Baaghi TV

ہارون رشید اور گلوکار علی نورکا مداحوں کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کرنے کا اعلان

پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید کا انسٹا گرام پر لائیو سیشن کرنے کا اعلان کیا جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اور وہ اپنے پسندیدہ گلوکاروں سے لائیو بات کرنے کے لئے پُرجوش ہیں

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ 23 اپریل جمعرات کو رات 9:30 بجے انسٹا گرام پر لائیو سیشن کریں گے پرفارم کریں گے

ہارون رشید نے انسٹا گرام پر اپنی اور گلوکار علی نور کی ایک تصویر شئیر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ میں میرے اچھے دوست ، سپر ٹیلنٹڈ کمپوزر ، گٹارسٹ اور گلوکار ، نوری شہرت کے راک اسٹار علی نور کے ساتھ انسٹا لائیو سیشن کے لئے بہت پرجوش ہوں !!
https://www.instagram.com/p/B_S6hQlpxRQ/?igshid=14nz37b0t7ckz
گلوکار نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ 23 اپریل بروز جمعرات شام 9:30 بجے !!! اس گفتگو بھری تفریحی شام کو ہر گز نہ بھولیں اور اپنے سوالات تیار کریں انسٹاگرام پرہارون اور علی نور آپ کے سوالات کے جواب دیں گے

گلوکار ہارون کی اس پوسٹ کے بعد سے مداح اپنے پسندیدہ گلوکاروں سے باتیں کرنے کے لئے پر جوش ہیں اور بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں

واضح رہے کہ کورونا کے باعث حکومت نے گذشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے عوام سمیت فنکار اور دیگر معورف شخصیات بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں فنکار خود کو سوشل میڈیا پر مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے کھانا پکانا آن لائن کنسرٹ آن لائن سیشن سلائی کرنا اور گھروں کی صفائی کرنے کی اپنی دلچسپ ویڈیوزاور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں جس پر مداح خوب محفوظ ہوتے ہیں اوراپنے پسندیدہ فنکاروں کی پوسٹس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہیں

ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں

More posts