Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
روی چندرن ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن قرار دے دیے

    
روی چندرن ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن قرار دے دیے

    
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان واقعی ایک خطرناک ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔
    اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تجزیہ کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئے، لیکن وہ صرف کرکٹ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، اور ان کے خیال میں پاکستان کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات خاصے اچھے ہیں۔
    ‎ایشون کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اوپننگ جوڑی اور بولنگ لائن اپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بابر اعظم اوپن نہیں کریں گے بلکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے، اور صائم ایوب پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کے باعث مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔
    ‎بولنگ کے حوالے سے ایشون نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا پاور پلے میں اکانومی ریٹ 6.5 ہے، جو ایک بڑا پلس پوائنٹ ہے، جبکہ ابرار احمد اور محمد نواز بھی اہم بولرز ہیں۔ ان کے مطابق نواز کنٹرول کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور ابرار اپنی انفرادیت کی وجہ سے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
    ‎39 سالہ ایشون نے پاکستان ٹیم کی کمزوریوں کی نشاندہی بھی کی، جن میں بعض کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا مڈل آرڈر میں آنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں بولنگ زیادہ مؤثر نہیں رہی، اور شاداب خان کی بیٹنگ اور بولنگ فارم میں بھی کمی آئی ہے۔
    ‎ایشون کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، کمزوریاں ضرور ہیں، لیکن سلمان علی آغا جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جن کا اکثر ذکر نہیں کیا جاتا اور وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

  • 
سندھ میں امتحانی فیس وصولی پر وزیر تعلیم کا نوٹس، بورڈز کو رقم لینے سے روکنے کی ہدایت

    
سندھ میں امتحانی فیس وصولی پر وزیر تعلیم کا نوٹس، بورڈز کو رقم لینے سے روکنے کی ہدایت

    ‎وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے صوبے کے بعض تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانی فیس اور آئی ٹی چارجز کے نام پر رقم وصول کرنے کی شکایات پر نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق داخلے سے لے کر امتحانات تک تمام مراحل میں تعلیم مکمل طور پر مفت ہے، اس لیے کسی بھی طالب علم سے کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جا سکتی۔
    ‎سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ پہلے ہی میٹرک اور انٹر کے طلبہ کی امتحانی فیس ادا کر رہی ہے، اس کے باوجود بعض بورڈز کی جانب سے اضافی چارجز کی شکایات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس یا آئی ٹی چارجز کے نام پر رقم لینا سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔
    ‎اس معاملے پر وزیر تعلیم نے سیکرٹری کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے رابطہ کریں اور تمام تعلیمی بورڈز کو واضح احکامات جاری کیے جائیں کہ کسی بھی سطح پر طلبہ سے فیس وصول نہ کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان احکامات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
    ‎وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو طلبہ اور والدین پر مالی بوجھ کا سبب بنے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر کسی بورڈ نے ہدایات کے باوجود فیس وصول کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • ‎لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ میلہ، چند گھنٹوں بعد پتنگیں آسمان پر ہوں گی

    ‎لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ میلہ، چند گھنٹوں بعد پتنگیں آسمان پر ہوں گی

    ‎لاہور میں بسنت کا تہوار پوری آب و تاب کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر بھر میں بسنت کا رنگ نمایاں ہو چکا ہے اور شہری رات بارہ بجے کے بعد پتنگ بازی، پیچ لڑانے اور روایتی نعروں کے ساتھ تہوار کا آغاز کریں گے۔
    ‎اندرون لاہور میں گھروں کی چھتیں سجا دی گئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں میلے کا سماں ہے۔ گلی محلوں میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری عروج پر ہے اور بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔
    ‎بچے، نوجوان اور بزرگ سب ہی بسنت کے جوش میں مبتلا ہیں۔ شہر بھر میں خوشی، رنگ اور رونق کا ماحول ہے اور شہری بہار کے اس روایتی تہوار کو منانے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

  • 
بلوچستان میں حالات معمول پر، کوئٹہ میں سیکورٹی آپریشن جاری

    
بلوچستان میں حالات معمول پر، کوئٹہ میں سیکورٹی آپریشن جاری

    
حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں حالات کے معمول پر آنے کا اعلان کیا ہے، تاہم کوئٹہ کے بعض علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ میں آپریشن کے دوران تقریباً 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
    انہوں نے بتایا کہ شہر میں انٹرنیٹ سروس آج بحال کر دی جائے گی، تاہم جہاں آپریشن جاری ہے وہاں عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب نوشکی اور مستونگ میں جیل پر حملوں کے بعد تقریباً 60 قیدی فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جس سے بھارتی پراکسی نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا اور ان کی قیادت و کمانڈ سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
    ‎صوبائی حکومت نے نوشکی میں نقصان زدہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا ہے تاکہ عام شہریوں کی نقل و حمل پر اثر کم سے کم ہو۔ بلوچستان حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

  • 
کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    
کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    
سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہلِ کشمیر کی اجتماعی خواہش اور ان کا مقدر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور کشمیر تحریک کے شہدا کی بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔
    ‎فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلی صفوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے آپریشنل تیاریوں اور ہر سطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔
    ‎فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود افسران اور جوانوں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے، کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا، اور پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

  • 
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ازبکستان کے صدر کی ملاقات

    
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ازبکستان کے صدر کی ملاقات

    ‎فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مہمان صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے دورے کے دوران خود معزز صدر کی رہنمائی کی اور انہیں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز پر بریفنگ دی گئی۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران دونوں ممالک نے دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے شراکت داری، علم کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • 
یوٹیوب کا مفت صارفین کے لیے بیک اہم فیچر بند کرنے کا فیصلہ

    
یوٹیوب کا مفت صارفین کے لیے بیک اہم فیچر بند کرنے کا فیصلہ

    
یوٹیوب کی جانب سے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے کہ مفت سروس استعمال کرنے والے صارفین کو پریمیئم پلان کی طرف منتقل کیا جائے، جس کے تحت اب ایک مقبول فیچر تک مفت صارفین کی رسائی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق یوٹیوب موبائل براؤزرز پر بیک گراؤنڈ پلے بیک فیچر کو مفت صارفین کے لیے بند کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اس وقت بھی ویڈیو یا آڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے جب ایپ یا براؤزر بیک گراؤنڈ میں ہو۔
    ‎کافی عرصے سے مفت صارفین گوگل کروم کے علاوہ دیگر موبائل براؤزرز جیسے مائیکرو سافٹ ایج، بریو اور سام سنگ انٹرنیٹ کے ذریعے اس فیچر سے فائدہ اٹھا رہے تھے، حالانکہ کروم پر یہ سہولت صرف یوٹیوب پریمیئم صارفین کو حاصل ہے۔
    ‎تاہم حالیہ دنوں میں متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ اب یہ فیچر ان کے موبائل براؤزرز پر کام نہیں کر رہا۔ گوگل نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ موبائل براؤزرز پر بیک گراؤنڈ پلے بیک کے استعمال کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
    ‎گوگل کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ کچھ مفت صارفین موبائل براؤزرز کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کر رہے تھے، جسے روکنے کے لیے بتدریج کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تمام مفت صارفین کے لیے یہ فیچر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

  • 
ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے اور لائسنس حاصل کرنے کی باضابطہ اجازت

    
ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے اور لائسنس حاصل کرنے کی باضابطہ اجازت

    
ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس بھی حاصل کر سکیں گی۔
    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے برسوں سے موجود قانونی ابہام ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل یا اسکوٹر چلانے پر واضح پابندی موجود نہیں تھی، تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے تھے۔
    ‎اس قانونی خلا کے باعث ٹریفک حادثات کی صورت میں خواتین کو قانونی طور پر ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاتا رہا، حالانکہ انہیں باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
    ‎ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے ایک نئی قرارداد پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح بنانا ہے۔ یہ قرارداد گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی کابینہ سے منظور کی گئی تھی۔
    ‎قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی نگرانی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لے اور کامیاب امیدواروں کو موٹر سائیکل چلانے کا باقاعدہ لائسنس جاری کرے۔

  • جرمن کمپنی کا ایسا اسمارٹ فون جس کی بیٹری ایک ہفتےتک چلتی ہے۔

    جرمن کمپنی پونکیٹ نے ایم سی 03 نامی ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی بیٹری لائف دیگر فونز کے مقابلے میں غیر معمولی حد تک طویل ہے اور اسے 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں بیٹری ایک یا دو دن کے بعد ختم ہو جاتی ہے، کیونکہ متعدد ایپس پسِ منظر میں فعال رہتی ہیں اور ڈیٹا یا توانائی استعمال کرتی ہیں، مگر ایم سی 03 میں صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور فون خود ایپس کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔
    فون میں بائی ڈیفالٹ ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی سے روکا گیا ہے، جس سے بیک گراؤنڈ ڈیٹا کا جمع ہونا ممکن نہیں۔ کمپنی کے مطابق، فون کی بیٹری عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک اور زیادہ استعمال میں 4 سے 5 دن تک بغیر چارج کیے چل سکتی ہے، جبکہ فون کی بیٹری دیگر فونز جتنی ہی سائز میں ہے، لیکن توانائی کے انتظام میں جدید تکنیک استعمال کی گئی ہے۔
    ‎ایم سی 03 اوپن سورس اینڈرائیڈ پراجیکٹ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم AphyOS پر کام کرتا ہے، جس میں صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فون میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے اور بیٹری کو آسانی سے نکال کر بدلا جا سکتا ہے، جو اس کے استعمال کو مزید صارف دوست بناتا ہے۔

  • ‎ملبورن میں مہاتما گاندھی کا کانسی کا مجسمہ چوری

    ‎ملبورن میں مہاتما گاندھی کا کانسی کا مجسمہ چوری

    ‎آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر نصب مہاتما گاندھی کا 426 کلوگرام وزنی کانسی کا مجسمہ چوری ہو گیا ہے۔ یہ مجسمہ 2021 میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (ICCR) کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ چوری جنوری 2026 کے اوائل میں ہوئی، تاہم اس کی اطلاع فروری کے شروع میں منظر عام پر آئی۔
    ‎سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چوروں نے اینگل گرائنڈر کا استعمال کرتے ہوئے مجسمے کو ٹخنوں کے مقام سے کاٹا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ باقی پاؤں کو پائے راستے پر چھوڑ دیا۔ اس واقعے کی تحقیقات وکٹوریہ پولیس کر رہی ہے اور اسے ایک سنگین "نفرت انگیز جرم” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکام سے مجسمے کی فوری بازیابی اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔