Baaghi TV

امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امریکی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات میں منگل کے روز پیش رفت ہوئی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، دو امریکی حکام نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت سامنے آئی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث معاہدہ ابھی یقینی نہیں،امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم مسلسل رابطوں اور مسودوں کے تبادلے میں مصروف ہے،ویب سائٹ کے مطابق تیسرے امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایرانی حکومت کے کچھ حصے بھی اس کے خواہاں ہیں لیکن اب اصل چیلنج یہ ہے کہ وہاں پوری حکومت کو اس پر آمادہ کیا جائے،

علاوہ ازیں امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی میں 2 ہفتوں کی توسیع پر غور کر رہے ہیں، جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مذاکرات کیلئے مزید وقت حاصل کرنا ہے، ثالث ممالک مسائل کے حل کیلے تکنیکی بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے، ان مسائل میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور ایران کی جوہری افزودگی شامل ہے۔ تکنیکی مذاکرات کامیاب ہوئے تو اگلے مرحلے کے مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جنگ بندی میں توسیع ہو گی اور امریکا نے تاحال اس پر باضابطہ رضامندی ظاہر نہیں کی،دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نےاس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

More posts