فیلڈ مارشل، آرمی چیف عاصم منیر کا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل ہوگیا، اس دوران انہوں نے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں میں امن و استحکام پر زور دیا گیا،خطے میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےمکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا،دوسری جانب ایران کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ ایران، خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے
