دلِ بے خبر کو یقیں ہو…!!!
(بقلم:جویریہ بتول)۔
کوئی مشکل کی جو آئے گھڑی…
کبھی چھا جائے کوئی حالت کڑی…
دلِ بے خبر جو مایوس ہو…
تو دھیرے سے اُسے حوصلہ دو…
یہ بدلتے رنگ سب ہیں عارضی…
نہیں ان میں کہیں مستقل مزاجی…
یہ نشیب و فراز ہیں یہاں کا دستور…
رہا ان سے کوئی بھی نہ مفرور…
یہ ہر اک زندگی کی ہے کہانی…
کہیں غم کی گہرائی،کہیں خوشی کی جولانی…
کہیں شر میں سے نکلتی ہیں خیر کی کرنیں…
کہیں یاس کے سائے میں ملتی ہیں آس کی خبریں…
یہ "لیبلوکم” کی ہے تفسیر…
مقصد حیات ہے اس کا اسیر…
فقط ہمارے کرنے کا ہے یہ کام…
ساتھ نہ چھوٹے بندگی سے دوام…
یہ اضطراب کے ہیں جو سائے…
دل کی دنیا پہ شب نما سے چھائے…
انہیں یقیں کے رنگ میں ہے ڈھالنا…
دلِ بے خبر کو ہے سنبھالنا…
تجھے کیا خبر کہ کیا غیب ہے؟
ہر کام ہی لگتا کیوں عیب ہے…؟
عرش تا فرش ہیں جو ہوتے…
جو پاتے ہیں ہم اور جو کھوتے…
وہی ہوتے فیصلے ہیں زریں…
ہمارے لیئے سدا کے بہترین…!!!
کبھی مایوسی کے اسیر ہو کر…
ہر طرف بے یقینی کے بیج بو کر…
خرید کر بس رنج و ملال…
بدقسمتی کے ہی آتے خیال…!!!
اس زندگی کو نہ کرنا ارزاں…
کبھی رہ جائے جو دل میں ارماں…
تو رکھنا تم بھی بس اتنا ایمان…
اس زندگی کا مقصد ہے بہت گراں…!!!
جو بس میں ہو وہ کرتے ہے چلنا…
منزلوں کی رہ میں ہو، بس جینا ہے یا مرنا…
تو پھر ابھی اک اور حیات ہے باقی…
تجھےوہاں وہ وہ بھی ملے گا خاکی…؟
کہ جو ہے نہ ترے زاویۂ خیال میں…
نہ تری بزمِ حسن و جمال میں…
یہ ابتلاء کے ہیں جو سارے سلسلے…
واں لگیں گے یہ کُچھ بھی نہ مسئلے…!!!
اس اضطراب کو صبر سے مات کر…
ہر لمحہ شکر کی ادا سے بات کر…
یہی رہِ بندگی کا ہے تقاضا …
جس کا حُسن ہے ادائے شکر و تواضع…!!!
=============================
Author: عائشہ ذوالفقار
-

دلِ بے خبر کو یقیں ہو…!!! بقلم:جویریہ بتول
-

رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مشکور
بھارتی نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے چند روز بعد ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جسمیں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا جہاں ان کے شوہر زیر علاج تھے
باغی ٹی وی: بھارتی نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے چند روز بعد ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرکیا جسمیں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا جہاں ان کے شوہر زیر علاج تھے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر نیتو سنگھ نےتصاویر شئیر کیں جن میں ایک رشی کپور کی اور دوسری ان دونوں کی خوبصورت تصویر ہے
تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں نیتو سنگھ نے لکھا کہ ایک فیملی ہونے کی حیثیت سے ہمیں احساس ہے کہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہوا ہے لیکن جب آج ہم ساتھ بیٹھتے ہیں تو ماضی میں گزرے کچھ مہینے یاد آرہے ہیں اور تب احساس ہوتا ہے کہ ہمیں بےحد شکرگزار ہونا چاہیے،خاص طور پر ایچ این ریلائنس ہسپتال کے ڈاکٹرز کا-
https://www.instagram.com/p/B_wE3Dxg1Z5/?igshid=1iqz7ywoe2kkt
نیتو سنگھ نے مزید لکھا کہ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم، بھائیوں اور نرسز جن کی سربراہی ڈاکٹر ترنگ گیانچندانی نے کی نے میرے شوہر کا خیال اس طرح رکھا جیسے وہ ان کے اپنے ہوں انہوں نے ہمیں مشورہ اس طرح دیا جیسے اپنے ان کے اپنے ہوں، اور اس سب کے علاوہ اور بہت کچھ کے لیے میں اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوںواضح رہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد گذشتہ ماہ 30 اپریل کو صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے
یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی 1980 میں ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی ردھیما ہیں جو فیشن ڈیزائنر ہیں، جبکہ ایک بیٹا رنبیر کپورہےجو اس وقت با لی وڈ کے کامیاب اداکار مانے جاتے ہیں
-

کورونا وائرس، مایا علی نے قرنطینہ میں نئی اور دلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی
خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی قرنطینہ کے دوران پینٹر بن گئیں اس سے قبل کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لئے کچھ اوردلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی ہے
https://www.instagram.com/p/B_u31bEnLSO/?igshid=1fjuautuaa1mc
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن خاص طور پر کبھی بھی اس کو آزمانے کا موقع نہیں ملا۔اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کئے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہو
اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی
مایا علی نے کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر گھر کی صفائی شروع کر دی
-

گردوں کو صحتمند رکھنے والی چند غذائیں
گردے ہمارے جسم کے فاضل مواد کوصاف کرنے کا کام کرتے ہیں اگر آپ کو بلند فشار خون، ذیابطیس، یا شریانوں میں کھنچاؤ کا مرض ہے توممکنہ طور پر آپ کو گردے کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتاہے اسی لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے گردوں کی صحتیابی پر انسانی صحت کا دارومدار ہوتاہے، لہٰذا اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آپ اپنی ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں چند غذائیں درج ذیل ہیں جو آپ کے گردوں اور آپ کو تکلیف سے محفوظ رہنے میں مدد کریں گی
پتوں والی سبزیاں :
ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامن سی اور کےسے بھرپور ہوتی ہیں یہ وٹامن ہمارے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے گردوں پر دبائو کم ہو جاتاہے کوشش کریں کہ آپ روزانہ پتوں والی سبزیاں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھائیںہلدی:
جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے ان میں ایک گردوں کی بیماری بھی ہے جسم کو انفلیمیشن سےپاک اور گردو ں کو صاف رکھنے کے لیے آپ کو ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے ہلدی میں کرکیومن (Curcumin)ہوتا ہے جس میں انفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاں تک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کیجئے اور گردوں کو صحتمند رکھیںسیب:
روزانہ ایک سیب صرف ڈاکٹر آپ کو ڈاکٹر سے ہی دور نہیں رکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر اجزا سے پاک رکھتاہے سیب میں موجود فائبر زہریلے مواد کو جذب کرتاہے اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوں یعنی آنتوں میں ہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہےلہسن:
آپ کے گردوں کی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد اور انفلیمیشن ہیں لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں بہت مدد کرتاہے لہسن میں الیسن (Allicin)ہوتا ہے جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری کی خصوصیت رکھتا ہے یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ہوتی ہیںزیتون کا تیل:
زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے زیتون کا تیل آپ کےکولیسٹرول کو کم کرتا پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میں کمی لاتاہے اگر آپ ایکسٹرا ورجن آئل (بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگالیموں کا رس:
گردوں کو پتھری سے محفوظ رکھنے کے لئے لیموں کے استعمال کو یقینی بنائیں لیموں کا رس آپ کے کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خون میں فاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونےو الی خرابی کو رفع کرنے کے عمل میں اضافہ کرتاہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا عمل رک جاتاہے روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی صحت مند رکھنے میں اہم کرسار ادا کرتا ہےادرک:
ادرک بھی گردوں کو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتاہے ادرک کچا ہو، پسا ہو ا ہو، جوس میں ڈالا گیا ہو یا کھانے میں شامل ہو، یہ ہر طرح سے آپ کے گردو ں کی صفائی کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ ادرک آپ کو متلی، درد، بھوک نہ لگنے اور انفلیمیشن جیسے مسائل سے دور رکھتاہےلوبیا:
لوبیا بھی ایک بہترین غذا ہے جو گردے کی ہی شکل کا ہوتاہے اگر کوئی گردوں میں پتھری محسوس کررہا ہے تو اسے چاہیے کہ چھ گھنٹےتک لوبیا ابالے اور پھر اس کا پانی چھان کر ہر دو گھنٹے بعد پی لے ایک سے دودن میں اس کے بہترین نتائج سامنے آجائیں گےعلاوہ ازیں سب سے پہلے تو آپ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں اگر آپ کے پیشاب کا رنگ پیلا یا بھورا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ جسم کو درکار پانی کی مقدار نہیں پی رہے اس کے علاوہ تلسی، اجوائن ،انگور اور انار بھی آپ کو گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتے ہیں
کوویڈ 19سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لیموں پانی پینے کے فوائد
-

جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کر دی
امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے اور کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی
باغی ٹی وی : 26 سالہ امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے اور 26 سالہ کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے دونوں ہی دنیا بھر میں مقبول و معروف گلوکار ہیں دونوں گلوکار دیگر ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز پہلی بار دونوں نےفرسٹ ریسپانڈر چلڈرین فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے لیے چیئرٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے گانا ریکارڈ کروادیا
https://www.instagram.com/p/B_pyPFTHdfc/?igshid=wo4xzcusaawm
https://www.instagram.com/p/B_qTChiHfdJ/?igshid=1rdimdwjd9ykd
اسٹک ود یو کے عنوان سے تیار کیے گئے گانے میں پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کی ہے اورمذکورہ گانا آئندہ ہفتے 8 مئی کو ریلیز ہوگادونوں نے ایک ساتھ فلاحی منصوبے کے لیے گانے میں پرفارمنس کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور دونوں نے اس خوشخبری کو اپنے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا اس پرمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا
https://www.instagram.com/p/B_qIxuGl73S/?igshid=iztd2sx9x0o1ہارون رشید اور گلوکار علی نورکا مداحوں کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کرنے کا اعلان
نیٹ فلکس کی 6قسطوں پرمشتمل منی ہائسٹ سیریز 4 کے دنیا بھرمیں مقبولیت کے چرچے جاری
-

متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں
سعودی عرب میں یکم رمضان سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’ام ہارون‘ کو نشر کرنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اس ڈرامے پر شدید تنقید کی جارہی ہے
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’الجزیرہ نیٹ ورک‘ نے اپنی ایک خاتون صحافی فاطمہ ترکی کی ایک رپورٹ نشر کی جس میں انہوں نے سعودی چینل ایم بی سی پر تنقید کی فاطمہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ حال ہی میں رمضان میں ایم بی سی پر نشر ہونے والے دو ڈرامے ’ام ہارون‘ اور ’مخرج7‘ جسے ’ایگزٹ7‘ بھی کہا جاتا ہے اسرائیل کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کو فروغ دے رہے ہیں
’’ام ہارون‘‘ دبئی میں واقع سعودی ٹی وی نیٹ ورک ایم بی سی پر یکم رمضان سے نشر کیاجارہا ہے اس ڈرامے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں صیہونی ریاست کے ساتھ ہمدردی اور فلسطینیوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے جبکہ یہودیوں کا مثبت تشخص اجاگر کیا گیا ہے
فلسطینیوں کا دعوی ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ام ہارون‘ میں کئی تاریخی حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کیا گیا ہے اور اس کی آڑ میں جمہور عرب عوام خاص طور پر خلیجی عوام کے ذہنوں اورسوچ و فکر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے
فلسطینی اسلامک جہاد موومنٹ کے ترجمان موساب البارم نے اس متنازع ڈرامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام عربیوں اور مسلمانوں کے لیے ’تاریخی دھچکا‘ قرار دیا اور کہا ایسا لگتا ہے سعودی عرب اپنے تمام اخلاقی اصولوں سے ہٹ گیا ہے
غزہ پٹی کی حکومتی پریس آفس کی سربراہ سلمی معروف نے ڈرامے ’ام ہارون‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشریات فلسطینی مقاصد کے بارے میں عربوں کے رویوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں
حما س گروپ کے ترجمان حزیم قاسم نے ترکی نیوز ایجنسی اناطولیا سے بات کرتے ہوئے ڈرامے پر تنقید کی کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کو عوام اور ان کے خیالات کی ترجمانی کرنی چاہیے نہ کہ کسی خاص نظریے کی تشہیر کرنی چاہیے اسرائیل خطرہ ہے اور ہمیشہ عربوں کا پہلا دشمن ہوگا
الجزیرہ نیٹ ورک قطر سے تعلق رکھنے والی صحافی فاطمہ ترکی نے سعودی عرب سے نشر ہونے والے اس ڈرامے کا موازنہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرکے رمضان میں نشر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسلامی تاریخ اور شناخت کے بارے میں تعلیم دی جاسکے اس کے علاوہ ان اقدار کو برقرار رکھا جاسکے جنہیں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے دوسری طرف سعودی ٹی وی کے ذریعے یہود دوستی کو فروغ دیا جارہا ہے
ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام
-

اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہئے، صبا قمر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک قسم یا ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہیے امید ہے ایک دن پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوں گی
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ امید ہے ایک دن پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوں گی بھارتی اداکار عرفان خان کے انتقال کے بعد بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم کے سیٹ پر گزارے وقت کی یادیں شیئر کیں
صبا قمر نے کہا کہ میں عرفان خان کی موت پر بہت اداس ہوں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ واقعتاً ایک بہت بڑے اور عظیم اداکار تھے ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ’فین مومنٹ‘ رہا
صبا قمر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اداکاری درحقیقت خیالی حالات میں سچے انداز میں برتاؤ کرنا ہے اور میں نے یہی چیز عرفان خان میں دیکھی تھی
پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ عرفان خان کے ساتھ ہوتی تھیں تو اس وقت کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا جس میں خاموشی ہو عرفان خان ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے تھے اداکارہ نے بتایا کہ عرفان خان مجھے نئی چیزیں سیکھنے پر مجبور کرتے تھے اور مجھے مفید مشورے بھی دیتے تھے
ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران جب میں ایک کمرے میں داخل ہوئی تو عرفان اندر بیٹھے ہوئے تھےانہوں نے مجھے دیکھ کر گانا گانا شروع کردیا
انڈیا میں مداحوں سے ملنے والی محبت سے متعلق صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوجائیں گی
صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک قسم یا ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہیےاور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی
واضح رہے کہ صبا قمر نے بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا اور پاکستان میں توان کے لاکھوں مداح تھے ہی بالی وڈ میں فلم کے بعد سرحد پار بھی ان کے مداحوں میں اضافہ ہو ا-
-

ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار شان شاہد کی ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پرپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) پر تنقید
باغی ٹی وی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار شان شاہد کی ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پرپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) پر تنقید وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر ٹی کے اشتراک سے یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے
Try to find our own history and it’s hero’s ..
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 28, 2020
فیصل جاوید کی اس ٹوئٹ پر اداکارشان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریںشان کی اس تنقید بھری ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حمایت کی اور شان پر تنقید کی
تمام مسلمان ہیروز کی تاریخ ہماری تاریخ ہے شان بھائی۔
— Salar Sultanzai (@MeFixerr) April 28, 2020
سالار نامی صارف نے لکھا کہ تمام مسلمان ہیروز کی تاریخ ہماری تاریخ ہے شان بھائی۔Agar tamam musalmanoo ki tarikh hamaree tareekh hai to phir yeh series Arabic main dub ho ker saudi Arabia main bhi dekhani chaheyay .. Arab and Turk…. read history bhai
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 28, 2020
شان نے اس کے جواب میں لکھا کہ اگر تمام مسلمانوں کی تاریخ ہماری تاریخ تو پھر یہ سیریز عربی میں ڈب ہو کر سعودی عرب میں بھی دیکھانی چاہیئے عرب اور ترک سٹری پڑھو بھائیشان کی اس ٹویٹ کے جوب میں ایک صارف نے لکھا کہ عرب اور ترک ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے ، اور عرب ترک تاریخ کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ بدقسمتی سے ، تمام مسلمان اپنی ہی متعین راہوں پر چل رہے ہیں
جبکہ عباس علی نامی صارف نے لکھا کہ مسلمانوں کی اجتمائی تاریخ کاحصہ ہونے کےلئے ضروری نہیں کے یہ سیریز سعودی عرب میں ٹیلیکاسٹ ہو,یہ سیریز عربی میں ڈب ہوکر کئی عرب ممالک میں ٹیلیکاسٹ ہو چکی ہے سعودی عرب کےعلاوہ اوربھی بہت سارے عرب ملک ہیں,ہمیں وطنیت اورلسانیت کی تفریق میں نہیں پڑنا چاہئے
شان شاہد نے لکھا جب یہ ڈارمہ ختم ہو جائے گا پھر کیا کرو گے ؟انہوں نے کہا اچھی باتیں سب کرتے ہیں لیکن آج کی دنیا میں حقیقت کے سامنے کھڑے ہو کر ثابت قدم رہنا کون سکھائے گا ترکش ڈرامے؟
ہماری ہسٹری… مغل سلطنت کی عیاشیوں سے بھری پڑی ہے… جبکہ جدوجہد آزادی اور پاکستان کی تخلیق پر کافی کچھ بن چکا ہے… ہماری نوجوان نسل کو اس وقت اسلام کے ہیروز کے بارے میں جاننا لازمی ہے چاہے پھر وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں
— Seeme Q Raja (@ISeemeRaja) April 28, 2020
سیما نامی صارف نے لکھا کہ ہماری تاریخ مغل سلطنت کی عیاشیوں سے بھری پڑی ہے جب کہ جدوجہد آزادی اور پاکستان کی تخلیق پر کافی کچھ بن چکا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو اس وقت اسلام کے ہیروز کے بارے میں جاننا لازمی ہے چاہے پھر وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوںBohat achee baat hai … magar hum kab tak maangay howay lafzoon sai apni khudi ki dewaar mazboot karain gai… Ptv should produce epics like this … where is the funding … no tamasha phir bhi paisa hazam ♥️🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 28, 2020
شان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا بھائی بہت اچھی بات ہے مگر ہم کب تک مانگے ہوئے لفظوں سے اپنی خودی کی دیوار مضبوط کریں گے پی ٹی وی کو اس طرح کے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں، کہاں ہے فنڈنگ نوتماشا پھر بھی پیسہ ہضمTheir history is our history. Their victory is our victory. We are one Ummah.
— Syeda Qudsiya Mashhadi (@QudsiyaMashhadi) April 28, 2020
قدسیہ نامی صارف نے لکھا کہ ان کی تاریخ ہماری تاریخ ہے ان کی فتح ہماری فتح ہے اہم ایک امت ہیںشان شاہد نے اس کے جواب میں لکھا کہ اپنے اردگرد دیکھو یہ ہم ہیں ؟
https://twitter.com/HumasajjadShah/status/1255150342397849601?s=19
ایک ہما سجاد شاہ نامی صارف نے لکھا کہ جب آپ کے چینلز پر اے آر وائی اور ایچ اے ایم دونوں انڈین ڈرامہ ٹیلی کاسٹ کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی ردعمل نہیں کرتے ہیں …. میں آپ کا احترام کرتی ہوں اسی لئے آپ کا جواب میرے لئے کافی حیرت انگیز ہے !!اس کے جواب میں جوابی رد عمل دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ میں ہندوستانی ڈرامے نہیں دیکھتا لہذا مجھے نہیں معلوم کہ وہ چل رہے ہیں
ایک اور ٹویٹ میں اداکار نے کہا کہ وہ سرکاری ملکیت والے چینلز نہیں ہیں .. ریاست درآمدی مواد کو فروغ دے رہی ہے۔ اور یہ کہ انہوں نے کسی بھی پاکستانی سافٹ ویئر کے لئے کام نہیں کیا ہے
https://twitter.com/kaalacheeta/status/1255216632005263363?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے پراجیکٹس بن سکتے ہیں تو بنائیے نا کس نے روکا ہے ؟ بجائے تنقید کرنے کے آپ کوئی اسپانسر ڈھونڈتے اور بنا لیتے، کوئی نہیں روکتا آپکو مگر نہیں کسی نے نہیں سوچا ہوگا یہMeray khayaal main to bohat kuch bun sakta hai magar haqeeqat main itna bara project hakoomat kay interest kai baghyar nahee ho sakta . Meray Khail main to Chand per pakistani percham hona chahiye kya rocket khud bana loon ?
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 28, 2020
شان شاہد نے اس کے جواب میں لکھا کہ میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ میرے خیال میں تو چاند پر پاکستانی پرچم ہونا چاہئیے کیا راکٹ خود بنالوں؟دوسری جانب کچھ لوگوں نمے شان شاہد کی اس پوسٹ پر اتفاق کیا
بالکل درست کہا
صلاح الدین ایوبی جس نے دوسری دفعہ مسجد اقصی کو فتح کیا، زندگی کے چالیس سال گھوڑے کی پیٹھ پر گزارے
ٹیپو سلطان، محمود غزنوی
ان جیسے اسلامی سپہ سالاروں پر بننی چاہئے
آپ کچھ کریں اس بارے میں
یہ تمام برصغیر کے ہیرو تھے
اور ارتغل سے زیادہ جدوجہد ہے— Timeless Bond (@bond_timeless) April 28, 2020
ایک صارف عمیر ثاقب نے کہا کہ بالکل درست کہا صلاح الدین ایوبی جس نے دوسری دفعہ مسجد اقصی کو فتح کیا، زندگی کے چالیس سال گھوڑے کی پیٹھ پر گزارے ٹیپو سلطان، محمود غزنوی ان جیسے اسلامی سپہ سالاروں پر بننی چاہئے آپ کچھ کریں اس بارے میں یہ تمام برصغیر کے ہیرو تھےاور ارتغل سے زیادہ جدوجہد ہےہمیں اپنی نہ اپنے ھیرو کی قدر کہاں ہے
ہم تو بگڑی ہوئی اوچھی قوم ہیں۔
جو انڈین اور مغرب کے رنگ میں رنگگیا ہے۔
اور اس کا سہرا جیو کی امن کی اشا کو جاتا ہے۔— Wadood Ahmed Wadood (@wadoodahmadwado) April 28, 2020
ایک صارف ودود نے لکھا ہمیں اپنی نہ اپنے ھیرو کی قدر کہاں ہے ہم تو بگڑی ہوئی اوچھی قوم ہیں۔جو انڈین اور مغرب کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔اور اس کا سہرا جیو کی امن کی اشا کو جاتا ہے۔مجھے بابر علی کا ایک ڈرامہ یاد ھے جس میں بابر علی کو بطور محمد بن قاسم دکھایا گیا تھا وہ ڈرامہ بھی دیکھنے لائق ھے اس کے علاوہ محمد علی مرحوم کی فلم حیدر علی بھی دکھانی چاھئیے..
— 🇵🇰🇵🇰محمدعبدالوہاب🇵🇰🇵🇰 (@JhgWahab) April 28, 2020
مجھے بابر علی کا ایک ڈرامہ یاد ھے جس میں بابر علی کو بطور محمد بن قاسم دکھایا گیا تھا وہ ڈرامہ بھی دیکھنے لائق ھے اس کے علاوہ محمد علی مرحوم کی فلم حیدر علی بھی دکھانی چاھئیے..اسلامی تاریخ پر مبنی اور خلافت عثمانیہ کی مکمل کہانی لیے ہوئے ترکی کے بنائے گئے ڈرامے کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی ہے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ مختلف زبانوں میں ترجمے کے بعد دیکھا گیا ہے یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے اس ڈرامے کی کہانی ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں کی جانے والی فتوحات کے گرد گھومتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں
ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی
ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام
-

شان شاہد کو شہر قائد کی یاد ستانے لگی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹارشان شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بہت یاد آ رہی ہے
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کراچی کی بہت یاد آرہی ہے
#♥️khi …miss #khi ..miss all the friends ..the addictive work energy of the the city .. the professionalism .. the food and the beach♥️.. #shootpic before everything changed . Stay safe my beautiful city #karachi . My ALLAH protect us all ♥️🇵🇰⭐️khi pic.twitter.com/kTUCUNpYTl
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 2, 2020
اداکار نے لکھا کہ کراچی شہر میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی بہت یاد کر رہا ہوںشان شاہد نے لکھا کہ کراچی کے لوگوں کی مہارت، کام کرنے کی انرجی، وہاں کا کھانا اورساحل سمندر بہت ہی زیادہ یاد آرہا ہے
انہوں نے کراچی کی سلامتی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خوبصورت شہر کراچی ہمیشہ سلامت رہے میرا اللہ ہم سب کی حفاظت کرے
ہمارے پاس لیڈر تو بے شمار ہیں لیکن امید صرف اور صرف ایک ہے شان شاہد
شان شاہد اور جواد احمد کے مابین حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لفظی جنگ
-

اکہتر سالہ چینی فیشن ڈیزائینر کی ناقابل یقین تصاویر وائرل
71 سالہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی ناقابل یقین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
باغی ٹی وی : 71 سالہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی باقابل یقین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل غیر ملکی خبر رساں ادارے سیجی ٹی این نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی چند تصاویر شئیر کیں
تصاویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ چینی امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ کی حالیہ انسٹاگرام تصاویر نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچادیا
Chinese American fashion designer Vera Wang's recent instagram photos hit Chinese social media platforms
Chinese netizens are stunned: "Can't believe this is what 71-year-old Vera Wang looks like!" pic.twitter.com/T6K86Kgax0
— CGTN (@CGTNOfficial) May 3, 2020
چینی صارفین ان تصاویر پر حیرت زدہ ہیں: "یقین نہیں کر سکتے کہ یہ 71 سالہ ویرا وانگ کی طرح دکھتی ہے!”



یہ تصویریں دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اورصارفین ویر وانگ کی تصاویر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کر رہے ہیںایک صارف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلٹر اور فوٹو شاپ استعمال کیا گیا ہے یا پلاسٹک سرجری کروائی گئی ہے

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی فیشن نہیں ہے کہ شاید فیشن ہی ہےپاکستانی فلمساز نے نیویارک فیسٹیول میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے