Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • کراچی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

    کراچی:سرجانی سیکٹر4/Aکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر18سال۔

    کراچی:جوہرکامران چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سید قاسم حسین ولد سید انصار حسین عمر22سال۔

    کراچی:لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سراج ولد احسن عمر40سال۔

  • کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران، شہری پریشان

    کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے.

    رہائشی علاقوں میں گیس کی قلت سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ ضلع وسطی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے.

    گیس کی کمی سے چولہے جلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری لائن سے گیس نہ ملنے پر ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہے. ایف بی ایریا عزیز آباد بلاک 2 اور 8 کے مکین 5 دن سےگیس بند کی شکایت کررہے ہیں اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں رات کے وقت گیس کی بندش جاری ہے .

  • نقشہ برائے عوام، ٹریفک پولیس کراچی

    نقشہ برائے عوام، ٹریفک پولیس کراچی

    ازدفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی

    مورخہ 13 رجب المرجب 1442 ہجری(26 فروری2021) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوگا:۔
    جلوس کا روٹ:
    غفور چیمبر ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، فادر جیمنس روڈ تا شاہ خراساں۔
    متبادل راستے
    بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے
    گرومندر سولجر بازار نمبر 3 سگنل ، سولجر بازار نمبر 2 سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 سگنل
    کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

    ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے
    ٹاور ، فریسکو، عید گاہ چوک سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ یا تبت سینٹر دائیں جانب ریگل چوک کی طرف جا سکیں گے۔

    عبداللہ ہارون روڈ استعمال کرنے والے
    فوارہ چوک ، زیب النساء مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو پیراڈائز سگنل سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس یا دائیں جانب صدر یا لکی اسٹار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    آغا خان سوئم روڈ استعمال کرنے والے
    نشتر روڈ، گارڈن باغیچہ سے آنے والی ٹریفک کو گارڈن چوک سے دائیں جانب ایم اے جناح ، تبت چوک سے بائیں جانب ریگل چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔
    عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ (صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی )۔ نشتر روڈ (گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ )اور بہادر یار جنگ روڈ (گرومندر سے سولجر بازار 1 نمبر سگنل سے انکل سریا) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں.

  • کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی میں ہونے والے مختلف حادثات

    کراچی:کلفٹن للی بریج کے قریب بلڈنگ سے گرکر ایک خاتون ہلاک۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت طاہرہ دختر نامعلوم عمر18سال۔

    کراچی:لیاری نیو کمہار واڑہ گھر میں خودکشی پھندا لگا کر ایک شخص ہلاک سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالستار ولد محمد ثمر موسی عمر55سال۔

    کراچی:کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب سریوں کے وار سے 01مرد ہلاک و02خواتین زخمی۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی(ہلاک مرد) عمر23سال،(زخمی خاتون) عمر26سال،(زخمی خاتون) عمر60سال۔

    کراچی:گلشن معمار سیکٹرS کے قریب ٹریفک حادثہ02بچے ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے بچوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت عاطف ولد نامعلوم عمر08سال،نعیم عباس ولد نامعلوم عمر09سال۔

  • دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: منگھوپیر پولیس نے دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم سرعام غیر قانونی منی کلاشن/ماؤزر لیکر منشیات کی سپلائی کر رہا تھا اور شہریوں میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا ۔

    ملزم جہانزیب ولد عبدالخالق بین الصوبائی منشیات سپلائر گروہ کا کارندہ ہے۔

    چوکی انچارج مائی گاڑی نے گلشن توحید کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزم سے 1040 گرام فائن کوالٹی چرس، منی کلاشن/ماؤزر بمعہ ایمونیشن اور 125 موٹرسائیکل برآمد۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 140/2021 اور 141/2021 درج، تفتیش جاری۔

    ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

  • باغی بنا مظلوم کی آواز، ملیر کے علاقے چمن کالونی میں پانی کی عدم فراہمی

    باغی بنا مظلوم کی آواز، ملیر کے علاقے چمن کالونی میں پانی کی عدم فراہمی

    کراچی: ملیر کے علاقے کھوکھراپار چمن کالونی یوسی 12 میں گزشتہ 20 روز سے پینے کے پانی سے علاقہ مکین محروم

    ملیر کھوکھراپار چمن کالونی یوسی 12 میں سوریج لائن کی کھدائی کے دوران واٹر بورڈ کی مین لائن کو نقصان پہنچا،
    جس پر علاقہ مکین کی جانب سے واٹر اینڈ سیوریج کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی آگاہ کیا گیا
    چند دن بعد واٹر بورڈ کے عملے نے سروے کیا، سروے کے بعد دو جگہ سے متاثر شدہ لائن کو جوڈ دیا گیا،
    جو پانی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد پھر متاثر ہوگئی
    واٹر بورڈ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
    جس کی وجہ سے سیوریج لائن کا کام متاثر ہونے سے علاقے کی مین سڑک متاثر ہونے سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بھی متاثر ہے رہائشیوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے.

    گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے چھوٹے بچوں کا گرنے اور کسی بھی حادثے کا بھی خدشہ ہے

    وزیر بلدیات اس پر فوری نوٹس لیں اور کام کو جلد مکمل کروائیں۔

  • مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی: ناظم آباد عید گاہ گراﺅنڈکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سردارولد صابرخان عمر18سال۔

    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 5-Bکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محتشم ولداحمد صدیقی عمر24سال۔

  • بلوچستان کے علاقے سے 700 کلو گرام منشیات برآمد

    بلوچستان کے علاقے سے 700 کلو گرام منشیات برآمد

    پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن.

    آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں کیا گیا.

    آپریشن میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں.

    برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے.

    منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا.

    پاک بحریہ ملکی سمندری حدودمیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے.

  • 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    15 مارچ سے شادیوں کی اجازت

    این سی او سی نے 15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت دے دی، مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا اعلان
    کاروباری سرگرمیوں اور پارک کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان

    پی ایس ایل میچز میں بھی 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دے دی گئی، اس وقت پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فی صد شائقین کی اجازت ہے، نئے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت ہوگی، تاہم کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اِن ڈور شادیوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، 15 مارچ سے مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

  • ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    ضلع کیماڑی میں مصطفیٰ کمال کا خطاب

    کراچی: گزشتہ روز پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفئ کمال ضلع کیماڑی کے علاقے بھٹہ ولیج تاتا ہاؤس میں مختلف برادریوں کے معززین سے خطاب کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی ممبر نیشنل کونسل و کیماڑی ڈسٹرکٹ کے صدر ہمایوں عثمان راجپوت سمیت ڈسٹرکٹ کیماڑی و ٹاؤن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔