اوکاڑہ میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ایک پروقار مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے کی جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے اپنے خطاب میں “معرکہ حق” کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور اس میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء نے بھی جوش و جذبے سے تقاریر کیں اور پاک افواج کی قربانیوں، بہادری اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین اور ناقابلِ تسخیر افواج ہیں جو ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
Author: Faizan Sheikh
-

اوکاڑہ: معرکہ حق کی سالگرہ، سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت تقریب
-

میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا مؤثر حکمتِ عملی پر زور
میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) 29 اپریل 2026ء کو گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو پروگرام سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ٹیموں میں بھی بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے باوجود پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ضلع کے پانچوں تعلقوں—گھوٹکی، خانگڑھ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو—کے پولیو ورکرز میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
-

اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نان و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران نان بائیوں اور تندور مالکان کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
-

اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا اور متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔انہوں نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
-

دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مسافر گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کرایہ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
-

اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سخت کارروائی کرتے ہوئے 35 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 7 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارروائی کے دوران 57 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 3 ڈبہ اسٹیشنز کو بھی سیل کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر این او سی چلنے والے پٹرول پمپس ہرگز کاروبار کے مجاز نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر سول ڈیفنس دفتر کو دیں تاکہ مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
-

اوکاڑہ میں پیمانوں کی چیکنگ تیز، پٹرول پمپس اور دکانوں پر سخت کارروائیاں
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں دکانوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں جاری انسپکشن کے دوران ناپ تول کے پیمانوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ ریٹ لسٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے افراد قانون اور اخلاق دونوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدہ چیکنگ جاری ہے تاکہ شہریوں کو ان کی ادا کی گئی رقم کا مکمل حق مل سکے اور کسی قسم کی دھوکہ دہی کا سدباب کیا جا سکے۔
-

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق کی انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں شرکت، سپورٹس اسکیموں کا جائزہ
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال نثار الحق نے انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مختلف سپورٹس اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو میدانوں میں لا کر ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں شریک نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کبڈی ہمارا روایتی اور ثقافتی کھیل ہے اور ایسے مقابلوں سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔بعد ازاں ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے تحصیل رینالہ خورد میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں جعفر کرکٹ سٹیڈیم اور 33/1 اے ایل میں جاری ترقیاتی سکیمیں شامل تھیں۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو جلد جدید سہولیات میسر آ سکیں۔
-

ڈی جی خان: بازیاب متاثرہ لڑکی کو دوبارہ دھمکیاں، دو ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے
ڈیرہ غازی خان میں چھ ماہ قبل بازیاب ہونے والی متاثرہ بچی کو نامزد ملزمان کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان میں سے صرف ایک کو گرفتار کیا جا سکا ہے جبکہ دو ملزمان تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ باقی ملزمان انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث پورا خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
-

ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تاخیر سے تعلیمی نظام متاثر
ڈیرہ غازی خان: میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی گزشتہ ایک سال تین ماہ سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے، جس کے باعث تعلیمی اور انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جنوری 2025 میں سابق وائس چانسلر کی مدت مکمل ہونے کے بعد تاحال نئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔طلبہ اور ذرائع کے مطابق مستقل سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ نئے تعلیمی پروگرامز کا آغاز، فیکلٹی بھرتی، ریسرچ سرگرمیوں اور مالیاتی فیصلوں میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کے بغیر کسی بھی یونیورسٹی کی کارکردگی اور ساکھ متاثر ہوتی ہے، جبکہ داخلوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔واضح رہے کہ میر چاکر رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پورے ڈویژن کی واحد ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہے جہاں ملک بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوری 2025 میں یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ادارے کو انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ سائنس اور مینجمنٹ کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا اختیار بھی دیا گیا تھا، تاہم وائس چانسلر کی عدم تعیناتی نے ان تمام منصوبوں کو متاثر کر دیا ہے۔تعلیمی ماہرین کے مطابق مستقل وائس چانسلر کسی بھی یونیورسٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کے بغیر مالیاتی نظام، تعلیمی منصوبے اور ترقیاتی کام مؤثر طریقے سے نہیں چل سکتے۔عوامی و تعلیمی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے تاکہ ادارہ اپنی معمول کی کارکردگی بحال کر سکے۔ طلبہ اور والدین نے خبردار کیا ہے کہ مزید تاخیر سے نہ صرف جاری منصوبے متاثر ہوں گے بلکہ ادارے پر اعتماد بھی کمزور پڑ سکتا ہے۔