Baaghi TV

Tag: کشمیر

  • کنٹرول لائن کے باسیوں کی زندگی بڑی مشکل بنادی گئی ہے ، سی این این

    واشنگٹن : بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانو‌ں‌کی زندگیاں بڑی مشکل اوراذیت ناک بنا دی گئی ہیں ، جہاں ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ظلم وتشدد جاری ہے وہاں بھارت کی یہ مکاری ہےکہ وہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں‌ سے بھی جینے کا حق چھین رہا ہے ،بھارت کے انہیں مظالم کی تصویر کشی کا جومنظر امریکی اخبار نے پیش کیا ہے وہ بھی پڑھنے کے قابل ہے،

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    ذرائع کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نےآزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی شیلنگ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کردیا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،روڈبلاک ہے، مواصلاتی ذرائع بندہونےسےلوگ خاندانوں سےرابطہ نہیں کرسکتے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ریائشیوں کو شدید مشکلات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کاکہناہےبھارتی فوجی آنسوگیس،پیلیٹ گن استعمال کرتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید خراب ہونے لگی ، بھارتی فوج کو اب اپنے ہی ہمدردوں سے ہمدردی نہ رہی اور نہ اعتماد رہا ، جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف سری نگر میں متعدد خواتین احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں کہ اس دوران بھارتی فورسز نے کئی خواتین کو گرفتار کرلیا جن میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق جسٹس بشیر احمد خان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ دیگر گرفتار کی جانے والی خواتین میں معروف علمی شخصیات بھی شامل ہیں۔گرفتار کی جانے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا عبداللہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہم گھروں میں قید ہیں، یہ ایک ایسا زبردستی کا رشتہ ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں احتجاج کرنے والی ان خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جہاں انہوں نے لال چوک پر جیسے ہی احتجاج شروع کیا تو پولیس کی بھاری نفری نے کئی خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

  • مفادپرست افغانی اندر سے ہندوستانی ، کشمیریوں سے نفرت ، مغضوب ٹھہرے پاکستانی

    اسلام آباد:مفادپرست افغانی اندر سے ہندوستانی ، کشمیریوں سے نفرت ، مغضوب ٹھہرے پاکستانی،اطلاعات کے مطابق افغان حکومت بھارتی خوش نودی حاصل کرنے کے لیے اندھی ہو گئی ہے، پڑوسی ملک میں کشمیر سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کی تقریب روکنے کی کوشش کر کے انڈیا کو خوش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ کشمیر سے متعلق سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سفارت کار، سیاسی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھی، تاہم تقریب سے 2 گھنٹے قبل سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے پاکستان مخالف نعرے لگائے، مظاہرے کے باعث مہمان سفارت خانے نہیں پہنچ سکے، مہمانوں کو ڈنڈا بردار مظاہرین دھمکاتے بھی رہے۔زاہد نصر اللہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں افغان حکام سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی لیکن وہاں سے جواب نہیں ملا، پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن پولیس نے کہا کہ اوپر سے آرڈر نہیں۔

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ ملی بھگت سے پاکستانی سفارت خانے کے گیٹ پر مظاہرہ کیا گیا تاکہ یوم سیاہ کشمیر سے متعلق تقریب کو منعقد ہونے سے روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ آج جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 72 سال مکمل ہو گئے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے کی جانب سے بھی ویزے کے حصول کے لیے آنے والے پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویّہ اختیار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

  • بھارت مکار، بنیادی حقوق بھی چھین لیے اب جینےبھی نہیں‌دے رہا ، یورپی یونین

    نئی دہلی :یورپی یونین نے بھارت کو مکار کراردیتے ہوئے کشمیریوں‌کے بنیادی حقوق کا نہ صرف ڈاکو قرار دیا ہے بلکہ کہا کہ بھارت ایک ہی وقت میں کشمیریوں‌کاقتل عام بھی کررہا ہے اور ڈھٹائی بھی دکھا رہا ہے ،

    آزادی کی منزل قریب ،کشمیریوں کو تنہا نہیں‌چھوڑیں گے، فردوس عاشق

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنے اہم اجلاس میں کشمیرکی صورت حال پر بہت زیادہ تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ، اپنے اہم اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کے کے اراکین نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھیننے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے رہا ہے جس کو توثیق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اپنے فیصلوں میں دے چکی ہے بلکہ اپنی جارحیت کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے

    پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک اورشاہکار

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کونسل آف یورپی یونین کی سربراہ ٹتی ٹپرانین نے5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی جارحیت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں کو جینے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 370 اے کو ختم کرکے بھارت نے انسانی حقوق کے سارے تقاضوں کو بھی ختم کردیا ہے، اب یہ برداشت نہیں‌، بھارت پر دباو بڑھایا جائے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے دے

    ایک لاکھ کشمیری شہید،11ہزارخواتین کی عصمت دری،دنیا پھربھی خاموش،بہت افسوس

  • آزادی کی منزل قریب ،کشمیریوں کو تنہا نہیں‌چھوڑیں گے، فردوس عاشق

    اسلام آباد: پاکستانی کشمیری اور کشمیری پاکستانی ہیں‌ ، پاکستان نے نہ پہلے کبھی کشمیریوں کو تنہاچھوڑا اور نہ کبھی تنہا چھوڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں کیا ، پاکستانی قوم ہر قسم کے حالات میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر بھارتی بربریت اور بہیمانہ مظالم سے بھرپور کہانی ہے، بھارت نے اپنے وعدے پورے کرنے یا ان کی تجدید نو کی بجائے وادی بھر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر ایک بہت بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 370 ختم کرکے زبردستی قبضہ اس لیے کیا کہ بھارت کو یقین ہوگیا تھا کہ کشمیرکسی وقت بھی ہاتھ سے نکل سکتا ہے

    زیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں ،چیف جسٹس

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 1989 سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی تمام حکومتیں بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورت حال پر بڑی تشویش ہے،80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر کے رکھا ہوا ہے۔

    25 ہزارآنسوگیس شیل، 3 ہزار آنسو گیس بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹس، ایک لاکھ 5 ہزار ڈنڈے

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے چیمپئنز کہلانے پر فخر کرنے والے ممالک بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگرعالمی قوتوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو وہ وقت دور نہیں جب عالمی قوتوں اور عالمی اداروں کی حیثیت بھی متاثر ہوسکتی ہے

  • ایک لاکھ کشمیری شہید،11ہزارخواتین کی عصمت دری،دنیا پھربھی خاموش،بہت افسوس: ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:27 اکتوبر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بارپھر پاکستان کا موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سال قبل آج کے دن بھارتی ظالم افواج نے بندوق کی نوق پر وادی کشمیر پر قبضہ کرکے کشمیریوں کو سخت آزمائش میں مبتلا کردیا ،کشمیریوں نے پہلے دن سے بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی اور بھارت کی غلامی سے جان چھڑانے کے لیے جدوجہد کی ، لاکھوں قربانیاں‌ دیں‌،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں‌کی اس تحریک آزادی کی سفاری اور اخلاقی مدد کررہا ہے ،

    ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

    بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بار بار دبانے کے کوشش کی ، مگر 1989 سے کشمیریوں نے اس تحریک کو اس نہج پر کھڑا کیا کہ ہر آنے والے دن یہ تحریک مضبوظ ہورہی ہے، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 1989 سےاب تک ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 3 دہائیوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج دنیا بھرمیں یوم سیاہ منایاجا رہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتی مشنزکو تقاریب کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، دنیا بھرمیں تنازع کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیے تقاریب اور احتجاج کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں ،چیف جسٹس

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر یوں کی حق خود ارادیت کی 72سالہ جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا، دنیا کو تنازع کشمیرکی سنگینی سے متعلق ایک بار پھر باورکرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق غصب کرکے محصورکر دیا گیا ہے، کشمیریوں کو خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات اورسہولیات میسر نہیں ہیں، لاکھوں کشمیریوں پر جاری ظلم سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دنیا کے ہر فورم پر پاکستان نے اس غاصبانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھائی ، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے، سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 1989 سے اب تک ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 3 دہائیوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔aانہوں نے کہا کہ 30 سالوں کے دوران 22 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں بچے یتیم ہوچکے، برہان وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر کو نئی جہت ملی۔

  • بھارت نے ظلم وتشدد اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا ،صدرپاکستان

    اسلام آباد:بھارت نے ظلم وتشدد اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا ، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ 27 اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، اس دن 27 اکتوبرکوبھارتی فوج جموں وکشمیر میں داخل ہوئی تھی اور کشمیریوں کی مرضی اور تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے پر قبضہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 72 سال قبل آج ہی کے دن بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر، ظلم وتشدد اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔

    10 لاکھ سے زائد افراد کا حکومت مخالف احتجاج، کابینہ برطرف

    صدرمملکت عارف علوی نے بھارتی مکاری کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ آج تک بھارت کشمیر میں وحشیانی کارروائیوں اور دھونس، دھاندلی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 سے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو غیرقانونی طور پر محصور کیا ہوا ہے۔

    25 ہزارآنسوگیس شیل، 3 ہزار آنسو گیس بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹس، ایک لاکھ 5 ہزار ڈنڈے

    صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی پالیسیوں اور تدابیر میں کتنا ہی ظلم وبربریت کیوں نہ شامل ہو، وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل اخلاقی وسیاسی اورسفارتی حمایت کا پختہ عزم کررکھا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 24 اکتوبر1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منائیں گے۔

  • ٹوئیٹرکشمیریوں کے قتل کا حامی ،مقبوضہ کشمیرسے متعلق10 لاکھ ٹویٹس بلاک

    نیویارک:ٹوئیٹرکشمیریوں کے قتل کا حامی ،مقبوضہ کشمیرسے متعلق10 لاکھ ٹویٹس بلاک کردیئے گئے ، اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے اشارے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق 10 لاکھ ٹوئٹس کو بلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سی پی جے کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ بھارتی حکومت کے دباؤ پر ٹوئٹر نے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال پر مبنی مختلف اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت2017 سے کشمیرپرٹوئٹ روکنےکےلیے ٹوئٹر پر دباؤڈال رہاہے اور دو سال کے دوران 10 لاکھ ٹوئٹس کو بلاک کر چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےمواد پرسیکڑوں ویب سائٹس غیرقانونی قراردی گئیں اور 100 سے زائد ایسے اکاؤنٹس کواپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جو کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں مصروف تھے۔ ٹوئٹرنے دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    سی پی جے کا کہنا ہے کہ ٹوئٹرکو وادی کی اصل صورتحال بتانے کے لیے صحافی ایک مستند اور موثر ذرائع کے طور پر استعمال کرتے تھے اور اسی بنیاد پر بھارتی حکومت نے ٹوئٹر پرمتعدد اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔یادرہے کہ اس سے پہلے ٹوئیٹرانتظامیہ بڑی تعداد میں‌پاکستانیوں کے کشمیریوں کی حمایت سے متعلق اکاونٹس بلاک کرکے اپنی مسلم اور کشمیردشمن سوچ کا مظاہرہ کرچکی ہے

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 83 واں دن،ظلم وتشددکی سیاہ راتیں

    سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 83 ویں روز میں داخل ہوگیا، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کوکیسے بگائیں ،پاکستانی طبی ماہرین نے بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے 80 لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض اسپتال۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    پاکستان کے نصف بچے فولاد اور وٹامنز کی کمی کا شکار ہیں، طبی ماہرین

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    خبردار: زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک

    امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

  • آزادی مارچ ،کشمیرکازکو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی ہے، سراج الحق

    چارسدہ:آزادی مارچ ، کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی اور ایجنڈا ہے ، مولانا فضل الرحمن غیروں کے ہاتھوں‌میں‌کھیل رہے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پوری قوم کو اعتماد میں لے کر کشمیر میں عملی ایکشن کا اعلان کرے۔

    ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم 

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست سے کشمیر میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں، کشمیری مسلمانوں کی نگاہیں صرف پاکستان کی طرف ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آواز کشمیریوں کے لیے اٹھ رہی تھی وہ دب جائے گی اور اس کا سارا کریڈٹ مولانا کو جائے گا

    چاندی اور سونے کے تمغے،جتنے زیادہ بچے اتنا زیادہ معاوضہ

    سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک قوم کشمیر کی آزادی کے لیے تیار کھڑی ہے، بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر کا معاملہ ختم ہو اور کوئی نیا سرحدی تنازع شروع ہوجائے۔نے کہا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، اس لیے وہ روز لائن آف کنٹرول پر حملے کرتا ہے۔

    دشمن موقع کے تلاش میں،آزادی مارچ ہدف ہوسکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی رپورٹ

    آزادی مارچ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ ایک پارٹی کا لائحہ عمل ہے۔سینیٹرسراج الحق نےمولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کا نقصان کشمیر کو ہوا فائدہ بھارت کو پہنچا ہے، حکومت، اپوزیشن نے کشمیر کی تحریک کو کنٹینر سیاست کی نذر کردیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کی وجہ سے عوام کا پیسہ ملکی ترقی کے بجائے سڑکیں بند کرنے پر خرچ ہورہا ہے۔