Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
لیاری میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، ایم فور رائفل اور پستول برآمد

    
لیاری میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، ایم فور رائفل اور پستول برآمد

    
کراچی کے علاقے لیاری میں اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ایم فور رائفل، چار پستول اور اضافی میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔
    ‎ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ایک ایسے گروہ کا حصہ تھا جو بین الصوبائی سطح پر غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خیبرپختونخوا سے غیر قانونی اسلحہ مسافر بسوں کے ذریعے کراچی منتقل کرتا تھا۔
    ‎رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی اسی جرم میں پکڑا جا
    چکا ہے اور اس وقت جیل میں قید ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • 
سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ پیش

    
سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ پیش

    
سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
    ‎ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
    ‎محسن نقوی نے کہا کہ سرفراز احمد نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور قومی ٹیم کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    ‎چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کی خدمات کی مقروض رہے گی اور آئندہ بھی ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاتا رہے گا۔

  • 
کوٹری کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق

    
کوٹری کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق

    
سندھ کے شہر کوٹری کے علاقے کارو کھو کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
    ‎واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور تلاش کے بعد بچوں کی لاشیں دریا سے نکال کر گاؤں منتقل کر دیں۔
    ‎جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ کشمیرہ، 10 سالہ ساجدہ، 13 سالہ اعجاز اور 9 سالہ قربان شامل ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق بچے دریا میں نہانے گئے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔
    ‎متوفیوں میں ساجدہ اور اعجاز آپس میں بہن بھائی تھے جبکہ دیگر دو بچے بھی اسی گاؤں کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ غمزدہ دکھائی دیے۔

  • 
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 54ویں لہر، ایران کا اسرائیل میں فوجی و انتظامی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 54ویں لہر، ایران کا اسرائیل میں فوجی و انتظامی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 54ویں لہر کے دوران اسرائیل میں اہم فوجی اور انتظامی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
    پاسدارانِ انقلاب کے جاری بیان کے مطابق اس کارروائی میں مختلف جدید میزائل استعمال کیے گئے جن میں دو ٹن وزنی وارہیڈ والے خرمشہر میزائل، خیبر شکن میزائل، قدر اور عماد میزائل شامل ہیں۔
    ‎بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن میں پہلی مرتبہ سالڈ فیول اسٹریٹجک سجیل میزائل بھی استعمال کیا گیا جو ایران کے جدید ترین میزائلوں میں شمار ہوتا ہے۔
    ‎پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں کا ہدف اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے متعلق انتظامی اور فیصلہ سازی کے مراکز، فوجی و دفاعی صنعتوں کا اہم انفراسٹرکچر اور مقبوضہ علاقوں کے وسط میں موجود عسکری تنصیبات تھیں۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائیاں ایران کی عسکری حکمت عملی کے تحت کی گئیں اور حملوں کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • 
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں ہزاروں عمارتیں تباہ، درجنوں طبی مراکز اور اسکول متاثر

    
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں ہزاروں عمارتیں تباہ، درجنوں طبی مراکز اور اسکول متاثر

    
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 28 فروری سے جاری حملوں کے دوران ملک بھر میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن میں بڑی تعداد رہائشی عمارتوں کی ہے۔
    ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر تباہ ہونے والی 43 ہزار عمارتوں میں سے تقریباً 36 ہزار 500 اقامتی یونٹس شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران تقریباً 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
    ‎ایرانی حکومتی ترجمان کے مطابق ان حملوں میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز، وہاں موجود 32 ایمبولینسیں اور 120 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔
    ‎بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 223 خواتین ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی تعداد 206 تک پہنچ گئی ہے۔
    ایرانی حکام کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • 
برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے پر غور

    
برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے پر غور

    
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں انٹرسیپٹر ڈرون بھیجنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی فوجی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آکٹوپس نامی انٹرسیپٹر اینٹی ڈرون سسٹم کو ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
    ‎یہ جدید انٹرسیپٹر ڈرون برطانیہ میں تیار کیا جاتا ہے اور اسے دشمن کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق یہی نظام اس سے قبل یوکرین کو بھی فراہم کیا جا چکا ہے جہاں اسے روس کے خلاف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کی دفاعی صورتحال پر اس کے نمایاں اثرات پڑ سکتے ہیں۔

  • 
یومِ پاکستان پر سندھ بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    
یومِ پاکستان پر سندھ بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    
حکومتِ سندھ نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
    محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 23 مارچ کو سندھ بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
    ‎نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز اس روز بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
    ‎واضح رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو قراردادِ لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 1940 میں اسی دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ پیش کیا گیا تھا۔
    ‎اس موقع پر ملک بھر میں قومی تقاریب اور سرکاری تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

  • 
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے داعش قیدیوں والی جیل کے لیے خطرہ قرار

    
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے داعش قیدیوں والی جیل کے لیے خطرہ قرار

    
عراق نے خبردار کیا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے اس جیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں جہاں شام سے منتقل کیے گئے داعش کے ہزاروں جنگجو قید ہیں۔
    عراقی حکام کے مطابق فروری میں امریکا نے شام سے تقریباً 5700 داعش قیدیوں کو عراق منتقل کیا تھا۔ یہ قیدی اس وقت بغداد کے الکرخ سنٹرل جیل میں رکھے گئے ہیں جو ماضی میں امریکی فوج کے حراستی مرکز کیمپ کراپر کے نام سے جانا جاتا تھا اور بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کمپلیکس کا حصہ ہے۔
    ‎عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے بیان میں کہا کہ بغداد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں جس سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ بعض ڈرون حملے جیل کے انتہائی قریب ہوئے جس کے باعث اس مقام کی حفاظت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے جہاں انتہائی خطرناک دہشت گرد قید ہیں۔
    ‎ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملے شدت کے اعتبار سے زیادہ سنگین تھے اور ان میں سے بعض حملے جیل کے بہت قریب گرے۔

  • ‎ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں مظاہرے

    ‎ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں مظاہرے

    ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور اسرائیل میں جنگ مخالف مظاہرے سامنے آئے ہیں جہاں شہریوں نے فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
    ‎واشنگٹن میں مظاہرین نے ایک ایرانی اسکول میں بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے علامتی طور پر اسکول بیگز زمین پر رکھے اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی یاد میں پھول بھی رکھے۔
    ‎مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ کے نتیجے میں عام شہری، خصوصاً بچے، سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور فوری طور پر حملے بند کیے جانے چاہئیں۔
    ‎دوسری جانب اسرائیل میں بھی جنگ مخالف مظاہرے ہوئے جہاں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے ایران پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
    ‎مظاہرین نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید فوجی کارروائیاں صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔

  • 
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان

    
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان

    
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اس صورتحال کو قبول نہیں کرسکتا کہ ایک طرف مذاکرات اور جنگ بندی کی بات کی جائے جبکہ دوسری جانب دوبارہ فوجی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے جائیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
    ‎اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی مسلح افواج دشمن کو سخت اور ناقابلِ فراموش جواب دینے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔