Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔۔۔ از قلم۔۔۔مشی حیات

    ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔۔۔ از قلم۔۔۔مشی حیات

    کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ
    از قلم۔۔۔مشی حیات
    اے دنیا تے دنیا دی ہر چیز فانی

    اے دنیا ہے صرف چند دن دی زندگانی
    دنیا میں آنکھ کھولی تو اذان کانوں میں سنائی گئی کہ میں مسلمان ہوں۔۔۔
    اور جب دار فانی سے کوچ کیا تو نماز پڑھادی گئی کہ مسلمان آیا تھا رب کی امانت تھا واپس چلا گیا۔۔۔۔
    پچپن سے جوانی۔۔جوانی سے بڑھاپا۔۔۔یہ سفر طے ہوا اے انسان تیرا۔۔
    اللہ کا فیصلہ اٹل ہے اور لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا۔۔
    کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ
    ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔۔۔
    میرا گھر والوں کے ساتھ قبرستان کی طرف جانا ہوا۔۔
    امی جان سے اسرار کیا کہ ابو جی کی قبر پر دعا کر آتے ہیں۔۔
    انتہائی زیادہ اموات اور وہ بھی اللہ کے دین کے علماء کی۔۔ان سب سے دل پر بہت زیادہ غم تھا جو صرف اس خاموش اور سنسان جگہ جہاں نجانے کہاں میری جگہ بھی لکھی میرے رب نے۔۔وہاں پر ہی کم ہو سکتا تھا ۔۔۔گھر سے روانہ ہوئے۔ سوچوں کا سفر بھی جاری ہوا۔۔
    میرے ذہن میں تمام مرحوم علماء اکرام گردش کرنے لگے۔۔کتنے اچھے اللہ کے بندے تھے دین کا کام کر گئے۔۔ہر کوئی انکی اچھائی پر مبنی سٹیٹس لگاا رہا۔۔ہر کسی کی زبان سے سنا کہ شیخ بہت اچھے دل کے مالک تھے۔۔آپ نے خالص اللہ کے لیے کام کیا۔۔۔
    صرف چند میں 7 علماء اکرام کا اس دور فانی سے کوچ کر جانا انتہائی صدمہ تھا۔۔یہ صدمہ صرف دین کے پاسبانوں کو تھا۔۔
    میرے ذہن میں جو سب سے زیادہ سوال تھا وہ یہی تھا کہ اے بنت آدم۔۔۔
    آج فلاں شخص اس دار فانی سے کوچ کر گیا اور دنیا اس کی خوبیاں،اس کا اخلاق،اور اس کے کردار کے بارے کتنی سچائیاں دے رہی۔۔یقینا اللہ کو بھی پسند آئیں ہونگے اپنے برگزیدہ بندے۔۔۔
    سوشل میڈیا کے جدید دور میں معلومات ملتے ہی سٹیٹس لگ جاتے ہیں۔۔۔
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    آج معزز شخص وفات پاگئے ۔۔۔
    وفات ہونے والی شخصیت صرف چند سیکنڈ میں ماضی بن جاتی ہے۔۔
    ایک دن وہ بھی ہے جب میرا رب مجھے اس دار فانی سے اٹھا لے جائے گا۔۔میری زندگی کے بھی سٹیٹس لگ جائیں گے کہ بنت فلاں اللہ کو پیاری ہو گئی۔۔بہن اچھی تھی ۔۔عمدہ اخلاق کی مالک تھی۔۔یا پھر غلطی سے جن کا دل دکھا وہ میری اپنے انداز سے زندگی کا سٹیٹس لگائیں گے۔۔۔۔مگر تو کیا جانے سٹیٹس لگانے والے جب تو لکھے کہ بنت فلاں کا جنازہ بعد نماز ادا کیا جائے گا۔۔۔تیرا سٹیٹس لگ جائے گا تیرے سیل میں موجود لوگ دیکھ لیں گے۔۔مگر میری زندگی کا حقیقی سٹیٹس اس وقت میرے رب کے فرشتے لے رہے ہونگے۔۔۔ وہ پوچھے گے بتا۔۔۔۔
    تیرا رب کون ہے؟
    تیرا نبی تیرا دین کون ہے۔۔۔؟
    تو کیا جانے گا اس وقت کا عالم۔۔۔
    کوئی بھی جان نہیں سکتا وہ لمحہ نہ وہ سٹیٹس ہی کوئی لکھ پائے گا کہ فلاں شخص نے فلاں جواب دیا۔۔۔۔۔
    فرشتے مجھے جنجھوڑے گے۔۔اگر میرا کردار اسلام کے مابین اور اسوہ رسول کے مطابق ہوا تو میں کہہ دوں گی۔۔
    میرا رب اللہ ہے۔۔۔
    میرا نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) اور میرا دین اسلام ہے۔۔
    اگر میں نے اسلام کو چھوڑا اور غلط رستہ اپنایا تو مجھے کیا معلوم۔۔۔میں جواب دے پائوں بھی یا نہیں۔۔۔۔
    یہ دنیا عارضی ہے۔۔یہ دنیا محض کھیل تماشہ ہے۔۔زندگی رب کی امانت ہے اور امانت لوٹانی پڑتی ہے ہر حال میں۔۔
    کیوں نہ ہم کچھ اچھا کر گزرے۔۔
    اپنے گناہوں کی معافی مانگ لے ۔۔اللہ کے آگے سر سجدہ ہو جائے۔۔یا رب مجھے معاف کردے۔۔
    اپنے گناہوں کو صاف کروا کر نیکیوں میں بدل لیں ۔۔
    زندگی موقع نہیں دیتی۔۔
    اگر ابھی جسم میں روح ہے تو رب کا ہم پر انعام ہے۔۔۔
    اللہ نے ہمیں مہلت دی گناہوں سے معافی کی۔۔۔
    آئیے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں۔۔
    اللہ ہمیں بخش دے۔۔ہمیں معاف کردے
    یا رب ہمیں نیک اور شہادت کی موت عطا کرنا۔۔
    ہمیں زندہ اسلام پر رکھنا اور موت کلمہ شہادت پر دینا ۔۔
    آمین یا رب العلمین۔۔۔
    اگر ہم نے اپنے رب کی طرف رجوع کر لیا اگر ہماری بخشش ہوگئی تو یقینا ہم اپنے رب سے سرخرو ہو جائیں گے۔۔۔۔۔

    ان شآءاللہ العزیز۔۔۔۔

  • آسمانِ علم کے ستارے…!!! بقلم:جویریہ بتول

    آسمانِ علم کے ستارے…!!! بقلم:جویریہ بتول

    آسمانِ علم کے ستارے…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    آسمانِ علم کے یہ ستارے…
    کیوں ڈوب رہے ہیں سارے…
    شیوخ کی برکتوں سے خالی…
    کیوں ہو رہے ہیں دامن ہمارے…؟
    اس امت کو ہے بہت ضرورت…
    ابھی تو پھرتے ہیں مارے مارے…
    میری قوم کے نوجواں کو…
    اور بھٹکے ہوئے ہر انساں کو…
    ابھی دینا ہے شعور روشنیوں کا…
    درس انسانیت سے محبتوں کا…
    محبتوں اور روشنیوں کے پیامبر…
    جا رہے ہیں اک ایک کر کے پیارے…
    جہل کے پھیلنےاورعلم کے اُٹھنے کے…
    بہہ رہے ہیں اندر ہی اندر درد کے دھارے…
    انبیاء کے وارثوں کی خدارا قدر کریں ہم…
    علم کے موتی اپنے دامن میں بھریں ہم…
    اس روشنی سےسینے روشن اپنے کریں ہم…
    کہیں کھو نہ جائیں ہم سے وقت کے اشارے…
    علم کی مجلسوں میں پیدا جو ہوئے خلاء…
    بھر دے وہ رحمتوں سے اے ہمارے الٰہ…
    علم کی راہوں کے سفر پہ چلیں ہم…
    شعور اور عمل کے ماہتاب بنیں ہم…
    لحدیں ہوں پُر نور سب کی…
    وہ جو روشنیاں پھیلا گئے…
    توحید اور رسالت کے مفہوم…
    دین،دنیا کے لیئے سمجھا گئے…
    کھُلیں رحمت و مغفرت کے باب…
    سب کا ٹھکانہ ہو خلدِ بریں…
    محشر کے میداں میں ملے…
    سب کو سایۂ عرشِ بریں…!!!
    ==============================

  • راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز

    راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز

    پاکستان کے معورف گلوکار راجہ ریپسٹار نے ترانہ یوم تکبیر کے بعد تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کر دیا ہے-

    لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار تحریک آزادی جموں و کشمیر پر اپنے ترانوں کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہیں، اور مقبوضہ وادی کا بچہ بچہ بھارتی قابض فوج کے سامنے سینہ تان کر انکے گائے ہوئے ترانوں کے ذریعے دشمن کو للکارتا ہے

    راجہ ریپسٹار نے اپنے آئندہ آنے والے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشمیری بچہ بینر اٹھائے کھڑا ہے جس پر لکھا ہے "ہم کیا چاہتے آزادی” اور دوسری جانب دیوار پر لکھا ہے "وی وانٹ فریڈم”

    راجہ ریپسٹار نے اپنے آنے والے ترانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ترانے کا عنوان "فری ڈم” رکھا گیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کے جزبات اور ان پر قابض بھارتی فوج کے مظالم دنیا کو دکھائے جائیں گے

    گلوکار نے کہا کہ ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا، تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اس ترانے کو بھرپور شیئر کریں تاکے ہمارے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز بہری دنیا کو سنائی دے،

    واضح رہے کہ اس سے پہلے گلوکار نے کورونا وائرس کے حوالے سے رمضان المبارک کے حوالے سے کلام رحمت کا مہینہ اور یوم تکبیر پر بھی ترانے جاری کئے تھے جنیہں مداحوں کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

    یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

  • ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے  فیصل قریشی

    ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے فیصل قریشی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کعے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پاکستانی عوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم ارطغرل ڈرامے کو حقیقت جبکہ کورونا کو ڈرامہ سمجھ رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے اسٹوریز شئیر کیں جن میں لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو کورونا وائرس کو تو ایک ڈرامہ لگتا ہے لیکن ہم ارطغرل ڈرامےکو حقیقت سمجھتے ہیں۔

    فیصل قریشی نے اپنے اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جو کہا ہے اس میں ارطغرل غازی ڈرامہ کے کرداروں کے بارے میں بات ہو رہی ہے-

    انہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کے اعدادو شمار شیئر کئے اور آخر میں لکھا کہ نظر انداز کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔

    شوبز شخصیات کے بعد سیاسی شخصیات بھی ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر منقسم

  • سیاہ فاموں، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والےدرد ناک مظالم دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے  نیلم منیر

    سیاہ فاموں، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والےدرد ناک مظالم دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے نیلم منیر

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سیاہ فاموں ، فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے درد ناک قرار دیا اور کہا کہ جب میں یہ دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سیاہ فاموں ، فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے درد ناک قرار دیا اور کہا کہ جب میں یہ دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نیلم منیر نے دنیا کے موجودہ حالات کے مدنظر ایک پیغام جاری کیا-
    https://www.instagram.com/p/CA8ZJ9wFpCa/?igshid=ym0rx4mul859
    اداکارہ نے لکھا کہ جی ہاں سیاہ فام لوگوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں۔

    نیلم منیر نے لکھا کہ ہم مسلمانوں کیلئے ہر انسان کی زندگی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارا قرآن پاک بھی ہمیں مساوات کا درس دیتا ہے اور یہ کہ ایک انسان کے نیک عمل اور اچھا اخلاق ہی دوسرے لوگوں کی نظروں میں اُس کا رتبہ بڑھاتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ کہا کہ سیاہ فاموں، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم درد ناک ہیں جب میں یہ دیکھتی ہوں تو میرا دل روتا ہے۔

    نیلم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک با آسانی پوری دُنیا کے سامنے بے شرمی سے انسانیت پر ظلم کر رہے ہیں-

    نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ انشاءاللہ ایک دن یہ ظلم ختم ہوگا، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے آمین۔

    نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

  • نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے  حمزہ علی عباسی

    نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ اور بیکار چیز ہے بالکل شرمناک بات ہے کہ آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نےلکھا کہ نسل پرستی انسانیت کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ ، بیکار چیز ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ آپ کس طرح کسی کی محبت کرنے ، نفرت کرنے یا قتل کرنے یا کسی کو بچانے کا جواز پیش کرسکتے ہیں جس کی بنیاد پر ان کی جلد کا رنگ رنگین ہے۔

    حمزہ عباسی نے اس کو شرمناک قرارد دیتے ہوئے کہا کہ شرمناک … بالکل شرمناک آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ GeorgeFloyd #GeorgeFloydProtests# بھی استعما ل کئے-

    اداکار حمزہ علی عباسی نے دُنیا بھر کی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہم سب کی آخری منزل قبر ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ سو سال کے اندر اندر ہم ایک ایسی دُنیا میں چلے جائیں گے جہاں ہمارے منصوبے اس دُنیا سے مختلف ہوں گے اور ہم چاہ نے کے باوجود بھی دوبارہ اپنی اس زندگی میں واپس نہیں آسکیں گے-

    حمزہ علی نے لکھا کہ آئیے ہم سب یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہماری آخری منزل قبر ہے۔ کیا اب یہ وقت نہیں ہے جب ہم سب کو زندگی اور موت کا خیال کرنا چاہیئے کہ اس کے بعد ہمارے ساتھ اُس دنیا میں کیا ہوسکتا ہے یا نہیں؟


    اپنے ایک اور ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ یہ دُنیا بہت تیزی سے کسی چیزمیں تبدیل ہو رہی ہے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ "کچھ” کیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ مجھے کیا یقین ہے کہ کچھ ہی سالوں میں ، ہم اس دنیا سے بہت مختلف دنیا میں رہ رہے ہوں گے جسے ہم میں سے کوئی بھی آج تک نہیں جان سکا-


    اداکار نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت میں مرنے والی مادہ ہتھنی کے افسوسناک واقعے پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا انصاف کرے گا انشاءاللہ۔ ساتھ ہی ہیش ٹیگ RIPHumanity #ElephantDeath# بھی استعمال کئے

    واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

    ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار اخلاقی بنیاد کے اوپر ہے حمزہ علی عباسی

  • میرا بیٹا میرا بہترین دوست اور استاد ہے  اذان سمیع خان

    میرا بیٹا میرا بہترین دوست اور استاد ہے اذان سمیع خان

    گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اور پا کستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار اذان سمیع خان کا اپنے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم کے بارے میں کہنا ہے کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے-

    باغی ٹی وی : عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے-
    https://www.instagram.com/p/CA7dBfNAduA/?igshid=6q4bcqsz3sjc
    انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ لیں گئیں تصاویر شےیر کرتے ہوئے اذان سمیع نے لکھا کہ میرے بیٹے ، میرے سب سے اچھے دوست ، میرے استاد ، میرے سب سے سخت اور انتہائی ناقد ، میرا پریرتا اور میری زندگی کا اب تک کا سب سے اہم انسان ، ابراہیم۔ سالگرہ مبارک!

    اذان نے اپنے پیار بھرے پیغام میں لکھا ابراہیم میرا بیٹا ہونے کے لئے آپ کا شکریہ اور اگر یہ بات سمجھ میں آتی ہے یا نہیں ، جب آپ آسمان سے آئے ہیں تو مجھے اپنا بابا منتخب کرنے کا شکریہ۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور سالگرہ مبارک ایبو-

    گلوکار نے لکھا کہ میں اپنا کوئی بھی گانا اُس وقت تک ریلیز نہیں کرتا جب تک ابراہیم اسے سُن کر اپنی کوئی حتمی رائے نہ دے۔میں ابراہیم کے فائنل ورژن سننے کے بعد اور منظوری کے بعد ہی اپنا کوئی نیا گانا ریلیز کرتا ہوں۔

    اذان نے لکھا کہ میںاس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر ابراہیم نے نئے گانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تو یہ پرستاروں کو بھی پسند آئے گا۔ میرے لئے یہ انشاء اللہ ہمیشہ ایسے ہی رہے گا-

    اذان سمیع کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں نے ابراہیم کو سالگرہ کی مبارک دی اور خوشی کا اظہار کیا وہیں فنکاروں نے بھی ابراہیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی بارکباد دی-

    اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا سالگرہ مبارک ہو ایبو-

    اداکار احمد علی بٹ نے کمنٹ میں ماشاءاللہ لکھا-

    عدنان قاضی نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    مومل نے لکھا سالگرہ مبارک ہو پیارے ابراہیم

    واضح رہے کہ اذان سمیع خان نے اپنے بچپن کی دوست صوفیہ بلھرامی سے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں-

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

  • میرا بھائی ایک لیجنڈ تھا اور لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہتا ہے  ساجد خان

    میرا بھائی ایک لیجنڈ تھا اور لیجنڈ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ساجد خان

    بھارتی میوزک کمپوزر ساجد خان نے چند روز قبل اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اپنے بھائی واجد خان کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میوزک کمپوزر ساجد خان نے چند روز قبل اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اپنے بھائی واجد خان کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے اانسٹاگرام پر ساجد خان نے اپنے بھائی واجد خان کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی جو بھارتی میوزک کمپوزر اور اداکار کےدوران علاج کی ہے اور اُس ویڈیو میں واجد خان ہسپتال میں موجود اپنے موبائل فون پر پیانو بجا رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CA90_ILlEvF/?igshid=16g9m09dpjnix
    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنے مرحوم بھائی کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ دُنیا چُھوٹ گئی، سب کچھ چُھٹ گیا لیکن تو نے نہ کبھی میوزک چھوڑا اور نہ ہی میوزک تجھے کبھی چھوڑے گا۔

    ساجد خان نے لکھا کہ میرا بھائی ایک لیجنڈ تھا اور لیجنڈ ہمیشہ رہتا ہے کبھی نہیں مرتا-میں ہمیشہ اپنے بھائی سے یوں ہی پیار کرتا رہوں گا، میری ہر خوشی، ہر دُعا میں اور میرے نام کے ساتھ ہمیشہ واجد کا نام رہے گا۔
    https://www.instagram.com/p/CBAF2_QFhNE/?igshid=1f1qm79ufldje
    ساجد خان نے انسٹا گرام پر ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں اپنے بھائی واجد خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں ساجد خان نے لکھا کہ میرے بھائی جان میری شان، میری زندگی سب تجھ پہ قربان ہے میرے بھائی لوگ مجھ میں تجھے دیکھتے ہیں اور میں تجھےبہت یاد کرتا ہوں میرے بھائی-

    واضح رہے کہ واجد خان اور ساجد خان کی جوڑی بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے اور ان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہورہے ۔واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے وہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی اور انتقال سے پہلے زیادہ طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ چار دن وینٹی لیٹر پر رہے تھے۔

    واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

  • آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار

    آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار

    بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اس کے مالکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاتھا جس پر پاکستانی فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اس کے مالکوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاتھا جس پر پاکستانی فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اداکارہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے ٹویٹ میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس کسی بھی شخص کے گھر میں ملازم یا ملازمہ ہے اور مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اس کی عُمر 14سال سے کم ہے اور وہ اُن کے بچوں کے برابر ہیں تو آپ کو قانون توڑنے کے بجائے اُن کا بھی اُسی طرح خیال رکھنا چاہیے جیسے وہ آپ کا رکھتے ہیں۔

    شنیرا اکرم نے کہا کہ اگر آپ واقعی اُن کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں توگھر کے کام کے بجائے اُن کو تعلیم دلوائیں۔


    شنیرا نے اپنی ایک ٹویٹ میں زہرہ پر تشدد کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہو ئے لکھا کہ خونی پنجرے میں اب آپ کی باری ہے! انہوں نے #JusticeForZohraShah #StopChildLabour #ProtectOurChildren بھی استعمال کئے-


    ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں زہرہ شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں معاف کردو ہم آپ کو بچا نہیں سکے-


    اداکارہ وینا ملک نے شدید غم و غصے کا اظیار کرتے ہوئے لکھا کہ آخر لوگوں میں خوف خدا کیوں نہیں ہے کس قدر ظالم سفاک اور بے حس ہیں یہ درندے ریاست پر یہ قرض ھے کہ ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائے-

    وینا نے لکھا کہ آخر ان درندوں کو کس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔۔۔ حیرت ھے ایسے والدین پر جو اتنے کم عمر بچوں کو محض چند روپ کمانے کے لیے ظالموں کے حوالے کر دیتے ہیں-


    اپنے ایک اور ٹویٹ میں وینا نے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دل میں درد ہوتا ہے اس معاشرے کو دیکھ کر۔۔۔کاش میں ان مظلوموں کا دکھ دور کر سکتی۔۔۔کاش میں ظا لموں کو ان کے انجام تک پہنچا سکتی-


    اپنے ایک ٹویٹ میں وینا نے حکمرانوں اور کرپٹ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ غریب کو بھوکے مرنے کی فکر لاحق ہے
    امیر کو کورونا سے مرنے کی فکر لاحق ہےکرپٹ سیاستدانوں کو اپنی کرپشن سے کمائی دولت بچانے کی فکر ہے

    وینا نے لکھا کہ اگر کرپٹ سیاستدان لوٹی دولت اور امیر ٹیکس ادا کردیں تو انکے ساتھ بھوک سے مرنے کی فکر کرنے والے غریبوں کی بھی فکر ختم ہو جائے گی
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1268089284071915522?s=19
    اداکارہ ارمینہ خان نے بھی زوہرا شاہ کے انصاف کے لیے آوازبلند کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا-


    اداکارہ ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شیطان آزادانہ طور پر ہمارے ہی درمیان گھوم رہے ہیں-


    اداکار عثمان خالد نے بھی ٹویٹر پر زہرا شاہ پر ہونے والے ظلم پر افسوس کیا اظہار کیا-


    عثمان خالد نے لکھا کہ اگر ہم تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی مزدوری کے قوانین میں ترمیم کے لئے اجتماعی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔


    عثمان خالد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چائلڈ لیبر بچوں سے زیادتی ہے۔ ہم زہرہ شاہ کے جیسا کوئی اور کیس افرڈ نہیں کر سکتے ہم اپنے غم و غصے کو اس وقت تک ختم نہیں ہونے دیں گے جب تک کہ ہمارے قوانین میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترمیم نہیں کیا جاتا ، کسی بھی طرح کی خامیوں کو ختم نہیں کیا جاتا۔

    واضح رہے کہ آٹھ سالہ زہرہ شاہ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز VIII میں مالک کے اپنے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فیملی کے لئے کام کرنا شروع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کے دوران جب زہرہ شاہ طوطے کا پنجرہ صاف کر رہی تھی تو اُسی دوران زہرہ شاہ سے غلطی سے اپنے مالکان کے طوطے اُڑ گئے تھے جس کے بعد اُس کے مالکان نے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زہرہ شاہ انتقال کر گئی۔

    زہرہ شاہ کو انصاف دیا جائے مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

    "سمیسٹر فیس ختم کرو” طلباء کا مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

  • جارج فلوئڈ، جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن اور ہمارا احتجاج  تحریر محمد نعیم شہزاد

    جارج فلوئڈ، جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن اور ہمارا احتجاج تحریر محمد نعیم شہزاد

    جارج فلوئڈ، جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن اور ہمارا احتجاج
    محمد نعیم شہزاد

    اس دنیا کے رنگ نرالے ہیں، امریکہ میں ایک سیاہ فام پولیس سے کی انتظامی کاروائی سے ہلاک ہوتا ہے تو اس پر پوری دنیا میں احتجاج بپا کیا جاتا ہے۔ دنیا کرونا وائرس کی زد میں ہے اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلتے ہیں اور احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔ پوری دنیا میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ دوسری طرف دس ماہ سے زیادہ مدت سے کشمیری بدترین کرفیو اور لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، وہی کشمیری جہاں بھارت گزشتہ 73 برس سے ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہے۔ ابھی کل کی بات ہے کہ دوبارہ سے بدترین خود ساختہ encounter میں گزشتہ دو دن میں 18 افراد کو شہید کر دیا گیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ افراد کسی اقلیتی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے یہ مظلوم افراد قریب 60 ممالک کے سرکاری مذہب کے ماننے والے کلمہ گو ہیں۔ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو دنیا کی ایک چوتھائی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے مگر یہ کلمہ پڑھنے والے ایک دوسرے کے دکھ درد سے نا آشنا اور بیگانہ ہو گئے ہیں، انھیں فلسطین اور شام میں بے گھر اور بے سہارا بچے نظر نہیں آتے، ان کے دل ان کے دکھ سے نہیں پسیجتے اور یہ ان کے لیے ایک آواز بلند کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ آج کا دن ہم عالمی طور جنگ کا شکار معصوم بچوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ تاریخ کی ورق گردانی کیجیے تو معلوم ہو گا 19 اگست 1982 میں اقوام متحدہ میں کیوں قرارداد پاس کی گئی اور اس دن کے منانے کا آغاز کیا گیا۔ انتہائی کسمپرسی کا عالم ہے کہ یہ دن اسرائیلی جنگی جارحیت کا شکار ہونے والے معصوم فلسطینی اور لبنانی بچوں کے نام پر منایا گیا جو تاحال اسی کرب اور جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے شب و روز اب بھی ویسے ہیں اور ان کی شنوائی کسی فورم پر نہیں ہو پاتی۔ اور ہو بھی کس طرح جب اپنی قوم کے لوگ بیگانہ ہو گئے اور ان تکالیف پر بے چین نہ ہوئے تو دوسرا کوئی کیوں مضطرب ہو گا اور اس کا مداوا کرے گا۔ divide and rule کی پالیسی کا شکار مسلم ممالک اور شہریوں میں طرح طرح کی ناچاقیاں اور نا اتفاقیاں ہیں اور مسلم حکومتیں اور ایوان ان سازشوں کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ حالانکہ ان کو یہ سبق اللہ تعالیٰ نے اپنی الہامی کتاب کے ذریعے بھی سکھا دیا تھا کہ آپس کی ناچاقی اور بے اتفاقی کا نتیجہ دنیا میں کمزوری اور بے توقیری کی صورت بھگتنا پڑے گا۔
    اتحاد کی کوششوں کو دیکھا جائے تو اس میں بھی واضح گروپ بندی اور بلاکس نظر آتے ہیں۔ کہیں لوگ اس قدر بے حس ہو گئے ہیں کہ ان کے لیے اپنے معاشی پلان اور پروگرام سب سے بڑھ کر ہیں۔ اپنے اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کر کے آج ہم مغربی اقوام متحدہ کی جانب امید سے دیکھتے ہیں۔ مسلم کمیونٹی کی مظلومیت پر ان سے انصاف اور مساوات کا سوال کرتے ہیں کبھی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں سے سوال کرتے نظر آتے ہیں اور خود اس بات کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ یہ ادارے رسمی کاروائی کرتے ہیں ان کی کارکردگی رپورٹس جاری کرنے سے بڑھ کر کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی تو پھر ہم کیوں انہیں اداروں کے سامنے اپنے مسائل اجاگر کرنے پر مجبور ہیں؟ کیا دھوکہ یہ عالمی ادارے دے رہے ہیں یا ہم خود کسی اور دھوکے میں مبتلا ہیں؟
    اسی کتاب ہدی جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں کہ لاریب ہے ہمیں یہ بھی سکھا دیا کہ اللہ تعالیٰ کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جسے اپنی حالت بدلنے کی خود سے فکر نہ ہو۔ تو آخر ہم کب تک خواب غفلت میں پڑے رہیں گے؟ اللہ تعالیٰ کی پکڑ شدید اور اس کا عذاب بڑا دردناک ہے۔ کرونا کا وبال سب کے سامنے ہے۔ یہ وقت توبہ اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کا ہے۔ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے اور متحد ہونے کا وقت ہے۔ جب تک اپنی صفوں میں اتحاد کی فضا قائم نہیں کی جائے گی اور امت اسی طرح بٹی رہے گی مسلم قوم کی حالت درست نہیں ہو سکے گی۔ ظالم کا ہاتھ پکڑنے والا کوئی نہ ہو گا اور رسول عربی کے ماننے والے ابتلاء کا شکار رہیں گے۔