Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان القاعدہ اوردیگر دہشتگرد تنظیموں کا مرکز

    طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان القاعدہ اوردیگر دہشتگرد تنظیموں کا مرکز

    طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان القاعدہ اوردیگر دہشتگرد تنظیموں کا مرکز بن گیا

    طالبان رجیم کی شدت پسندی،غیرقانونی سرگرمیوں اوردہشتگردوں کی سرپرستی نے خطے کےامن کو داو پرلگا دیا ،عالمی جریدہ نےافغان طالبان کی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اورافغان سرزمین سے پھیلتی ہوئی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا،امریکی جریدہ، جَسٹ دی نیوز کےمطابق؛ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی سے القاعدہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،افغان طالبان نےالقاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں،افغانستان میں طالبان اورالقاعدہ ایک دوسرےکوسپورٹ کرتےہیں ،خطےکےدیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی،سرحد پارحملوں اورشدت پسندی سےشدیدمتاثر ہیں ،افغان طالبان کی سرپرستی میں القاعدہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے

    دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کےزیرتسلط افغانستان اس وقت دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے جو خطےکےامن کے لیے خطرہ ہے ،پاکستان افغانستان میں دہشتگردتنظیموں کی موجودگی کے حوالے سے عالمی برادری کوبارہا آگاہ کرچکا،وقت آگیاہےکہ دنیا ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،

  • اے آئی سمٹ سبکی میں تبدیل،  شائننگ انڈیا کا بیانیہ احتجاج کی نذر

    اے آئی سمٹ سبکی میں تبدیل، شائننگ انڈیا کا بیانیہ احتجاج کی نذر

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمٹ کا انعقاد بھارت کے لیے ہزیمت کا باعث بن گیا

    اے آئی سمٹ کی بدانتظامی اور تنازعات نے بھارت کی ترقی اور عالمی ٹیکنالوجی کے نام نہاد بیانیے کا پول کھول دیا،بل گیٹس کےخطاب کی منسوخی،چینی روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ، اور یوتھ کانگرس کے احتجاج نے سمٹ کو مزید متنازعہ بنا دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق؛ انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے سمٹ کے دوران اپنی قمیضیں اتار کر حکومت مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مبینہ تجارتی معاہدے میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے، انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو نے کہا کہ؛ “وزیراعظم مودی کمپرومائزڈ ہیں” اور نوجوانوں کا غصہ محض سیاسی نہیں بلکہ بے روزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال کا نتیجہ ہے، امریکا کے ساتھ ہونے والی بھارتی ڈیل کا فائدہ صرف امریکا کو ہوگا جبکہ بھارتی کسانوں اور عام شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا، مودی ممکنہ طور پر ایپسٹین فائل میں نام آنے یا اڈانی کو بچانے کے لیے فیصلے کر رہا ہے، جس کی قیمت ملک کے نوجوان ادا کر رہے ہیں، ملک کی عزت احتجاج سے نہیں بلکہ مودی کے عالمی مجرم کے مشورے سے اسرائیل میں ناچنے سے خراب ہوئی ،

    ماہرین کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی سمٹ کے دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف اس شدت کا احتجاج سیاست نہیں بلکہ مودی کی پالیسی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،بھارت ایک طرف شائننگ انڈیا کا بیانیہ پیش کر رہا ہے تو دوسری طرف نوجوان بے روزگاری، کسان معاشی دباؤ اور معاہدوں کی خفیہ نوعیت پر سراپا احتجاج ہیں، بھارت کا داخلی مفادات کو کمزور کرتے ہوئے طاقتور ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنا سفارتی کامیابی نہیں بلکہ اسٹریٹجک کمزوری ہے،

  • بقایاجات کی عدم ادائیگی پربھارتی ایئر لائن  کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند

    بقایاجات کی عدم ادائیگی پربھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند

    بقایاجات کی عدم ادائیگی پربھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بندکر دی گئی

    بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ، نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے،مختلف محاذوں پر ناکامیوں کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کی لپیٹ میں آگئی،بنگلہ دیشی جریدے "ڈیلی سن ” اوربھارتی جریدے "دی اکنامک ٹائمز” کے مطابق ؛بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا، کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئےچلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں،متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا، جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا،

    ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں،بنگلہ دیش اپنی خودمختار ڈپلومیسی کے ذریعے اب بھارت کو چیلنج کر رہا ہے، فضائی حدود پر پابندی بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے خودمختار موقف کو ظاہر کرتی ہے،

  • عمرے پر جانے کی اجازت دی جائے، شیخ رشید کی درخواست دائر

    عمرے پر جانے کی اجازت دی جائے، شیخ رشید کی درخواست دائر

    راولپنڈی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت حاصل کرنے کی غرض سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے یہ درخواست ان کے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد مختلف مقدمات میں باقاعدگی سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی اپنی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کرنا چاہتے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر وطن واپسی کو یقینی بنائیں گے اور عدالت کی جانب سے عائد کی جانے والی ہر شرط کی مکمل پابندی کریں گے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انسانی اور مذہبی بنیادوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داری ادا کر سکیں۔

    ذرائع کے مطابق عدالت آئندہ سماعت پر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت ملزم کی حاضری کے ریکارڈ، ضمانت کی شرائط اور مقدمات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی کہ بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

  • آڈیو لیک کیس،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر فردجرم عائد

    آڈیو لیک کیس،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر فردجرم عائد

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد فاروق پر آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، گنڈاپور کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری معطل اور اشتہاری کی کارروائی ختم کردی گئی۔

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد فاروق پر فرد جرم عائد کردی گئی۔علی امین گنڈاپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری معطل اور اشتہاری کی کارروائی ختم کردی گئی۔علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔

  • نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ زیادتی،گردہ بھی نکال لیا

    نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ زیادتی،گردہ بھی نکال لیا

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے،حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے پنڈی منتقل کر دیا گیا،انہوں نے بتایا کہ خاتون کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا،حنا پرویز بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں خاتون کے بائیں جانب کا گردہ نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

  • لٹن روڈ میں ڈکیتی کی خوفناک واردات، مسلح ملزمان نجی ریسٹورنٹ لوٹ کر فرار

    لٹن روڈ میں ڈکیتی کی خوفناک واردات، مسلح ملزمان نجی ریسٹورنٹ لوٹ کر فرار

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مصروف علاقے لٹن روڈ میں ڈکیتی کی ایک خوفناک واردات پیش آئی جہاں تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک نجی ریسٹورنٹ کو لوٹ لیا۔

    واردات کے وقت ریسٹورنٹ میں فیملیز اور بچے بھی موجود تھے، جس کے باعث موقع پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا،عینی شاہدین کے مطابق تینوں ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور آتے ہی عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے اسلحہ لہرا کر سب کو خاموش رہنے کی دھمکیاں دیں اور کیش کاؤنٹر سے نقدی نکال لی۔ اس دوران انہوں نے متعدد شہریوں سے موبائل فون بھی چھین لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں کو اچانک سامنے دیکھ کر ریسٹورنٹ کے عملے میں شامل ایک خاتون ورکر کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر ساتھی ملازمین نے سنبھالا۔ واقعے کے باعث بچوں اور خواتین میں شدید خوف پایا گیا ،واردات کے بعد ملزمان با آسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    علاقہ مکینوں اور تاجر برادری نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • شناختی کارڈ کوئی عیاشی نہیں، بنیادی ضرورت ہے،سپریم کورٹ

    شناختی کارڈ کوئی عیاشی نہیں، بنیادی ضرورت ہے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دے دیا۔

    جسٹس منیب اختر کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ شناختی کارڈ کوئی عیاشی نہیں، بنیادی ضرورت ہے، شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل کرانے کیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دیدیا۔جسٹس منیب اختر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری نہیں، بنیادی ضرورت ہے، شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں رقم واپسی کیلئے بجلی پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم بھی دیں گی؟، واضح قانونی حکم کے بغیر شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جاسکتا۔

    فیصلے کے مطابق ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، قانون میں واضح حکم کے بغیر کوئی عدالت کسی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کرسکتی۔رقم کی عدم ادائیگی پر 2016ء میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف ڈگری جاری کی، اور درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا، اپیل کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

  • سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نصب فائر وال منصوبہ ناکام

    سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نصب فائر وال منصوبہ ناکام

    سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نصب فائر وال منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت نے فائیو 5 اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند کردی۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائروال منصوبہ ناکام ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، یہ فائر وال 2024ء میں نصب کی گئی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے لگائی گئی فائر وال بند کردی، تکنیکی مسائل سے فائر وال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہوسکی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فائروال کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر مستقل بند کرنا پڑی، فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سست، لاکھوں فری لانسرز، ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئی تھیں۔ماہرین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فائر وال بند کرنے کی سفارش کی تھی، فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔

  • بحرالکاہل میں امریکی فوج کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی تباہ

    بحرالکاہل میں امریکی فوج کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی تباہ

    بحرالکاہل کے کھلے سمندر میں امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کو خطے میں جاری انسدادِ منشیات آپریشنز کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی سدرن کمانڈ کے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن جوائنٹ ٹاسک فورس “ساؤدرن اسپیئر” نے انجام دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائی جانے والی کشتی نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال تھی اور اسے منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کا مقصد خطے میں منظم جرائم اور دہشت گرد نیٹ ورکس کی مالی معاونت کے ذرائع کو ختم کرنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کشتی کو وارننگ دینے کے بعد کارروائی کی گئی، تاہم اس دوران جھڑپ کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔

    واضح رہے کہ امریکی فوج نے ستمبر 2025ء سے بحرالکاہل اور لاطینی امریکی سمندری راستوں پر مبینہ اسمگلنگ کشتیوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد منشیات کی عالمی ترسیل کو روکنا اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی سپلائی لائن کو توڑنا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ان امریکی حملوں میں تقریباً 150 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کشتیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ امریکی حکام ان اقدامات کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔