Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

    کراچی میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

    کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    یہ حادثہ شہر کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں پیش آیا، جہاں مزدور سیوریج لائن کی صفائی میں مصروف تھے۔اطلاعات کے مطابق مزدور گٹر میں اتر کر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنے کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی متعدد مزدور گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس پر حفاظتی اقدامات اور جدید مشینری کے استعمال کی ضرورت بارہا سامنے آچکی ہے۔

  • ایران میں سپریم لیڈر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    ایران میں سپریم لیڈر کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت تہران میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ملکی قیادت سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر اجتماعات میں شرکت کی۔

    رپورٹس کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والے مرکزی مظاہرے میں خواتین، بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ایران کی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔اسی سلسلے میں ایک اور مارچ بھی منعقد کیا گیا جس میں ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملکی خودمختاری، استحکام اور قومی اتحاد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی بڑی عوامی ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔صنعا میں ہونے والی ریلی کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی۔ مبصرین کے مطابق یہ مظاہرے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی اتحاد کے تناظر میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں

  • پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ

    پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ

    پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لانے کے بجائے اسے دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور رن وے بند کر کے بحالی کے کام شروع کر دیے گئے، تاہم اصل صورتحال کو عوام سے چھپایا جاتا رہا۔بھارتی فضائیہ نے روایتی طرزِ عمل اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مبہم بیان جاری کیا، جس میں صرف یہ کہا گیا کہ پونے کا رن وے عارضی طور پر دستیاب نہیں رہا۔ حیران کن طور پر اس بیان میں طیارے کی نوعیت، حادثے کی وجوہات یا تکنیکی خرابی کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔حکام کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا اور کسی شہری نقصان کی اطلاع نہیں جو محض توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ حساس حادثات میں مکمل خاموشی یا ادھوری معلومات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اصل حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز، بیرسٹر گوہر نے رابطے شروع کر دیے

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر بھی قائل کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے عمران خان کی بہن نورین نیازی سے بھی اہم ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فیملی جیل کے باہر کسی بھی متنازع گفتگو سے گریز کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پر بیانات یا پیغامات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کے معاملے پر کوئی متنازع پریس کانفرنس بھی نہیں کرے گی، تاکہ قانونی اور سیاسی حکمت عملی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ممکن بنائی جائے گی، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت متوقع ہے۔

  • لودھراں: بیوٹی پارلر میں قتل ہونے والی لڑکی سپردِ خاک، مقدمہ درج

    لودھراں: بیوٹی پارلر میں قتل ہونے والی لڑکی سپردِ خاک، مقدمہ درج

    لودھراں میں گزشتہ روز بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد اسے آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹی پارلر میں موجود تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شادی سے صرف ایک گھنٹہ قبل اس کے کزن نے پارلر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے فوراً بعد خود پر بھی چھری سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے، تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ اہلِ خانہ پر کہرام مچا ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم، اس کے والد سمیت 4 افراد کو نامزد کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔

  • سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا، کنگنا رناوت

    سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا، کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کی متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہنے والی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ان پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق ساتھی نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور عجیب و غریب الزامات لگائے۔
    اداکارہ کے مطابق ان پر یہ کہا گیا کہ وہ “چڑیل ہے، خون پیتی ہے، کالے کمرے میں کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ جب یہ الزامات لگائے گئے اس وقت ان کی عمر تقریباً 26 یا 27 برس تھی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ جب ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو ان کے پاس اس شخص کو اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہ ماضی کی طرف دیکھتی ہیں تو محسوس کرتی ہیں کہ اس وقت کے حالات میں وہ جتنا بہتر کر سکتی تھیں، انہوں نے کیا۔

  • عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا،پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس ختم

    عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا،پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس ختم

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کو دی جانے والی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی،

    یہ اقدام برسوں سے زیرِ بحث تھا اور صارفین کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ قومی وسائل کو منصفانہ انداز میں استعمال کیا جائے۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا مطالبہ تھا، جسے موجودہ حکومت نے عملی طور پر پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی وسائل کے تحفظ، شفافیت کے فروغ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس اہم اقدام کا اعزاز موجودہ حکومت کو عطا کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلی مرتبہ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جو ملک و قوم کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی ریلیف کے لیے ضروری ہو۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ صرف ایک انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہے، جس سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا اور وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

  • اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

    اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو ملزم کی 8 گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیٹی کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیٹیاں اور بہنیں حکومت کے لیے ریڈ لائن ہیں اور ان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو شہریوں خصوصاً خواتین کے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے لاہور پولیس کو ہدایت جاری کی کہ نہ صرف ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات بھی کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

  • دونمبری میں بھارت کا پہلا نمبر، ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

    دونمبری میں بھارت کا پہلا نمبر، ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

    بھارت میں ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافہ، واڈا رپورٹ میں سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں

    رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے متعلق معاملات میں بھارت نمایاں طور پر سرفہرست ہے، جبکہ ڈوپنگ قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث اسے مسلسل تیسرے سال اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق مثبت ڈوپ کیسز کی شرح دنیا کے بڑے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، جسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔

    واڈا کے صدر ویٹولڈ بانکا کے مطابق بھارت میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات اور اسٹیرائیڈز باآسانی دستیاب ہیں، جو کھیلوں کی سالمیت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو نہ صرف کھیلوں کی ساکھ بلکہ بھارت کے عالمی کھیلوں کے عزائم کے لیے بھی “ریڈ فلیگ” قرار دیا۔ویٹولڈ بانکا نے کہا ہے کہ بھارت میں متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، تاہم ڈوپنگ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ڈوپنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور انصاف برقرار رکھا جا سکے۔

  • وفاقی آئینی عدالت، بھارت، اسرائیل سے اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی درست قرار

    وفاقی آئینی عدالت، بھارت، اسرائیل سے اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی درست قرار

    وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے کتابوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی درست قرار دیدی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکومت کو دی گئی تمام ہدایات کالعدم قرار دیدی گئیں، ہائیکورٹ کا حکم "سوموٹو” قرار دیکر ختم کردیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمد پر پابندی درست قرار دیدی، جسٹس عامر فاروق کا تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس علی باقر نجفی کا اضافی نوٹ بھی فیصلے میں شامل ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کی حکومت کو دی گئی تمام ہدایات کالعدم قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم ’’سوموٹو‘‘ قرار دے کر ختم کردیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نظرثانی کیلئے افسر مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے پاس اپنے طور پر کارروائی کا اختیار نہیں، خارجہ پالیسی، قومی سلامتی ایگزیکٹو کا اختیار ہیں، عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کن ممالک سے تجارتی تعلقات رکھنے ہیں؟، یہ حکومت کی صوابدید ہے، نجی درخواست گزار شکایات کے حل کیلئے حکومت سے رجوع کرنے میں آزاد ہیں، اگر عدلیہ تجارت سے متعلق احکامات دے گی تو یہ اختیارات سے تجاوز ہوگا۔