Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک افغان حالیہ صورتحال،پاک فضائیہ کے حملے شروع ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا

    پاک فضائیہ کی افغانستان کے اندر دوسری بڑی کامیابی، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے اندر بڑا اسلحہ ڈیپو تباہ کردیا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا اور مزید حملے جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔

  • پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں کاروائی کی ہے، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں،افغانستان کی فضاؤں میں پچھلے ایک گھنٹے سے پاکستانی طیاروں کی گونج سنائی دے رہی ہے جس کیوجہ سے افغانستان میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائی کی گئی ہے اور طالبان رجیم کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔طالبان کا ہیڈ کوارٹر بھی پاک فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی پٹی میں دشمن کی کارروائیاں مکمل مفلوج ہوگئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں،

  • پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاک فوج کی افغان فورسز کی دراندازی پر بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے

    سیکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے،8 مزید طالبان جنگجو جہنم واصل ہو گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغانی جہنم واصل ہو چکے ہیں،

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیا، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب تک 44 طالبان کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چترال میں بھی بھرپور جواب دیا۔ فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے، گرسال سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔ ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

    افغان چوکیوں پر پاکستانی فورسز کی یلغار،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

  • پاک فوج کی موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان تورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

    پاک فوج کی موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان تورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

    افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر حکمتِ عملی اور بھرپور ردعمل کے نتیجے میں افغان طالبان کے اہلکار تورخم بارڈر سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات دیکھنے میں آئے، جس کے بعد پاکستانی افواج نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو سنبھالا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کے جنگجو تورخم بارڈر پر اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر ٹرکوں میں سامان لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں افغان اہلکاروں کو جلدی میں مورچے خالی کرتے دیکھا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکا بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو بھی یقینی بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جاتا رہے گا۔

  • جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، مصدق ملک

    جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، مصدق ملک

    وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے منہ کی کھا چکا ہے، افغان طالبان رجیم اس پراکسی وار میں بھی منہ کی کھائیں گے۔

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک امن سے بات ہو رہی تھی تو ہم امن سے بات کر رہے تھے ، اب وہ بندوق سے بات کرنا چاہتے ہیں تو آگے سے گولے سے بات ہوگی،ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے منہ کی کھا چکا ہے ، افغانستان میں کٹھ پتلی معاملہ چل رہا ہے ہم جانتے ہیں اس کے پیچھے کون ہے،افغان طالبان رجیم اس پراکسی وار میں بھی منہ کی کھائیں گے،گولی چلے گی اور جہاں سے گولی چلے گی تو جنگ وہاں ہوگی، ہم امن پسند قوم ہیں امن سے رہنا چاہتے ہیں یہ شاید اس کو کمزوری سمجھتے ہیں،دشمن کی طرف سے فیک ویڈیوز چلائی جارہی ہیں یہ جنگ اب سوشل میڈیا پر تو نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

  • 36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا.

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں.عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے.
    افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے.الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں.اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کاروائی میں افغان طالبان رجیم کے چھتیس کارندے جہنم واصل ہو چکے. متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں.پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی.افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دھشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا.افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے.پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہے گے.

  • پاک فوج نےچترال سیکٹر کے قریب  افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کو تباہ کردیا

    پاک فوج نےچترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کو تباہ کردیا

    پاک فوج کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر مؤثر کارروائی جاری ہے،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےچترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کو کامیابی سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا ،پاکستان اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گا ،

    افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، مسجد کو نشانہ بنا ڈالا،افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا،افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثرہوئے ہیں،پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

  • پاک افغان سرحد،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،30 افغان طالبان اہلکار ہلاک

    پاک افغان سرحد،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،30 افغان طالبان اہلکار ہلاک

    پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے،

    گرسال سیکٹر میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں، مزید 3 طالبان جہنم واصل ہو گئے،، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افغان طالبان کی تعداد 30 کے لگ بھگ ہو گئی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی جارحیت کیخلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

    افغان طالبان حکومت کی پاک-افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا پاکستان کی جانب سے فوری اور موثر جواب دے دیا گیا۔ افغان طالبان نے سنگین خوش فہمی کا شکار ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان افغانستان سرحد پر متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی حماقت کی جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔ چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان حکومت کی افواج کو دھول چٹاتے ہوئے بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں میں افغانستان کے بھاری جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے جس میں متعدد چوکیاں اور سازوسامان و آلات تباہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

  • پی ٹی ایم سے منسلک اکاؤنٹس کا 15 پاکستانی فوجی چوکیوں پرقبضے کاپروپیگنڈا بے نقاب

    پی ٹی ایم سے منسلک اکاؤنٹس کا 15 پاکستانی فوجی چوکیوں پرقبضے کاپروپیگنڈا بے نقاب

    سوشل میڈیا پر افغان، مبینہ آر ڈبلیو اے (RWA) اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان آرمی کی 15 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے، متعدد فوجیوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ کئی اہلکاروں کو زندہ گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ان پوسٹس میں اس مبینہ کارروائی کو ایک بڑی جنگی فتح کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    تاہم دستیاب حقائق اور زمینی ذرائع اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہیں۔

    حقیقت کیا ہے؟
    سیکیورٹی اور سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی کسی بھی چوکی پر قبضے کی کوئی آزاد، غیر جانبدار یا بین الاقوامی تصدیق موجود نہیں۔ دعویٰ کرنے والے اکاؤنٹس کی جانب سے کسی قسم کی آپریشنل تفصیلات، جغرافیائی محلِ وقوع (geolocation) ڈیٹا، مستند ویڈیو یا تصویر، یا کسی تیسرے فریق کی توثیق فراہم نہیں کی گئی۔ سرکاری اور زمینی سطح کے ذرائع نے واضح طور پر ایسے کسی واقعے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ماضی میں بھی کشیدگی کے ادوار کے دوران اسی نوعیت کے مبالغہ آمیز اور نفسیاتی جنگ پر مبنی بیانیے پھیلائے جاتے رہے ہیں، جن کا مقصد عوامی جذبات کو بھڑکانا اور خوف و ہراس پیدا کرنا ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس طرح کی خبریں دراصل "انفارمیشن وارفیئر” یا اطلاعاتی جنگ کا حصہ ہوتی ہیں۔ ان کا مقصد میدانِ جنگ میں کسی حقیقی پیش رفت کی عکاسی کرنا نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنا، عوام میں بے چینی پیدا کرنا اور ریاستی اداروں کے خلاف شکوک و شبہات کو ہوا دینا ہوتا ہے۔حالیہ دعویٰ بھی اسی حکمت عملی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے، جس میں بغیر کسی ثبوت کے بڑے پیمانے پر کامیابی کا تاثر دیا گیا تاکہ داخلی اور خارجی سطح پر نفسیاتی برتری حاصل کی جا سکے۔

    پاکستان آرمی کی 15 چوکیوں پر قبضے، فوجیوں کی شہادت یا گرفتاری سے متعلق دعویٰ مکمل طور پر جعلی اور منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔ ان الزامات کی تائید میں کوئی قابلِ اعتماد، آزاد یا مستند ثبوت موجود نہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سے ضرور کریں۔

  • باجوڑ،شکست خوردہ افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ،5 زخمی،مسجد شہید

    باجوڑ،شکست خوردہ افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ،5 زخمی،مسجد شہید

    باجوڑ، بھرپور فوجی جواب کے بعد بزدل افغان طالبان حکومت کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ،بچوں،خواتین سمیت 5 افراد زخمی، مسجد پر گولہ باری سے مسجد بھی شہید ہو گئی

    سرحدی ضلع باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے برہ لغڑئی اور گردونواح کے علاقوں میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے دوران ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ رہائشی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز افغان حدود سے ہوا، جس کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشمن کی فائرنگ کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ سرحد پار موجود ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔مقامی اطلاعات کے مطابق شدید دباؤ کے بعد افغان طالبان کے اہلکار اپنی ایک سرحدی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس پر بعد ازاں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران متعدد حملہ آور ہلاک بھی ہوئے،علاقے میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جاسکے۔