Baaghi TV

امریکی گلوکار دوران پرفارمنس چل بسے

71 سالہ امریکی فوک گلوکار اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

غیر ملکی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 71 سالہ ڈیوڈ اولنے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران چل بسے رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت گانا گانے کے دوران ہوئی اور انہوں نے مرنے سے قبل مداحوں سے معذرت کی اور اگلے ہی لمحے چل بسے

پروگرام میں موجود افراد کے مطابق دل کا دورہ پڑتے ہی انہوں نے گلوکاری چھوڑ کر پروگرام میں موجود تمام افراد سے معافی مانگی اور آرام سے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے اپنا سر سینے کی طرف جھکا دیا

ان کے ساتھ پرفارمنس کرنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سوچا کہ ڈیوڈ اولنے چند لمحوں کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں سے معذرت کر رہے ہیں

پروگرام میں موجود ایک خاتون نے ڈیوڈ اولنے کی موت کے حوالے سے اپنی فیس بک پوسٹ میں انہیں عظیم شخص قرار دیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ فوک گلوکار پرفارمنس کے دوران ہی چل بسے اس دوران نہ ہی ان کے ہاتھ سے گٹار گرا نہ ہی وہ خود کرسی سے گرے ان کی موت پر سکون حالت میں ہوئی

ڈیوڈ اولنے کو امریکا کی روایتی موسیقی کے نامور گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا انہوں نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ موسیقی میں صرف کیا اور انہوں نے تقریبا 20 میوزک البم ریلیز کیے ان کا آخری میوزک ایلبم 2 سال قبل 2018 میں ریلیز ہوا تھا

More posts