Baaghi TV

عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،ایران آمد پر خیرمقدم

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں ان کا اعلیٰ سطحی استقبال کیا گیا۔

تہران آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امریکہ ایران مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تہران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گہرے، تاریخی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شاندار میزبانی اور مثبت کردار قابلِ تحسین ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مشترکہ کوششوں سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ نہ صرف پاک ایران تعلقات کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں بھی ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

More posts