Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ویرات کوہلی پر الزامات لگانے کیلئےرقم کی پیشکش ہوئی، جرمن خاتون انفلوئنسر کا دعویٰ

    ویرات کوہلی پر الزامات لگانے کیلئےرقم کی پیشکش ہوئی، جرمن خاتون انفلوئنسر کا دعویٰ

    ےجرمنی اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر لز لز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بیان دینے کے لیے کچھ صحافیوں نے انہیں رقم کی پیشکش کی تھی، تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ کوہلی نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

    انفلوئنسر نے کہا کہ انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا کیونکہ وہ کسی بھی صورت میں شہرت یا پیسے کے لیے کسی کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتیں،لز لز اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پوسٹ کو لائک کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا تھا۔

    اب لز لز نے بتایا ہے کہ کچھ میڈیا اداروں نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور انہیں پیسوں کا لالچ دیا تاکہ وہ ویرات کوہلی پر غلط الزامات لگائیں اور انہیں بدنام کریں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ویرات کوہلی میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور میں ان کے ساتھ ایسا کیوں کروں گی؟ ویرات نے کچھ بھی غلط نہیں کیا اور نہ ہی ان کی نیت خراب تھی۔

    ان کے مطابق وہ خود انڈیا کے کلچر پر ویڈیوز بناتی ہیں اور آئی پی ایل میں ویرات کی ٹیم آر سی بی کی سپورٹر بھی ہیں، شاید اسی وجہ سے ان کا مواد کوہلی کے فیڈ پر آیا انفلوئنسر نے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویرات اور انکی جعلی اے آئی تصاویر پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ میرے لیے تو یہ سب مذاق ہے، لیکن ویرات کے لیے یہ اچھا نہیں ہے کیونکہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    لز لز نے کہا کہ ویرات انڈیا کے بہت بڑے آئیکون ہیں، وہ انڈیا کے میسی یا رونالڈو ہیں، اس لیے لوگوں کو ان کا نام اس طرح خراب نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کا احترام کرنا چاہیےویرات نے ان سے کوئی غیر مناسب رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کا مقصد کسی کو پریشان کرنا تھا، جب میں ایک صبح سوئی اٹھی تو مجھے ایسا لگا جیسے میں کسی نیٹ فلکس سیریز کے سنسنی خیز قصے کا حصہ بن گئی ہوں، ہر طرف میری ہی تصاویر تھیں اور جرمنی و جنوبی افریقہ کے میڈیا میں بھی اس کا تذکرہ ہو رہا تھا۔

    انہوں نے مذاقاً یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد اب ویرات کوہلی جرمنی میں بھی بہت مشہور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ اس واقعے کے بعد ایک کرکٹ میچ بھی جرمنی میں منعقد ہوا، جہاں وہ اینکر کے طور پر شامل ہوئیں اگرچہ اس تنازع کے بعد انہیں کئی ریئلٹی شوز اور اشتہارات کی پیشکشیں ہوئیں لیکن انہوں نے صاف کر دیا کہ وہ صرف وہی کام کریں گی جو ان کے اخلاقی اصولوں کے مطابق ہو۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات کوہلی کا انسٹاگرام ’لائیک‘ وائرل ہوا ہو۔ٕ پہلے بھی اداکارہ اونیت کائور کے ساتھ ایسا ہوا تھا اور بعد میں ویرات کوہلی نے خود وضاحت جاری کی تھی کہ انسٹاگرام الگورتھم کی غلطی سے ایسا ہو سکتا ہے اور ان کا کوئی خاص مقصد نہیں تھا ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی اسٹار ہیں اور ان کی چھوٹی سی حرکت بھی دنیا بھر میں بحث کا موضوع بن جاتی ہے-

  • ریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، عطا اللہ تارڑ

    ریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، عطا اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کے طور پر بے مثال قربانیاں دے چکا ہے، جبکہ بھارت اپنے داخلی مسائل اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ’معرکہ حق‘ کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فرا موش ہیں، بھارت میں دہشتگردی اس کا اپنا داخلی مسئلہ ہے، تاہم نئی دہلی حکومت ہمیشہ اپنی ناکامیوں اور داخلی بحرانوں کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان پر الزامات عائد کرتی رہی ہے بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت مسلط کی، لیکن پاکستان نے ذمہ داری، تدبر اور قومی یکجہتی کے ساتھ صورتحال کا مقا بلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کیے بغیر فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے خود شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی، بھارت کسی غیر جانبدار تحقیقات سے بھاگ گیا کیونکہ پہلگام واقعہ دراصل ایک ’فالس فلیگ آپریشن‘ تھا پہلگام کا علاقہ سرحد سے بہت دور اور بھارتی فوج کے مضبوط کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے، اس کے باوجود پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے اس واقعے نے عا لمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

    انہوں نےکہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی اور بین الاقوامی تنازع ہے،جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور چیلنجز سے نمٹنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔

  • پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی نے ریکارڈ توڑ دیئے،17,700 کروڑ پاکستانی روپے کی ریکارڈ آمدنی

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی نے ریکارڈ توڑ دیئے،17,700 کروڑ پاکستانی روپے کی ریکارڈ آمدنی

    آئی سی سی (ICC) نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے تقریباً 17,700 کروڑ پاکستانی روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے، یہ ایونٹ پاکستا ن کرکٹ کی تاریخ میں تجارتی لحاظ سے ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔

    آئی سی سی (ICC) نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے تقریباً 17,700 کروڑ پاکستانی روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی جبکہ خالص منافع 16,300 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجموعی انعامی رقم میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا، جس میں فاتح ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ملیں گے۔

    یہ ٹورنامنٹ فروری 2025 میں پاکستان میں منعقد ہوا، جو دو دہائیوں بعد ملک میں ہونے والا بڑا آئی سی سی ایونٹ تھا یہ اعداد و شمار ایونٹ کی تجارتی مقبولیت اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

  • پاکستانی حج مشن حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے،وزیراعظم کی ہدایت

    پاکستانی حج مشن حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے،وزیراعظم کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی،ملاقات میں رواں سال کے حج آپریشن اور عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کو حج آپریشن کی مجموعی پیشرفت، سفری انتظامات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور سعودی عرب میں پاکستا نی حج مشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عازمینِ حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے ہدایت کی کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج مشن حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے اور خدمات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور دیگر حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،حج ایک مقدس فریضہ ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات اور بروقت معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔

  • منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو وائرل

    منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو وائرل

    کراچی:منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ گئی-

    منشیات فروش انمول عرف پنکی کو گرفتاری کا خدشہ پہلے سے تھا، ایک اور آڈیو سامنے آگئی ہے آڈیو میں مبینہ طور پر انمول عرف پنکی اپنے کلائنٹس کو آگاہ کر رہی ہے کہ اگر وہ یہ پیغام سن رہے ہیں تو یا اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔

    آڈیو کے مطابق وہ کہتی ہے کہ اگر اسے کچھ ہوتا ہے تو اسی نمبر سے کوئی رابطے میں آئے گا، اور رابطہ کرنے والا اس کا ایک مرد دوست ہوگا جو اس کام کو ہینڈل کرے گا، آڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو ہر کسی سے ایک نئے نمبر کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ پر بغدادی گارڈن اور درخشاں تھانے کی حدود میں مقدمات ہیں،کراچی پولیس میں معاملے کی تحقیقات سے متعلق بھی تبدیلی کی گئی ہے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق عرفان بلوچ عدالت میں پیشی کے دوران سامنے آنے والے معاملات کی تحقیقات کریں گے، جبکہ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کے معاملے کی بھی انکوائری کی جائے گی ،ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو 3 دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور غفلت و لاپروائی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری

    الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری

    قومی یکجہتی اور معرکۂ حق کے حوالے سے نجی اسکولوں میں بھی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری-

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور نفرت انگیز مواد کے تدارک سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکریٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ، ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    کمیٹی نے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں حب الوطنی اور نیشنلزم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ معرکۂ حق اور قومی جذبے سے متعلق مضامین نصاب کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ نجی تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی اور معرکۂ حق کے حوالے سے وہ سرگرمیاں نہیں ہوئیں جو سرکاری اداروں میں منعقد کی گئیں، جس پر نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    اجلاس میں فلم فنڈ کے تحت معرکۂ حق اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری دی گئی ،شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی بھی درخواست کی، محرم الحرام کے پیش نظر ا جلاس میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے ہدایت دی کہ انفارمیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر ایک خصوصی سیل قائم کریں گے جو نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی فور ی نشاندہی کرے گا اور عوام تک بروقت و درست معلومات پہنچائے گامحرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم شرو ع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • چین کا پاکستان پر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز  کرنےپر زور

    چین کا پاکستان پر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرنےپر زور

    چین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے-

    رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال اور ایران امریکا تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

    چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وانگ ای نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی بحالی اور بحری گزرگاہ کھلوانے کے لیے بھی تعمیری کردار ادا کرے، بیجنگ پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اس عمل میں اپنا کردار بھی ادا کرے گا۔

    امریکا اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران پاکستان ایک اہم ثالثی کردار کے طور پر سامنے آیا ہے اسلام آباد کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس میں بعد ازاں توسیع بھی کی گئی اسی سلسلے میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کا ایک دور بھی منعقد ہوا تھا، تاہم دوسرا دور تاحال نہیں ہو سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان حتمی معاہدہ ابھی دور دکھائی دیتا ہے، تاہم پاکستان کے ذریعے رابطے اور پسِ پردہ سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

  • کوہاٹ کے  شہری لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری

    کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری

    حکومت پاکستان نے کوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دیدی۔

    چند روز قبل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ خارجی دہشتگرد کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    خودکش دہشتگرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دیا،وزیراعظم کی سفارش پر صدرمملکت نے لیاقت شہید کےلیےستارہ شجا عت کی منظوری بھی دے دی ہے اور لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی آج شام صدرمملکت سےستارہ شجاعت وصول کریں گے۔

    صدر صدرآصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی قوم کے لیے روشن مثال ہےلیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کےسامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد بھیجا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ اہلخانہ کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایلیٹ فورس کا خصوصی دستہ بھی ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری تصور کیا جاتا ہے۔

  • انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق منشیات فروش انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی، ملزمہ کو آج دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، تاہم آج دوبارہ عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی،انہوں نے کہا کہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ ان کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ماضی میں درج مقدما ت کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

    جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو جیل سے لینے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

  • حزب اللہ سے روابط:متحدہ عرب امارات نے 16 افراداور5 کمپنیوں 5 اداروں کو دہشتگرد قرار دیدیا

    حزب اللہ سے روابط:متحدہ عرب امارات نے 16 افراداور5 کمپنیوں 5 اداروں کو دہشتگرد قرار دیدیا

    متحدہ عرب امارات نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے تعلق پر 16 افراد اور کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے منسلک 5 ادارے بھی دہشتگردی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں،اماراتی کابینہ نے فیصلے کے تحت مشتبہ مالی روابط والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، متعلقہ افراد اور اداروں کے اثاثے 24 گھنٹوں میں منجمد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

    اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق یہ اقدام کابینہ کی قرارداد نمبر 63 برائے 2026 کی منظوری کے بعد کیا گیا، اماراتی کابینہ نے متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فہرست میں شامل تمام افراد اور کمپنیوں کے اثاثے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں منجمد کیے جائیں۔

    وام کے مطابق یہ اقدام دہشتگردی کی مالی معاونت اور اس سے جڑے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر جاری کوششوں کا حصہ ہے چاہے یہ معاونت براہِ راست ہو یا بالواسطہ، ایسے تمام مالی ذرائع کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، یو اے ای دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنا رہا ہے، خصوصاً مشتبہ مالیاتی چینلز کی نگرانی اور غیر قانونی فنڈنگ کے ذرائع بند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار دہشتگردی کی مالی معاونت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

    میں شامل تمام 16 افراد لبنانی شہری ہیں، جن میں علی محمد کرنیب، ناصر حسن نصر، حسن شہادہ عثمان، سامر حسن فواز، احمد محمد یزبک، عیسیٰ حسین قاصر، ابراہیم علی ظاہر، عباس حسن غریب، عماد محمد بازی، عزت یوسف عکر، وحید محمود سبیتی، مصطفیٰ حبیب حرب، محمد سلیمان بدر، عادل محمد منصور، علی احمد کرشت اور نیما احمد جمیل شامل ہیں۔

    اسی طرح فہرست میں شامل پانچوں ادارے بھی لبنان میں قائم ہیں، جن میں ’بیت المال المسلمین‘، ’القرض الحسن ایسوسی ایشن‘، ’التسہيلات کمپنی‘، ’دی آڈیٹرز فار اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ‘ اور ’الخبراء فار اکاؤنٹنگ، آڈیٹنگ اینڈ اسٹڈیز‘ شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایران میں صیہونی حکومت سےمنسلک 5 منظم نیٹ ورکس ختم کردیے گئے ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق 20 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن سے دھماکا خیزمواد اورگولہ بارود بھی برآمدکر لیا گیا ہے۔