Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • آزاد کشمیر: چڑہویٰ میں ایک اور تیندوے کی لاش برآمد

    آزاد کشمیر: چڑہویٰ میں ایک اور تیندوے کی لاش برآمد

    ‎کوٹلی، آزاد کشمیر کے علاقے چڑہویٰ میں ایک اور تیندوا مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے، جس سے رواں ماہ آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
    آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی مسلسل ہلاکتوں سے ان کی نسل کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تیندوؤں میں دو کی موت گولی لگنے سے، ایک ہارٹ اٹیک سے اور ایک کی میڈیکل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔
    چڑہویٰ میں شہری کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور خوراک کی کمی جنگلی حیات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
    ‎شہری اور ماحولیاتی حلقے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رہے اور نایاب انواع محفوظ رہیں۔

  • 
ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، تمام رجسٹرڈ دکانیں ایک ہفتے میں ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کا حکم

    
ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، تمام رجسٹرڈ دکانیں ایک ہفتے میں ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کا حکم

    ‎فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کی تمام رجسٹرڈ دکانوں اور متعدد کاروباری شعبوں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ٹیکس نگرانی کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کیا جا رہا ہے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے مطابق پوائنٹ آف سیلز (POS) مشین استعمال کرنے والے تمام کاروباروں کو ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑنا لازمی ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز اور کلبز پر بھی ہوگا، جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی لازمی طور پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
    ‎حکومت نے سروس سیکٹر کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیوٹی پارلرز، اسلمنگ سینٹرز، بیوٹی کلینکس، ہئیر ٹرانسپلانٹ سینٹرز، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کے کاروبار بھی اب ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہوں گے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے تحت لیبارٹریز، ویٹرنری ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ اسپتال، ہیلتھ کیئر سروسز، فٹنس کلبز، ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ خدمات کے شعبے کی مکمل دستاویز بندی ممکن بنائی جا سکے۔
    ‎ایف بی آر نے چند نمایاں کلبز کو بھی اس فیصلے کے دائرے میں شامل کیا ہے جن میں کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرمز اور کاسٹ اینڈ مینجمنٹ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو بھی نظام سے منسلک ہونا ہوگا۔
    ‎تعلیمی ادارے بھی اس فیصلے سے مستثنیٰ نہیں رہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز جہاں ماہانہ فیس ایک ہزار روپے یا اس سے زیادہ ہے، انہیں بھی ٹیکس نظام کا حصہ بننا ہوگا۔
    ‎ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت ٹیکس نظام سے منسلک ہونا بنیادی شرط قرار دی گئی ہے، اور مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

  • ‎واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری، شہباز شریف شریک

    ‎واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری، شہباز شریف شریک

    واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔
    ‎اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کریں گے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ روکائی، بھارتی وزیراعظم مودی کو بتادیا تھا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے گیارہ طیارے گرائے

  • 
بل گیٹس کی انڈیا اے آئی سمٹ میں بدانتظامی کے  باعث شرکت منسوخ

    
بل گیٹس کی انڈیا اے آئی سمٹ میں بدانتظامی کے باعث شرکت منسوخ

    ‎روئٹرز کے مطابق، بل گیٹس نے انڈیا کے "اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” میں شرکت سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان ان کے طے شدہ کلیدی خطاب سے چند گھنٹے قبل ہوا، جس سے پہلے ہی بدانتظامی کا شکار بھارتی سمٹ کو ایک اور دھچکا لگا۔
    ‎کانفرنس میں پہلے ہی روبوٹ تنازعے، ٹریفک جام اور شدید انتظامی خلل کے باعث مندوبین کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ بل گیٹس کے خطاب سے انکار اور بعد میں جینسن ہوانگ کی اعلیٰ سطحی شرکت منسوخی نے اس سمٹ کے آغاز کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
    ‎بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بل گیٹس اپنا خطاب اس لیے نہیں کریں گے تاکہ توجہ سمٹ کی بنیادی ترجیحات، یعنی مصنوعی ذہانت کے اہم موضوعات، پر مرکوز رہے۔ چند روز قبل ہی فاؤنڈیشن نے ان کی عدم شرکت کی افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ شرکت کے لیے تیار ہیں۔
    ‎بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس سے خطاب کیا، جس کے دوران فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، گوگل کے سی ای او سندر پچائی، اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین اور اینتھروپک کے سی ای او ڈاریو اموڈی بھی موجود تھے۔ تاہم، بدانتظامی اور منصوبہ بندی کی کمی کے باعث یہ پہلی بڑی عالمی اے آئی کانفرنس بھارتی حکومت کے لیے تنقید کا مرکز بن گئی۔

  • جدہ ایئرپورٹ: عمرہ سیزن 1447 ہجری کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری

    جدہ ایئرپورٹ: عمرہ سیزن 1447 ہجری کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری

    سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ سیزن (1447 ہجری) کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہوگا جبکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کی واپسی کی آخری تاریخ 18 اپریل 2026 ہے۔
    منصوبے کا مقصد زائرین کو محفوظ اور ہموار سفری تجربہ فراہم کرنا ہے، جس میں جدہ کے حج وعمرہ ٹرمنل، نارتھ ٹرمنل اور ٹرمنل نمبر ون شامل ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے 407 بیگج چیک ان کاونٹرز اور 463 امیگریشن کاونٹرز کام کر رہے ہیں۔
    ‎آپریشنل پلان میں 56 پیسنجر بورڈنگ برجز، 35 بیگج کلیم بیلٹس اور 81 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز شامل ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ کیئر کے لیے چار ہیلتھ سینٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ حج وعمرہ ٹرمنل پر 20 ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریاز اور تین ویلکم لاونجز زائرین کے لیے مختص ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے تین ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملی

    بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے تین ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملی

    شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے تین ماہر امراض ریٹینا کے نام تجویز کیے، لیکن ان میں سے کسی ڈاکٹر کو بھی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ دی گئی۔
    ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عاصم یوسف نے یہ نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے، جن میں الشفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر عامر اعوان، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر وقار مظہر شامل تھے۔ اس کے بجائے الشفا ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر عارف کو جیل بھیجا گیا ہے۔
    ‎ ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی اڈیالہ جانے کی اجازت نہ ملی، اس لیے الشفا کا ڈاکٹر متبادل کے طور پر بھیجا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو پہلا ٹیکہ 25 جنوری کو لگ چکا ہے، جبکہ دوسرا ٹیکہ 25 فروری کو لگنا ہے۔ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ دوسرا ٹیکہ جیل میں لگے گا یا اسپتال میں۔

  • 
یوٹیوب کی پہلی ویڈیو میوزیم کا حصہ بن گئی

    
یوٹیوب کی پہلی ویڈیو میوزیم کا حصہ بن گئی

    ‎کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی پہلی ویڈیو کون سی تھی؟ یہ ویڈیو تقریباً 20 سال قبل یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے ریکارڈ کی تھی، جس میں وہ سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں گھومتے ہوئے ہاتھیوں کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
    ‎19 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو 23 اپریل 2005 کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ویڈیو انٹرنیٹ تاریخ کا اہم حصہ بن گئی اور اب تک اسے 32 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
    ‎اب اس تاریخی ویڈیو کو باقاعدہ طور پر ایک میوزیم میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ لندن میں واقع وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں جاری ایک نمائش کے دوران اس ویڈیو کو عوام کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
    ‎میوزیم کے ترجمان کے مطابق ادارے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے ابتدائی ویب پیج اور یوٹیوب کی پہلی ویڈیو کو محفوظ کرنے کے لیے حاصل کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 18 ماہ سے ویڈیو کے ابتدائی واچ پیج کے ڈیزائن کو دوبارہ تیار کرنے پر کام جاری تھا۔
    ‎اس منصوبے کے لیے میوزیم نے یوٹیوب کی ٹیم اور ایک ڈیزائن اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر کام کیا۔ نمائش میں ویڈیو کو ایک خصوصی حصے میں رکھا گیا ہے جہاں اسے دیکھنے کے لیے منی ڈسپلے بھی نصب کیا گیا ہے، تاکہ ناظرین ڈیجیٹل تاریخ کے اس اہم لمحے کا تجربہ کر سکیں۔

  • 
ویسٹ انڈیز کی اٹلی کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل

    
ویسٹ انڈیز کی اٹلی کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ میچ ایڈن گارڈن میں کھیلا گیا جہاں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔
    ‎ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔
    ‎166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم ویسٹ انڈین بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور 18 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
    ‎اس میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کی تمام ٹیمیں فائنل ہوگئیں۔ پاکستان ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی آخری ٹیم بنی، جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی تھیں۔
    ‎دوسری جانب آسٹریلیا کی ناکام ورلڈ کپ مہم پر سابق کپتان رکی پونٹنگ کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جس نے ٹورنامنٹ کی کارکردگی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات، کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے وعدے

    قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات، کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے وعدے

    ‎لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس دوران پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سہولت اور اکاموڈیٹ کیا جائے گا اور ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
    ‎چیئرمین پی سی بی نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا اور کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا۔ انہوں نے رات تک کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کرنے اور زخمی کھلاڑیوں کا فوری علاج کرنے کی ہدایت بھی دی۔
    ‎محسن نقوی نے کہا، "آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔”
    ‎اسی موقع پر، چیئرمین پی سی بی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعلان کردہ 10،10 لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ کھلاڑیوں نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

  • 
برازیل کی فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کیا

    
برازیل کی فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کیا

    ‎سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کی حقانیت تسلیم کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔
    ‎اسلام قبول کرنے کے بعد کیتھلین سوزا نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا اور کعبۃ اللہ کے سامنے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر النصر کلب نے ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کلب میں جشن منایا۔
    ‎کلب نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کیتھلین سوزا قبول اسلام کے بعد اپنی ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کرتی اور خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔