Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے  اداکارہ میرا کا انکشاف

    رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے اداکارہ میرا کا انکشاف

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ میرا نے اپنی ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے

    میرا نے کہا ایک باردبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی

    میرا کے مطابق رشی کپور نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اورمیری ہمت بھی باندھی تھی اورانہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے

    اداکارہ نے کہا کہ انکی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپورصدی کے ایک بڑے اداکارتھےاداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد تھے

    ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی

    اداکارہ میرا رپورٹربن گئیں ،انگریزی زبان کی ایسی تیسی کردی

  • سشمیتا سین کی  ’سورۃ العصر‘ تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی : سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنکار اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے ذریعے رابطے میں ہیں تاہم اب سشمیتا سین نے بھی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے
    https://www.instagram.com/p/B_onpBeBvGX/?igshid=p228f888t6r0
    اس لائیو سیشن کے دوران ان کے مسلمان مداحوں نے ان سے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا انسٹاگرام پر لائیو چیٹ سیشن کے دوران سشمیتا سین کی بیٹیاں اور ان کے دوست بھی موجود تھے اور سشمیتا سین کی ایک بیٹی نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ ’سورۃ العصر‘پڑھی

    اسی سیشن کے دوران ملتان کے ایک مداح نے سشمیتا سین سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی؟ اور کہا ہم آپ کا انتظار کررہے ہیں تو اداکارہ نے جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا امید کرتی ہوں جلد آؤں گی سشمیتاسین نے مزید کہا کہ وہ تین بار کراچی آچکی ہیں اور تینوں بار انہیں بے حد محبت ملی تھی تاہم انہیں پاکستان آئے طویل عرصہ بیت چکا ہے

    واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب سشمیتا سین نے سورہ العصر کی تلاوت کی ہو اس سے قبل بھی ایک تقریب میں اداکارہ سشمیتا نے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرکے تقریب میں موجود تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی تھی

    کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا پچھلے دو سال سے قرنطینہ میں ہوں سونالی باندرے

  • عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر نامناسب بیان پر معافی مانگ لی

    عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر نامناسب بیان پر معافی مانگ لی

    پاکستان کے معروف مذہبی سکالر میزبان و سیاست دان عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے بارے میں نامناسب بیان پر معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف مذہبی سکالر میزبان و سیاست دان عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے بارے میں نامناسب بیان پر معافی مانگ لی گذ شتہ روز اپنے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں عامر لیاقت نے پاکستانی نامور اداکارعدنان صدیقی کو مدعو کیا اور اس دوران بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مرحوم اداکارعرفان خان کے انتقال پر نامناسب مذاق کیا

    عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جس کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ مر جاتا ہے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ مر گئیں عرفان خان کے ساتھ کام کیا وہ مر گئے جبکہ اداکارائیں آپ کی بدولت زندہ ہیں بپاشا باسو اور رانی مکھر جی کیونکہ آپ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا

    عامر لیاقت کے اس مذاق پر انہیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بےحد افسوس ہے انہوں نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ یہ بات ان کے لیے مذاق ہوگی البتہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے

    اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے عامر لیاقت کو اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا علاوہ ازیں عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے اداکار نے سری دیوی اور عرفان خان کے اہلخانہ سمیت ان کے مداحوں سے بھی معافی مانگی

    تاہم اب عامر لیاقت نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کیا جس میں انہوں نے عوام سے اپنے نامناسب مذاق پر معافی مانگ لی


    عامر لیاقت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل کے شو میں کچھ ایسی باتیں ہو گئی تھی جو سبقت لسانی سے ہو گئی تھیں سبقت لسانی کہتے ہیں جب آپ الفاظ پر قابو نہ رکھ پائیں۔ لائیو شو میں ایسا ہوتا ہے کوئی ایسی بڑی بات اس لحاظ سے نہیں تھی کہ میں اس پر فوری غور کرنا، لیکن بعد میں نے غور کیا تو اندازہ ہوا کہ واقعی یہ غلط بات کی انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی اس کئے میں معافی مانگتا ہوں

    عامر لیاقت نے کہا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں آگے ایک کلپ میں میں نے ان کی محبت اور پیار کا ذکر بھی کیا ہے لیکن وہ لوگوں کو نہیں دکھایا گیا کیوں کہ دکھایا ہمیشہ وہ زخم جاتا ہے جس پر مکھی بیٹھتی ہے

    انہوں نے کہا میں بہت معذرت چاہتا ہوں اور ایک بات آپ بھی یاد رکھیے گا کہ معافی مانگنے والا بڑا ہوتا ہے اگر کسی کو احساس ہوجائے تو دوسرے کو بھی چاہیے کہ وہ اسے سمجھے اور اسے اپنی غلطی کا اعتراف کرنے تک سپیس دے

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ملک ہے یہ میرے لوگ ہیں اگر میرے وطن کے لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی تو میں معذرت کرتا ہوں مجھے امید ہے آپ اپنے عامر لیاقت کی معذرت قبول کریں گے اور مجھے معاف کریں گے اور کہا کہ میں اپنے شو میں بھی اس حوالے سے بات کرں گا

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ میں معافی چاہتا ہوں

    عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

    عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر متضاد بیان پرعامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا

  • عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

    عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی عرفان خان کے اہلخانہ اور مداحوں سے معافی مانگ لی اور کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں دعوت دی گئی جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیا

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ شو کے میزبان عامر لیاقت نے ایک نہایت حساس معاملے پر نامناسب بیان دیا وہ دونوں ہی عرفان خان اور سری دیوی میرے دل کے بےحد قریب ہیں بلکہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کا یہ بیان نہایت غلط تھا

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے اس بیان سے صرف وہ اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا

    انہوں نےلکھا کہ میں سری دیوی اور عرفان خان کے گھر والوں اور ان کے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں اگر آپ ویڈیو میں مجھے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میں ان کی اس بات سے کتنا غیر مطمئن تھا مجھے افسوس ہے کہ میں اس شو پر گیا لیکن میں نے سبق سیکھا ہے اور میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی نامناسب باتیں برداشت نہیں کروں گا

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ امید کررہے تھے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور یہ وائرل ہوگئی

    عدنان صدیقی نے اپنے پیغام کے آخر میں معافی مانگی
    عدنان صدیقی کے اس پیغام کے بعد صارفین نے عدنان صدیقی کو کمنٹس میں کہا کہ آپ کو عامر لیاقت کا شو اسی وقت چھوڑ دینا چاہئے تھا بعض نے کہا کہ آپ کو اس کے شو مین جانا ہی نہیں چاہیئے تھا


    ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی واقعی ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عامر لیاقت کے شو میں جانا انکے لیئے باعثِ شرمندگی بنا اور اُس پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی طلب کی

    https://twitter.com/Nida_e_gul/status/1256410210580733952?s=19
    کنول سعید نامی صارف نے لکھا کہ آپ سے اس طرح کا جاہلانہ مذاق کرنے کی وجہ کے پیچھے عامر لیاقت کا خلیل الرحمن قمر کے ساتھ بلا وجہ ماروی سرمد والے واقعے کا بغض ہے

    واضح رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جبکہ سری دیوی کے ساتھ عدنان صدیقی نے 2017 کی فلم ’موم‘ میں کام کیا

    عرفان خان کی موت پر عدنان صدیقی کا تعزیتی پیغام

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • عرفان خان اور سری دیوی  کے انتقال پر متضاد بیان پرعامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا

    عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر متضاد بیان پرعامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا

    مذہبی سکالر، میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت اکثر و بیشتر ایسے بیانات دیتے ہیں جن کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب انہوں نے بالی وڈ اداکار عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ان کا ایسا متضاد بیان سامنے آ گیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ان کا ایسا متضاد بیان سامنے آ گیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عامر لیاقت نے اپنے ٹی وی شو لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا

    شو کے دوران عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے دو انسان بچ گئے، ایک رانی مکھرجی اور دوسری بپاشا باسو، اس لیے کیوںکہ آپ نے فلم موم میں کام کیا تو سری دیوی کا انتقال ہوگیا آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تو ان کا بھی انتقال ہوگیا


    میزبان عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کو مردانی 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن آپ نے انکار کردیا ورنہ وہ بھی چلی جاتیں عدنان صدیقی نے فوراً کہا اللہ نہ کرے عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جسم 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی آپ نے وہ بھی کرنے سے منع کردیا ان دونوں اداکاراؤں کی زندگی آپ کی بدولت ہے باہر آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہوجاتا ہے

    اس سب کے دوران عدنان صدیقی پریشان نظر آئے اور کہا کہ انہیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بےحد افسوس ہے انہوں نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ یہ بات ان کے لیے مذاق ہوگی البتہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے

    اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے عامر لیاقت کو اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا

    خرم صابر نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیا چیز ہے نفسیاتی انسان

    حآرث آصف نامی صارف نے لکھا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں یہ کہیں بجھی کچھ بھی بول جاتا ہے

    احسان وٹو نامی صارف نے لکھا کہ ہماری عدنان صدیقی صاحب سے پُر زوسر التجا ہے ایک بار وہ عامر لیاقت کے ساتھ بھی کام کریں

    جاوید چشتی نامی صارف نے کہا کہ اب عامر لیاقت عدنان صدیقی کے ساتھ بیٹھا ہے اللہ کرے کہ یہ روایت برقرار رہے

    جبکہ بعض صارفین عامر لیاقت کو جاہل انسان قرار دیا اور کہا یہ موت کو بھی مذاق بنایا جبکہ عدنان صدیقی قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے عامر لیاقت کا منہ بند کرنے کی پوری کوشش کی

    کچھ صارفین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا


    حسن چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ ہر ایک شخص کو شرم آنی چاہیئے جو اپنے پروگرامز میں عامر لیاقت کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور ان کو شرم آنی چاہیے جو اس کو خوش کرتے ہیں سامعین میں موجود ہر ایک کو شرم آنی چاہیئے جو اس پر تالیاں بجاتے ہیں


    ہارون نامی صارف نے کہا کہ کیوں کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے؟ عامر لیاقت ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے


    ایک صارف نے لکھا کہ کیوں اسے اب بھی ٹیلی ویژن پر جانے کی اجازت ہے


    صابر نامی ایک صارف نے لکھا کہ شیطان نے تو رمضان کے بعد آزاد ہو نا تھا


    نوال نامی صارف نے لکھا کہ یہ پاگل خانے ایڈمٹ کیوں نہیں ہے


    فیضان نجیب صارف نے لکھا کہ ہم ایسے لوگوں کو کیوں اور کیسے ٹی وی پر جانے کی اجازت دے رہے ہیں .. یہ کوئی مضحکہ خیز بات نہیں ہے! اور جو لوگ ا س میں مذاق تلاش کر رہے ہیں ان کو ایک نفسیاتی ماہر کی ضرورت ہے!


    ایک صارف نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا عامر لیاقت پر پابندی لگائے

    واضح رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جبکہ سری دیوی کے ساتھ عدنان صدیقی نے 2017 کی فلم ’موم‘ میں کام کیا

    عرفان خان کی موت پر عدنان صدیقی کا تعزیتی پیغام

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

  • "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

    "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

    پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز کر دیا گیا

    لاہور: باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا پہلہ رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز کر دیا گیا گلوکار نے اس کلام کے حوالے سے گفتگو میں بتایا کے وہ اس سے قبل صرف کشمیر کی تحریک آزادی، پاکستان کے دفاع اور معاشرتی مسائل پر اپنے ترانے ریلیز کرتے رہے ہیں پر اس رمضان انہوں نے ضرورت محسوس کی کہ ہمارے نوجوان نعت، کلام، حمد سے بہت دور جاتے جا رہے ہیں جس کی وجہ اس میں جدت نہ لانا ہے

    گلوکار نے کہا کہ اس لئے میں نے فیصلہ کیا کے میں ایک جدید طریقہ سے کلام پڑھوں جس میں رمضان کی برکتیں بیان کروں اور میں نے اپنے انداز میں "رحمت کا مہینہ” کلام لکھا پڑھا اور اب اسے ریلیز کر دیا گیا ہے

    راجہ ریپسٹار کے مطابق ان کے پڑھے گئے رمضان کلام پر نوجوانوں کا بہت اچھا ردعمل سامنے آ رہا ہے

    گلوکار نے مزید بتایا کے میں نے کلام میں کشمیر کے لئے دعا اور کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اللہ کے حضور دعا بھی کی ہے، گلوکار کا کہنا تھا کہ امید کروں گا کے سب اس کلام کو سنیں گے اور اس کے ذریعے جو پیغام میں نے دیا ہے اسے سراہیں گے
    https://www.youtube.com/watch?v=4nx3JM6z56k&feature=youtu.be

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

  • رمضان المبارک اور ہمارا سلوک  بقلم:  ساجدہ بٹ

    رمضان المبارک اور ہمارا سلوک بقلم: ساجدہ بٹ

    رمضان المبارک اور ہمارا سلوک

    ساجدہ بٹ
    رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں آئیں عہد کریں کہ صرف بھوک اور پیاس کا روزہ نہیں رکھنا بلکہ ہمیں ہر چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچنے کا بھی روزہ رکھنا ہے
    ہمیں چغلی ،غیبت ،جھوٹ،حسد،لالچ ،اور نا انصافی سے بھی بچنا ہے۔۔۔۔۔
    اگر ہم نے صرف کھانے پینے کا پرہیز رکھا اور باقی گناہوں سے توبہ نہ کی تو شاید ہمارے سارا دن بھوک پیاس کی کوئی قبولیت نہ ہو۔
    سگے بہن بھائیوں میں اختلاف ہو اور رشتے داروں سے دوری ہو تو بتاؤ پھر روزہ کے اجر کے حقدار ہو؟؟

    منافقت دل میں پالنے والے کا روزہ کیا قبول ہو گا؟
    سوچئے ۔۔۔۔
    ہم نے کس قدر گناہوں سے توبہ کی اور آج نیت کی کہ ان شاء اللہ رب کے مہمان،
    ماہ رمضان کی خوب مہمان نوازی کریں گے اور خاص کر ان سب گناہوں سے بچنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔۔۔
    ہم نے تو شاید یہ اہتمام ہی کیا کہ افطاری اور سّهری میں مزے مزے کے پکوان بنے گیں
    دسترخوان سجیں گے لیکن اپنی ان نعمتوں کے ساتھ ساتھ اُن کا بھی خیال رکھیں گے جن کے پاس یہ چیزیں میسر نہیں ہیں اپنے کھانوں کو ضائع مت ہونے دیں ۔۔۔۔۔۔
    اپنے کھانوں میں کچھ کمی کرکے دوسروں کو بھی دیں اور نیکیاں سمیٹنے کا حسین موقع حاصل کریں پھر ساتھ ساتھ جھوٹ بولنے سے بچیں جھوٹ کے بلبوتے پر کاروبار مت کریں دوسروں کی چغلی غیبت سے بچیں اپنے سگے بہن بھائیوں میں اگر ناراضگی ہے تو اسے ضرور ختم کریں گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنائیں اسی میں ہماری بھلائی اور اسی میں سکون و اطمینان اور اسی میں میرے رب کریم کی رضا ہے حقوق العباد کا سوال پہلے پوچھا جائے گا اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس رمضان المبارک کے صدقے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین ثم آمین یا رب العالمین

  • مزدور…!!! بقلم:جویریہ بتول

    مزدور…!!! بقلم:جویریہ بتول

    مزدور…!!!
    (بقلم:جویریہ بتول)۔
    اینٹیں بھی ڈھوتا ہے…
    جو گارا بھی اُٹھاتا ہے…
    ناتواں سے وجود کو اپنے…
    جو دھوپ میں جلاتا ہے…
    میلے پلو سے پونچھ کر پسینہ…
    جو سر اٹھا کر مسکراتا ہے…!!!
    سخت ہاتھوں میں چھالے دیکھتے
    جو پیڑ تلے سستاتا ہے…!!!
    نیند کی گہری وادی میں جا کر…
    سکون کی کہانی جو سناتا ہے…
    جس کے ماتھے پر چمکتی ہیں…
    پسینے کی جو دلکش کرنیں…!!!
    ان کرنوں کی روشنی میں…
    وہ حق کمانا سکھاتا ہے…!!!
    اس مزدوری کی برکت سے…
    جو ذہنی سکون وہ پاتا ہے…
    حرام کی ڈھیروں کمائی پر…
    جو کوئی نظر نہ پھراتا ہے…
    جاگنا اور کہیں جانا ہے…
    بچوں کے لیئے کُچھ لانا ہے…
    دن بھر تھک ہار کر پھر…
    سرِ شام لوٹ آنا ہے…!!!
    کھیتوں،کھلیانوں میں…
    اور ملوں،مکانوں میں…
    روانی کا جس نے پہیہ چلانا ہے…!!!
    ============================
    مزدور کا محافظ ہے اسلام…
    جو کہے نہ کھائے کوئی نا حق…
    مزدور کی مزدوری کا اک دام…
    حد سے زیادہ اسے کام نہ دو…
    اور نہ ڈالو اس پہ بوجھ تمام…
    جو کھاتے ہو خود اسے کھلاؤ…
    پہنتے ہو جیسا،ویسا پہناؤ…
    جو کھانا لائے تو ساتھ بٹھاؤ…
    تھکن سے چُور کو تم ہنساؤ…
    رب اس پہ سخت ناراض ہے…
    جو اجیر کی محنت مار گیا…
    کام تو لیا جس نے پورا…
    اجرت دینے سے ہاتھ جھاڑ گیا…!!
    اس مزدور کو کُچھ اضافی بھی ہو…
    جو بال بچوں کے لیئے کافی بھی ہو…
    فاقوں کے ڈر سے جیئے نہ مزدور…
    غم کی ردا میں پیوند سیئے نہ مزدور…
    مزدور کے دم قدم سے جواں ہے…
    ترقی کا یہ پہیہ جو رواں ہے…!!!
    مزدور سے بھی حُسنِ سلوک لازم ہے…
    کہ یہ مزدور بھی تو ابنِ آدم ہے…
    خاکی بدن کی ہر ضرورت و تاب بھی وہی ہے…
    اُس کی آنکھوں میں چمکتا خواب بھی وہی ہے…!!!
    ==============================

  • کیا چیز ہے محبت  تحریر: مصباح ہاشمی

    کیا چیز ہے محبت تحریر: مصباح ہاشمی

    کیا چیز ہے محبت
    مصباح ہاشمی

    جب سوچ پہ کوئی حاوی ہو
    کوئی ذہن پہ ہر دم طاری ہو

    کوئی دل میں جب رچ بس جائے
    اور سانس کی صورت جاری ہو

    جو خون کی صورت دوڑتا ہو
    اور نس نس میں وہ جاری ہو

    جو خون سے گہرا لگے مگر
    نہ رشتہ کوئی خونی ہو

    جب سمجھو اب تو بس نہ چلے
    تم جان لو عشق کے قیدی ہو

  • رشی کپور کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    رشی کپور کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    الی وڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر مداحوں اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ پاکستانی فنکار بھی رنجیدہ ہیں انہوں سوشل میڈیا پر اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے

    اداکار کے انتقال کی خبر آنے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا
    https://www.instagram.com/p/B_mEIIZHPxL/?igshid=h0qx7zfbicj3
    اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک اور بہت بڑا دھچکا! بالی وڈ کے دو لیجنڈز کو دو دن میں انتقال کرتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا رشی صاحب ، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا!
    https://www.instagram.com/p/B_mXUa7JU3_/?igshid=i1j07d4e1xbo
    جنت زبیر نے لیجنڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ الفاظ نہیں
    https://www.instagram.com/p/B_mDLCvl3TK/?igshid=1vu1ks330km0r
    اداکارہ سجل علی نے رشی کپور اور سری دیوی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ سکون میں رہیں
    https://www.instagram.com/p/B_mBx8GHgxF/?igshid=1wzxswhp6b0c5
    اداکار عمران عباس نے سری دیوی اور رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ تصدیق شدہ
    پردے بند ہم بالی وڈ دیکھتے ہوئے بڑے ہو گئے ، یہ مسکراہٹیں ، وہ واحد دلکش چہرہ ، یہ اداکار اور ہدایتکار ، یہ رنگ ، یہ رومانس کبھی واپس نہیں آئے گا .. ایک دور بہت ختم ہونے کے قریب ہے

    عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے انسٹا گرام پر رشی کپور کی ایک تصویر شئیر کی اور پوسٹ کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا
    https://www.instagram.com/p/B_mWL4HgXVE/?igshid=q2xh98kfjihh
    عدنان سمیع خان نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ میں سنیما کے بارے میں کچھ جانتا ہوں آپ میری زندگی میں دور کے چچا کی طرح تھے۔ کوئی ایسا شخص جس نے وقتاً فوقتاً آپ سے ملاقات کی۔ پھر جب میں بڑا ہوا تو میں نے آپ کی فلمیں دیکھیں اور آپ کی بے حد ایماندارانہ ، طاقتور اور حیرت انگیز دلکش پرفارمنس کے بارے میں جانا فنکار بننے کے خواہشمند لئے ، آپ میرے آئیڈیل بن گئے ۔ پھر جیسے جیسے میں بڑا ہوا اور آپ کے ساتھ بات چیت گفتگو کرنا شروع کیا ، تو آپ میرے لئے ہمیشہ اتنے حوصلہ افزا اور معاون رہے۔ نوعمری کے زمانے میں میں میوزک بنانا چھوڑ دیتا تھا اور اماں کہتی تھیں کہ "چنٹو چچا نے فون کیا تھا اور پوچھ رہے تھے کہ آپ کی موسیقی کیسی چل رہی ہے” آپ نے ہمیشہ مجھے آگے بڑھنے کے لئے مجھے گائیڈ کیا ۔ آپ کچھ پیچیدہ اوقات میں میرے لئے کھڑے ہوئے اور میری تلاش کی جہاں آپ کو کبھی ضرورت نہیں تھی اور میں ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔


    شان شاہد نے ٹویٹر پر لکھا کہ آپ تمام نسلوں کوہمیشہ یاد رہیں گے آپ اور آپ کی فلمیں کبھی نہیں بھولیں گی آپ کی فلم قرض میری پسندیدہ فلم ہے آپ اور آپ کی مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی


    سارہ لورین نے رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ کو یاد کریں گے


    ایک اور ٹویٹ میں سارہ لورین نے لکھا کہ آپ ہمارے دلوں میضں ہمیشہ زندہ رہیں گے


    صبا قمر نے رشی کپور اور نیتو سنگھ کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور دن ، ایک اور بڑا نقصان۔ الفاظ ابھی تک اس دلی دکھ کے اظہار کے لئے کافی نہیں ہیں جو مجھے ابھی محسوس ہورہا ہے۔ میں اس ویڈیو میں ان کے سنہرے الفاظ کو ہمیشہ کے لئے یاد کروں گی

    رشی کپور کی موت پر بالی وڈ فنکاروں کا اظہار افسوس