1.2 فیصد اضافے کے بعد 91.54 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.27 ڈالر یا 1.5 فیصد بڑھ کر 87.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

گزشتہ روز بھی برینٹ کی قیمت میں 2.7 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برینٹ ایک موقع پر 25 اگست کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی نے 21 اگست کے بعد بلند ترین سطح دیکھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو ایران کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے خلیج میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

More posts